Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 29 August 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍اگست .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date: 29 August 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍اگست .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
تازہ خبر کے مطا بق ناگپور سے ممبئی آ رہی دُرانتو ایکسپریس آج علی الصبح پٹری سے اُتر گئی ۔ حادثے میں ٹرین کا انجن اور 4؍ ڈبّے پٹری سے اُتر گئے ہیں۔ یہ حادثہ آسن گائوں اور وا شِند کے در میان ٹِٹوالا کے قریب پیش آ یا۔
****************************
ہر یا نہ کے ڈیرہ سچّا سودا کے سر براہ گُر میت سنگھ بابا رام رحیم کو CBI کی خصو صی عدالت نے کل عصمت دری کے دو معا ملوں میں 20؍ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے با با رام رحیم پر 30؍ لاکھ روپیوں کا جر ما نہ بھی عائد کیا ہے۔اِس معاملے میں گذشتہ جمعہ کو رام رحیم کو قصور وار قرار دیئے جانے کے بعد کل CBI نے روہتک جیل میں ہی عا رضی عدالت قائم کی اور دو نوں فریقوں کے دلائل سُنے۔ اِسکے بعد عدالت نے تعز رات ہند کی دفعات376،506؍ اور509؍ کے تحت رام رحیم کو عصمت دری کے دو الگ الگ معا ملوں میں 10-10؍ سال قید اور 15-15؍ لاکھ روپیوں کی جر ما نے کی سزا سنائی۔عدالت نے یہ بھی ہد ا یت دی ہے کہ دو نوں معا ملوں کی متا ثرہ سادھویوں کو رام رحیم پر عائد 30؍ لاکھ جر ما نے سے 14-14؍ لاکھ روپئے ادا کیئے جائیں ۔
****************************
پنجاب اور ہر یا نہ میں امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے مد نظر امرتسر سے ناندیڑ آنے والی اور ناندیر سے امرتسر جانے والی دو نوں ٹرینیں منسوخ کر دی گئی تھیں اسلیے اِن میں سے کوئی ٹرین آج ناندیڑ نہیں پہنچے گی لیکن ناندیڑ سے امرتسر جانے والی نا ندیڑ امرتسر سچکھنڈ ایکسپریس آج اپنے مقر ر ہ وقت پر ناندیڑ سے روانہ ہو گی۔ جنوب وسطی ریلوے کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
****************************
جسٹِس دیپک مِشرا ملک کے45؍ ویں چیف جسٹِس بن گئے ہیں۔ جسٹِس مِشرا نے کل چیف جسٹِس کے عہدے کا حلف اُٹھا یا۔ صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کو وِند نے جسٹِس مِشرا کو عہدے اور راز داری کا حلف دلا یا۔ جسٹِس مِشرا 13؍ مہینوں تک چیف جسٹِس کے عہدے پر فائز رہیں گے۔
****************************
مہا راشٹر حکو مت نے ممبئی ہائی کورٹ کے جج جسٹِس ابھئے اوک پر لگائے گئے تعصب اور امتیازی رویہ اپنا نے کے الزا مات غیر مشروط طور پر واپس لے لیے ہیں۔ واضح ہو کہ آ واز کی آ لو دگی معا ملے میں جسٹِس ابھئے اوک نے سخت موقف اپنا یا تھا۔ جمعرات کو ہائی کورٹ میں اپنا موقف پیش کر تے ہوئے ریا ستی حکو مت نے جسٹِس ابھئے اوک پر متعصب رویہ اپنا نے کا الزام لگا یا تھا۔ حالانکہ ریاستی حکو مت نے الزا مات واپس لے لیے ہیں۔ لیکن عدالت نے حکو مت کی سرزنش کر تے ہوئے اُسے اِس معاملے میں افسوس کا اظہار کر نے والا حلف نا مہ داخل کرنے کو کہا ہے۔
****************************
گوّا ریاستی اسمبلی کی 2؍ نشستوں کے لیے ہوئے ضمنی انتخا بات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے دو نوں نشسوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ پنجی اسمبلی حلقہ انتخا ب سے گوّا کے وزیر اعلیٰ منو ہر پرّیکر نے اور ولپوئی حلقہ انتخا ب سے بی جے پی امید وار وِشو جیت رانے نے جیت حاصل کی ہے۔
****************************
ریاستی تعلیمی بورڈ کی جانب سے دسویں جماعت کے لیے لیئے گئے دو با رہ امتحا نات کے نتائج کا آج دو پہر اعلان کیا جائے گا۔ نتائج دو پہر ایک بجے کے بعد سے بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہو ں گے۔ اِن نتیجوں میں کامیا ب قرار دیئے گئے طلباء گیارہویں جماعت کے لیے جاری داخلہ جاتی عمل میں شامل ہو سکتے ہیں۔ حاصل کر دہ نمبرات کی دو با رہ جانچ کے لیے کل سے8؍ سِتمّبر تک در خواستیں داخل کی جا سکتی ہیں۔
****************************
بیڑ ضلع میں کل لگا تار دوسرے دن بھی کئی مقا مات پر موصلا دھار بارش کا سلسلہ جار ی رہا۔ اِس با رش سے بِندو سرا ندی میں طغیا نی آ گئی۔ بِندو سرا ڈیم لبریز ہو گیا ہے۔ بیڑ ضلع کے 17؍ چھو ٹے اور 2؍ بڑے آ بی پرو جیکٹوں میں سطح آب میں اضا فہ ہوا ہے۔ بِندو سرا ندی پر بنے پرا نے پل کے مخدوش ہو جانے کی وجہ سے بنا یا گیا متبا دل پل بھی کل آئی طغیا نی میں بہہ گیا جِس سے دھو لیہ شو لا پور شا ہراہ کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
محکمہ مو سمیات کے مطا بق آئندہ 2؍ دنوں تک طو فا نی بارش کا سلسلہ جا ری رہے گا۔ انتظا میہ نے ندی کنا رے آباد گائوں کو چو کس رہنے کا اشا رہ دے دیاہے۔
****************************
مہا راشٹر میں کل پیش آئے 3؍ مختلف حادثوں میں 16؍ افراد کی موت ہو گئی۔ احمد نگر ضلع کے نِمبوڑی گائوں میں ضلع پریشد اسکول کی چھت گر جانے سے3؍ طلباء کی موت ہو گئی جبکہ 32؍ طلباء زخمی ہو گئے ۔ گذشتہ 2؍ دنوں سے احمد نگر میں موصلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ مخدوش اسکولی عما رت کی چھت بارش کی وجہ سے گر پڑی۔
ایک دیگر حادثے میں احمد نگر ضلع کے ہی4؍ نو جوانوں کی آبشار میں گر نے سے موت ہو گئی۔ وامبو ری گھاٹ کے قریب گو کُل کُنّڈ میں یہ حادثہ پیش آیا۔
ایک دیگر واقعے میں کل اعلی الصبح پونے-ناسک شاہراہ پر ایس ٹی بس اور ٹرک کے در میان ہوئے تصا دم میں 9؍ افراد کی موت ہو گئی۔ مہلو کین میں ایس ٹی بس میں سوار 7؍ مسا فر وں کے علا وہ ٹرک ڈرائیور اور کلینر بھی شامل ہیں۔ حادثے میں16؍ مسا فر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
****************************
بھارت اور چین کے در میان ڈو کلام کی وجہ سے پیدا ہوئی کشید گی کل اُس وقت ختم ہو گئی جب دو نوں مما لک نے ڈو کلام سے اپنی اپنی فو جیں واپس بلا نے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے کہاہے کہ تعطل کے مقام ڈو کلام سے اپنے اپنے سر حدی عملے کو واپس بلانے کا عمل تقریباً مکمل ہو گیا ہے۔ ڈو کلام میں فو جیوں کو واپس بلائے جانے سے متعلق سوا لوں کا جواب دیتے ہوئے وزا رت خارجہ کے تر جمان رویش کمار نے بتا یا کہ بھارت کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ اسطرح کے معا ملات پر اختلاف کو صرف سفا رتی ذرائع سے ہی دور کیا جا سکتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ بھا رت کا یہ مو قف رہا ہے کہ سر حدی معا ملوں پر سمجھو تے اور مفا ہمت نامے ہوئے ہیں اُنکا احترام کیا جا نا چا ہیے۔
****************************
No comments:
Post a Comment