Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 18 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ؍ نومبر ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date: 18 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ؍ نومبر ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
امریکہ میں قائم بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیMoody's Investor Service نے اقتصادی اور ادارہ جا تی اصلا حات کی وجہ سے بہتر ترقی کے امکا نات کے پیش نظر بھا رت کی سرکاری قرض کی در جہ بندی میں ایک پوائنٹ کا اضا فہ کر کے اِسےBaa3سے بڑھا کر Baa2کر دیا ہے۔Moody'sنے بھارت کی سر کا ری درجہ بندی میں14؍ سال کے وقفے کے بعدنظر ثانی کی ہے۔Baa3درجہ بندی سر ما یہ کاری گریڈ میں سب سے نچلی سطح ہو تی ہے۔ Moody'sنے ایک بیان میں کہا کہ درجہ بندی میں اضا فہ کرنے کا فیصلہ اِس امید پر کیا گیا ہے کہ اقتصادی اور ادارہ جا تی اصلا حات میں جاری پیش رفت سے بھارت کی تر قی کے امکا نات میں اضا فہ ہو گا۔البتہ ریٹنگ ایجنسی نے خبر دار کیا ہے کہ قرض کا بڑا بوجھ ملک کی قرض سے متعلق حیثیت کے لیے ایک رکا وٹ ہے ۔
وزیر اعظم نے دفتر نے کہا کہ Moody'sکو یقین ہے کہ حکو مت کی اصلا حات سے کا رو باری ما حول بہتر ہو گا،پیدا وار میں اضا فہ ہو گا، بیرو نی اور ملکی سر ما یہ کار ی کوفروغ ملے گا اور اِسکے نتیجے میں مضبوط اور پائیدار تر قی ہو گی۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ Moody's کے ذریعے بھارت کی درجہ بندی میں اضا فہ اُن اصلاحات کی تائید ہے جو بھارت میں خاص طور پر پچھلے تین چار سالوں میں کی گئی ہیں۔
بی جے پی نے Moody'sکی جانب سے بھارت کی درجہ بندی بڑھائے جانے کے تناظر میں کانگریس سمیت اپو زیشن کو سخت تنقید کا نشا نہ بنا یا ہے اور کہا ہے کہ اِس درجہ بندی سے نوٹ بندی اور GSTپر نکتہ چینی کر نے والوں کے منہ بند ہو گئے ہیں۔کل شام نئی دِلّی میں نا مہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے سر کر دہ لیڈر اورمرکز ی وزیر پیوش گوئل نے بظاہرکانگریس نائب صدر راہل گاندھی کی طرف اشارہ کر تے ہوئے کہا کہ کم جانکاری رکھنے والے لیڈر GST کوگبّر سنگھ ٹیکس بتا تے ہیںجبکہ جو زیادہ جانکار ہے وہ اس بالواسطہ ٹیکس نظام کو تاریخی اصلاحی عمل تسلیم کر تے ہیں۔
****************************
احمد نگر ضلع کے شیو گائوں تعلقے کے گھوٹن میں احتجا ج کر رہے کسا نوں پر ہوئے لاٹھی چارج اور فائرنگ معاملے کی جو ڈیشیل مجسٹریٹ کے ذریعے تحقیقات کر وائی جائیں گی۔ مملکتی وزیر داخلہ دیپک کیسر کر نے یہ بات کہی۔ کیسر کر نے اِس احتجاج کے دوران فائرنگ میں زخمی ہو ئے کسا نوں اور پولس اہلکا روں سے کل ملا قات کی ۔
دریں اثناء زخمی ہوئے کسا نوں کو ریاستی حکو مت کی جانب سے فی کس ایک لاکھ روپیوں کی امداد دینے کا بھی کیسر کر نے اعلان کیا۔
****************************
ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ نے قو می انعام یافتہ مراٹھی فلم ’’دشکرِیا‘‘ پر پا بندی عائد کرنے کا مطالبہ کرنے والی در خواست کل نامنظور کر دی۔ پیٹھن سے تعلق رکھنے والے کچھ پجا ریوں نے فلم پر پا بندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ در خواست گذا روں کا کہنا تھا کہ فلم کے کئی مکالمے اور تذکرے اہا نت آ میز، جذ بات کو مجروح کرنے والے اور بے بنیاد ہیں لہٰذا اِن قابل اعتراض مکالموں کو فلم سے نکال کر اِس فلم پر پا بندی لگا دی جائے جسے عدالت نے ٹھُکرا دیا۔
اِس بیچ ’’دشکرِیا‘‘ فلم کی نمائش کی محالفت کر تے ہوئے کل پیٹھن کے ’’موکش گھاٹ‘‘ پر آخری رسو مات کی ادائیگی کے لیے ایک بھی پنڈت کے نہ آ نے سے دو پہر تک گھاٹ پر کسی کی بھی آخری رسو مات ادا نہیں کی جا سکیں۔
****************************
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ آنجہا نی شیو سینا صدر بال ٹھا کرے کی یاد گار تعمیر کرنے کے معاملے پر سبھی نے اتفاق کر لیا ہے اور اِس تعمیر کے لیے در کار ما حو لیا تی منظوری حاصل کرنے کا عمل آخری مراحل میں ہے وزیر اعلیٰ پھڑ نویس نے کل ممبئی میں ٹھا کرے کی یاد میں شروع کی جا رہی ویب سائٹ کے افتتاح کے دوران یہ بات کہی۔
اِس سے پہلے پھڑ نویس نے بال ٹھا کرے کی پانچویں بر سی کے موقع پر ممبئی کے شیو اجی پارک جا کر اُنکے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیئے۔ پورے مہا راشٹر سے شیو سینا کے کار کن بڑی تعداد میں کل شیواجی پارک پہنچے تھے۔
****************************
ہائی کورٹ کی ہدا یت کے مطا بق کل پر بھنی شہر کی غیر قا نو نی عبا دتگاہیں مسمار کی گئیں۔ سخت پولس بندو بست میں ہوئی اِس کار وائی کے لیے انتظا میہ نے مکمل احتیاط بر تی۔ اِن مذہبی مقا مات کو منہدم کرنے پر پیدا ہو نے والی ممکنہ کشید گی کے مد نظر پر بھنی کے اسکو لوں ،کالجوں اور آنگن واڑیوں میں ضلع کلکٹر نے دو پہر کے بعد چھُٹی دیدی تھی۔
****************************
یو گا کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت پہلے مر حلے میں ملک بھر میں100؍ یو گا مراکز قائم کیئے جائیں گے۔ آ یوش محکمے کے مملکتی وزیر شریپاد نائک نے یہ اعلان کیا۔ نائک کل اورنگ آ باد کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے یو گا ڈیپارٹمنٹ کے افتتاح کے موقع پر بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ اورنگ آباد کی یو نیور سٹی میں یو گا بھون کی تعمیر کے لیے مرکزی حکو مت چار سے پانچ کروڑ روپئے دستیاب کر وائیگی۔
****************************
جائیکواڑی ڈیم سے ربیع کی فصل کے لیے دائیں اور بائیں کنال سے کل پانی چھوڑا گیا۔ بائیں کنال سے چھوڑے گئے پانی سے قریب دیڑھ لاکھ ہیکٹر رقبے پر پھیلی فصل کی سینچائی ہو گی۔ وہیں دائیں کنال سے چھوڑے گئے پانی سے پونے دو لاکھ ہیکٹر سے زیادہ کا رقبہ زیر آ بپا شی آئے گا۔
****************************
جالنہ ضلع کے منٹھا تعلقے کے ہیلس پا ٹی کے قریب کل شام ایک ٹرک اور آ ٹو رکشہ کے در میا ن پیش آئے حادثے میں تین لو گوںکی موت ہو گئی اور سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں دو افرا دکی حالت نازک بتائی جا رہی ہیں۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سامنے سے آ رہے آٹو رکشہ پر بھا ری سا مان لے جا رہا ٹرک چڑھ گیا۔
****************************
بھارت کے قو می نشر یا تی اِدارے پر سار بھا رتی کے20؍ ویں یو م تاسیس کے موقع پر کل اورنگ آباد آ کاشوانی مرکز میں خون کے عطیے کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ آکاشوانی اورنگ آباد کے ملازمین کے علا وہ شہر یان نے بھی بڑی تعداد میں تقریب میں شر کت کی۔
****************************
No comments:
Post a Comment