Tuesday, 26 December 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 26 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  26؍دسمبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 جاسوسی کے الزام میںپاکستان میںقیدہندوستانی بحریہ کے افسر کلبھوشن جادھوسے ان کی والدہ اوراہلیہ نے کل اسلام آبادمیںملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان کے دفترخارجہ میںہوئی۔کلبھوشن جادھو نے اپنی والدہ اوراہلیہ سے شیسے کی دیوارکی دوسری جانب سے انٹرکام کے ذریعے گفتگوکی۔ پاکستان میںبھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ بھی اس ملاقات میںموجودتھے۔پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے کلبھوشن جادھوکوتخریبی سرگرمیوں اور جاسوسی کے الزام میںسزائے موت سنائی تھی۔تاہم بھارت کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کئے جانے پرعالمی عدالت نے ان کی پھانسی پرحکم التواء جاری کردیاتھا۔
 کلبھوشن جادھو سے ملاقات کے بعد ان کی اہلیہ اوروالدہ کل شب پونے آٹھ بجے اومان ایرلائنزکی پروازکے ذریعے مسقط روانہ ہوگئیں۔
 ****************************
 وَزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص غربت کے باعث طبّی خدمات حاصل نہیں کررہاہے تو وہ براہ راست ان سے رابطہ کرے۔ دھولیہ میںخاندیش کینسراسپتال کابھومی پوجن کل وزیراعلیٰ کے ہاتھوں عمل میںآیا۔اس موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے ہرضلع میںکینسراسپتال شروع کرکے زیادہ سے زیادہ مریضوں کومہاتماپھلے صحت عامہ مہم کاحصہ بنانے کے لئے حکومت کوشاں ہے۔ مختلف رضاکارتنظیموں اورصنعتی شعبے کے تعاون سے مریضوں کے علاج کی کوشش کی جارہی ہے۔اورمستقبل میںبھی یہ کوششیں جاری رہیںگی۔مملکتی وزیر دفاع ڈاکٹر سبھاش بھامرے بھی اس تقریب میںشریک تھے۔
****************************
 رائے گڑھ کے قلع کے تحفظ کے لئے ریاستی حکومت نے ایک 17؍ رکنی کمیٹی نامزدکی ہے۔رکن پارلیمنٹ چھترپتی سنبھاجی راجے کی زیر قیادت یہ کمیٹی رائے گڑھ قلع کے علاوہ پاچاڑمیںراج ماتاجیجابائی میموریل کی ترقی کے لئے بھی اپنی رپورٹ پیش کریںگی۔
****************************
 ممبئی کی پہلی مکمل طورپرایرکنڈیشنڈ مضافاتی ریل گاڑی کل سے مغربی ریلوے لائن پرشروع کردی گئی ہے۔بوریولی اسٹیشن پرکل صبح 10؍ بجے وزیر تعلیم ونودتائوڑے نے ہر ی جھنڈی دکھاکراس ٹرین کوچرچ گیٹ کے لئے روانہ کیا۔یکم جنوری سے یہایرکنڈیشنڈلوکل ٹرین ویرارتک چلائی جائے گی۔اورد ن بھرمیںیہ 12؍ پھیریاں لگائے گی۔
****************************
 ریاستی حکومت کی معلنہ چھترپتی شیواجی کرشی سنمان یوجنا سے اب تک تقریباً 26؍ لاکھ 59؍ ہزارکسانوں کے نام پرکم وبیش 10؍ ہزار667؍ کروڑروپئے جمع کئے جاچکے ہیں۔ یہ اطلاع ریاست کے امدادِ باہمی کے وزیرسبھاش دیشمکھ نے کل شولاپورمیںایک اخباری کانفرنس میں دی۔ انہوںنے بتایا کہ جن کسانوں پردیڑھ لاکھ روپئے سے زیادہ کاقرض ہے اگر وہ آئندہ 31؍ مارچ سے قبل بقیہ رقم بینکوں میںجمع کرواتے ہیں تو ان کے کھاتوں میںدیڑھ لاکھ روپئے جمع کئے جائیںگے۔
****************************
 وزیرمحصول چندرکانت پاٹل نے کہا ہے کہ قرض معافی کی درخواست نہ دینے والے کسانوں کودرخواست دہی کے لئے اضافی مدت دی جائے گی۔اورنگ آبادضلع میںکرماڑمیںایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے یہ اعلان کیا۔ اس موقع پربی جے پی کے ریاستی صدررائو صاحب دانوے اوردیگرقائدین موجودتھے۔انہوںنے بتایا کہ قرض معافی اسکیم کے تحت کوئی بھی غلط شخص فائدہ نہ اٹھاسکے اس لئے کاغذات اوردرخواستوں کی مکمل طورپرجانچ کے بعدہی کسانوں کے بینک کھاتوں میںپیسے جمع کروائے جارہے ہیں۔
****************************
 سکھوں کے دسویں گروگروگوبندسنگھ کی 351؍ویں جینتی کل ملک بھرمیںروایتی عقیدت اورجوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔اس سلسلے میں ناندیڑمیںبھی مختلف پروگرام منعقدکئے گئے۔اورنگ آبادمیںبھی گروگوبندسنگھ جینتی کاروایتی جلوس نکالاگیا۔
****************************
 سابق وزیراعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کل عثمان آبادکل عوامی خدمات کے ایوارڈزتقسیم کئے گئے۔ قبائلی علاقوں میںجاکرمفت طبّی خدمات دینے والی کویتاواگھے ،تماشہ دکھانے والے افرادکے بچوں کوتعلیم دینے کے لئے سریش راج ہنس اورجنسی استحصال کے خلاف جدوجہد کے لئے ڈاکٹر رماکانت جوشی کویہ لوک سیواایوارڈزدئیے گئے۔
****************************
 ناسک شہراورمضافات میںکل صبح زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کئے گئے۔مہاراشٹر انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں نصب زلزلہ پیمانہ پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔شہرکے 40؍ کلومیٹر رقبے میںزلزلے کے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔
 پال گھر ضلع کے جو۔ہارمیںبھی کل صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی خبرہے۔
****************************
 

No comments: