Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 23 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍دسمبر ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
مہا راشٹر حکو مت نے ریاست میں کپاس اور گیہوں کی فصلوں کا نقصان جھیل رہے کسانوں اور اوکھی طوفان سے متا ثرہ کسا نوں کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قو می فنڈ اور فصل بیمہ اور کپاس کنٹرول قا نون کے تحت ما لی مدد دینے کا اعلان کیا۔ کپاس کی فصل کے متا ثرہ کسا نوں کو چھ ہزار آٹھ سو روپیوں سے37,500؍ روپئے فی ہیکٹر کے حسا ب سے جبکہ 33؍فیصد سے زیادہ گیہوں کی فصل کے متا ثرہ کسا نوں کو چھ ہزار سے 23,250؍ روپئے فی ہیکٹر کے مطا بق رقم کی جائیگی۔ زراعت کے ریاستی وزیر پانڈو رنگ پھُنڈ کر نے یہ اعلان کیا ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اوکھی طوفان سے متا ثرہ کسا نوں کو اٹھارہ ہزار روپئے اور فیصل بیمہ کے تحت 9؍ ہزار سے25؍ ہزار روپیوں تک کی مدد کی جائیگی۔
****************************
ممبئی ہائی کورٹ نے کل آدرش ہائوسِنگ سو سائٹی گھپلے کے معاملے میں سابق وزیر اعلی اشوک چو ہان پر مقد مہ چلا نے کی مہا راشٹر کے گور نر کی دی گئی منظوری کو کالعدم کر دیا ہے۔کورٹ نے کہا ہے کہ سی بی آئی آدرش گھو ٹا لے میں چو ہان پر مقد مہ چلا نے کے لیے اجازت طلب کر تے وقت اُنکے خلاف کوئی تازہ ثبوت پیش کرنے میں نا کام رہی ہے۔کانگریس کے لیڈر نے بد عنوانی مخالف قا نون کے علا وہ مجرما نہ سازش اور دھو کہ دہی سے متعلق تعزیرات ہندکی مختلف دفعات کے تحت اُن پر چلائے جانے والے مقد مے کے لیے گور نر سی وِدّیا ساگر رائو کی منظوری کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
اِس بیچ سی بی آئی کی رانچی کی خصو صی عدالت آر جے ڈی صدر لا لو پر سا د یاد واور دیگر ملازمین پر آج چا رہ گھو ٹا لہ معاملے میں اپنا فیصلہ سنائیے گی۔
****************************
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ریاست میں جرائم پیشہ افراد کو سزا دیئے جانے کے تنا سب میں ماضی کی بہ نسبت اضا فہ ہوا ہے اور اب یہ بڑھ کر34؍ فیصد ہو گیا ہے۔ پھڑ نویس نے کل قا نون ساز اسمبلی میںیہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ اپو زیشن جماعتیں ریاست میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو نے کا دعویٰ کر رہی ہیں جبکہ ریاست میں قتل کی وارداتوں میں تیرہ فیصد ،عصمت دری کے واقعات میںچھ فیصد، اورڈاکہ زنی میں دو فیصد کی کمی آئی ہے۔ پھڑ نویس نے کہا کہ جرائم کے معاملے میں مہا راشٹر ملک بھر کی ریاستوں میں تیر ہویں نمبر پر ہے جبکہ جِنسی جرائم کے معاملے میں ریاست19؍ ویں نمبر پر ہے۔
دریں اثناء ناگپور میں کل ریا ستی اسمبلی کے اجلاس کا اختتام ہوا۔ اِس بیچ حزب اختلاف رہنما رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ حکو مت کی کار کر دگی ما یوس کن ہے اور حکو مت نے اجلاس کے دوران راہِ فرار اختیار کی۔
****************************
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ ایمر جنسی کے دوران جِن افراد نے جیل میں سزا کاٹی ہے ایسے افراد کو مجا ہد آ زادی کا در جہ دینے کے بارے میں نئے سال کے پہلے کا بینی اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ رکن اسمبلی ایکناتھ کھڑ سے کی جانب سے پو چھے گئے سوال کا وزیر اعلیٰ جواب دے رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایمر جنسی کے دوران کئی افراد کو19؍مہینے جیل میں گذار نے پڑے تھے۔ کئی ریاستوںمیں ایسے افراد کو مجا ہدآ زا دی کا رجہ حاصل ہے اور اُنھیں وظیفہ بھی دیا جا تا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں ایمر جنسی کے دوران سزا کا ٹ چکے افراد سے متعلق تجویز تیار کر لی گئی ہے۔
****************************
ریا ستی وزیر توا نائی چندر شیکھر با ون کُڑے نے کہا ہے کہ بجلی بنا نے والے مراکز کے لیے کوئلے کا ذخیرہ دستیاب ہے اسلیے لوڈ شیڈِنگ نہیں ہو گی۔ قا نون ساز اسمبلی میں اُنھوں نے یہ بات کہی۔ وزیر توا نائی نے کہا کہ مستقبل میں بجلی کی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے شمسی توا نا ئی اور ہواکی توا نائی کا بڑے پیما نے پر استعمال کیا جائے گا۔ با ون کُڑے نے کہا کہ ریا ست میں40؍ ہزار کسا نوں کو شمسی توا نا ئی فراہم کر نے کی کا ر وائی شروع کی جائیگی۔
****************************
اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی بسوں میں مسا فرین کے لیے شروع کی گئی مفت وائے فائے خد مات سے ایس ٹی کار پوریشن کو ہر سال ایک کروڑ روپیوں کا اضا فی محصول حاصل ہو گا۔ ٹرانسپورٹ کے ریاستی وزیر دِواکر رائوتے نے یہ بات کہی۔ پرینیتی شِندے اور دیگر اراکین نے وائے فائے خد مت سے ایس ٹی کار پو ریشن کو ہونے والے نقصان کے بارے میں سوال پو چھا تھا جسکے جواب میں رائو تے نے یہ بات کہی۔
****************************
اورنگ آباد کے سا جاپور کے قریب ایک نا معلوم گاڑی کی جانب سے ٹکّر مار دینے کے واقعے میں دو ٹو ہیلر وں پر سوار تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مہلو کین میں لاسور کے گرام پنچا یت رکن منو ہر کالے بھی شامل ہیں۔ حادثہ اُس وقت پیش آ یا جب منو ہر کالے اور دیگر تین افراد لاسور سے اورنگ آباد آرہے تھے۔ راست سوا نو بجے ہوئے اِس حادثے میں کالے اور دیگر دو لوگوں کی جائے حادثے پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو اہے۔
****************************
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منمو ہن سنگھ آج اورنگ آباد تشریف لا رہے ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ سابق مرکزی وزیر زراعت شرد پوار کے سیا سی سفر پر لکھی گئی کتاب کا اجراء کرینگے۔ The Great Enigmaنا می کتاب شرد پوار کی سیا سی زندگی کا احا طہ کر تی ہے جسکے ادیب شیش رائو چوہان ہیں۔ اورنگ آباد کے مہاتما گاندھی مِشن MGM میں دوپہر دو بجے ڈاکٹر منمو ہن سنگھ کتاب کا اجراء کرینگے۔
****************************
بھارت اور سری لنکا کے در میان کل اِندور میں کھیلے گئے دوسرے T-20؍ کر کٹ مقابلے میں بھا رت نے سری لنکا کو89؍ رنوں سے ہراتے ہوئے جیت درج کی۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بھارت نے مقررہ 20؍ اووروں میںپانچ وِکٹ کے نقصان پر 260؍ رن بنائے اِن میں روہت شر ما کی تیز رفتار سنچری شامل ہے جو اُنھوں نے صرف35؍ گیندوں پر بنائی۔ روہت شر ما نے 118؍ رن بنائے ۔ لو کیش راہل نے بھی 89؍ رن بنائے۔ جواب میں سری لنکائی ٹیم اٹھار ویں اوور میں172؍ رن ہی بنا سکی۔ اِس جیت کے ساتھ بھا رت نےT-20؍ سیریز میں دو صفر کی سبت حاصل کر لی ہے۔

No comments:
Post a Comment