Friday, 29 December 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 29 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  29؍دسمبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 مسلم خواتین کے تحفظ اورحقوق سے متعلق بل کل لوک سبھا میںاکثریت ِ رائے سے منظورکرلیاگیا۔اس بل میںمسلم خواتین کوایک نشست میں تین طلاق دئیے جانے کے مذہبی اختیارکوفوجداری جرم قراردیاگیاہے۔اوراس جر م کے مرتکب ہونے والے شوہرکوقیدکی سزاتجویزرکھی گئی ہے۔اس بل کے تحت زبانی،تحریری،بذریعہ خط، ای میل،اورواٹس ایپ جیسے ای رابطے کے ذریعے دی گئی طلاق کوغیرقانونی قراردیاگیاہے اور اس طرح طلاق دینے والے شخص کوتین برس قید کی سزادی جاسکتی ہے۔علاوہ ازیں طلاق یافتہ خاتون کواپنے اوراپنے بچوں کے لئے شوہرسے نان ونفقہ حاصل کرنے کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔اب یہ بل منظوری کے لئے راجیہ سبھا میںپیش ہوگا۔اورراجیہ سبھا میںمنظوری کے بعد یہ قانون کی حیثیت اختیارکرجائے گا۔
****************************
 وزیرخارجہ سشماسوراج نے کہاہے کہ جاسوسی کے الزام میںپاکستان میںقیدہندوستانی بحریہ کے سابق افسرکلبھوشن جادھو سے ان کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے خواتین کے ساتھ توہین آمیزرویہ اختیارکیاگیا۔کل اس سلسلے میںراجیہ سبھا میںبیان دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے رویے پرسخت ناراضگی کااظہارکیا۔انہوںنے کہاکہ کلبھوشن جادھو سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کے لئے طئے شدہ شرائط کی پاکستان نے خلاف ورزی کی اور انسانی بنیادوں اوربھائی چارگی کامظاہرہ نہیں کیا۔ سشماسوراج نے اس سلسلے میںلوک سبھا میںبھی بیان دیا۔
****************************
 کل لوک سبھا کے کام کاج کی ابتداء میںہی مملکتی وزیراننت کمارنے اسپیکرسمترامہاجن کی ہدایت کے مطابق اپنے متنازعہ بیان کے لئے معافی مانگی۔انہوںنے کہا کہ ملک کے آئین اوربھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکرکے تئیں وہ پوری طرح وفادارہیں۔پرسوں اس موضوع پرپارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کاروائی کئی بارملتوی کی گئی تھی۔
****************************
 ممبئی کے لوورپریل علاقے میںکملاملزاحاطے میںواقع ایک عمارت میںآتشزدگی کے باعث 15؍ افرادہلاک اوردیگر12؍ افرادزخمی ہوگئے۔ سیناپتی باپٹ روڈپرواقع اس عمارت کی تیسری منزل پریہ آگ بھڑکی۔عمارت میںہوٹل اورچندتجارتی دفاترتھے۔ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ہنگامی خدمات کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ۔ زخمیوں کوقریبی اسپتال میںداخل کردیاگیاہے۔ابتدائی اطلاعات میںآتشزدگی کے کسی واضح سبب کاعلم نہیں ہوسکا۔آگ بجھانے کے لئے دستہ آتش فروکی گاڑیاں اورپانی کے ٹینکروں کی مدد لی گئی۔
****************************
 وَزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہاہے کہ مرکزی حکومت کی صفائی سروے مہم میں ریاست کوبہترمقام دلانے کے لئے آئندہ یکم جنوری تا18؍ فروری کے دوران صاف وارڈمقابلے کااہتمام کیاجارہاہے۔مرکزی حکومت کی جانب سے کئے جارہے شہروں کے صفائی سروے کے جائزاتی اجلاس سے وہ خطاب کررہے تھے۔انہوںنے بتایا کہ ریاست کے شہروں میںہونے والے صاف وارڈ مقابلوں میںپہلے تین وارڈوں کو5؍ تا50؍ لاکھ روپئے انعام دیاجائے گا۔اس کے علاوہ ترغیبی انعامات بھی دئیے جائیںگے۔وزیراعلیٰ نے ترغیب دی کہ اپنے شہرکوصاف رکھنے کے لئے عوامی بیداری میںعوامی نمائندے اورمقامی قائدین موثرکرداراداکریں۔
****************************
 اورنگ آبادضلع کے سلوڑکے ایس ڈی ایم انیل ماچے واڑاوران کے اسٹینوگرافررتناکرساکھرے کودفترمیںہی 10؍ہزارروپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا۔زمین کاقبضہ حاصل کرنے کے ایک معاملے میںماچے واڑنے تحصیلدارکے جاری کردہ احکامات پرحکم التواء کے لئے ساکھرے کی معرفت 50؍ ہزارروپئے رشوت مانگی تھی۔معاملے کی شکایت کے بعد انسدادرشوت ستانی محکمے نے جال بچھاکرملزمین کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اس خصوص میں سلوڑ پولس اسٹیشن میںمقدمہ درج کیاگیا۔
****************************
 جالنہ ضلع راشن دوکانداروں اورکیروسین ڈیلروں کی تنظیم نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تاملناڈو کی طرزپرریاست میںبھی فوڈ کارپوریشن قائم کی جائے۔اس سلسلے میںتنظیم کے سربراہ گووندرائوپنڈت کی زیرقیادت تنظیم کے نمائندگان کاریاستی سطح کااجلاس کل منعقدہوا۔
****************************
 جالنہ کے سیولی دیہات کے 4؍ہزار215؍ کسانوں کو2014؍ کی ربیع کی فصل کے بیمے کے 66؍ لاکھ تین ہزارروپئے بیمے میں کی رقم ادا کی جائے گی۔بیمہ کمپنی کی غلطی سے سیولی گائوں کانام شیتالی لکھ دئیے جانے سے کسانوں کوبیمے کی رقم نہیں مل سکی تھی۔اس خصوص میںرکن پارلیمنٹ رائو صاحب دانوے نے مرکزی وزارت زراعت کی معرفت بیمہ کمپنی سے تفصیلات طلب کی تھی۔ جس کے بعد بیمہ کمپنی نے گائوں کانام درست کرکے بیمے کی رقم منظورکی۔
****************************

No comments: