Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 23 July 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍ جولائی ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۸:۴۰ - ۸:۴۵
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے مراٹھا ریزر ویشن آندو لن کے اعلان کے پیش نظر وِٹھّل مہا پو جا کے لیے پنڈھر پور نہ جا نے کا اعلان کیا ہے۔
کل ممبئی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ پنڈھر پور میں روایتی مہا پو جا کے لیے نہ جاتے ہوئے وہ اپنی سر کا ری رہائش گاہ ’’ورشا‘‘ پر مہا پو جا کریں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ پنڈھر پور میں10؍ لاکھ زائرین درشن کے لیے پہنچے ہیں اور اُن کی سلا متی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے وضا حت کی کہ مراٹھا ریزر ویشن کا مسئلہ قا نو نی اِداروں میں زیر سما عت ہے اور کمیشن برائے پسماندہ طبقات کی رپورٹ موصول ہو نے تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکے گا۔
اِسی دوران اشاڑی ایکا دشی کے موقع پر جمع لاکھوں عقیدتمندوں کو کسی بھی پریشا نی سے بچا نے کے لیے مراٹھا کرانتی مور چے نے پنڈھر پور کے احا طے میں کسی بھی قسم کا احتجاج نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اِس خصوص میں کل اورنگ آ باد میں منعقدہ ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
***** ***** *****
اِمداد باہمی کے وزیر سُبھاش دیشمکھ نے اِنتباہ دیا ہے کہ آئندہ اشا ڑی ایکا دشی تک مراٹھا سماج کو ریزر ویشن نہ دیا گیا تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ کل پنڈھر پور کی راہ میں ماچنور سے قریب مراٹھا آندو لن مظا ہرین نے اُن کے قافلے کو روک لیا۔ اُس وقت سُبھاش دیشمکھ نے اُنھیں یہ تیقن دیا ۔ اُنھوں نے کہا کہ حکو مت مراٹھا سماج کے ساتھ کھڑی ہے اِس لیے مظا ہرین صبر و تحمل کا مظا ہرہ کریں۔
***** ***** *****
اِسی دوران پنڈھر پور-شو لا پور اور منگل ویڑا میں مراٹھا ریزر ویشن تحریک پُر تشدد رُخ اختیار کر گئی۔ اِن مقا مات پر ایس ٹی کی متعدد بسوں پر سنگباری کی اطلا عات ہیں۔ ہنگو لی ضلع میں ناندیڑ -ہنگولی شاہراہ پر بھی ایک بس کے کانچ توڑ دیئے گئے۔ اِس کے علا وہ اِس شاہراہ پر وردھا -پنڈھر پور بس کو بھی نقصان پہنچا یا گیا۔
***** ***** *****
مہا راشٹر نو نِر مان سینا کے سر براہ راج ٹھا کرے نے کہا ہے کہ مراٹھا ریزویشن کا مسئلہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کے با وجود وزیر اعلیٰ کی جانب سے اِس موضوع پر بیا نات جاری کر نا گمراہ کُن امر ہے۔ کل جالنہ میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ بی جے پی نے بر سر اقتدار آنے کے بعد تر قیا تی کاموں کو فوقیت دینے کی بجائے مختلف پرو گرام و پرو جیکٹس میں اپنا وقت ضائع کیا ہے۔ مراٹھا ریزر ویشن کے مسئلے پر وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ہونے والی سر کا ری پو جا کے خلاف مظاہرے کی اُنھوں نے مخا لفت کی۔
***** ***** *****
وزیر خزا نہ سُدھیر مُنگنٹیوار نے کہا ہے کہ ریاسی ملا زمین کے لیے آئندہ دیوالی سے سا تویں اُجر تی کمیشن کی سفارشات لاگو کی جائیں گی۔ کل خبر رساں اِدارے پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اِس فیصلے سے ریاست کے19؍ لاکھ ملازمین مستفید ہوں گے اور سر کار ی خزا نے پر 21؍ ہزار530؍ کروڑ روپئے کا اضا فی بوجھ پڑے گا۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ خواتین ملازمین کے لیے زچگی کی رخصت 2؍ برس کر نے اور مردوں کے لیے15؍ دِن Paternal Leaveپر حکو مت غور کر رہی ہے۔ اِس کے علا وہ روز آ نہ کام کاج کے وقت میں
15؍ منٹ اضا فہ کر کے5؍ دن کا ہفتہ کر نا بھی حکو مت کے زیر غورہے۔
***** ***** *****
عدالت عظمیٰ نے ملک میں منشیات کے استعمال کی لعنت کے تدا رُک کے لیے قو می سطح پر ایکشن پلان مرتب کر نے کی ہدا یت آل اِنڈیا اِنسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز AIIMS کو دی ہے۔ چیف جسٹِس دیپک مشرا کی زیر قیادت بینچ نے اِس کے لیے AIIMS کو 7؍ ستمبر تک کی مدت دی ہے۔ نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کی تنظیم ’’بچپن بچائو آندو لن‘‘ کی جانب سے 2016 میں داخل کردہ عرضداشت پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل در آمد نہ ہو نے کے با عث یہ نئی عرضداشت عدالت میں داخل کی گئی ۔عدالت نے اپنے مشا ہدے میں کہا کہ اسکو لی بچوں میں منشیات کے استعمال کے رحجان کے تدا رک کے لیے قومی سطح پر اقدا مات کی ضرورت ہے۔
***** ***** *****
2019 کے لوک سبھا انتخا بات کے لیے کانگریس پارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے دعویدار راہُل گاندھی ہی ہو ں گے۔ کل نئی دہلی میں پارٹی کی مجلس عاملہ کے ایک اجلاس کے بعد پارٹی کے اِس فیصلے کا اعلان کیا گیا۔
***** ***** *****
مرکزی مملکتی وزیر صحت آشوِنی کُمار نے کہا ہے کہ اورنگ آ باد میں Super Specialityاسپتال شروع کیا جائے گا۔ وہ کل اورنگ آ باد میں سر کاری میڈیکل کالج -گھاٹی میں منعقدہ جائزاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے تیقن دیا کہ سر کا ری میڈیکل کالج کو مرکزی حکو مت کی جانب سے بڑے پیما نے پراِ مدد فراہم کی جائے گی۔

No comments:
Post a Comment