Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 16 November 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۶ ؍ نومبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
فوڈ پرو سیسِنگ کی مر کزی وزیر ہر سِمرت کوَر بادل نے کہا ہے کہ ریاست میںفوڈ پرو سیسِنگ کے109؍پروجیکٹ شروع کر کے اِس میں تقریباً10؍ہزار کروڑ روپیوں کی سر ما یہ کا ری کی جائے گی۔وہ کل پیٹھن تعلقے کے دھن گائوں میںناتھ گروپ کی جانب سے شروع کیئے گئے عالمی در جے کے فوڈ پرو سیسِنگ پرو جیکٹ کا افتتاح کر نے کے بعد مخا طب تھیں۔اپنی تقریر میں اُنھوں نے بتا یا کہ مرکزی حکو مت ریاست میں پیاز،ٹِماٹر اورآلو کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں سے متعلق مِشن گرین کے تحت 500؍ کروڑ روپیوں کا نیا منصوبہ متعا رف کرائے گی۔
وزیر موصوفہ نے بتا یا کہ فوڈ پرو سیسِنگ کی صنعت بینک قرضوں پر منحصر نہیں رہے گی اور آ ئندہ مالی بجٹ میں فوڈ پرو سیسِنگ کی وزارت کو حاصل ہو نے والے 2؍ہزار کروڑ روپیوں کے فنڈ سے قرض فراہم کیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
مراٹھا سماج کی تعلیمی ،سماجی، اور معا شی حا لات سے متعلق ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کی رپورٹ کل کمیشن کے سیکریٹری ڈی ڈی دیشمکھ نے چیف سیکریٹری دِنیش کُمار جین کو پیش کی ۔ اِس موقعے پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ کمیشن کی جانب سے موصو لہ رپورٹ کا مطالعہ کر کے آگے کی کار وائی کی جائے گی۔
اِسی دوران وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل احمد نگر ضلعے کے شنی شینگنا پور میں کسا نوں اور وار کریوں کے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ موصول ہو چکی ہے ،اور تیقن دیا کہ آئندہ 15؍ دنوں میں مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دے دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے وضا حت کی کہ مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے سے دیگر سماج کو دیئے گئے ریزر ویشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ گذشتہ چار بر سوں میں حکو مت نے کسا نوں کے کھاتوں میں 50؍ہزار کروڑ روپیوں کی امداد براہ راست منتقل کی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکو مت ہر مشکل میں کسا نوں کے ساتھ ہے۔
***** ***** *****
خواتین اور بچوں کی تر قی کی وزا رت نے اپنے ایک اعلان میں کہا ہے کہ حکو مت 15؍ہزار روپئے سے زیادہ تنخواہ پا نے والی خواتین کی 26؍ ہفتوں کی زچگی کی چھٹیوں میں سے 7؍ ہفتوں کی تنخواہ آجِروں کو دے گی۔حکو مت کی جانب سے زچگی کی چھٹیوں کو12؍ ہفتے سے بڑھا کر 26؍ ہفتے کیئے جانے کے بعد حاملہ خواتین کو نوکری نہ دینے اور نوکری سے بر طرف کیئے جانے کی کئی شکا یتیں موصول ہونے کے پیش نظر
یہ اعلان کیا گیاہے۔

پو نا کے شنیوار واڑہ میں31؍ دسمبر2017؍ کو ہوئی یلغار پریشد میں اشتعال انگیز تقریر کر نے کے معاملے میں پو نا پو لس نے کل خصو صی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔اِس تشدد کے سلسلے میں زیر حراست پانچ افراد کے خلاف اِسی طرح انڈر گرائونڈ ہو چکے مِلِند تیلن تُبڈے اورپر شانت بوس سمیت دیگر پانچ افراد کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔اسِسٹنٹ پو لس کمشنر ڈاکٹر شیواجی پوار نے بتا یا کہ اِس سلسلے میں80؍ گواہوں کے بیا نات قلمبند کیئے گئے ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے PES اِنجینئر نگ کالج میں درج فہرست ذاتوں جماعتوں ایس سی ایس ٹی صنعتی تر قیاتی کونسل اور صنعتی پیدا وار کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ وزیر صنعت سُبھاش دیسائی کے ہاتھوں کل اِس نمائش کا افتتاح عمل میں آ یا۔ اِس موقعے پر خطاب کر تے ہوئے رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے نے اورنگ آ باد ضلعے میں صنعتوں کے فروغ کے لیے کوشش کر نے کا تیقن دیا۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے کے رابطہ وزیر ببن رائو لو نیکر نے کہا ہے کہ کا بینی اجلاس میں مراٹھواڑے کے نِمن دودھنا پرو جیکٹ کا پانی اورنگ آباد اور جالنہ ضلعے کے پینے کے لیے اور قحط زدہ حالات میں چارے کی پیداوار کے لیے مختص کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وہ کل جالنہ ضلعے میں ایک جائزہ اجلاس میں مخا طب تھے۔
***** ***** *****
خلد آباد عرس کے موقعے پر آج اورنگ آباد کا سرکاری کالج و اسپتال گھا ٹی کا OPD بند رہے گا جبکہ کل سنیچر کے روز معمول کے مطا بقOPD کھلا رہے گا۔اسپتال کے ذرائع نے یہ اطلا ع دی ہے۔
***** ***** *****
خواتین کے ICC عالمی کپ ٹوئنٹی ٹو ئنٹی کرکٹ مقابلے میں کل بھارت نے آئر لینڈ کو 52؍ رنوں سے شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 20؍ اووروں میں 6؍ وکٹ کے نقصان پر 145؍ رن بنائے ۔
جوابی بلّے بازی میں آئر لینڈ کی ٹیم صرف93؍ رن ہی بنا سکی۔بھارت کی جانب سے مِتا لی راج نے شانداری 51؍ رن بنائے جبکہ رادھا یا دو نے 4؍اوور میں25؍ رن دے کر 3؍ وکٹ حاصل کیے۔
***** ***** *****
ناندیڑضلعے کے دھن گائوں میں آج مقوی اناج دن منا یا جائے گا۔اِس ضمن میں خوراک میں اناج کی اہمیت سے متعلق ضلعے سطح پر ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیاہے۔ضلع سپرنٹنڈنٹ زرعی آفیسر آ ر بی چلوَدے نے یہ اطلاع دی ۔مرکزی حکو مت نے سال2018-19 کو مقوی غذا سال کے طور پر منا نے اعلان کیا ہے اِس سلسلے میں یہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
شہید جوان روہِت شِنگاڑے کی آخری رسو مات کل لاتور ضلعے کے جل کوٹ میں تمام سر کا ری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔
گذشتہ 10؍ نومبر کوکشمیر کے سیا چین بر فا نی علا قے میں سر حد پر خد مات انجام دیتے ہوئے آکسیجن کی کمی کی وجہ سے وہ بیہوش ہو گئے تھے۔
بعد میں دہلی میں دوران علاج وہ شہید ہو گئے۔

No comments:
Post a Comment