Sunday, 18 November 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 18 November  2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:18؍ نومبر    ۲۰۱۸ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 کامرس وصنعت اورشہری ہوابازی کے مرکزی وزیر سریش پربھو نے کل بتایا کہ حکومت عنقریب مستقبل میںای کامرس پالیسی جاری کریگی۔پربھو کل صبح ممبئی میںتقسیم انعامات کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔بات چیت کے ایک سیشن کے دوران انہوںنے کہا کہ اس پالیسی کوفی الحال انڈسٹریل پالیسی اینڈ پرومیشن کے محکمے کی طرف سے منظوری ملناباقی ہے۔جوابتدامیںصنعتی شراکت داروں کی طرف سے تیار کی گئی تھی۔مرکزی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کاروبارکوآسان بنانے کے پیرامیٹرس وضع کررہی ہے۔جس کوضلع سطح پرمانپاجائے گاکیونکہ وہاں مقامی صنعتیں پھل پھول رہی ہیں۔
***** ***** *****
 مراٹھاسماج کوآئین کے حدودمیںقائم رہنے والاریزرویشن دیاجائے گا۔ایسا تیقن محصول اورتعمیرات عامہ وزیرچندرکانت پاٹل نے دیاہے۔اورنگ آبادضلع میں کل مختلف ترقیاتی کاموں کاآغازپاٹل کے ہاتھوں عمل میںآیا۔اس کے بعد وہ صحافیوں سے مخاطب تھے۔دیگر کسی بھی سماج کے ریزرویشن کوہاتھ نہ لگاتے ہوئے مراٹھاسماج کوریزرویشن دیاجائے گا۔ایسا دوبارہ ذکر انہوں نے کیا۔اسی بیچ ویجاپورتعلقے کے شیوربنگلہ ، ایولہ اورگنگاپورچوراہے پرویجاپور،گنگاپور،بھینڈاڑاپھاٹہ راستوں کی بھومی پوجن تقاریب پاٹل کے ہاتھوں ہوئی۔
 پھلمبری تعلقے کے سائونگی دیہات میں مختلف راستوں کے کاموں کی بھومی پوجن تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاٹل نے کہا کہ مراٹھاسماج کودئیے جانے والے ریزرویشن کوعدالت میں قائم رکھنے کے لئے ریاستی حکومت وکلاء کی فوج تیارکریگی۔
***** ***** *****
 مراٹھاریزرویشن کے مطالبے پرگذشتہ 16 یوم سے جاری مراٹھامورچے کی بے مدت بھوک ہڑتال آبی فراہمی وزیر گریش مہاجن کے تیقن کے بعدکل واپس لے لی گئی۔مہاجن نے کل آزادمیدان جاکربھوک ہڑتال کرنے والوں سے ملاقات کی۔ آئندہ 15؍یوم میںمطالبات پورے کئے جائیںگے۔ایسا تیقن مہاجن نے اس موقع پردیا۔
***** ***** *****
 مراٹھاریزرویشن کے سلسلے میں ریاستی پچھڑے ہوئے طبقات کمیشن کی رپورٹ افشاں کیسی ہوئی؟یہ رپورٹ ہنوزعام نہیں ہوئی اور اس کی سفارشات کی باوثوق معلومات نہیںہے۔لیکن وزیراعلیٰ اعلان کیسے کرتے ہیں؟اس طرح کمیشن کے اراکین ذرائع ابلاغ کے ذریعے خطاب کیسے کرتے ہیں؟ایسے کئی سوالات اُٹھاتے ہوئے اس سلسلے میں حقوق کی پامالی کی کاروائی کرنے کااشارہ قانون سازاسمبلی کے حزب مخالف پارٹی رہنمارادھاکرشن ویکھے پاٹل نے دیا۔
***** ***** *****
 ریاست میںپیداہوئے خشک سالی کے حالات کے مدنظر ریاستی حکومت وقت پراقدامات کرکے ایکشن پلان تیارکریں۔ایسا مطالبہ کرنے والاایک مکتوب راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدرشردپوارنے وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس کودیاہے۔پوارنے اس مکتوب کے ساتھ قحط زدہ حالات کامقابلہ کرنے کے لئے درکاراسکیموں کے لئے رہنماخطوط بھی تحریر کئے۔اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ذاتی طورپرتوجہہ دیں۔ ایسی امیدانہوں نے ظاہر کی۔
 وزیراعظم نریندرمودی 25؍نومبرکوآکاشوانی کے من کی بات اس پروگرام کے ذریعے سے ملک کے عوام سے خطاب کریںگے۔اس سیریز کایہ 50؍واں حصہ ہے۔اس پروگرام کے لئے شہری اپنی ہدایتیں اورخیالات 1800117800اس ٹول فوی نمبرپریاmygovopenforum نریندرمودی ایپ پراپنے خیالات درج کرواسکتے ہیں۔
***** ***** *****
 اشتہارات کے شعبے کی نامورشخصیت ایڈگروایلوک پدمسی کاکل ممبئی میںطویل علالت کے باعث چل بسے۔وہ 90؍سال کے تھے۔پدمسی نے 1982 میںگاندھی فلم میںمحمد علی جناح کارول کیاتھا۔ہمارابجاج،سرف،لیرل بھم ، فیئر اینڈلولی ،ہینڈسم برانڈ، اس طرح کے تین اشتہارات انہوں نے تیارکئے تھے۔
***** ***** *****
 خواتین ٹی ۔20 عالمی کرکٹ مقابلے میں بھارت نے آسٹریلیاء کو48 رنز سے شکست دیدی۔بھارت کی ٹیم نے 20 اوورس میں آٹھ وکٹس پر167 رنزبنائے۔اسمرتی مندھاوت 83 اورکپتان ہرمن پریت کورنے 43 رنزبنائے۔آسٹریلیاء کی ٹیم 119 رنزبناکرپولین واپس لوٹ گئی۔
***** ***** *****

No comments: