Sunday, 16 December 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 16 December 2018
Time:  8:40 to 8:45 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 16؍دِسمبر۲۰۱۸ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 مراٹھواڑہ میں وسنت داداشکرادارہ ۔Sugar Institute کی شاخ شروع کرنے کے لئے ریاستی حکومت تیارہے۔یہ بات وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہی ہے۔پوناضلع کے مانجری میں کل وسنت داداشوگرانسٹی ٹیوٹ ادارے کے 42 ویں سالانہ جلسہ اورتقسیم انعامات کی تقریب سے وہ مخاطب تھے۔گناتوڑنے کی مشنری Harvester کے لئے ریاستی حکومت نے 40؍لاکھ تک امداددینے کافیصلہ کیاہے۔ راست اورکفایتی دام FRP دینے میںمہاراشٹر ریاست ملک میں اوّل نمبرپرہے۔وزیراعلیٰ نے یہ بات کہی۔
***** ***** *****
 آئندہ لوک سبھا انتخابات یہ EVM سمیت V.V.Pat مشنری کے ذریعے ہوںگے۔شفاف رائے دہی کاتجربہ دینے والی یہ مشنری کی سہولت کی معلومات رائے دہندگان تک پہنچانے کے لئے V.V.Patمشنری کاعملی تجربہ تمام ضلع میں کرکے رائے دہندگان میں بیداری پیداکی جائے۔ایسے احکام چیف سیکریٹری اسی طرح چیف الیکشن آفیسراشونی کمارنے کل اورنگ آبادمیںدئیے۔ڈیویژنل کمشنر آفس میں اورنگ آبادڈیویژن کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کے ضمن میں جائزہ میٹنگ کل ان کی صدارت میں لی گئی۔اس موقع پرانہوں نے یہ احکام دئیے۔ اس میٹنگ میں ڈیویژنل کمشنر ڈاکٹر پرشوتم بھاپکرسمیت ڈیویژن کے آٹھ اضلاع کے ضلع کلکٹرس،ڈپٹی ضلع کلکٹرس، ڈپٹی انتخابی افسران موجودتھے۔
***** ***** *****
 کم خرچ میںزیادہ پیداواردینے والے ریشم کی زراعت کوفروغ دینے کے لئے ریشم گرام کی اسکیم پرعمل درآمدکیاجارہاہے۔اس کے ذریعے سے مالی امدادسمیت بازارفراہم کرنے کاتیقن امدادِ باہمی اورکپڑاصنعت کے وزیر سبھاش دیشمکھ نے دیا ہے۔کل ناگپورمیں مہاریشم میم 2019 کی ریاستی تقریب کاآغازدیشمکھ کے ہاتھوں عمل میںآیا۔اس موقع پروہ ریاست کے ریشم پیداوارکسانوں کی رہنمائی کررہے تھے۔
***** ***** *****
 ’’جیت ‘‘پروجیکٹ کے ذریعے دق کے مرض سے مہاراشٹر کونجات دلانے کانشانہ حاصل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ دق کے مریضوں کووقت پرمکمل علاج کرنے کی مہم جاری ہے۔ یہ بات وزیرصحت ڈاکٹر دیپک ساونت نے کہی۔ممبئی میںکل National T.B. Controlپروگرام کے تحت ’’جیت‘‘ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے وہ مخاطب تھے۔ ریاست میں اورنگ آباد،کالہاپور،ناسک،نئی ممبئی سمیت 13؍شہروں میں اس پروجیکٹ پرعمل درآمدکیاجارہاہے۔یہ بات ساونت نے کہی ہے۔
***** ***** *****
 خسرہ روبیلہ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت پربھنی ضلع میں اب تک دولاکھ 12؍ہزار772لڑکے ،لڑکیوں کوٹیکہ اندازی کی گئی۔ اس مہم کے تحت نوماہ سے 15؍سال کے درمیان کے جملہ پانچ لاکھ 12؍ہزارکانشانہ طئے کیاگیاہے۔خسرہ روبیلہ امراض کوختم کرنے کے لئے تمام سرپرست اس مہم میں تعاون کریں۔ ایسی اپیل محکمہ صحت نے کی ہے۔
 Rio Olympics میںچاندی کاتمغہ جیتنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو بیڈمنٹن میں BWF عالمی ٹورنامنٹس کے فائنل میںپہنچ گئی ہیں۔اب سندھوکافائنل میںمقابلہ آج جاپان کی Nozomi Okuhara سے ہوگا۔Okuhara نے پہلے سیمی فائنل میںاپنی ہم وطن Yamaguchiکواکیس ۔سترہ اوراکیس۔چودہ سے ہرایاتھا۔
***** ***** *****
 پرتھ کرکٹ ٹیسٹ میں کل کھیل کے دوسرے دن آسٹریلیاء کی پہلی اننگ کے 326؍رن کے جواب میںبھارت نے اپنی پہلی اننگ میں کھیل کے اختتام تک تین وکٹ پر172 رن بنالئے تھے۔کل کے دن کاکھیل ختم ہونے تک کپتان وراٹ کوہلی 82 اوراجنکیہ رہانے 51 رن پرکھیل رہے تھے۔بھارت ابھی پہلی اننگ میں 154 رن سے پیچھے ہے،جبکہ اس کے ساتھ کھلاڑی کھیلناباقی ہیں۔
***** ***** *****
 ہنگولی نگرپریشداورنگرپنچایت آفس کے ملازمین نے مختلف التواء میںپڑے ہوئے مختلف مطالبات کے لئے کل بلدیہ کے روبرودھرنااحتجاج کیا۔ ریاست کے تقریباً 240؍بلدیہ جات اور110؍نگرپنچایتوں کے ملازمین بھی اس احتجاج میں شامل ہوئے ہیں۔29؍سے 31؍ڈسمبر تک سیاہ فیتیں لگاکرکام کیاجائے گا۔یہ بات احتجاجی ملازمین نے اس موقع پرکہی۔
***** ***** *****
 شمالی ریلوے میں فریدآبادسے قریب جاری تکنیکی کام کی وجہہ سے سچکھنڈ ایکسپریس کے دورائونڈ منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ناندیڑ۔امرتسرسچکھنڈ ایکسپریس 20اور21 ڈسمبر کواورواپسی کے سفر میں22 اور23 ڈسمبر کومنسوخ کی گئی ہے۔
***** ***** *****
 بھونیشورمیںمردوں کے ہاکی کے عالمی کپ کے فائنل مقابلے میںآج بیلجیم کامقابلہ نیدرلینڈ سے ہوگا۔ یہ میچ شام 7 بجے کھیلاجائے گا۔بیلجیم اورنیدرلینڈ نے کل اپنے اپنے سیمی فائنل مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعدٹورنامنٹ کے فائنل میںپہنچے ہیں۔اولمپک میں چاندی کاتمغہ جیتنے والی بیلجیم کی ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو6 گول سے ہرایاجبکہ نیندرلینڈ نے پینالٹی شوٹ آئوٹ میںدوبارکی عالمی چمپئن آسٹریلیاء کوچارتین سے ہرایا۔اس سے پہلے دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں دو۔دوگول کیے تھے۔
***** ***** *****

No comments: