Saturday, 23 February 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 23 February 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۳ ؍فروری  ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ  ناندیڑ-لاتور  روڈ، گلبر گہ ریلوے ٹریک کی منظوری کے لیے وزارت ریل سے رجوع کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر اِس کے لیے ریاستی حکو مت 50؍ فیصد مالی امداد بھی دے گی۔ لاتور ضلع پیکیج کے تحت 11؍ ہزار680؍کروڑ روپئے کے مختلف تر قیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد کل احمد پور میں وزیر اعلیٰ نے رکھا۔ لاتور ضلع میں بقائے آب کے بہترین کاموں کے سلسلے میں قو می سطح پر انعام اول حاصل کرنے پر اُنھوں نے مبارکباد دی۔ مرکزی وزیر برائے زمینی حمل و نقل نتن گڈ کری نے اِس تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پِنجر-دمن گنگا اور  تاپی-نر مدا پرو جیکٹ مکمل ہو نے پر اِن منصبوں کا پانی گودا وری ندی میں چھوڑ کر جائیکواڑی منصوبے تک لا یا جائے گا۔ جس سے مہاراشٹرکے پانی کی قلت کا مسئلہ دائمی طور پر حل ہو جائے گا۔اُنھوں نے کہا کہ اِس سے کم و بیش ساڑھے پانچ لاکھ ہیکٹر اراضی کی آبپا شی ممکن ہو سکے گی۔
  ناندیڑ میں بی جے پی کار کنوں کے اجتماع سے بھی کل وزیر اعلیٰ نے خطاب کیا۔ اِس موقع پر اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ مرکز اور  ریاست کی حکو متوں نے معا شی طور پر پسماندہ افراد کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کر کے اُن پر موثر عمل در آمد کیا ہے اور پارٹی کار کنوں کو تلقین کی کہ مختلف مرکزی و ریاستی منصبوں کے ثمرات عوام تک پہنچا نے کے لیے کام کریں۔
***** ***** *****
 بیڑ ضلع میں گوپی ناتھ منڈے ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ 89؍ اجتما عی شا دیوں کی تقریب میں بھی وزیر اعلیٰ نے شرکت کی۔اِس اجتماع میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے نو جوان جوڑوں کی شادیاں کروائی گئیں۔ اِس تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پھڑ نویس نے کہا کہ قحط کی صورتحال کے پس منظر میں اِس طرح کی سادہ شا دی کی تقریب ہر ایک کے لیے مثالی ہو گی ۔ تقریب میں دیہی تر قیات کی وزیر پنکجا منڈے ،
فلمی ادا کار اکشے کُمار،بقائے مویشیان کے وزیر مہا دیو جانکر اوردیگر اہم شخصیات نے بھی شر کت کی۔ اکشے کُمار نے نوشادی شدہ جوڑوں کو ایک ایک لاکھ روپئے کا تحفہ دیا۔ نیز عسکری حملے میں جانیں قر بان کر نے والوں کے لیے ایک کروڑ روپئے کی اِمداد بھی وزیر اعلیٰ کے سپرد کی۔
***** ***** *****
 فہرست رائے دہندگان میں نام شامل کر نے کے لیے آج اور کل ریا ست بھر میں خصو صی مہم چلائی جا رہی ہے۔ رائے دہندگان کے لیے WWW.NVSP.IN ویب سائٹ پر ناموں کے اِندراج کی سہو لت رکھی گئی ہے۔ اِس خصوص میں پو چھ تاچھ کے لیے1950؍ٹول فری نمبر بھی شروع کیا گیا ہے۔ اِس کے علا وہ رائے دہی مراکز پر بھی ووٹر لِسٹوں میں نام درج کر وائے جا سکیں گے۔
 دریں اثناء معذور افراد کو رائے دہی میں آ سانی کے لیے انتخا بی کمیشن نے اُنھیں آمد و رفت کی مفت سہو لت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اضا فی چیف انتخا بی افسر دلیپ شِندے نے یہ اطلاع دی۔ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں رائے دہی کے لیے معذور افراد کو اُن کے گھر سے رائے دہی مرکز جانے کے لیے سواری فراہم کی جائے گی۔ریاست کے48؍ لوک سبھا حلقوں میں 24؍ ہزار162؍ معذور افراد کو اِس فیصلے سے فائدہ پہنچے گا۔
***** ***** *****
 ریاستی قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے قائد دھننجئے منڈے نے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس اتحاد کی حکو مت بر سر اقتدار آتی ہے تو کسا نوں کی پیدا وار کو ضما نتی قیمت اور کاشتکا روں کو مکمل قرض معا فی دی جائے گی۔ پر بھنی میں ریاستی سطح کے زرعی اور مویشی نمائش کی افتتاحی تقریب سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ قحط اور فصلوں کی مسلسل بر بادی سے کسا ن نمٹ سکے اس طرح کی پا لیسی حکو مت اختیار کر ے تب ہی کسا نوں کو راحت ملے گی۔
***** ***** *****
 سر کاری ملازمین کے ساتھ ساتھ اب اسا تذہ کے لیے بھی سا تویں اُجرتی کمیشن کا نفاذ کیا جائے گا۔ اِس فیصلے سے ریاست کے امداد یافتہ خانگی پرائمری ثانوی اور اعلیٰ ثانوی مدارس و جو نیئر کالج ،ایجو کیشن کالج اور فوجی اسکولوں میں تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کو ساتویں اُجر تی کمیشن کے مطا بق تنخواہ ملے گی۔
***** ***** *****
 اسمبلی اسپیکر ہر بھائو باگڑے نے کہا ہے کہ بچت گروپوں کی پیدا وار کی فروخت میں آسانی کے لیے مستقل نظام فروخت کا اِنفراسٹرکچر ضروری ہے۔ اورنگ آباد کے ڈویژنل کمشنریٹ اور دیہی تر قیاتی مشنری کے اشتراک سے بچت گروپوں کی تیار کر دہ اشیاء کی نمائش کا افتتاح کل ہر بھائو باگڑے کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔
***** ***** *****
 قومی طِبی مہم کے تحت محکمہ صحت عامّہ کی جانب سے اورنگ آباد میں آج طبی کیمپ منعقد جارہا ہے۔ شہر کے کھڑ کیشور میدان پر منعقدہ اِس کیمپ میں مریضوں کی مفت جانچ کی جائے گی۔
***** ***** *****

No comments: