Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 February 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍فروری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
مراٹھواڑہ واٹر گرِیڈ کے پینے کے پانی کی تجویز کو ریاستی کا بینہ نے منظوری دی ہے۔ آب رسانی اور صفائی کے وزیر ببن رائو لو نیکر نے یہ اعلان کیا۔ اِس گریڈ کے ذریعے ایک ہزار330؍ کلو میٹر طویل مرکزی پائپ لائن سے مراٹھواڑہ کے تمام 11؍ آ بی ذخیرے جوڑ نے کی تجویز ہے۔ تمام تعلقہ جات میں آب رسانی کی خا طر3؍ہزار220؍ کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھا نے کی تجویز ہے۔ لو نی کر نے بتا یا کہ پینے کے پانی کی فراہمی کے اِس منصوبے کی تکمیل تک کم و بیش 9؍ہزار595؍ کروڑ روپیوں کے اخرا جات متوقع ہے۔ اُنہوں نے مزید بتا یا کہ اِس منصوبے پر عمل آ وری Maharashtra life Authorityکے توسط سے کی جائے گی۔
***** ***** *****
اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا کل گور نر سی وِدیا ساگر رائو کے خطبے سے آ غاز ہو گیا۔ گور نر نے کشمیر کے پلوا مہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی اور شہیدوں کی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ گو رنر نے ریاست کے قحط زدہ علاقوں میں بجلی بل اور تعلیمی فیس میں رعا یت ، چارہ چھائو نیوں کا قیام، ٹینکر کے ذریعے آب رسانی جیسی اسکیمات کا جائزہ لیا۔ کسا نوں اور مویشی پا لنے والوں کے لیے ریاستی حکو مت کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف اسکیمات سے متعلق گور نر نے معلو مات دی۔
گور نر کے خطبے کے بعد قا نون ساز اسمبلی میں مختلف بل پیش کیئے گئے او ر آنجہانی ممبران ِ اسمبلی کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ اسمبلی کے دو نوں ایوانوں میں پلوا مہ دہشت گرد حملے میں شہید فو جیوں کو تعزیتی قرارداد کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اِسی دوران حزب اختلاف نے کل صبح گور نر کے خطبے کا بائیکاٹ کیا اور وِدھان بھون کی سیڑھیوں پر خا موش احتجاج کیا۔ساتھ ہی مخالف اراکین نے ساتھ ہی مہا تما گاندھی کی تصویر پر اُتر پر دیش میں گو لی چلا ئے جانے کے واقعے کی مذمت بھی کی۔
***** ***** *****
آبی وسائل کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے تیقن دیا ہے کہ ریاست بھر میں170؍پل ڈیمس کی تعمیر شروع کی کی جائے گی جس سے مہا راشٹر کے خشک سالی سے متا ثرہ علاقوں کی تصویر بدل جائے گی۔ وزیر موصوف کل قو می جل ایوارڈ کی تقسیم کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ گڈ کری کہ ہاتھوں مہا راشٹر کو پہلا قو می جل ایوارڈ سمیت اِس خصوص کے مختلف زمروں میں دیئے گئے 9؍ ایوارڈ س دیئے گئے۔
***** ***** *****
وزیر ِ حمل و نقل دِواکر رئو تے نے مسا فروں کو ہدا یت دی ہے کہ خانگی گاڑیوں میں سفر کر تے وقت سلا متی اور حفا ظت کا مکمل خیال رکھیں۔ حال ہی میں رائے گڑھ ضلعے میں ایس ٹی بس سے بر آ مد ہوئے دھما کہ خیز مادے کے تنا ظر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وہ تبادلہ ٔ خیال کر رہے تھے۔ وزیر موصوف نے خانگی بس مالکان کو غیر مصدقہ سا مان یا پارسل کی حمل نقل کرنے سے باز رہنے کی بھی ہدا یت دی ۔اُنھوں نے کہا کہ اِسکی خلاف ور زی کرنے والوں کے اجازت نا مے منسوخ اور بسیںضبط کر لی جائیں گی۔ رائو تے نے وضا حت کی کہ ایس ٹی بس ڈرائیور یا کنڈکر غیر مصدقہ سا مان کی حمل و نقل کر تے ہوئے پائے گئے تو پہلی مرتبہ کاروائی کے طور پر اُنکا تبادلہ اور دوسری مر تبہ پرمعطل کر دیا جائے گا۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے وزیر اعظم رہائشی اسکیم کے تحت ریاست کے شہری علاقوں کے غریبوں کے لیے کل ایک لاکھ ایک ہزار220؍ مکا نات منظور کیئے ہیں۔ تعمیرات اور شہری تر قی کی وزا رت کی مرکزی گرانٹ اینڈ کنٹرول کمیٹی کی میٹِنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اِس اسکیم کے تحت مہا راشٹر کو اب تک 7؍ لاکھ3؍ہزار220؍ مکا نات منظور کیئے جا چکے ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ڈِسٹرکٹ سینٹرل کو آپریٹیو بینک کے چیئر مین سُریش پاٹل نے کل زہر پی کر خودکشی کر لی۔ خود کشی نوٹ میں پاٹل نے بینک کے سابق ڈائریکٹرس سدا شیو گائیکے اور نا نا پاٹل کو اپنی موت کا ذمہ دار ٹھرا یا ہے۔ خود کشی نوٹ میں آ نجہا نی نے بتا یا کہ گذشتہ20؍ بر سوں سے گائیکے نے اُن پر متعدد جھوٹے مقد مات دائر کیئے جس سے تنگ آ کر میں خود کشی کر رہے ہیں ۔ اِس واقعے کے بعد پولس نے گائیکے اور نا نا پاٹل کو حراست میں لے لیا ہے۔ آنجہا نی پاٹل کی آخری رسو مات آج شام کنّڑ کے ناگد میں ادا کی جائے گی۔
***** ***** *****
ناندیڑ میں سابق مرکزی وزیر داخلہ آنجہا نی شنکر رائو چو ہان کی بر سی کے موقع پر شنکر سنگیت در بار مہا اُتسو کا آج سے آ غاز ہو رہا ہے۔ 27؍ فروری تک جاری رہنے والے اِس مہا اُتسو میں کتھک رقص،کلا سکی گلو کا ری اور ساز بجا نے کے فن کا مظا ہرہ کیا جائے گا۔ اِس موقع پر رواں برس سے شنکر سا ہتیہ در بار نا می ادبی محفل کا انعقاد کیا جائے گا جو قصہ گوئی، مشاعرے، مذاکرے اور سیمینار پر مشتمل ہو گا۔
***** ***** *****
بھارت اور اِنگلینڈ کی خواتین کر کٹ ٹییموں کے در میان جاری یک روزہ مقا بلوں کی سیریز کے ممبئی میں کھیلے گئے دوسرے مقابلے میں بھارت نے انگلینڈ کو 6؍ وکٹ باقی رکھ کر شکست دے دی۔ اِس کامیابی کے ساتھ ہی 3؍ میچوں کی اِس سیریز میں بھارت نے2-0؍ کی بر تری حاصل کر لی ہے۔

No comments:
Post a Comment