Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 03.05.2019 , Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 03 May - 2019
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۳؍مئی ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے تمام رابطہ وزیروں کو قحط سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے رپورٹ تیار کرنے اور چارہ چھائونیوں کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ریاست کے قحط سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کل وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کی زیرِ صدارت ریاستی کابینہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ تمام رابطہ وزراء کو ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ قحط کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت پوری طرح تیار ہے اور اسی سمت ایک قدم کے طور پر 82/ لاکھ کسانوں میں سے68/ لاکھ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 4/ ہزار 412/ کروڑ 57/ لاکھ روپئے جمع کروائے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ 3/ ہزار 200 / کروڑ روپئے کی فصل بیمہ کی تقسیم کا عمل جاری ہے اور اس میں ایک ہزار 100/ کروڑ روپئے ضرورتمندوں تک پہنچا دئیے گئے ہیں۔ پھڑنویس نے بتایا کہ قحط سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار 264/ چارہ چھائونیاں شروع کی گئی ہیں جن میں مجموعی طور پر ساڑھے آٹھ لاکھ مویشی موجود ہیں۔
***** ***** *****
وزیرِ محصول اور امداد و باز آبادکاری چندر کانت پاٹل نے صحیفہ نگاروں کو بتایا کہ ریاست میں قحط سے نمٹنے کیلئے حکومت نے ماہِ اکتوبر سے ہی اقدامات کا آغاز کردیا تھا۔ اس لیے قحط کے اثرات پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکا ہے۔ قحط سے متاثرہ دیہاتوں کا اعلان‘ پینے کے پانی کی ٹینکر سے فراہمی‘ چارہ چھائونیوں کا آغاز‘ فصل کو ہوئے نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی‘ کسانوں کو دی جانے والی امداد بینک کھاتوں میں جلد از جلد جمع کروانا اور اس طرح کے دیگر اقدامات میں حکومت پوری طرح کامیاب رہی ہے۔ چندر کانت پاٹل نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث پانی فراہم کرنے والے منصوبوں کے بجلی کنکشن کو دوبارہ جوڑ دیا گیا ہے اور ان کے نومبر 2018ء تا جون 2019ء تک کے بجلی بلوں کی ادائیگی ریاستی حکومت خود کرے گی۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کل گڈچرولی کا دورہ کرکے نکسلیوں کے بارودی سرنگ حملے میں اپنی جانیں قربان کرنے والے جوانو ںکو خراجِ عقیدت پیش کیا اور حکومت کی جانب سے 25/ لاکھ روپئے کی عبوری امداد بھی اُن کے افرادِ خاندان میں تقسیم کی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ان جوانوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس حملے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی ملازمت کی میعاد مکمل ہونے تک ان کی تنخواہیں جای رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ گارڈ آف آنر کے بعد تمام جوانوں کے جسد ِ خاکی اُن کی آبائی گائوں روانہ کردئیے گئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جامور کھیڑہ واردات کی تحقیقات ڈائریکٹر جنرل خود کررہے ہیں اور اس معاملے میں ہوئی مبینہ کوتاہیوں کو دور کیا جائیگا۔ دریں اثناء ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس سبودھ کمار جیسوال نے کہا ہے کہ نکسلائٹس کے اس بزدلانہ حملے سے پولس محکمے کا جذبہ کم نہیں ہوگا۔ کل گڈ چرولی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس طرح کی کاروائیوں کا ٹھوس جواب دینے کیلئے مہاراشٹر پولس کا ایکشن پلان تیار ہے اور بہت جلد یہ ہمارے عمل سے بھی واضح ہوجائیگا۔
***** ***** *****
میڈیکل پوسٹ گریجویشن میں داخلے کیلئے رواں تعلیمی سال سے خصوصی پسماندہ طبقے کے زمرے میں مراٹھا ریزرویشن کو لاگو کرنے کی درخواست ممبئی عدالت ِ عالیہ کی ناگپور بینچ نے مسترد کردی۔ اس خصوص میں ایک عرضداشت چند طلبہ نے عدالت ِ عالیہ کی ناگپور بینچ میں داخل کی تھی۔ اس درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے مشاہدہ کیا کہ مراٹھا ریزرویشن کا نفاذ نومبر 2018ء میں ہوا جبکہ میڈیکل پوسٹ گریجویشن میں داخلے کے عمل کا آغاز اکتوبر 2018ء میں ہی ہوچکا تھا اوراس قانون کا پیشگی نفاذ ممکن نہیں۔
***** ***** *****
انتخابی کمیشن نے مہاراشٹر نونرمان سینا کو حکم دیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران منعقدہ جلسوں پر ہونے والے اخراجات کی تفصیل پیش کرے۔ ایم این ایس کا ایک بھی اُمیدوار انتخابی میدان میں نہیں تھا اس کے باوجود پارٹی سربراہ راج ٹھاکرے نے ریاست بھر میں 10/ جلسے کیے۔ ضوابط کے مطابق سیاسی جماعتوں کو ان کے اخراجات کی تفصیلات جمع کروانا لازمی ہوتا ہے۔ اس لیے ایم این ایس کو یہ تفصیلات پیش کرنا ہوگی۔
اسی دوران بی جے پی نے ریاستی انتخابی کمیشن سے دریافت کیا ہے کہ راج ٹھاکرے کے جلسوں کے اخراجات کس پارٹی کے کھاتے میں شامل کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
سی بی ایس ای کے تحت منعقدہ بارہویں کے امتحانات کے نتائج کا کل اعلان کردیا گیا۔ یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.cbse.nic.in پر موجود ہیں۔ ملک بھر سے تقریباً 13/ لاکھ طلبہ نے یہ امتحانات دئیے، جس میں ہنسیکا شکلا اور کرشمہ اروڑا نے 500/ میں سے 499/ نشانات لیکر ٹاپ کیا۔

No comments:
Post a Comment