Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 19 May 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ۱۹ ؍ مئی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 19 May 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ۱۹ ؍ مئی ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ موسمِ باراں سے قبل ہی کورونا وباء کا خاتمہ کرکے معمولاتِ زندگی بحال کرنا تر جیحات میں ہے شامل : وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے
٭ ریاست کے مزید2؍ہزار33؍ افراد آئے کورونا وائرس کے نر غے میں ‘ 59؍ مریضوں کی موت
٭ اورنگ آباد ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ
٭ اورنگ آباد سمیت کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثرہ شہروں میں مرکزی مسلح پولس فورس کے دستے تعینات
اور
٭ ملک بھر کے مزدوروںکے مسائل کی جانب حکو مت کی توجہ مبذول کر وانے کے لیے بھارتیہ کمیو نِسٹ پارٹی کی جانب آج ملک گیر احتجاج۔
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ موسمِ باراں کی آمد سے قبل کورونا وباء کا خاتمہ کر کے معمولاتِ زندگی بحال کرنا اُنکی تر جیحات میں شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ کل سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے توسط سے ریاست کے عوام سے مخا طب تھے۔وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ ریاست میں31؍ مئی تک لاک ڈائون نافد رہے گا تاہم گرین زون میں پا بندیوں میں کچھ نر می کی جائے گی اور اَورینج زون میں بھی سہو لیات دی جا ئے گی۔
لیکن ریڈزون میں نافذ پا بندیوں میں مزید سختی برتی جائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے سبب ریڈ زون میں شامل اضلاع کو گرین زون میں شامل کر نا ایک بڑا چیلنج ہے۔ جس کو پورا کرنے کے لیے عوام بلا وجہ راستوں پر گھومنے پھر نے سے گریز کریں‘ اور دیگرہدایات پر بھی سنجید گی سے عمل کریں۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ریاست میں40؍ ہزار ایکر زمین نئی صنعتوں کے لیے مختص کی گئی ہے ۔ اورآلودگی نہ پھیلانے والی گرین اِنڈسٹریز کو کسی بھی شرط کے بغیرکام کرنے کی اجازت دی جائے گی اور بنیادی سہو لیات بھی فراہم کر وائی جا ئے گی۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے نئے صنعتکاروں سے ریاست میں صنعتیں قائم کرنے کی بھی اپیل کی ۔
***** ***** *****
قانون ساز کونسل کے منتخبہ9؍ اراکین نے کل ایوان کی رکنیت کا حلف لیا۔اِن میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے سمیت ڈاکٹر نیلم گور ہے ‘ ششی کانت شندے‘ رنجیت سنگھ موہیتے پاٹل‘ رمیش کراڑ‘ پر وین دَٹ کے‘ گوپی چند پڈلکر‘ اَمول مِٹکری ‘ اور راجیش راٹھوڑ شامل ہیں۔ قانون ساز کونسل کے چیئر مین رام راجے نائک نمبالکر نے منتخبہ ارکین کو رکنیت کا حلف دلا یا۔
اِسی دوران وزیر اعلیٰ نے کل گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے راج بھون میں ملا قات کی۔ اِس موقعے پر گورنر نے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کو قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
***** ***** *****
ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ CBSE نے بارہویں جماعت کے بقیہ امتحانات کا نظام الاوقات جاری کر دیا ہے۔ یہ امتحا نات 9؍ سے 15؍ جولائی کے درمیان لیے جائیں گے۔امتحان کے دوران طلبہ کو ماسک پہننا اور سینٹی ٹائٹر کی بوتل ساتھ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بورڈ نے امتحان میں شر کت کر رہے طلبہ کے سر پرستوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کسی بھی قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی ہرممکن کوشش کریں۔
***** ***** *****
اِنڈین میڈیکل ریسرچ کونسل ICMR نے کووِڈ19؍ کی جانچ کے حوالے سے اصلاح شدہ پالیسی جاری کی ہے۔ جس کے مطابق گزشتہ 14؍ دنوں میں بین الاقوامی سفر کر چکے شہر یان‘ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کے رابطے میں آئے اشخاص‘ وہ ڈاکٹرس اور طبی خادمین جن میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہو‘ ہاٹ اسپاٹ اور کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے عمل ِ تنفس کی بیماری میں مبتلاء افراد ‘ تیز بخار میں مبتلاء مریض‘ اور کھانسی میں مبتلاء مریضوں کی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
***** ***** *****
ریاست بھر میں کل مزید 2؍ہزار 33؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آگئے ۔ متاثرین میں ممبئی کے ایک ہزار185؍ افراد اور پو نا کے159؍ افراد بھی شامل ہیں۔ جس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 35؍ہزار58؍ ہو گئی ہے۔جبکہ ریاست میں کل59؍ کورونا مریض دوران علاج وفات پا گئے۔ اِسی طرح پوری ریاست میں اب تک ایک ہزار249؍ افراد کورونا وائرس کے شکار ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب کل 749؍ افراد علاج کے بعد مکمل طو رپر صحت یا ب گئے۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد8؍ہزار 437؍ ہوچکی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاو ز کر گئی ہے۔ آج صبح شہر میں مزید51؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ضلعے میں کورونا متاثرین کی تعداد 1073؍ ہو چکی ہے۔آج صبح ملے51؍ کورونا مریضوں میں روہی داس نگر ‘ شیو شنکر کا لو نی ‘ جادھو واڑی‘ جٹواڑہ روڈ‘ اور حمایت باغ‘پنڈلک نگر ‘ مکند واڑی‘ نارے گائوں‘ جئے بھیم نگر ‘ سنجئے نگر ‘ رحیم نگر ‘ کیلاش نگر ‘ گادل نگر ‘ شیو نیری کالو نی ‘ ودیا نگر سیون ہل ‘ نیائے نگر ‘ مقصود کالو نی ‘ بائجی پورہ گلی نمبر تین‘ گار کھیڑہ پریسر‘ متر نگر ‘ مل کار نر ‘ شو شکتی نگر مُکند واڑی ‘ میں ایک ایک مریض پا گیا گیا۔ اِسی طرح کراڑ پورہ ‘ سعادت نگر گلی نمبر 6؍ بائجی پو رہ گلی نمبر 25؍ میں چار چار مریض‘ ساتارہ گائوں ‘ آدرش کالونی گار کھیڑہ اور گنگا پور تعلقہ پھول شیوار میں تین تین مریض پائے گئے ۔ اِن میں34؍ مرد اور17؍ خواتین شامل ہیں ۔
اِسی دوران اور نگ آباد شہر میںکل 3؍ کورونا مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ اِسی طر ح شہر میں اب تک 34؍افراد کورونا وائرس کے شکار ہو چکے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب 322؍ کورونا مریض علاج کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔
***** ***** *****
وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے بتا یا کہ اورنگ آباد ‘ ممبئی ‘ پو نا ‘ امرا وتی اور ناسک ضلعے کے مالیگائوں میں مرکزی مسلح پولس فورس کے 10؍ دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ وہ کل ممبئی میں مخا طب تھے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ کورونا وباء کے پھیلائو اور لاک ڈائون کی وجہ سے ریاستی پولس پر کام کا دبائو بڑھ گیا ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے مرکزی حکو مت سے افرادی قوت کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔جس کے مطابق یہ10؍ دستے ریاست کو فراہم کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی رواں ماہ کے آخری اتوار یعنی31؍ مئی کے روز من کی بات پروگرام کے ذریعے اہل وطن سے خطاب کریں گے۔ اِس پروگرام کی یہ 65؍ ویں قسط ہو گی ۔ اِس پروگرام کے لیے عوام اپنے افکار و خیا لات 1800 11 78 00؍ اِس ٹول فری نمبر پر درج کر وا سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ mygov یا نمو ایپ پر بھی اپنے خیا لات پیش کر سکتے ہیں۔
***** ***** *****
خانہ بدوش مزدوروں کے لیے اورنگ آباد سے آج ایک خصو صی ریل گاڑی جھار کھنڈ کے لیے روا نہ کی جائے گی۔ یہ گاڑی دو پہر 2؍ بجے روانہ ہو گی۔ اِسی طرح 22؍ تاریخ کے روز
ریاستِ بہار کے سیوان اور 23؍ تاریخ کو مظفر نگر کے لیے بھی ریل گاڑی روانہ کی جائے گی۔
***** ***** *****
لاک ڈائون کی وجہ سے جالنہ ضلعے میں قیام پذیر مسافر مزدوروں کو بہار کے چھاپرا ریلوے اسٹیشن تک پہنچانے کے لیے 22؍ مئی جمعہ کے روز جالنہ ریلوے اسٹیشن سے خصوصی شر مک ریل گاڑی روانہ کی جائے گی۔ یہ گاڑی دانا پور اور آرا ریلوے اسٹیشن پر بھی ٹہرے گی۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ شکشن پر سارک منڈ کے تدریسی وغیر تدریسی ملازمین نے پی ایم کیئرس فنڈ میں
51؍ لاکھ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔ اِدارے کے جنرل سیکریٹری رکن اسمبلی ستیش چو ہان نے کل اِس سے متعلق مکتوب ڈویژنل کمشنر سنیل کیندریکر کے سپرد کیا۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں کر فیو کے دوران باہر گھومنے پھر نے والوں کی ضبط شدہ گاڑیاں 200؍ روپئے جُر مانہ وصول کر کے واپس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضبط شدہ گاڑیوں کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ گاڑی کے دستاویزات پیش کر کے اپنی گاڑی حاصل کر سکتے ہیں ‘ تا ہم اِس موقعے پر سماجی فاصلے کے ضابطے پرعمل در آمد کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے کے رابطہ وزیر امیت دیشمکھ نے تیقن دیا ہے کہ کپاس کواچھی قیمت دلانے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔لاتور ضلعے کے رینا پور تعلقے میں پان گائوں کے مقام پر وینکٹیش جِنینگ پروسیسنگ میں
کپاس خریدی مرکز کا افتتاح کل امیت دیشمکھ کے ہاتھوں عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے۔
اُنھوں نے کہا کہ پان گائوں میں کپاس خریدی مرکزشروع ہونے کی وجہ سے علاقے کے کسانوں کو اِس کا فائدہ ہو گا۔ ضلعے کے احمد پور ‘ جل کوٹ اور اُدگیر تعلقے میں کپاس کی کاشت کرنے والے 4؍ ہزار 314؍ کاشتکار اِس سے مستفید ہوں گے۔
***** ***** *****
ملک بھر میں محنت کشوں کے مسائل کی جانب حکو مت کی توجہ مبذول کر وانے کے مقصد سے بھارتیہ کمیو نسٹ پارٹی کی جانب سے آج ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی کے ریاستی سیکریٹری رام باہیتی نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے یہ اطلاع دی۔
خانہ بدوش مزدوروں کے لیے زیادہ سے زیادہ ریل گاڑیاں اور بس خد مات فراہم کی جائے ۔ سفر کے دوران خوراک کا نظم کیا جائے اورمسا فر مزدوروں کو10؍ہزار روپئے سفری بھتہ دیا جائے وغیرہ مطالبات کے لیے یہ احتجاج کیا جا ئے گا۔
***** ***** *****
شو لا پورضلعے کے پنڈھر پور تعلقے میں پُلُوج کے شہید سپا ہی دھنا جی Honmane کی آخری رسو مات کل
ضلع پریشد اسکول کے گرائونڈ میں تمام سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ گڈ چِرولی میں نکسلیوںکے ساتھ ہو ئی جھڑپ میںHonmane شہید ہو گئے تھے۔
***** ***** *****
آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خاص خبریں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭ موسمِ باراں سے قبل ہی کورونا وائرس کا خاتمہ کرکے معمولاتِ زندگی بحال کرنا تر جیحات میں ہے شامل : وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے
٭ ریاست کے مزید2؍ہزار33؍ افراد آئے کورونا وائرس کے نر غے میں ‘ 59؍ مریضوں کی موت
٭ اورنگ آباد ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ
٭ اورنگ آباد سمیت کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثرہ شہروں میں مرکزی مسلح پولس فورس کے دستے تعینات
اور
٭ ملک بھر کے مزدوروںکے مسائل کی جانب حکو مت کی توجہ مبذول کر وانے کے لیے بھارتیہ کمیو نِسٹ پارٹی کی جانب آج ملک گیر احتجاج۔
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
اپنے گھروں میں رہیں‘ محفوظ رہیں‘ اور کورونا وباء کے خاتمے کے لیے حکو مت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں‘ اور سنتے رہیے آکاشوانی ۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment