Wednesday, 20 May 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 20 May 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۰ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  مئی  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

 سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

      ٭  ریاست میںکورونا وائرس سے شدید طور پر متاثرہ میونسپل علاقے ہی ریڈ زون میں ہیں        شامل دیگر علاقوں میں آئندہ جمعہ سے  بیشتر کاروباری سر گر میاں ہوں گی شروع
 ٭  اورنگ آباد میں 2؍ کورونا مریضوں کی موت  مزید41؍ افراد متاثر
    ٭ کورونا متاثرین کا علاج کر رہے ہسپتالوں کے نِرخ پر قابو رکھنے کی ضرورت ۔                        حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس
 ٭  کورونا وباء کے بڑھتے قہر کو مد نظر رکھتے ہوئے گریجویشن ‘ ڈپلو مہ اور پوسٹ گریجویش کے          آخری سیمسٹر کے امتحانات منسوخ کرنے کا ریاستی حکو مت کا یونیور سٹی گرانٹ کمیشن سے مطالبہ۔
 اور
 ٭  آئندہ یکم جون سے ملک بھر میں چلیں گی200؍   NON AC ریل گاڑیاں

  اب خبریں تفصیل سے....

 ریاستی حکو مت کی جانب سے کل لاکٹ ڈائون کے چوتھے مر حلے کے لیے رہنما ہدایات جاری کی گئی۔
یہ ہدایات پر سوں22؍ مئی سے نافذ العمل ہو ں گی۔ریاست کو Red Zone   اور  Non Red Zone 
اِس طرح دو زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ صرف شدید میونسپل علاقوں کو ہی ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے۔ جس کے مطا بق ممبئی میٹرو پالیٹن ایئر یا‘ پونا‘ شو لا پور‘ اورنگ آباد‘ مالیگائوں ‘ ناسک ‘ دھو لیہ ‘ جلگائوں ‘ آکولہ اور امرا وتی کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ۔
 اِن تمام علاقوں میں طیران گاہیں‘ اسکولس‘ کالجیز‘ سینما گھر‘ مال‘جِم خانے اور عبادت گاہیں بہ دستور بند رہیں گی۔ اِسی طرح سیاسی ‘ سماجی‘ مذہبی ‘ تفریحی تقاریب یا دیگر کسی بھی مقصد سے لوگوں کے جمع ہو نے کی ممانعت برقرار رہے گی۔
 ریاست بھر میں ممنوعہ علاقوں کو چھوڑ کر دیگر علاقوں میں ریستورانوں کو خوردنی اشیاء گھروں تک پہچانے کی اجازت دی گئی ہے۔اِسی طرح ریڈ زون میں بھی لازمی خد مات کے کاروبار شروع کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے تاہم ٹیکسی‘ رکشہ‘ کیب اور  ایپ پر مبنی ٹرانسپورٹیشن خدمات ریڈ زون میں بدستور بند رہیں گی ۔

***** ***** ***** 

 ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ فی الحال پورے ملک میں ایک لاکھ   ایک ہزار  139؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ جس میں سے اب تک3؍ہزار163؍ مریضوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ جبکہ39؍ہزار174؍ مریض علاج کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 

***** ***** ***** 

 ریاست بھر میں کل مزید 2؍ہزار 127؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ جس کے بعد ریاست میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد  بڑھ کر37؍ہزار 136؍ ہو گئی ہے۔ جبکہ کل دِن بھر میں 76؍ کورونا مریض دوران علاج چل بسے ۔ مہلو کین میں ممبئی کے43؍ تھانہ کے15؍ پونا کے6؍ اور اکولہ کے 3؍ مریض شامل ہیں۔
 دوسری جانب کل پوری ریاست میں ایک ہزار202؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد مکمل صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کل سماجی رابطے کے ذرائع کے توسط سے یہ تفصیلات بتائی۔
اُنھوں نے بتا یا کہ اب تک 9؍ہزار 639؍ کورونا مریض علاج کے بعد شفا یاب ہو چکے ہیں  جب کہ ایک ہزار249؍ کورونا مریض دورانِ علاج وفات پا گئے ۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد ضلعے میں آج مزید41؍ کورونا مریض پائے گئے۔ جس کے بعد ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کرایک ہزار117؍ ہو گئی ہے۔ آج پائے گئے کورونا مریضوں میںساتارہ گائوں‘ پنڈلک نگر گلی نمبر7؍ مِتر نگر‘ شریف کالو نی ‘ نیائے نگر گلی نمبر1؍ اِندرا نگر ‘ کھڑ کیشور‘ مانک نگر ‘ ضلع سول ہسپتال‘ سنجئے نگر ‘ سٹی چوک ‘ بالا جی نگر  اور اعظم کالو نی میں ایک ایک کورونا مریض پا یا گیا ہے۔ اِسی طرح نیائے نگر گلی نمبر7؍ پولس کا لو نی ‘ مراٹھا گلی عثمان پورہ ‘ قدیم مونڈھا  بھوانی نگر گلی نمبر5؍ شیو شنکرکا لونی  بالا جی نگر  تانا جی چوک  میں  دو  دو  مریض پائے گئے۔ جبکہ روہی داس نگر مکند واڑی میں تین  اور  جئے بھیم نگر میں چار افراد کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں  ۔اِسی طر ح پھلمبری تعلقے میں بابرا بھیو سین بستی میں2؍  کنڑ تعلقے میں دھنگر واڑی  اَورالا  میں ایک کورونا مریض پا یا گیا ہے۔ اِن میں 25؍ مرد اور 16؍ خواتین شامل ہیں۔
 اِسی دوران شہر میں کل 2؍ کورونا مریض دوران علاج وفات پا گئے ۔ جس میں  حمایت باغ کے 65؍ سالہ  مریض اور ہر سول کے63؍ سالہ کورونامریض کل سر کاری ہسپتال میں دوران علاج انتقال ہو گیا ۔
اِس کے ساتھ ہی شہر میں کورونا وائرس کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد 36؍ ہو گئی ہے۔ جالنہ ضلعے میں بھی مزید 5؍ کورونا مریض پائے گئے ہیں

***** ***** ***** 

 ریاست میں کورونا وباء کے بڑھتے قہر کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے یونیور سٹی گرانٹ کمیشن
UGC سے گریجویشن‘ ڈپلومہ اور پوسٹ گریجویشن کے آخری سیمسٹر کے امتحا نات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ریاستی وزیر برائے اعلیٰ و تکنیکی تعلیم اُدئے سامنت نے کل یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے تیقن دیا کہ اگر آئندہ 2؍ روز میں کمیشن کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا ہے تو ریاست کی تمام یونیورسیٹیوں کے وائس چانسلرس‘ محکمہ اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے سیکریٹری سوَ ربھ وِجئے  اور  چیف سیکریٹری اجوئے مہتا  کے ساتھ بات چیت کر کے طلبہ کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری سیمسٹر کے امتحانات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

***** ***** *****
 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** 

 راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ شرد پوار نے ریاستی حکو مت کو مشورہ دیا ہے کہ ریاست میں صورتحال دوبارہ معمول پر آ رہی ہے۔لہدا عوام کے دل میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے ریاستی وزراء اور افسران اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہیں ۔ اُنھوں نے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کو مشورہ دیا کہ وزراء کی دفاتر میں موجودگی کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کریں۔ کورونا وباء کے تناظر میں کل وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے اور این سی پی کے سر براہ شرد پوار نے تبادلہ خیال کیا  ۔اِس موقعے پر پوار نے نقل و حمل‘ تعلیم ‘ زراعت‘ اور صنعتی شعبے کے ساتھ ساتھ مختلف طبقات کو راحت پہنچا نے کے مقصد سے ضروری اقدامات سے متعلق وزیر اعلیٰ کو مشورے دیے۔اِس موقعے پر ریاست کی موجودہ صورتحال ‘ در پیش مسائل اور اُن سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کے حوالے سے دو نوں رہنمائوں کے در میان تبادلۂ خیال کیا گیا۔

***** ***** ***** 

  آئندہ یکم جون سے ملک بھر میں200؍ NON AC  ریل گاڑیاں شروع کی جا ئیں گی۔
وزیر برائے ریلوے پیوش گوئل نے یہ  اطلاع دی۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں اُنھوں نے بتا یا کہ اِن گاڑیوں کے لیے آن لائن ٹکٹ حاصل کرنے کی سہو لت عنقریب شروع کی جائے گی۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ یہ ریل گاڑیاں شر مک ریل گاڑیوں کے علا وہ ہو ں گی۔  وزیر موصوف نے بتا یا کہ خانہ بدوش مزدوروں کے لیے شرمک ریل گاڑیوں کی تعداد میں اضا فے سے متعلق غور کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن سے کل خصو صی شر مِک ریل گاڑی روانہ کی گئی۔ جس کے ذریعے اورنگ آباد ‘ بیڑ‘ عثمان آباد‘ پر بھنی ‘ اور ناندیڑ ضلعے کے تقریباً ایک ہزار600؍ مزدور جھار کھنڈ ریاست کے ڈالٹے گنج کے لیے روانہ ہوئے۔ڈپٹی کلکٹر اپاّ صاحیب شندے نے یہ اطلاع دی ۔

***** ***** *****

 قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ حکو مت کو کورونا مریضوں کا علاج کر رہے خانگی ہسپتالوں کی نر خوں پر قابو رکھنے کی ضرورت ہے ۔ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر بی جے پی کے ایک وفد نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کر کے اُنھیں ایک میمو رینڈم پیش کیا۔
اُس کے بعد صحا فیوں سے بات کر تے ہوئے پھڑ نویس نے کہا کہ خریف کا موسم شروع ہو ا چاہتا ہے اور اُس کے لیے ریاستی حکو مت نے کوئی تیاری نہیں کی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ زرعی پیدا وار خریدنے کا بھی کوئی بندوبست نہیں ہے ۔پھڑ نویس نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکو مت کی طرز پر ریاستی حکو مت بھی دیہی کاریگروں خاص کر کاشتکاروں کے لیےPackageجاری کرے۔

***** ***** ***** 

 طبی تعلیم کے وزیر امیت دیشمکھ نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں کا علاج کر رہے ہسپتالوں پر سے کام کاج بوجھ کم کرنے کے مقصد سے ہم سبھی کو اپنا فرص سمجھ کر ہسپتالوں سے باہر ہی کورونا وباء کے خاتمے کے لیے  اقدامات کر نے کی ضرورت ہے۔وہ کل لاتور میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ کووِڈ19؍ کی وباء پر قابو پانے کے لیے ریاستی اور مرکزی حکو مت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی بدولت ہی ریاست میں کورونا وائرس کے سبب ہونے والی امواتوں کی شرح اور مرض کے پھیلنے کی رفتار کم ہوئی ہے۔

***** ***** ***** 

 خریف موسم کے لیے جالنہ ضلعے میں فصل قرض کی فراہمی کے لیے در خواستوں کا آن لائن اِندراج جاری ہے ۔ انتظا میہ نے متعلقہ کاشتکاروں سے  31؍ مئی تک Jalna.nic.inاِس ویب سائٹ پر قرض حاصل کرنے کے لیے در خواست پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** *****

  بیڑ کے رابطہ وزیر  دھننجئے منڈے نے بیڑ ضلع ہسپتال میں زیر علاج کورونا مریض کے کھلے عام گھومنے پھرنے کے و اقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔آشٹی تعلقے کے7؍ کورونا متا ثرین نے پونا جا کر علاج کرانے کا فیصلہ کیا تھا اُنھیں پونا لے جانے کے لیے انتظامات کے دوران مریض مخصوص وارڈ سے باہر جاکر کھلے عام گھومنے پھر نے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے کے بعد وزیر موصوف نے تفتیش کا حکم دیا ہے۔
 دوسری جانب بیڑ میں کورونا مریضوں کے لیے قائم کیے گئے خصوصی وارڈ میں بر سر خدمت ڈاکٹروں نے خوراک اور پینے کا پانی فراہم نہ کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے ٹھیہ آندولن کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کا رابط وزیر منڈے نے فوراً نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو  ہدایات دی کہ کسی بھی سہولت میں کوئی کمی نہیں ہو نی چاہیے۔

***** ***** ***** 

 ملک بھر میں مزدوروں کے مسائل کی جانب حکو مت کی توجہ مبذول کر وانے کے لیے بھارتیہ کمیونِسٹ پارٹی کی جانب سے کل ملک گیر احتجاج کیا گیا۔ شہرِ اورنگ آباد میں متعدد مقامات پر پارٹی کے کار کنان نے نعرے لکھی ہوئی تختیاں اُ ٹھا کر خاموش مظاہرہ کیا۔ خیال رہے کہ یہ آندولن خانہ بدوش مزدوروں کے لیے زیادہ سے زیادہ ریل  گاڑیاں اور بس خد مات کی فراہمی‘ سفر کے دوران خوراک کی فراہمی اور تمام مزدوروں کو فی کس10؍ہزار روپئے سفری بھتہ دینے وغیرہ مطالبات کے لیے کیا گیا۔

***** ***** *****

 شہر اورنگ آباد میں کل سے جمعرات تک لاک ڈائون میں نر می کی جا ئے گی۔ میونسپل ایڈمنسٹریٹر آستِک کمار پانڈے کی جانب سے کل جا ری کیے گئے سر کو لر میں کہا گیا ہے کہ اِس دوران لازمی اشیاء کی دکانیں‘ غذائی اجناس ‘ کرانہ سامان کی دکانیں اور سبزی منڈی صبح7؍ بجے سے دو پہر ایک بجے تک کھلی رہیں گی۔ سر کو لر میں کہا گیا ہے کہ خریداری کرتے وقت شہر یان کوہجوم سے گریز نا‘ سماجی فاصلے کے ضابطے پر عمل کر نا  اور  لازمی طور پر ماسک کا استعمال کر نا ہو گا۔

***** ***** *****
  
 آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خاص خبریں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے۔
       ٭   ریاست میںکورونا وائرس سے شدید طور پر متاثرہ  میونسپل علاقے  ہی ریڈ زون میں         شامل  دیگر  علاقوں میں آئندہ  جمعہ سے  بیشتر کاروباری سر گر میاں ہوں گی شروع
 ٭   اورنگ آباد میں 2؍ کورونا مریضوں کی موت  مزید41؍ افراد متاثر
    ٭  کورونا متاثرین کا علاج کر رہے ہسپتالوں کے نِرخ پر قابو رکھنے کی ضرورت ۔          حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس
 ٭  کورونا وباء کے بڑھتے قہر کو مد نظر رکھتے ہوئے گریجویشن ‘ ڈپلو مہ اور پوسٹ گریجویش کے             آخری سیمسٹر کے  امتحانات منسوخ کرنے کا ریاستی حکو مت کا یونیور سٹی گرانٹ کمیشن سے                  مطالبہ۔
 اور
 ٭  آئندہ یکم جون سے ملک بھر میں چلیں گی200؍   NON AC ریل گاڑیاں   

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
گھروں میں رہیں ‘ اور کورونا وباء کے خاتمے کے لیے حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں ‘  اور سنتیے  رہیے آکاشوانی
٭٭٭٭٭

No comments: