Friday, 21 August 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 21 August 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۱   ؍  اگست  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

  سب سے پہلے سر خیوں پر ایک نظر...

٭
مرکزی حکو مت کی جانب سے صاف ستھرے شہروں کے لیے دیئے جانے والے سوّچھ سر وے ایوارڈس میں مہارشٹر کو کُل17؍ انعا مات ملک کے صاف ستھرے شہروں کے طور پر اِندور  اوّل ‘ سورت دوم اور نئی ممبئی تیسرے مقام پر

٭
 آئندہ جنوری تا دِسمبر کی معیاد کو نئے تعلیمی سال کے طور پر شروع کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے محکمۂ تعلیم کو مرکزی حکو مت سے مشا ورت کی ہدایت دی

٭
پانچ مہینوں کے وقفے کے بعد ریاست میں ایس ٹی کا رپوریشن کی بین اضلاع بس خد مات کا آغاز

٭
مسلسل بارش کے سبب مراٹھواڑہ میں مونگ اور کپاس کی فصلوں کا زبر دست نقصان

٭
ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھوارہ یو نیور سٹی کے عثمان آ باد ذیلی مرکز کو یو نیور سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے  7؍ رکنی اسٹڈی گروپ کی تشکیل

٭
ریاست میں کَل 14؍ ہزار492؍ کورونا کے نئے معاملے آئے سامنے ۔  326؍ کی موت

٭
کورونا سے مراٹھواڑہ میںکَل 72؍ اموات جبکہ ایک ہزار183؍ نئے مریضوں کا اندراج


  اب خبریں تفصیل سے....

 مرکزی حکو مت کے سوچھ سر وے ایوارڈس2020؁ میں مہاراشٹر کو سب سے زیادہ انعا مات سے نوازا گیا ہے۔ مرکزی شہری تر قیاتی وزیر ہر دیپ سنگھ پو ری نے کَل نئی دہلی میں اِن ایوارڈس کا اعلان کیا۔ اس موقعے پر مہاراشٹر کے شہری تر قیاتی وزیر ایکناتھ شِندے موجود تھے۔ ریاست کو شہری صفائی مہم میں12 قو می ایوارڈس میں سے سب سے زیادہ4؍ قو می ایوارڈس سے نوازہ گیا۔ دیگر 13؍ انعامات سمیت ریاست کے حصے میں کُل14؍ ایوارڈس آئے۔ نئی ممبئی شہر نے مُلک کے صاف ستھرے شہروں کے زمرے میں تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔  مدھیہ پر دیش کا اِندور شہر مسلسل چو تھی مر تبہ سر فہرست رہا اور گجرات کا شہر سورت دوسرے مقام پر رہا۔   ایک لاکھ سے کم آ بادی والے خصو صی صاف ستھرے شہروں کے زمرے میں پہلا انعام کراڈ‘ دوسرا ساسوڑ اور تیسرا لونا وا لا کو ملا۔ مغر بی ڈویژن میں 25؍ ہزار سے کم آ بادی والے شہروں کے زمرے میں پنہا لا شہر کو جبکہ دائمی صاف ستھرے شہر کے طور پر جیجوری کو اور آ کو لہ شہر کو حفظا نِ صحت کے جدید کاموں کے لیے انعامات سے نوازہ گیا۔
 25؍ سے50؍ ہزار کے در میان آ بادی والے زمرے میں شِر ڈی کو صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا ۔ ہنگولی کے شہر یوں کے عمدہ ردِ عمل پر اِس زمرے میں اعزاز دیا گیا۔ صاف ستھرے شہروں کی ریاستی فہرست میں اورنگ آ باد26؍ ویں پائیدان پر ہے۔

***** ***** ***** 

 کانگریس پارٹی کے سر کر دہ قائد اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے تنقید کر تے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے غلط اقدامات سے ملک کے غیر منظم شعبہ کو گزشتہ6؍ بر سوں میں زبر دست نقصان پہنچا ہے۔ راہل گاندھی کل چھتیس گڑھ کانگریس اکائی کے ایک پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔  
 اُنہوں نے کہا کہ کسا نوں ‘ مزدوروں او ر چھو ٹے تاجروں کا حکو مت کے اقدا مات سے بڑا خسا راہ ہوا ہے۔ اُنہوں نے خد شہ ظاہر کیا کہ آ نے والے وقت میں روز گار کی فراہمی ٹھپ ہو سکتی ہے ۔ گاندھی نے اِس خیال کا اظہار کیا کہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے منظم اور غیر منظم شعبہ جات میں توازن قائم رکھنا ضروری ہے۔

***** ***** ***** 

 ممبئی عدالتِ عالیہ نے کا لا پیسہ سفید کرنے کے معاملے میں اِنفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹED کی تحویل میں موجود دیوان ہائوسنگ کمپنی کے پرو موٹرس کپِل وادھوان اور دھیرج وادھوان کی کَل ضمانت منظور کی۔ اُنہیں گزشتہ14؍ مئی کو ED نے گرفتار کیا تھا۔ ایک ایک لاکھ روپیوں کے ذاتی مچلکوں پر ضما نت دیتے ہوئے عدالت نے اُنہیں اپنے پاسپورٹس جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگر چہ کہ اُنہیں ED کیس میں ضما نت مل گئی ہے تا ہم وادھوان برادران کی CBIتحویل ابھی جاری ہے۔

***** ***** ***** 

 حکو مت نے اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ22 ؍ لاکھ کسا نوں کے لیے کسان کریڈِٹ کارڈس کی منظوری دی ہے۔ حکو مت نے کہا ہے کہ زرعی شعبے میں کورونا سے ہونے والے نقصانا ت کے خاتمے کے لیے کسان کریڈٹ کارڈس کے ذریعے قر ضوں میں رعایت دی جا رہی ہے  اور اِس سے دیہی معیشت کو تقویت ملے گی۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے محکمۂ تعلیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ مرکز کے ساتھ آئندہ جنوری تا دِسمبر معیاد کو نئے تعلیمی سال کے طور پر شروع کرنے کے لیے تبادلۂ خیال کریں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی پر غور وخصوص کے لیے ریاست کے تمام محکمۂ جات کے ماہرین ِ تعلیم کی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ اُنہوں نے بتا یا کہ اِس خصوص میں متعدد قا نو نی تبدیلیاں کر نی ہو ں گی۔

***** ***** ***** 

 ریاستی حکو مت نے مسلمانوں سے محرم کا تہوار سادگی سے منا نے کی اپیل کی ہے۔ اِس سلسلے میں حکو مت کی جانب سے ایک سر کُلر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ اِمسال کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر محرم کے ماتمی جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ اِس حکم نا مے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران جس طرح دیگر مذہبی پر وگرام گھروں میں رہ کر ہی منائے گئے اِسی طرح محرّم بھی گھروں پر رہ کر رہی منا یا جائے ۔

***** ***** ***** 

 پانچ مہینوں کے وقفے کے بعد ریاست میں ایس ٹی کار پوریشن کی بین اضلاع بس خد مات کَل دو باہر شروع کر دی گئی ۔ پر بھنی سے کَل دِن بھر میں 35؍ بسیں روانہ کی گئی۔ لاتور ضلعے کے
5؍ ڈِپو سے بھی دیگر اضلاع کے لیے بس خد مات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ عثمان آ باد ‘ ناندیڑ‘ شو لا پور اضلاع میں بھی یہ خد مات شروع کر دی گئی ہیں۔ پو نا تا اورنگ آ باد بس خد مات شروع کرنے کے لیے آئندہ پیر سے کوششیںکی جا ئے گی ۔ یہ اطلاع ایس ٹی کار پوریشن کے ڈویژنل کنٹرولر نے دی ۔
 اورنگ آ باد‘ بیڑ‘ جالنہ ‘ عثمان آ باد ‘ ہنگولی اور ناندیڑ اضلاع میں تمام قواعد کے مطا بق  بس سروِس شروع کر دی گئی ہے۔

***** ***** *****
 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** 

 وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کل سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے یومِ پیدائش کے موقعے پر اپنی رہائش گاہ ماتوشری میں اُن کی تصویر کو پھو لوں کا ہار پہنا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آنجہا نی راجیو گاندھی نے اِس ملک کو اِتصالات یعنی ٹیلی کمیونیکیشن  اور کمپیو ٹر کے دور میں پہنچا یا۔ ہے اِسی لیے ملک آج اطلا عاتی ٹیکنا لو جی کے میدان میں سر فہرست ہے اور اُن کا یہ تعا ون ناقا بل فراموش ہے۔

***** ***** ***** 

 مسلسل بارش کے سبب مراٹھوارہ میں مونگ اور کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ جا لنہ ضلعے میں کل لگا تار بر سات کی وجہ سے کئی مقا مات پر کھیتوں میں پانی جمع ہو چکا ہے اور فصلیں خراب ہو رہی ہے ۔ ناندیڑ اور پر بھنی اضلاع بھی یہی صورتحال ہے ۔ پر بھنی ضلعے کے مانوت تعلقے میں مزدوروں کی عدم دستیابی کے سبب مونگ نکالنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ رِم جھِم بارش کے باعث کپاس کی فصل زرد پڑ رہی ہے  اِس سے کسان کا فی فکر مند ہیں۔

***** ***** ***** 

 اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے ریاستی وزیر اُدئے سامنت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھوارہ یو نیور سٹی کے عثمان آ باد ذیلی مرکز کو یو نیور سٹی میں تبدیل کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ اِس بارے میں فیصلہ کر نے کے لیے ایک 7؍ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے کل ممبئی میں اِس خصوص میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ تعلیمی سہو لیات کی فراہمی میں در پیش مشکلات کا مطالعہ کیا جائے اور اندرون تین ماہ حکو مت کو رپورٹ پیش کی جائے ۔

***** ***** ***** 

 ریاست میں کَل 14 ہزار492؍ کورونا سے متاثرہ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا۔ جس کے بعد اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد 6؍ لاکھ 43؍ ہزار 389؍ ہو چکی ہے۔ کَل دوران علاج ریاست میں 326؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی ۔ ریاست میں اب تک اِس بیماری سے21؍ ہزار359؍ مریض فوت ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی کَل 12 ؍ ہزار243؍ مریض شفا یاب بھی ہوئے ۔ ریاست میں اب تک 4 ؍ لاکھ 59؍ ہزار124؍ مریض صحت یاب ہو چُکے ہیں  اور فی الحال کورونا کے ایک لاکھ62؍ ہزار
491؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** *****  

 مراٹھواڑہ میں کَل کورونا میں مبتلاء 72؍ مریض ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ہزار183؍ نئے معاملات بھی درج کیئے گیئے۔ اورنگ آباد ضلعے میں کَل11؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی جبکہ327؍ نئے مریضوں کی موجودگی کا انکشاف بھی ہوا۔ عثمان آ باد ضلعے میں 10؍ مریض فوت ہو گئے اور153؍ نئے کیسیس درج کیئے گئے ۔ لاتور ضلعے میں 7؍ ہلاک جبکہ124؍ نئے مریض پائے  گئے ۔ پر بھنی میں کَل 4؍ کورونا مریضوں نے اپنی جان گنوائی جبکہ 81؍ نئے مریض شامل ہو گئے۔ جالنہ میں دو کی موت ہوئی اور38؍ نئے مریض سامنے آئے۔ ناندیڑ اور ہنگولی میں ایک ایک موت درج کی گئی ۔ بیڑ ضلعے میں کورونا کے308؍ نئے معاملے منظر عام پر آئے۔

***** ***** ***** 

 جالنہ کے خصو صی کووِڈ اسپتال میں زیر علاج ایک عمر رسیدہ خا تون نے کورونا وائرس کو کامیابی سے شکست دے دی ۔ 107؍ سالہ اِس خا تون کو10؍ دنو ں کے علاج کے بعد کل ضلع کلکٹر روِندر بِنوڑے  سپرنٹنڈنٹ آف پولس   ایس  چیتنّیہ   اور ضلع سر جن ڈاکٹر ارچنا پاٹل کی موجود گی میں اسپتال سے رخصت دے دی گئی ۔ ضلع کلکٹر بنوڑے نے بتا یا کہ جالنہ ضلع اسپتال میں کورونا مریضوں کا بہتر طریقے سے علاج کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بر وقت تشخیص اور مناسب علاج سے کورونا کو مات دی جا سکتی ہے۔


***** ***** ***** 

 خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر
٭
مرکزی حکو مت کی جانب سے صاف ستھرے شہروں کے لیے دیئے جانے والے کلین سر وے ایوارڈس میں مہارشٹر کو کُل17؍ انعا مات ملک کے صاف ستھرے شہروں کے طور پر اِندور اوّل ‘ سورت دوم اور نئی ممبئی تیسرے مقام پر

٭
 آئندہ جنوری تا دِسمبرمعیاد کو نئے تعلیمی سال کے طور پر شروع کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے محکمۂ تعلیم کو مرکزی حکو مت سے مشا ورت کی ہدایت دی

٭
پانچ مہینوں کے وقفے کے بعد ریاست میں ایس ٹی کا رپوریشن کی بین اضلاع بس خد مات کا دوبارہ آغاز

٭
مسلسل بارش کے سبب مراٹھواڑہ میں مونگ اور کپاس کی فصلوں کا زبر دست نقصان

٭
ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھوارہ یو نیور سٹی کے عثمان آ باد ذیلی مرکز کو یو نیور سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے  7؍ رکنی اسٹڈی گروپ کی تشکیل

٭
ریاست میں کَل 14؍ ہزار492؍ کورونا کے نئے معاملے آئے سامنے ۔  326؍ کی موت
اور
٭
کورونا سے مراٹھواڑہ میں 72؍ اموات جبکہ ایک ہزار183؍ نئے مریضوں کا اندراج
 اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 12.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 12 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...