Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 31 August 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۱ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اگست ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
Date : 31 August 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۱ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اگست ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو تمام شعبوں میں خود کفیل بنا نے کی عوام سے کی اپیل
٭
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو تمام شعبوں میں خود کفیل بنا نے کی عوام سے کی اپیل
٭
ریاست میں لاک ڈائون کے دوران رعایت کرنے سے متعلق قواعد و ضوابط آج جاری کیے جانے کی توقع
٭
ریاست میں گزشتہ روز16؍ ہزار 408؍ افراد کورونا وئرس سے متاثر ‘
296؍ مریض دوران علاج چل بسے
اور
٭
شطرنج کے آن لائن عالمی اولمپیاڈ مقابلوں میں بھارت کو ملا طِلائی تمغہ
٭
شطرنج کے آن لائن عالمی اولمپیاڈ مقابلوں میں بھارت کو ملا طِلائی تمغہ
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے ملک کو تمام شعبوں میں خود کفیل بنا نے کی اپیل کی ہے۔وہ کل آکاشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام من کی بات میں عوام سے مخا طب تھے۔ اِس سلسلے کے دوسرے دور کی
یہ 15؍ ویں قسط تھی۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو خود کفیل بنا نے کے لیے تمام شعبۂ جات کی شرح نمو میں اضا فہ کرنا ضروری ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک کو در پیش مسائل حل کرنے کے لیے نوجوان نسل کی صلاحیتوں اور تخیل کااستعمال کیا جا نا چا ہیے۔
اِس سال کورونا وائرس کی وباء کے سبب تمام تہوار اور دیگر تقاریب سادگی سے منا نے اور ملک کے باشندوں کی جانب سے ذمہ داری کا مظا ہرہ کیے جانے پر وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا ۔اپنی تقریر میں اُنھو ںنے کہا کہ ملک کے بچوں کو جدید کھلو نے کیسے فراہم کیے جا سکتے ہیں اور بھارت کھلو نے تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک کیسے بن سکتا ہے اِس پر غورو خوص کیا جا رہا ہے۔
اپنی مخا طبت میں وزیر اعظم نے کاشتکاروں کی بھی خوب ستائش کی اور کہا کہ اِس وباء کے دوران بھی کاشتکاروں نے اپنی صلاحیوں کو ثابت کیا ہے ۔ اِس سال زرعی پیداوار میں ہوئے اضافے کے لیے اُنھوں نے کاشتکاروں کو مبارکباد پیش کی۔اُنھوں نے بتا یا کہ ملک کی آ ب و ہوا کے مطا بق اور علاقائی فصلوں کی معلو مات پر مبنی بھارتی کر شی کوش تیار کرنے کا کام جاری ہے۔
وزیر اعظم نے اساتذہ کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے سامنے تبدیلی کا ایک بڑا چیلنج ہے جسے اساتذہ نے ایک موقعے کے طور پر قبول کیا ہے جس سے بڑی خوشی محسوس ہو تی ہے۔

***** ***** *****
مرکزی وزارتِ مالیات نے بینکوں کو حکم دیا ہے کہ وہ یکم جنوری 2020 کے بعد سے الیکٹرانک ذرائع سے لین دین کر نے والے صارفین سے وصول کی گئی فیس جلد ازجلد واپس کریں۔ ساتھ ہی وزارت نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ آئندہ بھی الیکٹرانک ذرائع سے کیے جانے والے لین دین پر کوئی فیس عائد نہ کی جائے۔ خیال رہے کہ اِس خصوص میں براہِ راست ٹیکس کے مرکزی بورڈ CBDT کی جانب سے گزشتہ 30؍ دسمبر کو نوٹِفِکیشن جاری کیا گیا تھا۔ جس میں بینکوں کو کہا گیا تھا کہ Rupe Card‘ Bhim UPI‘
UPI QR Code‘ اور BhimU UPI QR Code کے ذریعے لین دین کرنے والے صارفین پر کسی بھی قسم کی فیس عائد نہ کی جائے ۔
UPI QR Code‘ اور BhimU UPI QR Code کے ذریعے لین دین کرنے والے صارفین پر کسی بھی قسم کی فیس عائد نہ کی جائے ۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے کی جانب سے لاک ڈائون میں نر می کے چو تھے مر حلے کے اعلان کے بعد ریاست میں کس طرح کی رعایات دی جا سکتی ہے یہ فیصلہ کرنے کے مقصد سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس کَل وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی موجودگی میں منعقد کیا گیا تھا۔اِس اجلاس میں وزیر سیاحت آدِتیہ ٹھا کرے ‘ وزیر برائے حمل و نقل انیل پرب اور چیف سیکریٹری سنجئے کمار سمیت دیگر انتظامی اور پولس افسران بھی موجود تھے ۔ اِس سے متعلق قواعد و ضوابط آج جاری کیے جانے کی توقع ہے۔
***** ***** *****
اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے ریاستی وزیر اُدئے سامنت نے پو چھا ہے کہ مرکزی حکو مت کی جانب سے
30؍ ستمبر تک اسکولس اور کالجیز بند رکھنے کو کہا گیاہے پھر اِس دوران گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے آخری سال کے امتحانات کیسے لیے جا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ یو نیور سیٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے 30؍ ستمبر تک مذکورہ امتحا نات لینے کا حکم دیے جا نے پس منظر میں سامنت نے کل ٹوئیٹر پر یہ سوال پو چھا ہے۔ ریاست میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے آخری سال کے امتحانات لینے سے متعلق تشکیل دی گئی
6؍ رکنی کمیٹی آج اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تلاش ‘ اُن کے ٹیسٹ اور علاج معالجے میں ریاستی حکو مت کی محنت کے باعث گزشتہ ایک ماہ کے دوران بڑی تعداد میں کورونا متاثرین کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ایک خبر رساں اِدارے سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے بتا یا کہ اِس معاملے میں عوامی بیداری پیدا کرنا ‘ اور احتیا ط بر تنے پر حکو مت کی خاص توجہ رہی۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ کورونا اِنفکشن کی جانچ کرنے کے لیے 400؍ تجزیہ گاہیں کام کر رہی ہیں۔ اور یو میہ50؍ ہزار تجزیے کیے جا رہے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
***** ***** *****
ریاست بھر میں گزشتہ روزمزید16؍ ہزار408؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 7؍ لاکھ 80؍ ہزار
689؍ ہو گئی ہے۔ اِسی دوران کَل296؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ اِن اموات کے بعد ریاست بھر میںکورونا وائرس کے سبب وفات پانے والوں کی تعداد 24؍ ہزار399؍ تک جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب زیر علاج مریضوں میں سے7؍ ہزار690؍ افراد کَل شفایاب ہو کر اپنے گھر لوٹ گئے ۔ ریاست بھر میں تا حال 5 ؍ لاکھ 62؍ ہزار 401؍ افراد علاج کے بعد کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو چکے ہیں اور فی الحال ریاست میں ایک لاکھ93؍ ہزار528؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

مراٹھواڑے میں گزشتہ کَل مجموعی طور پر کوروناوائر سے متاثرہ 28؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ جبکہ مزیدایک ہزار 323؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔
اورنگ آ باد ضلعے میں کَل 5؍ کورونا مریضوں کی موت واقع ہو گئی ۔جبکہ مزید239؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ لاتور ضلعے میں6؍ کورونا مریضوں کی کل موت واقع ہو گئی۔ جبکہ 265؍ افراد کورونا وائرس کے نر غے میں آ گئے ۔ ناندیڑ ضلعے میں کورونا وائرس سے متاثرہ 5؍ مریض کل وفات پا گئے ۔ جبکہ مزید301؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا۔ بیڑ ضلعے میں 5؍ کورونا مریض کل دوران علاج وفات پا گئے اور مزید94؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ عثمان آ باد ضلعے میں بھی گزشتہ روز4؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا ۔ جبکہ مزید207؍ کورونا مریضوں کی نشاندہی ہوئی ۔ جالنہ ضلعے میں زیر علاج کورونا مریضوں میں سے کَل2؍ مریضوں کی موت واقع ہو گئی جبکہ مزید116؍ کورونا مریضوں کی موجود گی کی تصدیق ہوئی ۔ پر بھنی ضلعے میں بھی کَل ایک کورونا مریض علاج کے دوران چل بسا جبکہ 64؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ ہنگولی ضلعے میں بھی گزشتہ روز مزید37؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقۂ انتخاب کے رکن اسمبلی ستیش چو ہان نے طبی تعلیم کے وزیر امیت دیشمکھ سے میڈیکل داخلوں میں70:30؍ کا تنا سب فوری رد کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس کے سبب مراٹھواڑہ اور وِدربھ سے تعلق رکھنے والے با صلاحیت طلبہ کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ کالجیس کی تعداد اور طلبہ کے داخلوں کی گنجائش کو مد نظر رکھا جائے تو مراٹھواڑے کے حصے میں کم نشستیں آ رہی ہیں۔
***** ***** *****
جالنہ نگر پالیکا کی جانب سے کیئے گئے 16؍ کروڑروپئے کے مختلف تر قیاتی کاموں کا بھو می پو جن کل ضلعے کے نگراں
وزیر راجیش ٹوپے کے ہاتھوں کیا گیا۔ اِس موقعے پر مرکزی مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے ‘ رکن اسمبلی کیلاس گورنٹیال اور صدر بلدیہ سنگیتا گورنٹیال بھی موجود تھیں ۔ اِس موقعے پر ٹو پے نے کہا کہ جالنہ شہر کی تر قی کے لیے وہ پر عزم ہیں ۔
***** ***** *****
***** ***** *****
حضرت امام حسین ؓ کا یوم ِ شہادت یومِ عاشورہ کل ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منا یا گیا۔
اِس سال کورونا وائرس کی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں چنندہ مقامات پر ہی تعزیہ جلوس نکالنے کی اجا زت دی گئی تھی۔
اِس سال کورونا وائرس کی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں چنندہ مقامات پر ہی تعزیہ جلوس نکالنے کی اجا زت دی گئی تھی۔
***** ***** *****
شطرنج کے آن لائن عالمی اولمپیاڈ مقابلوں میں بھارت نے پہلی مرتبہ طِلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ مقابلے کے دوران اِنٹر نیٹ
اور سر ور میں آئی خرابی کے باعث اِس آن لائن مقابلے میں بھارت اور ریشیاء کو مُشتر کہ فاتح قرار دیا گیا۔
***** ***** *****
شہر اورنگ آ باد کے جونیئر کالجیز میں گیارہویں جماعت میں داخلوں کی پہلی فہرست کل جاری کی گئی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجو کیشن مد ھوکر دیشمکھ نے بتا یا کہ اِس فہرست میں 8 ؍ ہزار739؍ طلبہ کے نام شامل ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے کالجیز طلبہ کے داخلوں سے متعلق آن لائن معلو مات فراہم کریں اور داخلے کے عمل کے دوران مجوزہ سماجی فاصلے کے قاعدے پر عمل کریں۔
***** ***** *****
آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو تمام شعبوں میں خود کفیل بنا نے کی
عوام سے کی اپیل
٭
ریاست میں لاک ڈائون کے دوران رعایت کرنے سے متعلق قواعد و ضوابط آج جاری کیے جانے کی توقع
٭
ریاست میں گزشتہ روز16؍ ہزار 408؍ افراد کورونا وئرس سے متاثر ‘
296؍ مریض دوران علاج چل بسے
اور
٭
شطرنج کے آن لائن عالمی اولمپیاڈ مقابلوں میں بھارت کو ملا طِلائی تمغہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
٭
شطرنج کے آن لائن عالمی اولمپیاڈ مقابلوں میں بھارت کو ملا طِلائی تمغہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment