Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 16 December 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۶ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ دِسمبر ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
کورونا وائرس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا سر مائی اِجلاس ہوا ردّ ‘ موسمِ سرما کی شروعات میں کورونا معاملوں میں ہوئے اضا فے کے بعد لیا گیا فیصلہ
٭
ریاستی اسمبلی کا سرمائی اِجلاس اختتام پذیر‘ 9؍ بِل ہوئے منظور
٭
سپریم کورٹ میں جاری مراٹھا ریزر ویشن کی لڑائی جیتنے کا مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کو یقین
٭
کورونا وائرس ٹیسٹ فیس میں کی گئی280؍ روپیوں کی کٹوتی ‘ اب 700؍ روپیوں میں ہو گا کورونا ٹیسٹ
اور
٭
مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی9؍ کورونا مریضوں کی موت‘263؍ نئے معاملوں کا انکشاف
اب خبریں تفصیل سے....
کورونا وائرس کی وجہ سے اِس مر تبہ کاپارلیمنٹ کا سر مائی اجلاس ردّ کر دیا گیا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پر لہاد جو شی نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ موسم سر ما کی شروعات میں کورونا معاملوں میں اضا فہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد سبھی سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے پارلیمنٹ کا سر مائی اجلاس نہ بلا ئے جا نے پر اتفاق کیا ہے۔ پر لہاد جو شی نے مزید کہا کہ جنوری کے مہینے میں بجٹ اجلاس بلا یا جائے گا۔
***** ***** *****
دوسری جانب مہاراشٹر اسمبلی کا سر مائی اجلاس گزشتہ کَل اختتام پذیر ہوا ۔ اجلاس کے دوران گیارہ مختلف بل وِدھان سبھا میں پیش کئے گئے ۔ اِن میں اسٹیمپ ڈیو ٹی کٹو تی‘ علاقائی خود مختار اِداروں کے ایڈمنسٹریٹر س کی مُدّت میں توسیع اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کے شہر یوں کو املاک ٹیکس میں چھوٹ سمیت دیگر9؍ بِل منظور کئے گئے۔
اِس دوران وِدھان سبھا اسپیکر نا نا پٹو لے نے اعلان کیا کہ ریاستی قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایک مارچ 2021 سے شروع ہو گا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ مراٹھا ریزر ویشن کی لڑائی آخری مراحل میں ہے اور اُنھیں یقین ہے کہ سبھی کے تعاون سے یہ لڑائی یقیناً جیتی جا سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ کَل وِدھان سبھا میں ہوئی بحث کے د وران بول رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ مراٹھا ریزر ویشن دینے کے عمل کے دوران OBC ریزر ویشن میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔
اِس دوران وزیر اعلیٰ نے قدیم مندروں کی تزئین ِ نو کے لیے علیحدہ فنڈ دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ ٹھا کرے نے مزید کہا کہ ما حو لیات کا تحفظ کرتے ہوئے تر قی کے ہدف حاصل کرنا اُن کی تر جیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جنگلی جانوروں کی پناہ گاہ والے جنگلوں کا تحفظ کرنے کی کوششیںجاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ عالمی اِدارۂ صحت WHO نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنائے گئے ’’ دھارا وی ماڈل‘‘ کی ستائش کی ہے۔ ساتھ ہی اُنھوں نے یاد دلا یا کہ کورونا وائرس کا ٹیکہ ابھی تیار نہیں ہوا ہے لہذا آنے والے وقت میں بھی احتیا طی تدابیر پر عمل کر تے رہنا ہو گا۔
بحث میں حصّہ لیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ مرکزی حکو مت سے بڑے پیما نے پر مالی مدد ملنے کی توقع تھی جو کہ پوری نہ ہو سکی۔ اُنھوں نے کہا کہ فصل بیمہ کے بارے میں مرکزی حکو مت اہم کر دا نبھا سکتی تھی لیکن اُس نے بیمہ کمپنیوں پر کوئی سختی نہیں دِکھائی ۔
وہیں مراٹھا ریزر ویشن کے لیے قائم کی گئی کا بینہ کی ذیلی کمیٹی کے صدر اور ریاستی وزیر اشوک چو ہان نے بھی اِس بات کو دہرا یا کہ مراٹھا ریزر ویشن دینے کے لیے OBC ریزر ویشن میں کوئی کٹو تی نہیں کی جائے گی۔
چو ہان نے الزام لگا یا کہ اِس معاملے میں جان بو جھ کر گمراہ کُن پروپیگنڈہ کر کے OBC مخالف مراٹھا صورتحال تیار کی جا رہی ہے۔ اِس دوران وزیر صحت راجیش ٹو پے نے مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی صورتحال سے ایوان کو واقف کر وا یا۔ اُنھوں نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے ٹسٹ کی فیس میں مزید280؍ روپیوں کی کٹو تی کر تے ہوئے اُسے اب700؍ روپئے کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
دوسری جانب ریاستی اسمبلی کی کار وائی شور وغل اور ہنگا موں سے بھری رہی۔ قانون ساز کونسل میں مراٹھا ریزر ویشن پر بحث کے لیے اپو زیشن لیڈر پر وین دَریکر کی جانب سے تحریک التواء پیش کی گئی جسے اسپیکر رام راجے نمبالکر نے منظوری نہیں دی۔ جس کے بعد حزب مخالف رہنما نعرے بازی کر نے لگے۔ رکن اسمبلی وِنائک میٹے مراٹھا ریزر ویشن کے مطالبے پر کالے رنگ کا کپڑا پہنے ہوئے تھے جسے نکالنے کی اسپیکر نے ہدایت دی۔اِس کے بعد ہوئے ہنگا مے کی وجہ سے ایوان کی کار وائی پانچ منٹ کے لیے ملتوی کر نی پڑی۔
وہیں ریپبلک ٹی وی کے اَرنب گوسوامی اور فلم ادکار ہ کنگنا راناوت کے خلاف پیش کی گئی قرار دادوں کی رپورٹ اگلے اسمبلی اجلاس کے آخری دِن تک پیش کئے جا نے کی اجازت دینے کے مطالبے پر زبر دست ہنگا مہ آرائی ہوئی۔ شور غل کے بعد اسپیکر نے ایوان کا کام کاج آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کر دیا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ایک دن کے اسمبلی اجلاس سے ریاست کی عوام کو کا فی ما یو سی ہوئی ہے۔ پھڑ نویس کَل اجلاس کے اختتام کے بعد نا مہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ پھڑ نویس نے الزام لگا یا کہ جہاں مراٹھا ریزر ویشن معاملے میں ریاستی سر کار کنفیوژن کا شکار ہے تو وہیں وہ کسا نوں کو لگا تار دھو کہ دے رہی ہے۔
***** ***** *****
پونے میں اسپورٹس یو نیورسٹی قائم کرنے کے بِل پر ہوئی بحث کے دوران اپو زیشن رہنمائوں نے اورنگ آ باد میں قائم کی جانے والی اسپورٹس یو نیور سٹی کا معا ملہ اٹھا یا۔ رکن اسمبلی ہری بھائو با گڑے اور پر شانت بمب نے اورنگ آ باد میں اسپورٹس یو نیور سٹی قائم کرنے کا وعدہ پوار کرنے اور والوج میں اسپورٹس کامپلیکس بنا نے کا مطالبہ کیا۔ بمب نے یاد دلا یا کہ چار سالوں کی کوششوں کے بعد اورنگ آ باد میں اسپورٹس یو نیور سٹی کے لیے جگہ بھی دی جا چکی ہے۔
***** ***** *****
**** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹر حکو مت نے ریاست کے34؍ ضلعوں کی 14,234؍ گرام پنچایتوں کے انتخا بات کے لیے ہوئی قرعہ اندازی کو ردّ کر نے کا فیصلہ لیا ہے۔ دیہی تر قیات کے وزیر حسن مُشرِف نے کَل ممبئی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ گرام پنچایتوں کے سر پنچ کے عہدے کے لیے ریزر ویشن کی قر عہ اندازی اب انتخا بات کے بعد ہو گی۔ مُشرِف نے مزید کہا کہ اِس فیصلے کا مقصد سر پنچ کے عہدے کے لیے ہونے والی خرید و فروخت اور غلط کاسٹ سر ٹیفکیٹ کے استعمال پر لگا م لگا نا ہے۔
وِدھان سبھا میں ہوئی بحث میں بولتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ اِس معاملے میں انتخا بی کمیشن کی اجازت حاصل کی جائے گی۔
اِس بیچ علاقائی خود مختار اِداروں کے ایڈمنسٹریٹرس کی معیاد میں اپریل 2021 تک توسیع دینے والے بل کو وِدھان سبھا میں منظور کر لیا گیا۔
***** ***** *****
دِلّی میں جاری کسان آندو لن کے بارے میں اپنے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کئے جانے کا الزام مرکزی وزیر رائو صاحب دانوے نے لگا یا ہے۔ دانوے نے کَل اورنگ آ باد میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ خود کسا ن ہیں اور کسا نوں کی تذلیل کرنے کا اُن کا کوئی مقصد نہیں تھا۔ دانوے نے مرکزی حکو مت کے تر میم شدہ زرعی قوانین کی حما یت کی۔
***** ***** *****
مہا راشٹر میں کَل ایک دِن میں3,442؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد18؍ لاکھ 86؍ ہزار807؍ ہو گئی ہے۔ وہیں کَل70؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران ریاست کے مختلف اسپتالوں میں دم توڑ دیا ۔ اِس طرح اِس بیماری سے مہاراشٹر میں مر نے والوں کی مجموعی تعداد 48؍ ہزار339؍ ہو گئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح 2.56؍ فیصد ہے۔
وہیں گزشتہ کَل4,395؍ مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ریاست بھر کے مختلف اسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ اب تک مہاراشٹر میں کُل 17؍ لاکھ66؍ ہزار 10؍ افراد کورونا وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
ریاست میں کورونا وائرس سے صحت یابی کا تنا سب قریب94؍ فیصد ہے ۔ فی الحال مہا راشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد 71؍ ہزار356؍ ہے جن کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل9؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی اور 263؍ نئے مریضوں کی شناخت ہوئی۔ لاتور ضلعے میں5؍ اورنگ آ باد ضلعے میں2؍ اور جالنہ اور پر بھنی ضلعوں میں ایک- ایک کورونا مریض کی موت ہو گئی۔ وہیں اورنگ آ باد میں93؍ بیڑ میں52؍ جالنہ میں37؍ لاتور میں29 ؍ عثمان آ باد میں24 ؍ اور پر بھنی میں15؍ کورونا مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِس طرح ناندیڑ میں 11؍ اور ہنگولی ضلعے میں
2؍ لوگوں میں کَل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
***** ***** *****
18؍ دِسمبر اقلیتوں کے حقوق کے دِن کے طور پر منا یا جائے گا۔ اِس پس منظر میں ریاستی حکو مت نے ریاستی اقلیتی کمیشن کی معرفت آن لائن ویبینار کے ذریعے مختلف سیمینار منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے جس کے ذریعے اقلیتوں کے لیے جا ری منصوبوں کے بارے میں عوامی بیداری پھیلائی جائے گی۔
***** ***** *****
جنوب وسطی ریلوے نے کئی اسپیشل ٹرینوں کی مُدّت میں توسیع کردی ہے۔ اِن میں ناندیڑ -پنویل-ناندیڑ‘ اورنگ آ باد -حیدر آ باد - اورنگ آ باد ‘ امراوتی-تِروپتی-امرا وتی ‘ حیدر آ باد -جئے پور - حیدر آ باد اور
پور نا - پٹنہ- پور نا ٹرینیں شامل ہیں۔ یہ ٹرینیں پوری طرح ریزرو رہیں گی او راِن میں بِنا ریزر ویشن کے مسافرین سفر نہیں کر سکیں گے۔
***** ***** *****
اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...
٭
کورونا وائرس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا سر مائی اِجلاس ہوا ردّ ‘ موسمِ سرما کی شروعات میں کورونا معاملوں میں ہوئے اضا فے کے بعد لیا گیا فیصلہ
٭
ریاستی اسمبلی کا سرمائی اِجلاس اختتام پذیر‘ 9؍ بِل ہوئے منظور
٭
سپریم کورٹ میں جاری مراٹھا ریزر ویشن کی لڑائی جیتنے کا مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کو یقین
٭
کورونا وائرس ٹیسٹ فیس میں کی گئی280؍ روپیوں کی کٹوتی ‘ اب 700؍ روپیوں میں ہو گا کورونا ٹیسٹ
اور
٭
مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی9؍ کورونا مریضوں کی موت‘263؍ نئے معاملوں کا ہوا انکشاف
اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment