Monday, 3 January 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں تاریخ : 03 جنوری 2022 وقت: صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 03 January 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۳  ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍ جنوری  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین کورونا وائرس سےحفاظت کے لیے جاری ٹیکہ اندازی مہم میں ملک دیڑھ سو کروڑ ڈوسیس کی جانب بڑھ رہا ہے ۔  او مائی کرون نامی جر ثومہ پائے جانے کے بعد سے تشویش میں اضا فہ ہو گیا ہے۔ 

آپ سب سے در خواست ہے کہ ویکسین کے دونوں ڈوز وقت پر لگوائیں۔ اِسی طرح اپنوں کو بھی ٹیکہ لگولینے کی حوصلہ افزائی کریں ۔ محفوظ رہنے کے لیے  ماسک کا استعمال کریں ‘ سوشل ڈسٹنسنگ قائم رکھیں ‘ اپنے ہاتھ او رچہرہ بار بار دھوئیں  اور  محتاط رہیں۔


اب خاص خبروں کی سر خیاں...


٭ ملک بھر میں15؍ سے18؍  سال کے نو عمر بچوں کو آج سےلگائے جائیں گے کووِڈ19؍ سے بچائو کے ٹیکے

٭ ریاست میں او مائیکرون سے متاثرہ مزید50؍ مریضوں کا اندراج   

٭ ریاست میں مزید11؍ہزار877؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں

3؍ مریض چل بسے  جبکہ مزید101؍ مریضوں کا ہوا  اضا فہ 

٭اورنگ آباد سے منماڑ    ڈبل ریلوے ٹریک کے لیے سروے شروع‘ 

مملکتی وزیر برائے ریلوے  رائو صا حیب دانوے

اور

٭ بھارت-جنوبی افریقہ دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ  آج سے 


  اب خبریں تفصیل سے....


ملک بھر میں 15؍ سے18؍ سال کے نو عمر بچوں کوآج سے COVID-19 سے بچائو کے ٹیکے دینے کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔اِس کےلیے یکم جنوری سے اندراج شروع ہو چکا ہے ۔ اِس کے لیے  cowin.gov.in  پر اندراج کیا جا سکتا ہے ۔ یا براہ راست ٹیکہ کاری مرکز پر جا کر بھی اندرج کر کے ٹیکہ لے سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے طلبا کو تعلیمی اِدارے کی جانب سے جا ری کیے گئے شنا ختی کارڈ بھی قبول کیے جا ئیںگے۔ اِس مہم کی پوری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں  ۔ وزارت نے صحت نے واضح کیا ہے کہ سال2007؁  یا اُس سے پہلے پیدا ہوئے بچے   اِس ویکسینیشن کے اہل ہیں ۔اِن بچوں کو  کوویکسین ٹیکہ دیا جا ئے گا۔ یہ ویکسین سبھی سر کاری ٹیکہ اندازی مراکز پر مفت دی جائے گی ۔ 

***** ***** ***** 

ریاست میں نوویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کو ٹیکہ دینے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے مقصد سے  وزیر برائے اسکو لی تعلیم ورشاگائیکواڑ نے  آج ایک ہنگا می میٹنگ طلب کی ہے ۔ یہ میٹنگ آن لائن ہو گی جس میں سبھی متعلقہ اِداروں کےاعلیٰ افسران شر کت کریں گے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے میں بھی15؍ سے18؍ سال کے نو جوانوں کو ٹیکہ دینے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ اِس میں 2؍ لاکھ13؍ہزار823؍نوجوانوں کو ٹیکے لگائیں جائیں گے ۔ اِس کے لیے اورنگ آباد شہر میں4؍  اور  دیہی علاقوں میں 10؍ مراکز مختص کیے گئے ہیں۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل اومائیکرون سے متاثرمزید50؍ مریضوں کا اندراج ہوا ۔ اِن میں پونا ضلعے کے46؍ مریض ‘ اِسی طرح سانگلی ضلعے کے2؍ جبکہ تھانہ اور ممبئی کے فی کس ایک ایک مریض کا شمار ہے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اب تک پائے گئے او مائیکرون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد540؍ ہو گئی ہے ۔اِن میں سے

193؍ متاثرین علاج کے بعد شفا یاب ہو چکے ہیں۔

***** ***** ***** 

ریاست بھر میں گزشتہ روز مزید11؍ہزار877؍ کورونا مریض پائے گئے ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر66؍ لاکھ99؍ ہزار868؍ ہو گئی ہے ۔ ریاست میں کَل

9؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ اِس طرح کووِڈ19؍ کی وجہ سے ریاست میں اب تک ایک لاکھ

41؍ ہزار542؍ اموات ہو چکی ہیں ۔ 

دوسری جانب علاج کے بعد کَل مزید2؍ ہزار69؍متاثرین کورونا وائرس سے نجات پا کر شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست بھر میں اب تک 65؍ لاکھ12؍ہزار610؍ متاثرین علاج معالجے کے بعدصحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں 42؍ ہزار24؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل مزید101؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ جبکہ 3؍ مریض علاج کے دوران  انتقال کر گئے ۔ فوت ہونے والوں میں اورنگ آ باد ضلعے کے2؍ اور پربھنی ضلعے کے ایک مریض کا شمار ہے ۔ 

اورنگ آباد ضلعے میں کَل35؍ کورونا مریضوں کی نشاندہی ہوئی ۔ اِسی طرح لاتور میں27؍ پر بھنی  اور  جالنہ ضلعے میں فی کس 10-10؍ مریض ‘  ناندیڑ میں9؍ بیڑ میں6؍  ہنگولی  اور  عثمان آباد ضلعے میں فی کس 

2-2؍ کورونا مریض پائے گئے ۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


95؍ ویں اِکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کی صدارت کے لیے معرف قصہ گو  بھارت ساسنے کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ یہ انتخاب اتفاق رائے کیا گیا ہے۔ بھارت ساسنے اِنڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس میں مختلف عہدوں پر خد مات انجام دے چکے ہیں۔ وہ متعدد کہانیاں ‘ ناول اور ڈرامے بھی لکھ چکے ہیں۔ یہ سمیلن آئندہ مارچ مہینے میں اُدگیر میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے ۔

***** ***** ***** 

کاشتکاروں کے مطالبے پر مراٹھواڑسے سے کسان ریلوے مہیا کی جا ئے گی ۔ مملکتی وزیر برائے ریلوے رائو صاحیب دانوے نے یہ تیقن دیا ہے ۔ وہ کَل جالنہ میں کسان ریلوے  اور  ناندیڑ -ہڈپسر پونا  ریل کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر  وزیر صحت راجیش ٹو پے  اور  رکن اسمبلی کیلاس گورنٹیال سمیت متعدد معززین بھی موجود تھے۔ اِس موقعے پر دانوے نے بتا یا کہ  اورنگ آباد سے  منماڑ ڈبل ریلوے ٹریک بنا نے کے لیے سر وے شروع کیا جا چکا ہے ۔ انھوں نے بتا یا کہ اِس کے لیے ایک ہزار کروڑ روپئے کے اخرا جات پیش آئیں گے ۔ 

اِسی طرح وزیر موصوف نے بتا یا کہ جالنہ-کھام گائوں ریلوے ٹریک کے لیے آخری سر وے کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے بتا یا کہ اِس کام کے لیے ساڑھے تین کروڑ   روپئے فنڈ فراہم کیا گیا ہے ۔وزیر موصوف نے کہاکہ مراٹھواڑے سے ہر روز 400؍ سے زیادہ خانگی بسیں  پونا جا تی ہیں اِس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے 

 ناندیڑ-ہڈپسر ایکسپریس شروع کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

اِسی دوران مرکزی حکو مت کی  زیر اہتمام سمرُدھی یو جنا کے تحت تقریباً 8؍ کروڑ روپئے کے اخر جات پر مشتمل جالنہ سٹیUnderground Sewer Scheme  کےگندی پانی کی صفائی کا پلانٹ  اور  حفا ظتی دیوارکے تعمیری کام آغاز کَل مرکزی مملکتی وزیر  رائو صاحیب دانوے  اور  وزیر صحت راجیش ٹو پے کی موجودگی میں کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد کی تر قی حکو مت کی تر جیحات میں شامل ہیں ۔ ضلعے کے نگراں وزیر سُبھاش دیسائی نے یہ تیقن دیا ہے ۔ وہ کَل کنڑمیں سب ڈویژنل آفس کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب تھے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے بتا یا کہ کنڑ تعلقہ حمل و نقل کے نقطہ نظر سےاہمیت کا حامل ہے اِسی لیے کنڑ- چالیس گائوں سُرنگ  اور  دیگر متبادل کے حوالے سے مرکزی وزیر برائے حمل و نقل نتن گڈ کری سے مثبت تبادلہ ٔ  خیال کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتا یا کہ اِن کاموں کا مطالبہ پورا کرنے کے لیے حکو مت کوشش کر رہی ہے۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلع پر شید کے اسکول میں بر سر خدمت تجرباتی اُستاد  یوراج مانے  کی تحریر کر دہ  کتاب  ’’  گروجی تو ملا آوڈلا  ‘‘  کا اجرا کَل پر بھنی میں معروف شاعر اِندرجیت بھالے رائو کے ہاتھوں کیا گیا ۔ اِس کتاب میں یو راج مانے  نے اُستاد اور شاگرد کے رشتے کی بہترین منظر کشی کی ہے ۔

***** ***** ***** 

بھارت  اور  جنوبی افریقہ کے ما بین دوسرا کر کٹ ٹیسٹ مقابلہ آج سے جوہانسبرگ میں کھیلا جا ئے گا ۔ خیال رہے کہ 3؍ کر کٹ ٹیسٹ مقابلوں کی سیریز میں پہلا مقابلہ جیت کر بھارت ایک صفر سے آگے ہے ۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...


٭ ملک بھر میں15؍ سے18؍  سال کے نو عمر بچوں کو آج سےلگائے جائیں گے کووِڈ19؍ سے بچائو کے ٹیکے

٭ ریاست میں او مائیکرون سے متاثرہ مزید50؍ مریضوں کا اندراج   

٭  ریاست میں مزید11؍ہزار877؍ کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں

3؍ مریض چل بسے  جبکہ مزید101؍ مریضوں کا ہوا  اضا فہ 

٭اورنگ آباد سے منماڑ    ڈبل ریلوے ٹریک کے لیے سروے شروع‘ 

مملکتی وزیر برائے ریلوے  رائو صا حیب دانوے

اور

٭ بھارت-جنوبی افریقہ دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ  آج سے 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭



No comments: