Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 23 May 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۳ مئی ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭ مرکزی حکو مت کی جانب سے ایکسائز ڈیو ٹی میں کمی کیے جانے کے بعد مہاراشٹر حکو مت نے بھی
پیٹرولیم مصنوعات پر لگنے والے ویٹ میں کی کٹو تی ‘ اِس کٹو تی کے بعد مہاراشٹر میں صارفین کے لیے
پیٹرول 11؍ روپئے 58؍ پیسے اور ڈیزل 8؍ روپئے 44؍ پیسے ہوا سستا
٭ او بی سی ریزر ویشن کے لیے بنائے گئے کمیشن کے اراکین نے کیا اورنگ آباد کا دورہ ‘ بی جے پی نے دورے پر اُٹھائے سوال ‘ کہا یہ دکھاوے سے زیادہ کچھ نہیں
٭ مہاراشٹر نو نِر مان سینا صدر راج ٹھا کرے نے اورنگ آباد کا نام بدلنے پر ہو رہی تاخیر پر کی تنقید ‘
کہا وزیر اعظم مودی کریں اِس معاملے میں مداخلت
اور
٭ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی T-20؍ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان ‘ 9؍ جون سے
شروع ہو رہی اِس سیریز میں کے ایل راہل کریں گے ٹیم کی قیادت
اب خبریں تفصیل سے...
مرکزی حکو مت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لگنے والی ایکسائز ڈیو ٹی کم کیے جانے کے بعد مہاراشرٹ حکو مت نے بھی کَل ریاستی ویلیو ایڈیڈ ٹیکس VAT میں کٹو تی کی ہے ۔ اِس کٹو تی کے بعد ریاست کو ملنے والے پیٹرول کی قیمت میں 2؍ روپئے 8؍ پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ44؍ پیسے کی کمی ہوئی ہے ۔ اِس کٹو تی سے مہاراشٹر حکو مت پر سا لا نہ قریب ڈھائی ہزار کروڑ روپیوں کا اضا فی بوجھ پڑے گا۔ مرکز اور ریاستی حکو مت دو نوں کی جانب سے ہوئی کٹو تی کے بعد مہاراشٹر میں پیٹرول کی قیمت میں11؍ روپئے58؍ پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں8؍ روپئے44؍ پیسوں کی کمی آئی ہے ۔
***** ***** *****
دیگر پسماندہ طبقات OBC ریزر ویشن کے لیے قائم کیے گئے کمیشن کے اراکین نے کَل اورنگ آباد ڈویژن کی مختلف سیاسی جماعتوں ‘ سماجی تنظیموں اور شہر یان سے ملاقات کی اور اُن کے مطالباتی محضر قبول کیے ۔ کمیشن کے صدر جینت کمار بانٹھیا کی موجودگی میں ڈویژنل کمشنر دفتر میں محضر قبول کیے گئے ۔
اِس بیچ مراٹھا کرانتی ٹھوک مورچہ کے ریاستی کو آرڈینیٹر رمیش کیرے پاٹل اور اُن کے کارکنوں نے اِس دوران کمیشن کے اراکین کے ناموں کی فہرست پھاڑ کر اپنا احتجاج درج کر وایا ۔اِن مظا ہرین کا الزام تھا کہ
OBC کمیشن کی یہ کمیٹی غلط طریقے سے نامزد کی گئی ہے اور اِس میں مراٹھا سماج سے ایک بھی نمائندہ شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ اِس دوران کیرے پاٹل نے مطالبہ کیا کہ OBC کی مردم شماری گائوں-گائوں اور بستیوں میں جا کر کی جا ئے اور مراٹھا سماج کو OBC کے تحت ریزرویشن دیا جا ئے ۔ کیرے پاٹل نے انتباہ دیا کہ اگر اِن مطا لبات کو 9؍ اگست تک قبول نہیں کیا گیا تو وہ وزیر اعلیٰ کو ہٹا نے کے مطا لبے پر NCP سر براہ شرد پوار کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر آندو لن کریں گے۔
دوسری جانب بی جے پی نے بھی OBC ریزر ویشن کے لیے بنا ئے گئے کمیشن کے دوروں پر تنقید کی ہے۔ بی جے پی رہنما رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے کہا ہے کہ او بی سی ریزر ویشن کے لیے قائم کیے گئے کمیشن کی جانب سے ریاست کے ہر محصول ڈویژن کا دورہ صرف دکھا وا ہے ۔ اُنھوں نے پو چھا کہ محض دو گھنٹوں کے دورے سے کمیشن کونسی معلو مات جمع کررہا ہے ۔ وِکھے پاٹل کَل احمد نگر ضلعے کے سنگم نیر میں صحا فیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔
وِکھے پاٹل نے کہا کہ کمیشن کو چا ہیے کہ وہ ہر ضلعے میں جا کر معلو مات جمع کرے ۔ ساتھ ہی وِکھے پاٹل نے مہا راشٹر کی مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت پر الزام لگا تے ہوئے کہا کہ اُس نے او بی سی ریزر ویشن کے معاملے میں کافی وقت گنوا دیا ہے ۔
***** ***** *****
مرکزی کا بینہ میں مالیات کے مملکتی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے کہا ہے کہ وہ اورنگ آباد کی صنعتی تر قی کےلیے اپنے عہدکے پا بند ہیں ۔ اورنگ آباد کے والوج صنعتی علاقے میں واقع مراٹھواڑہ آٹو کلسٹر کے تحت کار وباریوں کی مصنو عات کے نمائشی مرکز کا کَل ڈاکٹر کراڑ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آ یا۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے یہ بات کہی ۔ ڈاکٹر کراڑ نے کہا کہ اِس مرکز سے مراٹھواڑہ ڈویژن کی پیدا واری صلاحیت ثابت ہو تی ہے۔ڈاکٹر کراڑ نے امید ظاہر کی کہ اِس مرکز کے ذریعے چھو ٹے کار وباریوں کو بین الاقوامی بازار میں قدم رکھنے کا موقع ملے گا ۔ ساتھ ہی طلباء کے لیے بھی نئے تعلیمی مواقع دستیاب ہوں گے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر نو نِر مان سینا صدر راج ٹھا کرے نے اورنگ آباد کا نام بدلنے میں ہو رہی تاخیر پر نکتہ چینی کی ہے ۔ راج ٹھا کرے نے کہا کہ اورنگ آباد کا نام بدل کر سمبھا جی نگر کر نے کا معاملہ صرف انتخا بات کی حد تک ہی سُر خیوں میں رہتا ہے ۔ ٹھا کرے کَل پونے میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ اُنھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطا لبہ کر تے ہوئے کہا کہ وہ اِس معاملے میں مداخلت کریں اور اورنگ آ باد کا نام تبدیل کر تے ہوئے اِس پر آخری فیصلہ لیں ۔راج ٹھا کرے نے وزیر اعظم مودی سے ملک میں یکساں سِوِل کوڈ اور آ باد ی کنٹرول قانون نافذ کرنے کابھی مطالبہ کیا ۔ اپنا ایودھیا دورہ ردّ ہونے پر تبصرہ کر تے ہوئے اُنھوں نے الزام لگا یا کہ اُن کے ایو دھیا دورے کی مخالفت کو مہاراشٹر سے حمایت کی جاتی رہی ۔ راج ٹھا کرے نے کہا کہ وہ نوکریوں میں مقامی امید واروں کو ترجیح دینے کے اپنے موقف پر اب بھی قائم ہیں ۔راج ٹھا کرے نے دعویٰ کیا کہ ایو دھیا دورے کو وجہ بتا کر MNS کا رکنوں کے خلاف مقدمے دائر ہونے سے بچا نے کے لیے اُنھوں نے اپنا دورہ منسوخ کیا ہے ۔ ساتھ ہی اُنھوں نے ایک جون کو اپنی مجوزہ سر جری کو بھی دورے کی منسوخی کی وجہ بتا یا ہے ۔ جلسے کے دوران راج ٹھا کرے نے MIMعہدیداروں کی جانب سے اورنگ آ باد میں مغل بادشاہ اورنگ زیب کی قبر پر حاضری ‘ کسانوں کی خود کشی ‘ لائوڈ اسپیکر ‘ ہنو مان چا لیسہ اور دیگر کئی موضوعات پر رائے زنی کی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں کورونا وائرس کے 326؍ نئے پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اِس وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک کورونا پازیٹیو ہو چکے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 78؍ لاکھ
82؍ ہزار802؍ ہو گئی ہے ۔ وہیں اِس بیماری سے کَل ریاست میں کوئی موت نہیں ہوئی ۔ واضح ہو کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک مہاراشٹر میں کُل ایک لاکھ47؍ ہزار855؍ لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ فیصد ہے ۔
دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے کُل251؍ مریضوں کو صحت یاب قرار دے کر گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں کورونا وائرس سےٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر
77؍ لاکھ33؍ ہزار43؍ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ کووِڈ19- سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب 98؍ فیصد ہو گیا ہے ۔ فی الحال پورے مہا راشٹر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد1903؍ ہے اور اِن سبھی کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد شہر میں پانی کی قِلّت کے مسئلے پر وِدھان سبھا میں اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس کی قیادت میں بی جے پی کی جانب سے آج اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن دفتر پر جن آکروش مورچہ نکالا جائے گا ۔ اِس بارےمیں کَل منعقدہ اخباری کانفرنس میں بولتےہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے بتا یا کہ مورچے کی شروعات سہ پہر چار بجے پیٹھن گیٹ سے ہو گی ۔
ڈاکٹر کراڑ نے کہا کہ بی جے پی کا مطا لبہ ہے کہ ایک دِن کے وقفے سے پانی فراہم کیا جائے اور تب سے پانی ٹیکس ردّ کیا جائے جب سے پانی فراہمی کا وقفہ بڑھا یا گیا ہے ۔
اِس بیچ شیو سینا نے بی جے پی کے اِس مورچے کے پس منظر میں اورنگ آباد شہر میں جگہ جگہ پوسٹرز لگائے ہیں ۔ پوسٹرس میں کہا گیا ہے کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے پانی ٹیکس گھٹا کر آ دھا کر دیا ہے ۔ساتھ ہی مرکزی حکو مت سے مطا لبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی گھریلو گیس سلینڈر کی بڑھتی قیمتوں پر لگام لگائے۔
***** ***** *****
شو لا پور ضلعے کی پنڈھر پور موحول شاہراہ پر کَل پیش آئے سڑک حادثےمیں چھ لوگوں کی موقعےپر ہےہی موت ہوگئی ۔ یہ حادثہ اُس وقت رونما ہوا جب مہندرا Scorpio اور ماروتی Celerio گاڑیاں ایک دوسرے سے آمنے سامنے ٹکراگئیں ۔ مرنے والوں میں موحول کا ڈاکٹر جوڑا اور دو بچّے بھی شامل ہیں ۔
***** ***** *****
ایک دیگر حادثے میں جالنہ میں پانی کے تیز رفتار ٹینکر نے ٹو وہیلر کو ٹکر مار دی ۔ اِس حادثے میں ٹو وہیلر پر سوار
2؍ خواتین کی موت ہو گئی اور ٹو وہیلر سوار شدید زخمی ہو گیا ۔ یہ حادثے کَل شام پیش آ یا ۔ پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطا بق تینوں افراد صنعتی کامگار تھے جو کام ختم ہونے کے بعدکمپنی سے نکل کر گھر جا رہے تھے ۔ تبھی یہ حادثہ ہو گیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں ایک طرفہ محبت میں کالج طالبہ کا بے رحمی قتل کرنے والے ملزم کو پولس نے دھر دبو چا ۔ ملزم کو ناسک ضلعے کے لاسل گائوں سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ملزم کا نام شرن سنگھ سیٹھی ہے جو سنیچر کی دو پہر قتل کرنے کے بعد سے لاسل گائوں میں اپنی بہن کے گھر چھپا بیٹھا تھا ۔
***** ***** *****
وزیر دِفاع راجناتھ سنگھ نے کَل ناگپور میں وزارتِ دفاع کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور کا م کاج کا جائزہ لیا ۔ وزارتِ دفاع نے ایک بیان جا ری کر تے ہوئے یہ اطلا ع دی ۔ اِس موقعے پر راجناتھ سنگھ کو فوجی تعیناتی اور محکمے کی جانب سے جاری کاموں کی جانکاری دی گئی ۔ اِس دوران وزیر دفاع نے دفا عی شعبے میں خود کفیل بننے کے ساتھ ساتھ بیرو نی ممالک کی تیکنا لو جی سے تال میل قائم کرنے پر زور دیا ۔
***** ***** *****
جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جا نے والیT-20؍ کر کٹ سیریز کے لیے کَل بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ کے ایل راہل اِس سیریز میں بھارتی ٹیم کے کپتان ہو ں گے ۔ اِس کے علا وہ رِتوراج گائیکواڑ ‘ ایشان کِشن ‘ دیپک ہُڈّا ‘ سر یس اَبَّر ‘ رشبھ پنت ‘ دنیش کار تِک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ہاردِک پنڈیا ‘ وینکٹیشورائیّر ‘ یُجویندر چہل ‘ کُلدیپ یادو ‘ اکثر پٹیل ‘ روی بشنوئی ‘ بھو نیشور کمار ‘ ہر شل پٹیل ‘ اویس خان ‘ ہر دیپ سنگھ اور عمران ملک کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے ۔بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی اِس سیریز کا پہلاT-20؍ مقابلہ 9؍ جون کو دِلّی میں ہو گا
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے...
٭ مرکزی حکو مت کی جانب سے ایکسائز ڈیو ٹی میں کمی کیے جانے کے بعد مہاراشٹر حکو مت نے بھی
پیٹرولیم مصنوعات پر لگنے والے ویٹ میں کی کٹو تی ‘ اِس کٹو تی کے بعد مہاراشٹر میں صارفین کے لیے
پیٹرول 11؍ روپئے 58؍ پیسے اور ڈیزل 8؍ روپئے 44؍ پیسے ہوا سستا
٭ او بی سی ریزر ویشن کے لیے بنائے گئے کمیشن کے اراکین نے کیا اورنگ آباد کا دورہ ‘ بی جے پی نے دورے پر اُٹھائے سوال ‘ کہا یہ دکھاوے سے زیادہ کچھ نہیں
٭ مہاراشٹر نو نِر مان سینا صدر راج ٹھا کرے نے اورنگ آباد کا نام بدلنے پر ہو رہی تاخیر پر کی تنقید ‘
کہا وزیر اعظم مودی کریں اِس معاملے میں مداخلت
اور
٭ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی T-20؍ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان ‘ 9؍ جون سے
شروع ہو رہی اِس سیریز میں کے ایل راہل کریں گے ٹیم کی قیادت
اِسی کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment