Monday, 25 July 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 25 ؍ جولائی 2022ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 25 July 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۵   ؍ جولائی۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے    ...


٭ نو منتحبہ صدرِ جمہوریہ دروپدی مُر مو کی آج حلف بر داری 

٭ قو می پر چم دِن رات لہرا نے کی مرکزی حکو مت کی منظوری 

٭ کووِڈ  دور میں پھیری والوں کو وزیر اعظم سیلف فنڈ اسکیم کی وجہ سے بڑی راحت ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے 

٭ شیو سیا چیف باڑا صاحب ٹھا کرے کی تصویر کا استعمال نہ کر تے ہوئے انتخا ب میں مقا بلہ کر کے دیکھا نے کا 

اُدّھو ٹھا کرے کا باغی اراکینِ اسمبلی کو چیلنج 

٭ رکن پارلیمنٹ پر تاپ رائو جا دھو کو بلڈانہ ضلع شیو سینا رابطہ چیف کے عہدے سے بر طرف کر دیا گیا 

٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے 2؍ ہزار15؍ مریض  ‘  مراٹھواڑہ میں130؍ متاثرین

٭ عالمی ایتھلیٹِکس چیمپئن مقابلے میں بھارت کے نیرج چو پڑا کو چاندی کا تمغہ 

٭ دوسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت کی ویسٹ اِنڈیز سے 2؍ وِکٹس سے کامیابی 

اور

٭ پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم کے ذخیرے کی سطح آب 90؍ فیصد سے زیادہ  ‘  کسی بھی لمحے ڈیم سے

گودا وری ندی میں پانی چھوڑ نے کا امکان


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ نو منتخب صدر  دروپدی مُر مو کو آج دِن میں سوّا  دس بجے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں بھارت کی

15؍ ویں صدر کے طور پر حلف دلا یا جائے گا ۔ سبکدوش ہونے والے صدر رامناتھ کووِند  اور  منتخب ہونے والی صدر  دروپدی مُر مو با قاعدہ ایک جلوس کی شکل میں سینٹرل ہال پہنچیں گی ۔ منتخب ہونے والی صدر  دروپدی مُر مو کو بھارت کے چیف جسٹِس  این  وی  رامنا  کی موجود گی میں حلف دلا یا جائے گا ۔ اِس کے بعد 21؍ توپوں کی سلامی دی جائے گی ‘  پھر صدر محترمہ خطاب کریں گے ۔ سینٹرل ہال میں حلف بر داری کی تقریب کے اختتام پر صدر جمہوریہ راشٹر پتی بھون کے لیے روانہ ہو جائیں گی  جہاں انہیں لان میں اِنٹر سر وسز گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا  اور  سبکدوش ہونے والے صدر رامناتھ کووشن کے تئیں اظہار تشکر کیا جائے گا ۔

دریں اثناء اب سے کچھ دیر قبل حلف بر داری تقریب سے پہلے نو منتخبہ صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو نے مہا تما گاندھی کی سمادھی پر گُل دائرہ نذر کر تے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔

***** ***** ***** 

اِسی بیچ  کَل صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند نے اِس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ملک  اکیسویں صدی کو بھارت کی صدی بنا نے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ ملک سے اپنے الوداعی خطبے میں کووِند نے یقین دلا یا کہ بھارت کا عظیم مستقبل محفوظ ہے جس میں اِس کا ہر ایک شہری  بھارت کو بہتر سے بہتر بنا نے کی کوشش کرر ہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک  اگست میں آزادی کی75؍ ویں سالگرہ منائے گا  اور  25؍ سال کی مُدّت  امرت کال  میں داخل ہو کر آزادی کی صدی مکمل ہونے کی طرف بڑھے گا ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ سالگرہ جمہوریہ کے سفر  اور  اپنی صلاحیت سے واقف ہونے کے لیے ایک سفر  اور  دنیا کو بہترین پیش کش کرنے میں سنگِ میل ہیں۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت نے بھارتیہ پر چم اُصول و ضوابط میں تر میم کی ہے ۔ کھلی جگہ پر  اور  مکا نات پر دِن رات قو می پر چم لہرا نے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اِس سے قبل کھُلی جگہ پر طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک پر چم لہرا نے کی اجازت تھی  تاہم  اب کہیں بھی بھارتیہ شہری  قو می پر چم کا فخر  اور  عزت کر نے کے لیے تر نگا لہرا سکتے ہیں ۔ آزادی کی75؍ ویں سالگرہ کے موقعے پر یہ فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آزادی کے امرت مہوتسو سال کے ضمن میں 13؍ اگست سے

15؍ اگست کے در میان اپنے اپنے مکا نات پرقو می پر چم لہرا نے کی تمام شہر یوں سے اپیل کی ہے ۔ ’’ ہر گھر ترنگا  ‘‘  اِس مہم کے ذریعے سے قو می پر چم کے ساتھ اپنا رشتہ مزید مضبوط ہو گا ۔ یہ بات مودی نے کہی ہے۔

***** ***** ***** 

کووِڈ دور میں روز مرہ کی اُجرت سے پیٹ بھر نے والے پھیری والے تا جروں کو وزیر اعظم سیلف فنڈ اسکیم کی وجہ سے بڑی راحت ملی ہے ۔ کئی لوگوں کے خاندان بچ گئے  اور  خود کے پیروں پر کھڑے رہنے میں مدد حاصل ہو ئی ۔ ان خیا لات کااظہار  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کیا ہے ۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے ضمن میں کلیان ڈومبیوَلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈومبیوَلی میں راستوں کے تاجروں کے لیے کَل سیلف فنڈ مہوتسو رکھا گیا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے شامل ہوئے تھے ۔ ریاستی حکو مت جلد ہی آئندہ 100؍ یوم کا پروگرام تیار کرے گی یہ بات اُنھوں نے کہی ۔ مرکزی پنچایت راج مملکتی وزیر کپِل پاٹل اِس تقریب میں بطورِ مہمانِ خصو صی کے طور پر موجود تھے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


شیو سینا کے باغی ‘  شیو سینا چیف باڑا صاحب ٹھا کرے کی تصویر کا استعمال نہ کر تے ہوئے انتخاب میں مقا بلہ کر کے

د یکھا ئیں ۔ ایسا چیلنج شیو سینا پارٹی صدر اُدّھو ٹھا کرے نے کیا ہے ۔ کَل شیو سینکوں سے خطاب کر تے ہوئے اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ باغیوں کا معاملہ عدالت میں ہے  اور  انصاف کے دیو تا پر ہما را پورا یقین ہے ۔ 

اِسی بیچ رکن پارلیمنٹ پر تا رائو جادھو کو بلڈا نہ ضلع شیو سینا رابطہ چیف کے عہدے سے بر طرف کر دیاگیا ہے ۔ پارٹی مخالف کار وائی کر نے کی پا داش میں شیو سینا پارٹی چیف اُدّھو ٹھا کرے کے حکم سے یہ کار وائی کی گئی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کووِڈ وباء سے متاثرہ نئے 2؍ ہزار15؍ مریض منظر عام پر آئے ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 80؍ لاکھ34؍ ہزار261؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس بیما ری کی وجہ سے ریاست میں 6؍ مریض چل بسے ۔ ریاست میں اب تک اِس بیما ری سے مر نے والے مریضوں کی جملہ تعداد  ایک لاکھ48؍ ہزار62؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات 84؍ فیصد ہے ۔ کَل ایک ہزار916؍ مریض شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 78؍ لاکھ

71؍ ہزار507؍ مریض اِس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں کووڈ سے نجات کی شرح 97؍ اعشا ریہ97؍ فیصد ہے ۔ ریاست میں فی الحال 14؍ ہزار692؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل130؍ سے کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس میں عثمان آ باد ضلعے میں

34؍ اورنگ آ باد 30؍ لاتور29؍ جالنہ  اور  ناندیڑ اضلاع میں فی کس13؍ تاہم بیڑ ضلعے میں 11؍ متاثرین کا اندراج ہوا ۔

***** ***** ***** 

ٹو کیو اولمپِک میںسونے کا تمغہ حاصل کرنےوالے نیرج چو پڑا نے عالمی ایتھییٹِکس چیمپئن شِپ میں مردوں کے

 نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر ایک تاریخ رقم کی ہے ۔ اُنھوں نے کَل صبح امریکہ کے Oregon شہر میں

88؍ اعشاریہ ایک تین میٹر دوری تک نیزہ پھینک کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ Grenada  کے ایتھلیٹ  Anderson Peters نے90؍ اعشا ریہ پانچ چار میٹر دوری تک نیزہ پھینک کر سو نے کا تمغہ جیتا ہے ۔

عالمی ایتھیلیٹِکس چیمپئن شِپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج چو پڑا پہلے بھارتی ایتھلیٹ بن گئے ہیں ۔ چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے نیرج چو پڑانے کہا کہ وہ نتیجے سے مطمئین ہیں  اور  ملک کے لیے تمغہ حاصل کرکے خوش ہیں ۔ نیرج نے کہا کہ اگلے سال عالمی چیمپئن شپ میں وہ  اور  بہتر کار کر دگی کا مظاہر کرنے کی کوشش کریں گے ۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند  ‘  وزیر اعظم نریندر مودی  اور  کھیلوں کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھا کُر نے نیرج چو پڑہ کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

***** ***** ***** 

پورٹ آف اسپین میں ہوئے دوسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے ویسٹ اِنڈیز سے 2؍ وِکٹس سے کامیاب حاصل کر لی ۔ ویسٹ اِنڈیز کی ٹیم نے پہلے بلّے بازی کر تےہوئے بھارت کے سامنے 312؍ رنز کا ہدف رکھا ۔ بھارت نے مجوزہ اوورس میں8؍ وِکِٹس کے نقصان پر یہ نشا نہ حاصل کر لیا ۔ اِسی کے ساتھ بھارت نے 3؍ مقابلوں کی سیریز میں بھی0 - 2؍ سے سبقت حاصل کر لی ہے ۔ سیریز کا تیسرا مقابلہ بروز بدکھ کو کھیلا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلع کے پیٹھن میں جائیکواڑی ڈیم کے ناتھ ساگر میں پانی کا ذخیرہ 90؍ فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔ کَل شام ڈیم میں 62؍ ہزار365؍ کیو بِک فٹ فی سیکنڈ رفتار سے پانی کی آمد جاری تھی ۔ ڈیم کے دائیں نہر سے 600؍ کیو بِک فٹ فی سیکنڈ رفتار سے تاہم آبی بر قی پرو جیکٹ سے ایک ہزار589؍ کیو بِک فٹ فی سیکنڈ رفتار سے پانی کا آخراج جا ری ہیں ۔ ڈیم کے آبی ذخیرہ میں اضا فہ ہونے کی وجہ سے ڈیم کے اخراج میں اضا فہ کیا جا سکتا ہے ۔ اِس کی وجہ سے گو دا وری ندی کے کنارے رہنے والے رہائشی محتاط رہیں ۔ ایسی اپیل کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ لاتور ضلعے کے مانجرا ڈیم کے پانی کا ذخیرہ 35؍ فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔ جالنہ  ‘  پر بھنی  ‘  اورنگ آ باد  اضلاع میں بھی کَل تمام دِن بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ وِدربھ میں کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوئی ۔ جس کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ ناگپور  او  چندر پور  اضلاع میں کئی مقا مات پر کَل زور دار بارش ہوئی ۔ ایوت محل ضلعے میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔

***** ***** ***** 


آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...


٭ نو منتحبہ صدرِ جمہوریہ دروپدی مُر مو کی آج حلف بر داری 

٭ قو می پر چم دِن رات لہرا نے کی مرکزی حکو مت کی منظوری 

٭ کووِڈ  دور میں پھیری والوں کو وزیر اعظم سیلف فنڈ اسکیم کی وجہ سے بڑی راحت ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے 

٭ شیو سیا چیف باڑا صاحب ٹھا کرے کی تصویر کا استعمال نہ کر تے ہوئے انتخا ب میں مقا بلہ کر کے دیکھا نے کا 

اُدّھو ٹھا کرے کا باغی اراکینِ اسمبلی کو چیلنج 

٭ رکن پارلیمنٹ پر تاپ رائو جا دھو کو بلڈانہ ضلع شیو سینا رابطہ چیف کے عہدے سے بر طرف کر دیا گیا 

٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے 2؍ ہزار15؍ مریض  ‘  مراٹھواڑہ میں130؍ متاثرین

٭ عالمی ایتھلیٹِکس چیمپئن مقابلے میں بھارت کے نیرج چو پڑا کو چاندی کا تمغہ 

٭ دوسرے ایک روزہ کر کٹ مقابلے میں بھارت کی ویسٹ اِنڈیز سے 2؍ وِکٹس سے کامیابی 

اور

٭ پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم کے ذخیرے کی سطح آب 90؍ فیصد سے زیادہ  ‘  کسی بھی لمحے ڈیم سے

گودا وری ندی میں پانی چھوڑ نے کا امکان


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭


No comments: