Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 29 August 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۹ ؍ اگست ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ تغذیے کی کمی کو دور کر نے کے لیے
سِتمبر میں پوشن ماہ میں حصہ لیں
٭ کانگریس کے صدر کے عہدے کے لیے 17؍ اکتوبر کو انتخاب ہو گا
٭ گڈ چِرولی ضلعے میں 3؍ جاہل نکسلائٹ حراست میں
٭ اورنگ آ باد میں مجوزہ اسپورٹس یو نیور سٹی کی جلد ہی بھو می پو جن تقریب ہو گی ‘ امداد باہمی وزیر اتُل ساوے
٭ قلمکار‘ فنکارمسلسل اظہار ِ خیال کی آزادی کا اصرار کریں ‘ سینئر ادیب ‘ مبصر ڈاکٹر سُدھیر رساڑ کا بیان
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے ایک ہزار639؍ مریض ‘ مراٹھواڑہ میں34؍ متاثرین
اور
٭ ایشیاء کپ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے پا کستان کو 5؍ وکٹس سے شکست دی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ پوشن ماہ میں حصہ لیں ‘ جو تغذیے کی کمی کو دور کرنے کے لیے اگلے ماہ منا یا جائے گا ۔ جناب مودی نے کہا کہ سماجی بیداری سے متعلق کوششیں ‘ تغذیے کی کمی کے چیلنجوں سے نمنٹنے میں اہم رول ادا کر تی ہیں ۔
وزیر اعظم ‘ آکاشوانی پر اپنے من کی بات پروگرام میں ملک سے خطاب کر رہے تھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پوشن ماہ ہر سال یکم ستمبر سے3؍ ستمبر تک منا یا جا تا ہے ۔ اُنھوں نے ہر ایک سے زور دے کر کہا کہ وہ اِسے کامیاب بنائیں ۔
وزیر اعظم نے اشا رہ دیا کہ ٹکنا لو جی کے بہتر استعمال اور عوام کی حصے داری ‘ پوشن ابھیان کا ایک اہم حصہ بن گئی ہے ۔ ملک میں لا کھوں آنگن واڑی کار کنوں کو مو بائل آلات فراہم کرنے کے علا وہ اُنھیں آنگن واڑی خد مات کی رسائی پر قریبی نظر رکھنے کے لیے ایک پوشن ٹریکر بھی دیا گیا ہے ۔
جوار ‘ باجرے کے بارے میں بات کر تے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے ایک قرار داد منظورکی ہے جس میں سال2023ء کو جوار ‘ باجرے کا بین الاقوامی سال قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے فخر کا اظہار کیا کہ بھارت کی اِس تجویز کو70؍ سے زیادہ ملکوں نے قبول کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے پانی اور اِس کے تحفظ کی اہمیت کو اجا گر کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اِس وضاحت ‘ بھارتی ثقا فت میں ہزاروں سال پہلے کی جا چکی ہے ۔
اُنھوں نے چار مہینے پہلے من کی بات میں ہی امرت سرووَر کے بارے میں اپنے الفاظ دہرائے ۔ اِس مہم کے تحت کئی جگہوں پر پانی کے پرانے ذخائر کو تازہ کیا جا رہا ہے ۔ انھوں نے سامعین سے ز ور دے کر کہا کہ وہ امرت سرووَر مہم میں سر گر می سے شر کت کریں اور پانی کے تحفظ سے متعلق کوششوں کو مستحکم بنائیں ۔ وزیر اعظم مودی نے ہر گھر ترنگا مہم میں لوگوں کے حصہ لینے کی تعریف کی جس کے تحت یومِ آزادی پر بھارت کی اجتما عی طا قت کا اظہار ہوتا ہے ۔ مودی نے پہاڑوں کی چو ٹیوں ‘ ملک کی سر حدوں اور سمندر کے وسط میں ترنگا لہرانے پر سپاہیوں کی تعریف کی ۔ انھوں نے کہا کہ لوگ ہر گھر ترنگا مہم کے لیے مختلف اختراعی خیا لات کے ساتھ آگےآئے ۔
جناب مودی نے کہا کہ انھوں نے حال ہی میں اطلاعات و نشر یات کی وزارت کے ایک پروگرام میں شر کت کی جہاں دور در شن کے سریل سوراج کی نمائش کی ۔ یہ سیرل دور در شن پر ہر اتوار کو رات 9؍ بجے نشر کیا جاتا ہے ۔ اور یہ 75؍ ہفتے تک جاری رہے گا ۔ اُنھوں نے ہر ایک سے کہا کہ وہ اِس شو کو دیکھیں اور اپنے بچوں کو بھی دکھائیں ۔
ڈیجیٹل اِنڈیا کے موضوع پر اظہار خیال کر تے ہوئے مودی نے ملک میں ابھر تے ہوئے نئے ڈیجیٹل کار وباریوں کو سراہا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انٹر نیٹ کی وجہ سے طلباء کے تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کے طور طریقوں میں تبدیلی آئی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ دنوں میں کئی تہوار منا ئے جائیں گے ۔ اُنھوں نے اِن تہواروں پر ملک کے عوام کو نیک خواہشات پیش کی ہیں ۔ مودی نے کہا کہ میجر دھیان چند کے یومِ پیدائش پر کھیلوں کا قو می دن منا یا جائے گا ۔
انھوں نے یہ کہتے ہوئے اپنے خطاب کا اختتام کیا کہ عالمی فور موں پر ملک کے پر چم کی شان میں اضا فہ کرنے والے
نو جوان کھلاڑی ‘ میجر دھیان چند کے لیے اصل خراج عقیدت ہوں گے ۔
***** ***** *****
کانگریس صدر کے عہدے کا انتخاب اِس سال 17؍ اکتوبر کو ہو گا ۔ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان19؍ اکتو بر کو کیا جائے گا ۔ یہ فیصلہ نئی دِلّی میں کانگریس ورکنگ کمیٹیCWC کی میٹنگ میں کیا گیا ۔ CWC نے پارٹی صدر کے انتخاب کی تاریخ کو منظوری دی ۔ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے پارٹی کے مرکزی انتخابی اتھاریٹی کے چیئر مین مدھو سودن مستری نے اعلان کیا کہ انتخاب کے نو ٹِفِکیشن کی تاریخ22؍ ستمبر ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امید وار 24؍ ستمبر سے30؍ ستمبر کے در میان اپنے کاغذات ِ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں ۔ کاغذات کی جانچ پڑ تال یکم اکتوبر کو ہو گی ۔ جبکہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 8؍ اکتو بر ہو گی ۔ انھوں نے کہا کہ اگر امید واروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہوئی تو انتخاب17؍ اکتوبر کو کیا جائے گا اور اگر ضروری ہوا تو ووٹوں کی گنتی19؍
اکتوبر کو کی جائے گی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
مہا بلیشور میں سیاحت تر قیاتی مقا مات کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے214؍ کروڑ روپئے منظور کیے ہیں ۔ کَل مہا بلیشور میں ہوئی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے ضلعے کے مختلف تر قیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ بھِلار اِس کتابی دیہات کو سیاحت مقام کا سی درجہ حاصل ہے تاہم بی درجے کا سیاحتی مقام کرنے کے لیے فوراً تجویز پیش کرنے کی ہدایت وزیر اعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کو دی ۔ پر تا پ گڑھ تحفظ کی تجویز فوراً حکو مت کو پیش کرنے کی ہدایت بھی وزیر اعلیٰ نے دی ۔
***** ***** *****
گڈ چِرولی ضلعے میں بھامرا گڑھ تعلقے کے لاہوری حدود کے جنگل سے3؍ جاہل نکسلائٹ کو حراست میں لیا گیا ۔ اِس میں2؍ مرد اور خاتون شامل ہیں ۔ لاہوری ضلع پولس فورس کے خاص مہم وفد اور مرکزی ریزرو پولس فورس کے دستوں نے مشتر کہ طور پر یہ کار وائی کی ۔ اِن تینوں پر جملہ10؍ لاکھ کا انعام تھا۔ گزشتہ 2؍ سال میں57؍ نکسلائٹ کو حراست میںلیا گیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں مجوزہ اسپورٹس یو نیور سٹی کی بھو می پو جن تقریب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ہاتھوں جلد ہی ہو گی ۔ ایسا تیقین امداد باہمی وزیر اتُل ساوے نے دیا ہے ۔ قو می کھیلوں کے دن کے موقعے پر کَل اورنگ آباد میں ضلع او لمپِک تنظیم کا تیسرا جیون گورو ایوارڈ کھو کھو کے سینئر آرگنائزر رمیش بھنڈاری کو ساوے کے ہاتھوں دیا گیا ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔ شیو چھتر پتی ایوارڈ یافتہ اور ارجن ایوارڈ یافتہ کھلاڑی دتتو بھوکنال بھی اِس موقعے پر موجود تھے ۔
اِس موقعے پر تمام ضلعے کے مختلف قو می اور بین الاقوامی سطحوں کے کھیلوں میں بہترین کار کر دگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں اور مثالی کھیلوں کے اسا تذہ کو ایوارڈس دیے گئے ۔
***** ***** *****
قلمکار ‘ فنکارمسلسل اظہار خیال کی آزادی پر اصرار کریں ۔ یہ بات سینئر ادیب اور مبصر ڈاکٹر سُدھیر رساڑ نے کہی ہے ۔ کَل اورنگ آباد میں سنکار بھارت کا ایک روزہ ادبی کانفرنس کا افتتاح رساڑ کے ہاتھوں عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔ مذاکرے ‘ کوی سمیلن ‘ اِنٹر ویو وغیرہ مختلف پروگرامس اِس کانفرنس میں ہوئے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وباء کے نئے ایک ہزار639؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ مریضوں کی جملہ تعداد80؍ لاکھ96؍ ہزار 484؍ ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباء سے ریاست میں5؍ مریض فوت ہوگئے ۔ ریاست میں اب تک اِس بیما ری سے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ48؍ ہزار224؍ ہو گئی ہے ۔ شر ح اموات ایک اعشا ریہ83؍ فیصد ہے ۔ کَل ایک ہزار698؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 79؍ لاکھ
36؍ ہزار576؍ مریض اِس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 98؍ اعشا ریہ صفر دو فیصد ہے ۔ ریاست میں فی الحال 11؍ہزار679؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل34؍ کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ اِس میں لاتور ضلعے میں 13؍
اورنگ آباد 11؍ جالنہ7؍ بیڑ 2؍ اور عثمان آباد ضلعے میں ایک مریض پا یا گیا ۔
***** ***** *****
ایشیاء کپ کر کٹ مقابلے میں کَل بھارت نے پاکستان سے5؍ وکٹس سے کامیابی حاصل کر لی۔ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرنے والی بھارتیہ ٹیم نے پاکسانی ٹیم کو 20؍ ویں اوور میں147؍ رنز پر پویلین بھیج دیا ۔ بھو نیشور کمار نے4؍ ہاردِک پانڈیا نے 3؍ آشا دیپ سنگھ نے2؍ اور اویس خان نے ایک وِکٹ حاصل کیا ۔ 148؍ رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کے ایک راہُل صفر پر آئو ٹ ہو گیا ۔روہت شر ما12؍ وِراٹ کوہلی35؍ رویندر جڈیجہ35؍ اور سوریہ کمار یادو نے 18؍ رنز اور ہاردِل پانڈیا نے17؍ گیندوں میں غیر مفتوح 33؍ رنز بنائے ۔ آل رانڈر کار کر دگی پیش کر نے والے ہار دِک پانڈیا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ بھارت کا اگلا مقابلہ 31؍ اگست کو ہانگ کانگ کے ساتھ ہو گا ۔
***** ***** *****
ناگپور- اورنگ آباد شاہراہ پر واشم ضلعے کے شیوتی پھاٹے سے قریب ٹرک کے حادثے میں 2؍ افراد جائے حادثہ پر ہلاک ہو گئے ۔ اور 2؍ افراد زخمی ہو گئے ۔ کَل صبح یہ حادثہ پیش آ یا ۔ زخمیوں کو آ کو لہ کے ضلع سوِل اسپتال میں شریک کر دیا گیا ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ تغذیے کی کمی کو دور کر نے کے لیے سِتمبر میں پوشن ماہ میں حصہ لیں
٭ کانگریس کے صدر کے عہدے کے لیے 17؍ اکتوبر کو انتخاب ہو گا
٭ گڈ چِرولی ضلعے میں 3؍ جاہل نکسلائٹ حراست میں
٭ اورنگ آ باد میں مجوزہ اسپورٹس یو نیور سٹی کی جلد ہی بھو می پو جن تقریب ہو گی ‘ امداد باہمی وزیر اتُل ساوے
٭ قلمکار‘ فنکارمسلسل اظہار ِ خیال کی آزادی کا اصرار کریں ‘ سینئر ادیب ‘ مبصر ڈاکٹر سُدھیر رساڑ کا بیان
اور
٭ ایشیاء کپ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے پا کستان کو 5؍ وکٹس سے شکست دی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment