Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 30 August 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳۰ ؍ اگست ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ ریاست میں بنیادی سہو لیات کے منصوبے تیز رفتاری اور معینہ مدت میں مکمل کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت
٭ مرکزی حکو مت نے عوام سے کیے گئے وعدے نہیںنبھائے ‘ راشٹر وادی کانگریس کے قو می صدر
شرد پوار کا الزام
٭ مُلک کے اہم شہروں میں دیوالی تک کیا جائے گا
5G
اِنٹر نیٹ خد مات کا آغاز ‘
ریلائنس اِنڈسٹریس کے چیئر مین مُکیش امبا نی کا اعلان
٭ ریاست میں گنّے کی کریشِنگ کا سیزن یکم اکتوبر سے ہو گا شروع ‘ اِمداد ِ باہمی کے وزیر اتُل ساوے کی
یقین دہانی
٭ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی سے محلقہ 21؍ کالجیز میں اضا فی جماعتیں اور
پوسٹ گریجویٹ کورسیز بند کرنے کا فیصلہ
اور
٭ ممبئی میں منترا لیہ کے روبرو خود سو زی کرنے والے کسان کی علاج کے دوران موت
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے ریاست کے بنیا دی سہو لیات کے منصوبے تیز رفتا ری اور معینہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے متعلقہ محکمہ جات کو جنگی پیما نے پر کام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے زیر التواء معاملات مکمل کرنے اور ضروری اجازت نا مے حاصل کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ وہ کَل منترا لیہ میں بنیا دی سہو لیات کی فراہمی پر عمل در آمد کا جائزہ لے رہے تھے ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس بھی موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے احمد آ باد- ممبئی ہائی اسپیڈ ریلوے سے متعلق تحویل ِ اراضی اور معا وضہ کے معاملے کو 3؍ ستمبر سے قبل حل کرنے کا حکم دیا ہے ۔
انہوں نے پنڈھر پور اور تلجا پور منا در کی تر قی سے متعلق خاکہ آئندہ 2؍ مہینوں میں پیش کرنے کی ہدایت دی ہے تا کہ عقیدت مندوں کو بڑے پیما نے پر سہو لیات فراہم کی جا سکے ۔ وزیر اعلیٰ نے ان علاقوں کے ضلع کلکٹرس کو محکمہ سیاحت کے ساتھ تال میل کے ذریعے اِس تعلق سے کار وائی جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی ۔
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے پولس اور اگنی ویر کے تحت روز گار کے متلا شی نو جوانوں کی رہائش ‘ ناشتے اور طبی سہو لیتا کی فراہمی ضلع انتظامیہ کے ذریعے کیے جانے کی ہدایت دی ہے ۔ اِس تعلق سے رکن اسمبلی پر تاپ سر نائک نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا تھا ۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد میں اگنی ویر بھر تی کے دوران ایک نو جوان کی موت واقع ہو گئی تھی ۔
***** ***** *****
راشٹر وا دی کانگریس کے قو می صدر شرد پوار نے مرکزی حکو مت پر الزام عائد کیا ہے کہ اِس نے عوام سے کیے گئے وعدے نہیں نبھائے ۔ وہ کَل تھا نہ میں صحا فتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اچھے دِن ‘ نیو اِنڈیا2022ء ‘ 5؍ بیلین اِکا نا می ‘ گرام پنچایتوں کو اِنٹر نیٹ کی سہو لت ‘ سب کے لیے مکان ‘ بیت الخلاء اور ہر گھر کو بجلی جیسے وعدے مرکزی حکو مت نے کیے تا ہم اپنے دورحکو مت میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ پوار نے کہا کہ اِس کے بر عکس جن ریاستوں میں اپنا اقتدار نہیں تھا وہاں ED اور CBI کا استعمال کر کے حکو متیں گرانے کا کام بی جے پی نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ
ED جیسے اِداروں کا استعمال کر کے حکو مت پر قبضہ کرنا جیسا سنجیدہ مسئلہ آج ملک کو در پیش ہے ۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس کی رکن پارلیمنٹ سپریہ سُلے نے مرکزی حکو مت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت عوام کے مسائل پر سوئی ہوئی ہے ۔ راشٹر وا دی کانگریس اُسے سڑکوں پر اُتر کر جگا نے کا کام کرے گی ۔ موصوفہ کَل پونے کے کو تھروڈ میں جن آکروش احتجاج سے خطاب کر رہی تھیں ۔ انہو ںنے کہاکہ مہنگائی کا معاملہ عوام کے لیے نہا یت اہم ہے ۔ تاہم مرکز میں اقدار پر قا بض حکمران جان بوجھ کر اِس معاملے کو نظر انداز کر رہے ہیں ۔
***** ***** *****
شیو سینا سر براہ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ اُن کی جماعت کی جانب سے دسہرے کا اجتماع منعقد کیے جانے پر کوئی دو رائے نہیں ہے ۔ وہ کل ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا ک یہ احتجاج ہمارا ہی ہو گا ۔ ریاست بھر کے شیو سینکوں نے اِس اجتماع میں شر کت کے لیے تیاری شروع کر دی ہے ۔
اِس بیچ بجرنگ دل کے اُدھو کدم ‘ اپنے حواریوں کے ساتھ کَل شیو سینا میں شامل ہو گئے ۔ ساتھ ہی کانگریس کے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر سنتوش ٹار پے اور کسان رہنما اجیت مگر نے بھی اپنے حما یتیوں کے ساتھ شیو سینا میں داخلہ لیا ۔ ممبئی میں شیو سینا سر براہ اُدھو ٹھا کرے نے انہیں شیو بندھن باندھ کر پارٹی میں شامل کیا ۔
***** ***** *****
ریلائنس اِنڈسٹریس کے چیئر مین مُکیش امبا نی نے کہا ہے کہ دیوا لی تک ملک کے اہم شہروں میں5G اِنٹر نیٹ خد مات کی فراہمی کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ وہ کَل اپنی کمپنی کے45؍ ویں سا لا نہ عام اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برس کے آخیر تک پورے ملک میں 5G خد مات شروع کر دی جائے گی ۔ ہر دیہات اور تحصیل تک اِن خد مات کو پھیلا یا جائے گا ۔
***** ***** *****
اِمداد باہمی کے ریاستی وزیر اتُل ساوے نے کہا ہے کہ اِس مر تبہ ریاست میں گنے کی کریشِنگ کا سیزن یکم اکتوبر سے شروع کر دیا جائے گا ۔ وزیر موصوف نے کل پونے میں شکر کمشنریٹ کے جائزاتی اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا ۔ ساتھ ہی اِس موقعے پر اِس ہنگام کے دوران کام آنے والے مہا اُس نو ندنی ایپ عوام کے نام وقف کیا گیا ۔ ساوے نے کہا کہ یہ ایپ کا ر خانوں میں گنّے کے اندراج کے دوران آنے والی دشواریوں پر قا بو پانے میں مدد گار رہے گا ۔ یہ ایپ گو گل پلے اسٹور پر موجود ہے ۔ کسانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اِس ایپ کے ذریعے گنا لگا نے ‘ گنے کی قطعہ اراضی کا رقبہ اور دیگر معلو مات ضلع ‘ تعلقہ ‘ گائوں اور گٹ نمبر کے مطا بق درج کر وائیں ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر یو نیور سٹی سے ملحقہ 21؍ کالجیز میں اضا فی جماعتیں اور پوسٹ گریجویٹ کورسیزبند کرنے کا وِدیہ پریشد کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ۔ یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یو لے نے یہ اطلاع دی ۔ انہوں ن بتا یا کہ5؍ برس مکمل نہ کرنے والے 55؍ میں سے21؍ کالجیز میں جانچ کے دوران ‘ بنیا دی سہو لیات ‘ پرنسپل اور اسا تذہ نہیں پائے گئے جس کے بعد یہ کار وائی کی گئی ۔ وائس چانسلر نے بتا یا کہ سن2022 - 23 ء کے دوران 44؍ کور سیز میں گریڈ کریڈٹ نظام کا نفاذ کیا جائے گا ۔ سائنس ‘ ٹیکنا لو جی اور انتظامیہ کے مضا مین یہ طریقہ کار استعمال کیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
ممبئی میں منترا لیہ کے روبرو خود سوزی کرنے والے عثمان آباد کے کسان سبھاش دیشمکھ کی کَل ممبئی میں علاج کے دوران موت ہو گئی ۔ انہوں نے گزشتہ 23؍ اگست کو کسانوں کےمسائل کے حل کے مطالبے پر منترا لیہ کے سامنے خود کو آگ لگالی تھی ۔45؍ فیصد جلنے پر انہیں ممبئی کے جے جے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا ۔ تاہم کَل دوران علاج اُن کا انتقال ہو گیا ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے810؍ نئے مریض پائے گئے جس کے بعد ریاست بھر میں اب تک اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد 80؍ لاکھ97؍ ہزار294؍ ہو چکی ہے ۔ کَل اِس بیما ری سے 5؍ افراد کی موت ہو گئی ۔ ریاست میں اب تک اِس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 48؍ ہزار229؍ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کَل ایک ہزار12؍ کورونا مریض شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 79؍ لاکھ37؍ ہزار588؍ کورونا مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست کے مختلف اسپتالوں میں11؍ ہزار472؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہاہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں بھی کَل کورونا کے 19؍ نئے کیسیز درج کیے گئے ۔ اِن میں لاتور ضلعے کے7؍ عثمان آ باد 6؍ ناندیڑ3؍ اورنگ آباد2؍ اور بیڑ ضلعے کا ایک مریض شامل ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر کے رکشہ ‘ ٹیکسی ڈرائیورس اور خانگی CNG گاڑیوں کے مالکان نے شہر میں CNG گیس پمپ جلد شروع کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔اِس خصوص میں کَل ضلع کلکٹر سنیل چو ہان کو ایک مطالباتی محضر پیش کیا گیا ۔ محضر میں کہا گیا ہے کہ CNG گیس بھر نے کے لیے گاری ڈرائیورس کو شہر سے 20 - 25 ؍ کلو میٹر دوری پر جانا پڑ تا ہے اور لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑ تا ہے ۔ اِس لیے شہر میں فوری طور رپ CNG گیس پمپ شروع کیے جائیں ۔
***** ***** *****
معذورین کے مختلف مطالبات کی یکسوئی کے لیے کَل ہنگولی میں جنتا دَل کی جانب سے کلکٹر دفتر کا مرکزی در وازہ بند کر کے احتجاج کیا گیا ۔پارٹی نے اِس سے قبل معذورین کے لیے مطالباتی محضر پیش کیا تھا جس پر اب تک کوئی کار وائی نہیں کی گئی جس کے بعد یہ آندو لن کیا گیا ۔ تاہم پولس کی ثالثی کے بعد ہنگولی کلکٹر دفتر کا مرکزی در وازہ کھو دیا گیا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر سن لیجیے...
٭ ریاست میں بنیادی سہو لیات کے منصوبے تیز رفتاری اور معینہ مدت میں مکمل کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت
٭ مرکزی حکو مت نے عوام سے کیے گئے وعدے نہیںنبھائے ‘ راشٹر وادی کانگریس کے قو می صدر
شرد پوار کا الزام
٭ مُلک کے اہم شہروں میں دیوالی تک کیا جائے گا
5G
اِنٹر نیٹ خد مات کا آغاز ‘
ریلائنس اِنڈسٹریس کے چیئر مین مُکیش امبا نی کا اعلان
٭ ریاست میں گنّے کی کریشِنگ کا سیزن یکم اکتوبر سے ہو گا شروع ‘ اِمداد ِ باہمی کے وزیر اتُل ساوے کی
یقین دہانی
٭ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر یو نیور سٹی سے محلقہ 21؍ کالجیز میں اضا فی جماعتیں اور پوسٹ گریجویٹ
کورسیز بند کرنے کا فیصلہ
اور
٭ ممبئی میں منترا لیہ کے روبرو خود سو زی کرنے والے کسان کی علاج کے دوران موت
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment