Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 01 August-2022
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:یکم اگست ۲۰۲۲ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
چند اہم خبروںکی سرخیاں سماعت کیجیے:
٭ مراٹھواڑہ کے شدید بارش سے متاثرہ کسانوں کو فوراً امداد دینے کیلئے کابینی میٹنگ میں جلد ہی فیصلہ لینے کا وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کا تیقن۔
٭ اورنگ آباد شہر کی پانی فراہمی اسکیم کیلئے 200 کروڑ روپئے دینے کا فیصلہ؛ اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کو بھی منظوری۔
٭ ممبئی کے پتراچال اراضی گھپلے کے معاملے میں شیوسینا کے رُکنِ پارلیمنٹ سنجئے رائوت کو ED نے نصف شب حراست میں لیا۔
٭ ’’ہرگھر ترنگا‘‘ مہم میں ملک کی عوام حصہ لیں: وزیرِ اعظم نریندر مودی کی اپیل۔
٭ 16 اراکینِ اسمبلی کی نااہلی سمیت مختلف عرضداشتوں پر اب بدھ کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے ایک ہزار 849 مریض؛ مراٹھواڑہ میں 68 متاثرین۔
٭ برمنگھم میں جاری دولت ِ مشترکہ کھیلوں کے مقابلے میں ویٹ لفٹنگ میں دو سونے کے اور ایک چاندی کا تمغہ۔
اور۔۔٭ بھارت-ویسٹ انڈیز کے مابین آج دوسرا ٹی۔ ٹوئنٹی کرکٹ مقابلہ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مراٹھواڑہ کے شدید بارش سے متاثرہ کسانوں‘ شہریوں کو فوراً امداد فراہم کرنے کیلئے کابینی میٹنگ میں جلد ہی فیصلہ لیا جائیگا۔ ایسا تیقن وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دیا ہے۔ اورنگ آباد میں ڈویژنل کمشنر آفس میں وزیرِ اعلیٰ نے کل بارش‘ سیلابی صورتحال‘ فصلوں اور ترقیاتی کاموں کا ڈویژن کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد وہ صحافیوں سے مخاطب تھے۔ شدید بارش سے متاثرہ زرعی اراضی کے دو تین یوم میں پنچنامے مکمل ہو جائیں گے۔ یہ بات انھوں نے کہی۔ مراٹھواڑہ کے کسانوں کی خودکشی روکنا یہ ریاستی حکومت کا مقصد ہے۔ کسانوں کو بینک کے قرض فوراً فراہم کیے جائیں اور کسانوں کی خودکشی روکنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ایسی ہدایت وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر ڈویژنل کمشنر اور ضلع کلکٹرس کو دی۔
اورنگ آباد میں اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ناندیڑ شہر کے راستوںکے ضمن میں چند تجاویز روانہ کی گئی ہیں‘ پربھنی میں بھی متوازی پانی فراہمی اسکیم شروع کی جائیگی‘ اس کیلئے رُکاوٹیں دور کی جارہی ہیں۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی ہے۔
اورنگ آبادشہر کے پانی فراہمی اسکیم کیلئے 200 کروڑ روپئے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ اس کی وجہ سے اب اورنگ آباد کے رہائشیوں کو جلد ہی ایک یوم آڑ پانی فراہم کرنا ممکن ہوگا۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی۔
وزیرِ اعلیٰ نے کل شب سلوڑ میں جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ ریاست میں پولس کی ساڑھے سات ہزار آسامیاں فوراً پُر کی جائیں گی۔ اس کی اطلاع انھوں نے اس موقع پر دی۔ اورنگ آباد شہر کے ٹی وی سینٹر علاقے میں چھترپتی سنبھاجی مہاراج کے مجسّمے کی تزئین کاری اور علاقے کی ترقی کیلئے پانچ کروڑ روپئے فنڈ دینے کا اعلان وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر کیا۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے نام میں تبدیلی کے ضمن میں رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے کل وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات کی اور گفت و شنید کی۔ شہر کا نام تبدیل نہ کیا جائے۔ ایسا میمورنڈم انھوں نے وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کو پیش کیا۔ چھترپتی سنبھاجی مہاراج کا نام دینا ہو تو نیا شہر بسایا جائے‘ ہم اس کا استقبال کریں گے۔ یہ بات رکنِ پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے میڈیا سے مخاطبت میں کہی۔
***** ***** *****
13 اگست سے 15 اگست کے درمیان منعقد ’’ہر گھر ترنگا‘‘ اس مہم میں ملک کے عوام کو شریک ہونے کی اپیل وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کی ہے۔ آکاشوانی کے ’’من کی بات‘‘ اس پروگرام سے وزیرِ اعظم نے کل ملک کے عوام سے خطاب کیا۔ اس پروگرام کی سیریز کا یہ 91 واں حصہ تھا۔ اس دوران اپنے مکانات پر ترنگا لہرائیں یا لگائیں‘ 2 اگست سے اپنے سوشل میڈیا کے پروفائل پکچرس میں ترنگا لگاکر مہم میں جوش پیدا کریں۔ یہ بات مودی نے کہی ہے۔
***** ***** *****
ممبئی کے پتراچال اراضی بدعنوانی کے سلسلے میں شیوسینا کے رکنِ پارلیمنٹ سنجئے رائوت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے نصف شب حراست میں لیا۔ کل صبح سے ED کے افسران رائوت کے مکان میں داخل ہوئے تھے اور جانچ شروع کردی تھی۔ نو گھنٹے تفتیش کرنے کے بعد آخر نصف شب کو انھیں حراست میں لیا گیا۔ آج صبح گیارہ بجے رائوت کو عدالت میں حاضر کیا جائیگا۔ اسی بیچ رائوت کے مکان کے روبرو شیوسینک احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں‘ اس لیے پولس بندوبست تعینات کردیا گیا ہے۔
***** ***** *****
16 اراکینِ اسمبلی کی نااہلی سمیت شیوسینا کے شندے اسی طرح ٹھاکرے گروپ کی جانب سے دائر مختلف عرضداشتوں پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہونے والی تھی۔ اب یہ سماعت پرسوں یعنی 3 اگست کو ہوگی۔ چیف جسٹس این وی رمنا‘ جسٹس کرشنا مراری اور جسٹس ہیما کوہلی کی بینچ کے روبرو یہ سماعت ہونے والی تھی۔ تاہم آج کے کام کاج کے وقت میں ان عرضداشتوں کو شامل نہیں کیا گیا۔ اس کی وجہ سے یہ سماعت 3 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔
***** ***** *****
ریاست میں کل کووِڈ وباء کے نئے ایک ہزار 849 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ اس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 80 لاکھ 47 ہزار 455 ہوگئی ہے۔ کل اس بیماری کی وجہ سے 3 مریض فوت ہوگئے۔ ریاست میں اب تک اس وباء کی وجہ سے مرنے والے مریضوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 104 ہوگئی ہے۔ شرحِ اموات ایک اعشاریہ 84 فیصد ہے۔ کل ایک ہزار 853 مریض شفاء یاب ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 48 لاکھ 86 ہزار 348 مریض اس بیماری سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 98 فیصد ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 13 ہزار 3 مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے
***** ***** *****
اسی بیچ ریاست میں کورونا بی اے فور ویرئنٹ کے 10‘ بی اے فائیو قسم کے 52 اور بی اے ٹو پوائنٹ سیون فائیو کے 79 مریضوں کی شناخت ہوئی۔ ریاست میں بی اے فور اور بی اے فائیو مریضوں کی تعداد اب 258 ہوگئی ہے اور بی اے ٹو پوائنٹ سیون فائیو مریضوں کی تعداد 199 ہوگئی ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل 68 کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کا انکشاف ہوا۔ اس میں عثمان آباد ضلع میں 27‘ جالنہ 18‘ ناندیڑ 12 اور اورنگ آباد ضلع میں 11 مریض منظرِ عام پر آئے۔
***** ***** *****
برمنگھم میں جاری دولت ِ مشترکہ کھیلوں کے مقابلے میں بھارت نے کل دو سونے کے تمغے حاصل کیے۔ ویٹ لفٹنگ میں مردوں کے گروپ میں اچنتا شیئولی نے 73 کلو وزن کے زمرے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ 20 سال کے اچنتا نے 313 کلو وزن اُٹھا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ تاہم 19 سال کے جیرومی لال رینونگا نے مردوں کے 67کلو وزن کے زمرے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ 55 کلو وزنی زمرے میں بھارت کی بندیا رانی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ دیگر مقابلوں میں بھارتیہ خواتین کرکٹ ٹیم نے ٹی۔ ٹوئنٹی کرکٹ مقابلے میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو شکست دی۔ ان مقابلوں میں بھارت نے اب تک 3 سونے کے اور 2 چاندی کے تمغے حاصل کرلیے ہیں۔
***** ***** *****
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلہ آج ہوگا۔ پانچ مقابلوں کی اس سیریز میں بھارت نے پہلے مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ اسی بیچ 18 اگست سے شروع ہورہے زمبابوے کے دورے کیلئے بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے کل کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ اس دورے کیلئے شکھر دھون کو ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس سیریز کے بعد 22 اگست کو بھارتی ٹیم ایشیاء کپ مقابلے کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ ہوجائیگی۔
***** ***** *****
سانگلی میں ویٹ لفٹر سنکیت سرگر کو ریاستی حکومت کی جانب سے 30 لاکھ روپئے انعام ظاہر کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل اورنگ آباد میں اس کا اعلان کیا۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں چند اہم خبروں کی سرخیاں دوبارہ سماعت کیجیے:
٭ مراٹھواڑہ کے شدید بارش سے متاثرہ کسانوں کو فوراً امداد دینے کیلئے کابینی میٹنگ میں جلد ہی فیصلہ لینے کا وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کا تیقن۔
٭ اورنگ آباد شہر کی پانی فراہمی اسکیم کیلئے 200 کروڑ روپئے دینے کا فیصلہ؛ اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کو بھی منظوری۔
٭ ممبئی کے پتراچال اراضی گھپلے معاملے میں شیوسینا کے رُکنِ پارلیمنٹ سنجئے رائوت کو ED نے نصف شب حراست میں لیا۔
٭ ’’ہرگھر ترنگا‘‘ مہم میں ملک کی عوام حصہ لیں: وزیرِ اعظم نریندر مودی کی اپیل۔
٭ 16 اراکینِ اسمبلی کی نااہلی سمیت مختلف عرضداشتوں پر اب بدھ کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے ایک ہزار 849 مریض؛ مراٹھواڑہ میں 68 متاثرین۔
٭ برمنگھم میں جاری دولت ِ مشترکہ کھیلوں کے مقابلے میں ویٹ لفٹنگ میں دو سونے کے اور ایک چاندی کا تمغہ۔
اور۔۔٭ بھارت-ویسٹ انڈیز کے مابین آج دوسرا ٹی۔ ٹوئنٹی کرکٹ مقابلہ۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment