Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 29 November 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۹؍ نومبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ انتظامیہ سطح پر ریت کی نیلا می کا عمل بند ‘ 15؍ یوم میں نئی پالیسی ظاہر کی جائے گی
٭ ریاست میں ہر ایک تعلقے میں طیارے کی لینڈِنگ کے لیے ہیلی پیڈ قائم کر نے کی وزیر اعلیٰ
ایکناتھ شِندے کی ہدایت
٭ مقامی خود مختار اِداروں کے انتخا ب جلد از جلد منعقد کرنے کا حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار کا مطالبہ
٭ ریاست میں اقتدار کی جدو جہد کی سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت دوبارہ ملتوی
٭ بر قی بِل معاف کیے جائیں گے ‘ ایسا کبھی نہیں کہا تھا ‘ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی وضاحت
٭ ریاست کے تمام آشرم اسکولوں کی آڈِٹ کرنے کا بھارتیہ جنتا پارٹی خواتین مورچے کی ریاستی صدر
چِتّرا واگھ کا مطالبہ
٭ 53؍ ویں اِنڈین اِنٹر نیشنل فلم فیسٹیول کا اختتام
٭ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے گریجویٹ گروپ کے سینیٹ انتخا ب کی رائے دہی کا نتیجہ
آج ظاہر ہو گا
اور
٭ کر کٹ کھلاڑی رِتو راج گائیکواڑ کا ایک ہی اوور میں7؍ چھکے اور سب سے زیادہ43؍ رنز بنا نے کا
عالمی ریکارڈ
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ ریاست میں اِس کے بعد انتظا میہ سطح پر ریت کی نیلا می کا عمل بند کیا جا رہا ہے ۔ 15؍ یوم میں ریت کی ضمن میں حکو مت کی نئی پالیسی ظاہر کی جائے گی ۔ یہ بات محصول وزیر رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے کہی ہے ۔ وہ کَل احمد نگر میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ فی الحال مجوزہ نیلا می کو ملتوی کرنے کی ہدایت بھی اُنھوں نے اِس موقع پر دی ۔
***** ***** *****
ریاست میں طیرانگاہوں کے رن وے میں توسیع کر تے ہوئے ہر تعلقے میں ہیلی پیڈ تعمیر کرنے کی ہدایت وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے دی ہے ۔ مہاراشٹر طیرانگاہ تر قیاتی کمپنی کی بورڈ آف ڈائریکٹر س کی میٹنگ سے وہ مخاطب تھے ۔ تشویشناک مریضوں کو ایئر لِفٹ کرنے کے لیے اِن ہیلی پیڈس کا طِبّی سہولت کے طور پر استعمال ہو گا ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ نے کہی ہے ۔ ریاست میں طیرانگاہ کے رن ویز کا جائزہ اِس موقعے پر لیا گیا ۔ ممبئی ‘ پو نا ‘ ناگپور اِسی طرح اورنگ آباد میں طیرانگاہوں کا مکمل گنجائش کے ساتھ استعمال ہو رہا ہے ۔ یہ بات اِس موقعے پر کہی گئی ۔
***** ***** *****
طِبّی علاج کے لیے مستحق مریضوں کے لیے وزیر اعلیٰ طِبّی امدادی فنڈ سے دی جانے والی معا شی امداد فوراً فراہم کرنے کے لیے منظوری عمل میں تیزی لانے کی ہدایت وزیر اعلیٰ نےدی ہے ۔ کابینہ کے وزیر اعلیٰ طِبّی امدادی فنڈآفس کا وزیر اعلیٰ نے کَل اچا نک دورہ کیا اور اُس وقت آفس میں آ تے ہوئے مریضوں کے عزیزوں سے بات چیت کی امداد ضرور ملے گی ایسا تیقن وزیر اعلیٰ نے اِس موقعے پر دیا ۔
***** ***** *****
ریاست میں مقا می خود مختار اِداروں کے انتخاب جلد از جلد ہونے چا ہیے ۔ ایسا خیال قا نون ساز اسمبلی کے حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار نے ظاہر کیا ہے ۔ وہ کَل پونے میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ گور نر کے بارے میں سوال پو چھنے پر پوار نے کہا کہ اِن واقعات کے مقابلے میں ریاست میں مہنگائی ‘ بے رو ز گاری جیسے کئی مسائل ہیں اُن پر توجہ دینی چا ہیے ۔
***** ***** *****
ریاست کے اقتدار کی جد وجہد کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت دوبارہ ملتوی کر دی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے سمیت16؍ اراکینِ اسمبلی کی نا اہلی کے ضمن میں آج عدالت میں سما عت ہونے والی تھی ۔ 5؍ ججس میں سے آج جسٹِس کُرشنا مُرا ری مہیا نہیں ہے اِس کی وجہ سے آج کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے ۔ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ کی بینچ نے دو نوں فریقین کو تحریری بیان پیش کرنے کے لیے کہا تھا ۔
***** ***** *****
چھتر پتی شیواجی مہاراج کے ضمن میں دیئے گئے قابلِ اعتراض بیان کے سلسلے میں گور نر بھگت سنگھ کوشیاری اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے تر جمان سُدھا نشو تری ویدی کو عہدوں سے خار ج کیا جائے ۔ اِس سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اپنے رول کی وضاحت کریں ۔ ایسا مطالبہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ چھتر پتی اُدئن راجے بھونسلے نے کیا ہے ۔ وہ کَل پونے میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔
***** ***** *****
مدھیہ پر دیش حکو مت نے کورونا دور میں کسانوں کے بر قی بِل معاف کیے تھے ۔ اسی طرح سے مہاراشٹر میں کورونا دور میں کسانوں کے بر قی بل معاف کرنے کا مطا لبہ ہم نےکیا تھا ۔ بر قی بل معاف کریں گے ایسا ہم نے کبھی نہیں کہا تھا ۔ ایسی وضاحت نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کی ہے ۔ وہ کَل ممبئی میں صحافیوں سے مخا طب تھے ۔ بر قی بِل کے مسئلے پر شیو سینا پارٹی چیف اُدھو ٹھا کرے نے کی گئی تنقید کے پس منظر میں پھڑ نویس مخاطب تھے ۔ مہا وِکاس فرنٹ حکو مت نے کسانوں کو ایک پیسے کی بھی چھوٹ نہیں دی ۔ اِس کی وجہ سے اُنھیں بولنے کا حق نہیں ہے ۔ یہ بات پھڑ نویس نے کہی ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ریاست کے تمام آشرم اسکو لوں کی آڈِٹ کر نے کا مطالبہ بھارتیہ جنتا پارٹی خواتین مورچے کی ریاستی صدر چِتّرا واگھ نے کیا ہے ۔ کَل نئی ممبئی میں واشی میں خواتین عہدیداروں ‘ ور کرس کی خواتین تر قیاتی کانفرنس میں سے وہ مخاطب تھیں ۔ خواتین بچت گٹس کو آ گے بڑھا نے کا کام آئندہ چند یوم میں کیا جائے گا ۔ خواتین کو مار کیٹِنگ ‘ پیکیجِنگ کے لیے تر بیت دی جائے گی ۔ اِس کے لیے حکو مت جگہ فراہم کرے گی یہ بات واگھ نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
53
؍ ویں اِففی یعنی اِنڈین اِنٹر نیشنل فلم فیسٹیول کا اختتام کَل عمل میں آ یا ۔ گوا میں پنجی سے قریب ڈاکٹر شیا ما پر ساد مُکھر جی اسپورٹس کا مپلیکس میں ہوئی اِس اختتامی تقریب میں مرکزی اطلا عات و نشر یات وزیر انو راگ ٹھاکُر ‘ گوا کے وزیر اعلیٰ پر مود سا وَنت ‘ دا دا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ ادا کارہ آ شا پاریکھ سمیت کی معزز شخصحتیں اِس موقعے پر
موجود تھیں ۔
***** ***** *****
مہاتما جیو تی با پھُلے کی132؍ ویں بر سی کے ضمن میں کَل تمام ریاست میں مختلف پروگرامس کے ذریعے سے اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ ممبئی میں منترا لیہ کی عمارت کے صدر در ویازے پر جیو تی با پھُلے اور سا وِتری با ئی پھُلے کی آئل پینٹِنگ کی نقاب کشائی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے ‘ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے رہنما چھگن بھجبل اِس موقعے پر موجود تھے ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں مہاتما پھُلے کے مجسمے پر امدا د باہمی وزیر اتُل ساوے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے شہر ضلع صدر شِریش بوراڑ کر نے گلہائے عقیدت پیش کر تے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔ ستیہ شو دھک او بی سی تنظیم کی جانب سے بھی مہاتما پھُلے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
***** ***** *****
پونے کے کرکٹ کھلاڑی رِتو راج گائیکواڑ نے ایک ہی اوور میں 7؍ چھکوں اور سب سے زیادہ 43؍ رنز بنا نے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ احمد آ باد میں جاری وِجئے ہزارے قو می ایکروزہ کر کٹ مقابلے میں اُتر پر دیش کے خلاف ہوئے مقابلے میں گائیکواڑ نے یہ کار کر د گی کی ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کےگریجویٹ گروپ کے سینیٹ انتخاب کے ووٹوں کی گنتی کی اسپورٹس شعبے میں کَل شروعات ہوئی ۔ 10؍ نشستوں کے لیے انتخا ب ہوئے ۔ آج تمام نتائج ظاہر ہونے کا قیاس ہے ۔
***** ***** *****
یوگ گرو رام دیو با با نے خواتین کے ضمن میں دیے گئے قابل اِعتراض بیان پر جرم داخل کر کے اُسے حراست میں لیا جائے ۔ ایسا مطالبہ لاتور شہر کانگریس کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ لاتور کے ضلع کلکٹر پر تھوی راج بی پی کو اِس ضمن میں محضر پیش کیا گیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر میں مختلف مقا مات پر برقی کھمبوں پر ڈالے گئے غیر قا نو نی کیبل نکا لنے کی مہم آج سے شروع ہو رہی ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نیز ایڈ مِنسٹریٹر ڈاکٹر ابھیجیت چو دھری نے کَل اِس سلسلے میں حکم جاری کیا ۔ مہم کے در میان ضروت کے مطا بق جرائم داخل کیے جا ئیں گے ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ۔ جن کار باری افراد نے غیر قا نو نی طور پر کیبل ڈالے ہیں وہ بذات خود کیبل نکال لیں ایسی اپیل چو دھری نے کی ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں ہونے والے ریاستی اسپورٹس فیسٹیوَل کے پس منظر میں کَل سے 3؍ دسمبر تک تلجا پور سے اورنگ آباد کے در میان مشعل ریلی نکا لی جائے گی ۔ 3؍ سے7؍ دسمبر کے در میان ریاستی اسپورٹس فیسٹیول ہو گا ۔ 20؍ یو نیور سیٹیوں کے کھلاری اِس فیسٹیوَل میں حصہ لیں گے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی شیواجی مہاراج کے ضمن میں قابلِ اعتراض بیان دینے والے گور نر بھگت سنگھ کوشیاری کو فوراً عہدے سے خار ج کیا جائے ۔ ور نہ سوراجیہ تنظیم سڑ کوں پر اُترے گی اور شدید احتجاج کرے گی ۔ ایسا اشا رہ تنظیم نے دیا ہے ۔ تنظیم کے کررن کاڑے پاٹل اور وِشنو پاٹل موگلے نے کل اورنگ آباد میں رہائشی ڈِپٹی کلکٹر اپّا صاحب شِندے کو مطالبات کا محضر پیش کیا۔
***** ***** *****
آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ انتظامیہ سطح پر ریت کی نیلا می کا عمل بند ‘ 15؍ یو میں نئی پالیسی ظاہر کی جائے گی
٭ ریاست میں ہر ایک تعلقے میں طیارے کی لینڈِنگ کے لیے ہیلی پیڈ قائم کر نے کی وزیر اعلیٰ
ایکناتھ شِندے کی ہدایت
٭ مقامی خود مختار اِداروں کے انتخا ب جلد از جلد منعقد کرنے کا حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار کا مطالبہ
٭ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے گریجویٹ گروپ کے سینیٹ انتخا ب کی رائے دہی کا نتیجہ
آج ظاہر ہو گا
اور
٭ کر کٹ کھلاڑی رِتو راج گائیکواڑ کا ایک ہی اوور میں7؍ چھکے اور سب سے زیادہ43؍ رنز بنا نے کا عالمی ریکارڈ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment