Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 30 November 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳۰؍ نومبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ شولاپو ر - تلجا پور - عثمان آباد ریلوے راستے کے لیے ریاستی حکو مت کا 452؍ کروڑ روپیوں کا فنڈ منظور
٭ پر دھان منتری آواس یو جنا کے تحت کرائے داروں کے دستا ویزات کو ایک ہزار روپئے اسٹیمپ ڈیو ٹی
عائد کرنے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ
٭ دیہی علاقوں میں اِنٹر نیٹ سہو لتوں میں اضا فہ کرنے کے لیے 2؍ ہزار 386؍ دیہاتوں میںBSNL کے
ٹا ورس نصب کرنے کے لیے ریاستی حکو مت 200؍ مربع میٹر اراضی مفت دے گی
٭ معذوروں کی تر قی کے لیے علیحدہ معذور بہبود محکمہ قائم کر نے کے لیے کا بینہ کی منظوری
٭ ریاست میں پولس بھر تی کے لیے در خواستیں دینے کے لیے 15؍ دسمبر تک توسیع
٭ ملک میں ریٹیل کار وبار کے لیے ڈیجیٹل روپئے کرنسی کے استعما ل کی تجر باتی سطح پر کَل سے شروعات
٭ اِنڈو نیشیاء کے سینارامس پلپ اینڈ پیپر کمپنی کو رائے گڑھ میں287؍ ہیکٹر اراضی تقسیم کا مکتوب دیا گیا
٭ گنا پیدا وار کسانوں کو یکمشت ایف آر پی دینے کا فیصلہ آئندہ ہنگام سے وزن کرنے کے لیے ڈیجیٹل میزان شروع کیے جا ئیں گے
اور
٭ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ایک روزہ کر کٹ مقابلے کا آغاز ‘ بھارت کی پہلے بلّے بازی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ شولا پور-تلجا پور-عثمان آ باد اِس ریلوے راستے کے کام میں تیزی لا نے کے لیے ریاستی حکو مت نے اپنے حصے کا452؍ کروڑ46؍ لاکھ روپیوں کا فنڈ منظور کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کی صدارت میں کَل ہوئی کا بینی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اِس پرو جیکٹ کے لیے904؍ کروڑ92؍ لاکھ روپئے خرچ آئے گا ۔ اِس میںسے50 ؍ فیصد حصہ ریاستی حکو مت کا ہے ۔ عثمان آ باد ضلعے کے تلجا پور میں مقا می اور دیگر ریاستوں سے کثیر تعداد میں یاتری آتے ہیں ۔ تاہم ریلوے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اُنھیں دقتوں کا مقابلہ کرنا پڑتاہے ۔ اسلے مختلف عوامی نمائندوں نے
کئی سال سے اِس ریلوے لائن کا مطالبہ کیا تھا ۔ یہ ریلوے لائن 84؍ اعشا ریہ44؍ کلو میٹر طویل ہے ۔ اِس لائن پر
10؍ ریلوے اسٹیشن ہوں گے ۔ اِسی طرح 4؍ سال میں یہ ریلوے راستے کا کام مکمل کرنے کا منصوبہ ہے ۔
***** ***** *****
پر دھان منتری آواس یو جنا کے کرائے داروں کے دستا ویزات پر ایک ہزار روپئے کی اسٹیمپ ڈیو ٹی عائد کرنے کا فیصلہ ریاستی کا بینہ نے لیا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے میٹنگ کے بعد صحافیوں کو اِس کی اطلاع دی ۔ اِنٹر نیٹ سہو لتوں میں اضا فہ کرنے کے لیے ڈیجیٹل اِنڈیا مہم میں تیزی لانے کے لیے تمام ریاست میں 2؍ ہزار
386؍ دیہاتوں میں بھارت سنچار نیگم لِمِٹیڈ BSNL کے ٹا ور نصب کرنے کے لیے 200؍ مربع میٹر اراضی مفت دینے کا فیصلہ کَل کی ریاستی کا بینہ کی میٹنگ میں لیا گیا ۔اِس میں منتخبہ دیہاتوں میںکھلی اراضی یا گائران اراضی مفت دی جائے گی ۔ ضلع کلکٹرس کو اُن کے پاس اِس ضمن میں آئی تجا ویز کو 15؍ یو م میں منظوری دینا ضروری ہے ۔ یہ بات اِس موقعے پر کہی گئی ۔ آزادی کے امرت مہوتسو سال کے75؍ ہزار عہدوں کی بھر تی کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت وزیر اعلیٰ نے کَل کا بینی میٹنگ میں دی ۔
***** ***** *****
معذوروں کی تر قی کے لیے علیحدہ معذور بہبود محکمہ قائم کرنے کے فیصلے کےساتھ دیگر فیصلے اِس میٹنگ میں لیے گئے ۔ اِس کی اطلاع نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے دی ۔ تمام ریاست میں پولس بھر تی کے لیے در خواستیں داخل کرنے کے لیے 15؍ دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ یہ بات نائب وزیر اعلیٰ پھڑ نویس نے کہی ۔ اب تک 11؍ لاکھ 80؍ ہزار امید واروں نے اِس کے لیے در خواستیں دی ہیں۔ اِنٹر نیٹ اور سر ور میں تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے کئی امید واروں کو
آ ن لائن در خواستیں داخل کرنے میں دشوا ریاں پیش آ رہی ہیں ۔ اِس لیے یہ توسیع کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
بھارتیہ ریزر وبینک نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو آزمائشی طور پر ابھی تک کے پہلے ریٹیل ڈجیٹل روپئے کا آغاز کیا جا ئے گا ۔اِس آزمائش میں شر کت کے لیے 8؍ بینکوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ اِس آزمائش کا آغاز ممبئی ‘ نئی دِلّی ‘ بینگلورو اور بھوبنیشور سے کی جا ئے گی اور بعد میں اِس کی توسیع احمد آ باد ‘ گینگ ٹوک ‘ گوہا ٹی ‘ حیدر آ باد ‘ اِندور ‘ کوچی ‘ لکھنئو ‘ پٹنہ اور شملہ میں کی جا ئے گی ۔ بعد میں حسب ضرورت اِس آزمائشی قدم میں بتدریج دیگر شہروں اور بینکوں کو شامل کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
مہاراشٹر میں صنعتوں کے لیے بہترین ماحول ہے ۔ زیادہ سے زیادہ صنعتکار ریاست میں سر مایہ کاری کےلیے آگے آئیں ۔ ایسی اپیل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہی ہے ۔ اِنڈو نیشیا میںسینارمس پلپ اینڈ پیپر کمپنی کو کَل رائے گڑھ ضلعے کے دھرینڈ میں287؍ ہیکٹر اراضی تقسیم کا مکتوب دیاگیا ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔ صنعتکارو کو تمام سہو لتیں فراہم کی جائے گی ۔ ایسا تیقن وزیر اعلیٰ نے اِس موقعے پر دیاہے ۔
***** ***** *****
قانون ساز کونسل کے حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے نے کَل ممبئی میںICICI لیمبارڈ جنرل اِنشورنس کمپنی کے آفس جا کر فصل بیمہ کے ضمن میں جواب طلب کیا ۔HDFC ایگرو اِنشورنس کمپنی لِمٹیڈ ‘ بھارتیہ زرعی بیمہ کمپنی کے افسران کے ما بین بھی دانوے نے کَل میٹنگ لے کر صل بیمہ کا جائزہ لیا ۔ کسا نوں کو انصاف حاصل ہو اس لیے شیو سینا سخت رول اختیار کررہی ہے ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ۔
***** ***** *****
ریاست کے گنا پیدا وار کسانوں کو یکمشت راست اور کفا یتی نرخFRP دینے کا فیصلہ گنا پیدا وار کسانوں کی میٹنگ میں لیا گیا ہے ۔ ممبئی میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کی صدارت میں کَل یہ میٹنگ ہوئی ۔ آئندہ ہنگام سے وزن کےلیے ڈیجیٹل میزان کی شروعات کی جائے ۔ ایسی ہدایت وزیر اعلیٰ نے اِس موقعے پر دی ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر -کر ناٹک سر حدی مسئلے پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہو گی ۔اِس کے مدِ نظر مہاراشٹر- کر ناٹک سر حدی علاقوں میں پولس بندوبست تعینات کیا گیا ہے ۔ سماعت کے بعد قا نون اور امن متاثر نہ ہو اس لیے بین الریاستی پولس کی میٹنگ ہوئی ۔ اِس میں بندوبست میں اضا فہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے گریجویٹ گروپ کے سینیٹ انتخاب میں اُتکرش پینل کے5؍ امید وار کامیاب ہوئے ۔ عام زمرے کے ڈاکٹر نریندر کاڑے اور شیخ ظہور کامیاب ہوئے ۔
***** ***** *****
کسانوں کے مختلف مطالبات کے لیے اورنگ آباد ضلع پیٹھن میں راشٹر وادی کانگریس کی جانب سے راستہ روکو احتجاج کیا گیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آبا د - پونے شاہراہ پر کَل صبح ایس ٹی بس اور گنا توڑ نے کے لیے جا رہی بیل گاڑی کے در میان ہوئے حادثے میں2؍ افراد ہلاک ہو گئے ۔ اِس حادثے میں ایک بیل بھی ہلاک ہو گیا اور بیل گاڑی چورا ہو گئی ۔
***** ***** *****
بھارت اور نیو زی لینڈ کے در میان ایک روزہ کر کٹ مقابلے کی سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ آج شروع ہوا ۔ نیو زی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ 3؍ مقابلوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا ۔ پہلے مقا بلے میں کا میابی حاصل کرکے نیوزی لینڈ ایک صفرر کی سبقت لیے ہوئے ہیں۔ تازہ اطلاع ملنے تک بھارت نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے24؍ ویں اوور میں 3؍ وکٹس کھو کر 110؍ رنز بنا لیے ہیں ۔
***** ***** *****
آخر میں چنداہم خبریں دوبارہ سماعت کیجیے
...
٭ شولاپو ر - تلجا پور - عثمان آباد ریلوے راستے کے لیے ریاستی حکو مت کا 452؍ کروڑ روپیوں کا فنڈ منظور
٭ پر دھان منتری آواس یو جنا کے تحت کرائے داروں کے دستا ویزات کو ایک ہزار روپئے اسٹیمپ ڈیو ٹی
عائد کرنے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ
٭ دیہی علاقوں میں اِنٹر نیٹ سہو لتوں میں اضا فہ کرنے کے لیے 2؍ ہزار 386؍ دیہاتوں میںBSNL کے
ٹا ورس نصب کرنے کے لیے ریاستی حکو مت 200؍ مربع میٹر اراضی مفت دے گی
٭ معذوروں کی تر قی کے لیے علیحدہ معذور بہبود محکمہ قائم کر نے کے لیے کا بینہ کی منظوری
٭ ریاست میں پولس بھر تی کے لیے در خواستیں دینے کے لیے 15؍ دسمبر تک توسیع
٭ ملک میں ریٹیل کار وبار کے لیے ڈیجیٹل روپئے کرنسی کے استعما ل کی تجر باتی سطح پر کَل سے شروعات
٭ اِنڈو نیشیاء کے سینارامس پلپ اینڈ پیپر کمپنی کو رائے گڑھ میں287؍ ہیکٹر اراضی تقسیم کا مکتوب دیا گیا
٭ گنا پیدا وار کسانوں کو یکمشت ایف آر پی دینے کا فیصلہ آئندہ ہنگام سے وزن کرنے کے لیے ڈیجیٹل میزان شروع کیے جا ئیں گے
اور
٭ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ایک روزہ کر کٹ مقابلے کا آغاز ‘ بھارت کی پہلے بلّے بازی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News
پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment