Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 21 February-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۱؍ فروری ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ مراٹھا سماج کو تعلیم اور نوکریوں میں 10 فیصد ریزرویشن دینے کا بل قانون ساز اسمبلی میں منظور۔
٭ منوج جر انگے پاٹل اوبی سی کوٹے سے ر یزرویشن دینے کے مطالبے پر قائم؛ بھوک ہڑتال جار ی۔
٭ ر یاست کی چھ ر اجیہ سبھا نشستوں پر امیدو اروں کا بلا مقابلہ انتخاب۔
اور۔۔۔ ٭ ریاستی تعلیمی بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحانات کا آج سے آغاز؛ امتحانات میں شرکت کیلئے 15 لاکھ سے زائد طلبہ کا اندراج۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مراٹھا سماج کو تحفظات فراہم کرنے والےریاست میں سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقات ریز رو یشن بل 2024 ریاستی مقننہ میں کل منظور کرلیا گیا،دونوں ایوانوں میں اس بل کی منظوری کے بعد مراٹھا برادری کو ریزرو یشن فراہم کرنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ مذکورہ بل کی منظوری سے مراٹھا سماج کے افراد کو تعلیمی اداروں میں د اخلوں کے علاوہ سرکاری ملازمتوں میں دس فیصد ریزرویشن ملے گا۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل منعقدہ مقننہ کے خصوصی اجلاس میں مراٹھا ریزرویشن کیلئےپہلے قانون ساز اسمبلی میں بل پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عد الت ِ عظمیٰ کی جانب سے مر اٹھا ریزرو یشن کی منسوخی کا سبب بننے و الی غلطیوں کو ختم کرکے یہ بل تیار کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے بتایا کہ دیگر پسماندہ طبقات یا کسی دوسرے پسماندہ برادری کے ساتھ ناانصافی کیے بغیر مراٹھا سماج کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے یہ بل منظور کیا گیا ہے۔ انہوں نے ریزرویشن بل عدالت کی کسوٹی پر کھر ا اُترنے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریزرو یشن کے سلسلے میں عد الت ِ عظمیٰ میں ایک کیوریٹو پٹیشن دائر کی گئی ہے ‘ لہٰذا اس ضمن میں ماہرین ِ قانون کی مدد لی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت تمام برادریوں اور سماج کیلئے یکساں مؤقف رکھتی ہےاور صرف مراٹھا سماج ہی نہیں دیگر کسی بھی برادری کوناانصافی کا احساس ہوتا ہے تو حکومت اس موضوع پر پور ی سنجیدگی سے غور کرے گی۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ شندے نے قانون ساز کونسل میں بھی ریزرویشن بل پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پسماندہ طبقات کو انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ا ور ریاستی حکومت پسماندہ سماج کو مرکزی دھارے میں لانے کے اپنے وعدے کی پابند ہے۔
***** ***** *****
دریں اثنا مر اٹھا ریزرویشن کیلئے تحریک چلانے والے منوج جر انگے پاٹل نےمر اٹھا سماج کو او بی سی کے کوٹے سے ہی تحفظات فراہم کرنے ا ور خاند انی رشتے دار ی ضابطے پر عمل آور ی کرنے کا مطالبہ دو ہر ا یا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد انہوں نے اپنی بھوک ہڑتال کو مزید سخت کرتے ہوئے کسی طرح کی طبّی امداد لینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے آج آنترو الی سراٹی میں مراٹھا برادری کا ایک اجلاس طلب کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو رشتہ دارو ں سے متعلق فیصلہ لینا چا ہیے تھا‘ لیکن مراٹھا سماج نے جس کا مطالبہ نہیں کیا حکومت ایسے معاملات پر فیصلہ لے رہی ہے۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزرویشن بل کی منظوری کے بعد نائب وزیرِ اعلیٰ دیو یندر پھڑنویس نے کہا کہ حکومت نے او بی سی برادری کیلئے کوئی دشواری پید ا کیے بغیر مراٹھا ریزرویشن کا مسئلہ حل کیا ہے ‘ جس سے دونوں برادریوں کے درمیان اتحاد او ر ہم آہنگی برقرار رہے گی اور دونوں ہی طبقات ترقی ا ور بہبود کی ر اہ پر گامزن ہوں گے۔
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بھی مراٹھا برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام خامیوں کو دور کرنے کے بعد مراٹھا سماج کو ریزرویشن دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
قانون ساز اسمبلی میں قائد ِحزب اختلاف وجئے وڑیٹیوار نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے مراٹھا برادری کو دیا گیا ریزرویشن عدالت میں ٹک نہیں پائےگا اور دھوکے باز حکومت نے مراٹھا برادری کے ساتھ ایک بار پھر دھوکہ کیا ہے۔
کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس بل پر بحث کیے بغیر ہی حکومت نے جلد بازی میں فیصلہ لے لیا، اور عجلت میں لیا گیا یہ فیصلہ عدالت میں باقی نہیں رہ پائے گا۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت پر مراٹھا ریزرویشن کے سلسلے میں دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے کُل ہند چھاوا تنظیم نے کل لاتور میں علامتی آرڈیننس کو نذرِ آتش کیا۔ مظاہر ین نے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے او بی سی زمرے سے ہی مراٹھا سماج کو ریزرویشن دینے کا مطالبہ دو ہر ا یا۔
***** ***** *****
دریں اثنا سماج وادی پارٹی کے رکنِ اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے مراٹھا برادری کی طرح مسلم سماج کو بھی ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا۔ ا نھوں نے اس مطالبے کو لیکر اسمبلی کے احاطے میں احتجاج بھی کیا۔
***** ***** *****
خصوصی اجلاس سے پہلے ریاستی حکومت نے مراٹھا برادری کی پسماندگی کا پتہ لگانے کیلئے قائم کیے گئے گائیکواڑ کمیشن کی تحقیقی رپورٹ کو قبول کرلیا۔ کل صبح منعقدہ مجلس ِ وزرا کے اجلاس میں رپورٹ کے مسودہ کو منظوری دی گئی۔
***** ***** *****
مقننہ کے خصوصی اجلاس کا آغاز ریاستی گورنر رمیش بئیس کے خطبہ سے ہوا۔ انہوں نے اپنے خطبے میں ریاستی حکومت کی گزشتہ سال بھر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ گورنر نے اپنی تقریر میں عالمی اقتصادی سطح پر ریاستی حکومت کی جانب سے کیے گئے تین لاکھ 53 ہزار 675 کروڑ کے مختلف مفاہمتی معاہدوں کا ذکر بھی کیا۔
دریں اثنا، آئندہ 26 فروری سے ریاستی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ممبئی میں شروع ہو رہا ہے۔ اس دور ان 27 فروری کو ریاست کا عبوری بجٹ پیش کیا جائے گا ا ور اسمبلی کا بجٹ اجلاس یکم مارچ تک جاری رہے گا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
ر اجیہ سبھا کے انتخابات کے تحت ریاست کی تمام چھ ر اجیہ سبھا نشستوں پر امیدوار وں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان انتخابی افسران نے کیا۔ بی جے پی سے اشو ک چو ہان‘ میدھا کلکرنی اور ڈاکٹر اجیت گوپ چھڑے‘ ر اشٹروادی کا نگریس سے پرفل پٹیل‘ کانگریس کے چندرکانت ہنڈوے اور شیوسینا کے ملند دیور ا اس انتخاب میں بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم اعلیٰ تعلیم مہم ’’پی ایم اُوشا‘‘ کی شرو عات کل وزیرِ اعظم نر یندر مود ی کے ہاتھوں ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی۔ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے استحکام‘ بنیاد ی سہولیات میں اضافہ او ر نئے تعلیمی منصوبوں پر عمل آوری کیلئے پی ایم اوشا کے تحت ملک کے مختلف اعلیٰ تعلیمی ادارو ں کو امداد منظور کی گئی۔ ان ادار وں میں ریاست کی ممبئی یونیورسٹی‘ SNDT یونیورسٹی‘ اہلیہ دیو ی ہولکر شولاپو ر یونیورسٹی‘ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور سوامی ر امانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی شامل ہیں۔
***** ***** *****
آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ بیماریوں سے پاک صحت مند بھارت ا یک دِن ’’وِشو گرو‘‘ بنے گا۔ کل لاتور میں ویویکانند کینسر اینڈ سپر اسپیشلٹی اسپتال کی افتتاحی تقریب سے وہ مخاطب تھے۔ مرکزی وزیرِ صحت من سکھ مانڈویا بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ طبّی خدمات کے مید ان میں ملک مستحکم اور مضبو ط ہونے اور آئندہ چار سالوں میں تیزی سے بڑھنے و الے کینسر کو قابو میں کرنے کے یقین کا اظہار وزیرِ صحت نے اس موقع پر کیا۔
***** ***** *****
ریاستی ثانو ی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت بارہو یں جم اعت کے امتحانات کا آج سے آ غاز ہورہا ہے۔ اس امتحان میں اس بار تقریباً 15 لاکھ 13 ہزار 900 طلبہ نے ا ندراج کیا ہے۔ سالِ گذشتہ کی طرح اس مرتبہ بھی امتحان کیلئے مقررہ وقت کے بعد پرچہ حل کرنے کیلئے اضافی دس منٹ دئیے گئے ہیں۔ طلبہ کے ذہنوں پر ہونے والے تنائو کو ختم کرنے کیلئے اس سال تعلیمی بورڈ نے اکثر مضامین کے پرچوں میں مناسب وقفہ رکھا ہے۔
***** ***** *****
موسیقی کے شعبے میں غیر معمولی شر اکت سے متعلق ناندیڑ کے معروف گلوکار پنڈت شام گنجکر کو ’’سنگیت شنکر دربار لائف ٹائم اچیومنٹ‘‘ ا یو ارڈ د ینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئندہ 26 فر وری کو ناند یڑ میں ہونے والے سنگیت شنکر دربار میں یہ ایو ارڈ دئیے جانے کی اطلاع شری شاردا بھون سوسائٹی کی نائب صدر اور سابق رکنِ اسمبلی امیتا چوہان نے د ی ہے۔
***** ***** *****
پربھنی میں بھی آج سے علاقائی سطح کے زرعی میلے اور خو اتین بچت گرو پوں کی مصنوعات کا ضلعی سطح پر فر وخت کرنے اور خو ردنی میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میں ضلع کے 9 تعلقو ں کے خو د امداد گرو پ کی مصنو عات کے تقریباً سو اسٹالس لگائے جارہے ہیں۔
***** ***** *****
بیڑ میں آئندہ 24 تا 28 فرو ری کے دو ر ان مہا سنسکرتی میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ضلع کلکٹر د یپا مدھوڑ منڈے نے کل یہ اطلاع د ی۔ اس میلے میں ناپید ہونے و الے فنون او ر ثقافت کے تحفظ کے اقد امات ا ور جنگ ِ آزاد ی کے معرو ف و غیر معروف افراد کی معلومات عو ام تک پہنچائی جائےگی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ مراٹھا سماج کو تعلیم اور نوکریوں میں 10 فیصد ریزرویشن دینے کا بل قانون ساز اسمبلی میں منظور۔
٭ منوج جر انگے پاٹل اوبی سی کوٹے سے ر یزرویشن دینے کے مطالبے پر قائم؛ بھوک ہڑتال جار ی۔
٭ ر یاست کی چھ ر اجیہ سبھا نشستوں پر امیدو اروں کا بلا مقابلہ انتخاب۔
اور۔۔۔ ٭ ریاستی تعلیمی بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا آج سے آغاز؛ امتحانات میں شرکت کیلئے 15 لاکھ سے زائد طلبہ کا اندراج۔
***** ***** *****
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
***** ***** ********** ***** *****
No comments:
Post a Comment