Sunday, 24 March 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ :24؍مارچ 2024ء وقت:صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 24 March 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  : ۲۴  ؍مارچ  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ عام انتخابات کے پیش نظر ریاست میں گزشتہ ہفتے بھر میں ایک لاکھ 84؍ ہزار نئے رائے دہندگان کے ناموں کا اندراج  ‘ ساتھ ہی 13؍ ہزار سے زائد افراد پر پا بندیاں عائد کرنے کی کارروائی 

٭   ونچت بہو جن آگھاڑی کی جانب سے کو لہا پور حلقے کے لیے چھتر پتی شاہو مہا راج کی حمایت کا اعلان  ‘  

آئندہ کا موقف 26؍ تاریخ کے بعد واضح کرنے کا اعلان 

٭ ہولی  اور  دھو لی وندن تہوار کے لیے بازار سج گئے  

اور

٭ ناندیڑ کے پر ساد میڈیکل فائونڈیشن کے مختلف  انعامات کی تقسیم 


اب خبریں تفصیل سے...

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اب تک ریاست میں ایک لاکھ 84؍ ہزار  841؍ رائے دہندگان نے انتخابی فہرست میں اپنے نام درج کر وائے ہیں ۔یہ اطلاع ریاست کے چیف الیکٹرول آفیسرایس  چوک لنگم نے ممبئی میں ایک صحافتی کانفرنس میں دی ۔انھوں نے کہا کہ لوک سبھا حلقوں میں امید واری در خواست داخل کرنے سے 10؍ دن پہلے تک انتخابی فہرست میں نام درج کر وائے جا سکتے ہیں ۔ انھوں نے شہر یان سے ووٹر لسٹ میں نام درج کر انے  ‘  لسٹ میں اپنے نام کی تصدیق کر نے   اور  ووٹ دینے کی اپیل کی ہے ۔

ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مر حلے کے لیے اب تک 10؍ امید واروں نے اپنےپر چہ ٔ نامزدگی داخل کیے ہیں ۔ ناگپور میں 5؍ رام ٹیک میں 1؍  بھنڈارا گو ندیا  ‘  گڈ چِرو لی -چِمور  حلقوں میں 2 - 2 ؍ افراد نے امید واری عرض داخل کیں ہیں ۔  انھوں نے بتا یا کہ ریاست میں اب تک 23؍ کروڑ  روپئے نقد  ‘  17؍ لاکھ لیٹر شراب  ‘ کم و بیش 700؍ کلو منشیات  46؍ کلو سو نا ‘ چاندی  اور  ایک لاکھ سے زائد اشیا جو چُنائو کے دوران مفت تقسیم کی جانے والی تھیں ضبط کر لی گئی ہیں ۔انھوں نے بتا یا کہ ضبط شدہ اشیاء سے متعلق تحقیقات جاری ہے  اور  جو جائز مال ہے  وہ متعلقین کو واپس کر دیا جائے گا ۔ چوک لنگم نے مزید بتا یا کہ ریاست میں اب تک 308؍ غیر قا نو نی ہتھیار ضبط کیے گئے ہیں جبکہ 45 ؍ ہزار  755؍ لائسنس یافتہ کی ضبط یا ضرورت کے مطا بق استعمال کی اجازت دی گئی ہے ۔ انھوں نے بتا یا کہ ریاست میں 77؍ ہزار 148؍ لائسنس یافتہ ہتھیار ہیں  اور  بقیہ ہتھیاروں کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ 

***** ***** ***** 

کانگریس پارٹی نے کل لوک سبھا انتخابات کے لیے 46؍ امید واروں کی مزید ایک فہرست جاری کی ہے  جس میں رام ٹیک سے رشمی بر وے  ‘  ناگپور  سے وکاس ٹھاکرے  ‘  بھنڈا را -گوندیا سے ڈاکٹر پر شانت پڑ ولے  اور  گڈ چِرولی -چمور لوک سبھا حلقے سے ڈاکٹر نامدیو کر سن کی امید واری کا  اعلان کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

عام انتخابات میں اب کی بار  18؍  تا  19؍ برس عمر زمرے کے  ایک کروڑ 80؍ لاکھ نئے رائے دہندگان ووٹ دینے جا رہے ہیں ۔ اِن رائے دہندگان کی ووٹ دینے کے حق کے استعمال کے لیے حوصلہ افزائی کی خاطر انتخابی کمیشن کی جانب سے I vote for Sure   جیسے مختلف پروگرامس سوشل میڈیا پر چلائے جا رہے ہیں ۔

***** ***** ***** 

  شیو سینا کے سابق رکن پارلیمنٹ شیواجی رائو آڈھلر ائو پاٹل آئندہ 26؍ مارچ کو راشٹر وادی کانگریس میں شامل ہونے جا رہے ہیں ۔ کل ممبئی میں اجیت پوار سے ملا قات کے بعد انھوں نے اِس یقین کا اظہار کیا ہے کہ انہیں شرور لوک سبھا حلقے سے راشٹر وادی کانگریس کی جانب سے امید واری دی جا ئے گی ۔ 2019؁ء  میں ہوئے عام انتخابات میں شرد پوار گروپ کے امول کولہے نے انہیں 57؍ ہزار  ووٹوں سے شکست دی تھی ۔

***** ***** ***** 

کولہا پور لوک سبھا حلقے سے مہا وِکاس آگھاڑی کی جانب سے چھتر پتی شاہو مہا راج انتخابی میدان میں ہیں ۔ ونچت بہو جن آ گھاڑی نے اُن کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پر کاش امبیڈ کر نے کل ممبئی میں ایک صحافتی کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا ۔ اِس موقعے پر امبیڈ کر نے بتا یا کہ آئندہ 26؍ تاریخ کے بعد مہا وِکاس آگھاڑی سے متعلق وہ اپنا موقف عوام کے سامنے رکھیں گے ۔ انھوں نے بتا یا کہ مہا وِکاس آ گھاڑی کی 3؍ پارٹیوں کے در میان 15؍ نشستوں کو لے کر اب تک اتفاق ِ رائے نہیں ہو پا یا ہے ۔ اِن نشستوں پر جب اِن پارٹیوں کی ایک رائے بن جائے گی تب وہ اپنا موقف ظاہر کریں گے ۔

***** ***** ***** 

امرا وتی لوک سبھا حلقے سے بی جے پی اپنا امید وار کھڑا کرے گی  اور  امید وار کے نام کا  اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر با ون کُڑے نے کل یہ اطلاع دی ۔ وہ کل ناگپور میں بول رہے تھے ۔ انھوں نے بتا یا کہ رام ٹیک سے شیو سینا شندے گروپ کا امید وار میدان میں اُترے گا ۔ باون کُرے نے مزید بتا یا کہ مہا یو تی میں بقیہ نشستوں کی تقسیم کے مسئلے کو جلد حل کر لیا جائے گا ۔ 

اِسی بیچ پر ہار جن شکتی پارٹی کے رکن اسمبلی بچو کڑو نے کہا کہ امرا وتی کی نشست پر ہما را دعوی ہونا چاہے تھے ۔ وہ کل امرا وتی میں صحا فتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔انھوں نے بتا یاکہ اِس حلقے سے اُن کے 2؍ اراکین اسمبلی چُنے گئے ہیں  او ر حلقے میں انہیں کم از کم ایک لاکھ ووٹروں کی حمایت حاصل ہے ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


آزادی کی لڑائی میں اپنی جانیں قر بان کرنے والے بھگت سنگھ ‘  راج گرو  اور  سکھ دیو  کی یاد میں کل شہید دن  ملک بھر میں منا یا گیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے اِن تینوں مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ گور نر  رمیش بئیس  ‘  وزیر اعلیٰ ا یکناتھ شندے  اور  نائب وزیر اعلیٰ  دیویندر پھڑ نویس نے بھی کل اِن شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ 

اِسی طرح چھتر پتی سنبھا جی نگر میں کلکٹر دلیپ سوامی نے اپنے دفتر میں اِن شہیدوں  کی تصا ویر پر پھول نچھا ور کر کے انہیں یاد کیا۔

***** ***** ***** 

بیڑ  اور  پر بھنی سمیت  ڈویژن کے تمام ضلع کلکٹر دفا تر میں بھگت سنگھ  راج گرو  اور  سُکھ دیو کو کل شہید دن کے موقعے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ دھارا شیو میں بھی اِس دن کی  منا سبت سے کل شہید وں کو سلا می دی گئی ۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت نے پیاز کی بر آمد پر غیر معینہ مدت تک کے لیے پا بندی عائد کر دی ہے ۔ اِس سے متعلق سر کو لر جا ری کر دیا گیا ہے ۔ اِس سے قبل آئندہ 31؍ مارچ تک پیاز کی بر آمد پر پا بندی عائد تھی ۔

***** ***** ***** 

ہولی  اور  دھو لی وندن تہوار کے لیے ہر جگہ بازار سج گئے ہیں ۔ آج شام ہو لیکا جلائی جائے گی  اور  دھو لی وندن کا تہوار کل منا یا جائے گا ۔ ہو لی کےتہوار کے لیے مقامی بازار وں میں گائے کے گو بر  ‘  شکر کی گانٹھوں  اور  دیگر سامان کے علاوہ ہولی کھیلنے کے لیے مختلف رنگ  اور  چھڑ کائو کے آلات فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں ۔

اِسی بیچ ان تہواروں کے پس منظر میں ما حو لیات کی تنظیمیں در ختوں کو نہ کانٹنے اور  پانی کفایت شعاری سے استعمال کرنے کی  اپیل کر رہی ہیں ۔وہیں چھتر پتی سنبھا جی نگر میں شار دا مندر گرلس اسکول کی طالبات نے دھو لی وند ن کے لیے خود  رنگ تیار کیے ہیں ۔ یہ رنگ چاول  اور  جوار کے آٹے کو پھلوں  اور  سبزیوں کے رنگوں سے ملا کر بنائے جاتے ہیں ۔ یہ ماحو ل دوست  اور  محفوظ رنگ ہیں ۔ اِن طلباء نے ہولی کے لیے صرف قدر تی طور پر خشک لکڑی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اِسی طرح پر بھنی کی وسنت رائو نائک زرعی یو نیور سٹی کے طلباء نے بھی دھو لی وندن  اور  رنگ پنچھمی کے لیے قدر تی رنگوں کو بڑی مقدارمیں تیار  اور  فروخت کیا ہے ۔شعبے کی سر براہ سویتا کالے نے بتا یا کہ  کمیو نیٹی سائنس ڈپارٹمنٹ کی طالبات نے چقندر  ‘  پالک  ‘  ہلدی  ‘  پلس  کے پتوں  اور  نیل پائو ڈر سے یہ قدر تی رنگ تیار کیے ہیں۔

***** ***** *****

ناندیڑ میں کل ایک تقریب کے دوران پر ساد میڈیکل فائونڈیشن کی جانب سے انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ پدم شری ڈاکٹر ابھئے بنگ کو ماتو شری پد منی بائی بن سا دھنا اعزاز سے نوازا گیا ۔ پر ساد بن وانگ مئے ایوارڈ  ’  ڈاکٹر انو راگ لولیکر  کو اُن کی تحقیقی کتاب  وسُندھر ے چے شودھ یاترا  کے لیے دیا گیا ۔ ریاستی سطح کے بچوں کے ادب کا انعام اسٹیلین گونسال وس کو بچوں کی کہا نیوں کے مجموعے   انکل چا کُترا   آنی  اِتر کتھا   کے لیے دیا گیا ۔ وہیں نین مئے تور ولے  نامی سفر نامے کی تصنیف کے لیے منگلا اسو لیکر دیشپانڈے  کو گرنتھ گرو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

***** ***** *****

لکشمی کانت دیشمکھ کو انتر بھارتی نامی شمارے کے لیے ریاستی سطح کے بہترین دیوالی شمارے کا ایوارڈ دیاگیا ۔ وہیں کہا نیوں کے مجموعے  کاڑج وکنیاچی کوشٹ  کے لیے  اپا صاحب کھوت کی ریاستی سطح کے گرنتھ گرو انعام دے کر عزت افزائی کی گئی ۔

***** ***** *****

پر بھنی ضلعے کے جنتور شہر میں کل پولس نے 10؍ لاکھ 58؍ ہزار  روپیوں کی مالیت کا غیر قانو نی گٹکا ضبط کرلیا ۔ رات میں گشت کے دوران پولس نے ایک مشکوک چار پہیہ گاڑی کی تلا شی لی جس میں گٹکا لے جا رہا تھا ۔ پولس نے بتا یا کہ متعلقہ ڈرائیورگاڑی چھوڑ کرفرار ہو گیا ۔

***** ***** *****



آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ عام انتخابات کے پیش نظر ریاست میں گزشتہ ہفتے بھر میں ایک لاکھ 84؍ ہزار نئے رائے دہندگان کے ناموں کا اندراج  ‘ ساتھ ہی 13؍ ہزار سے زائد افراد پر پا بندیاں عائد کرنے کی کارروائی 

٭   ونچت بہو جن آگھاڑی کی جانب سے کو لہا پور حلقے کے لیے چھتر پتی شاہو مہا راج کی حمایت کا اعلان  ‘  

آئندہ کا موقف 26؍ تاریخ کے بعد واضح کرنے کا اعلان 

٭ ہولی  اور  دھو لی وندن تہوار کے لیے بازار سج گئے  

اور

٭ ناندیڑ کے پر ساد میڈیکل فائونڈیشن کے مختلف  انعامات کی تقسیم 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments: