Tuesday, 23 April 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ :23؍ اپریل 2024 ء وقت: صبح 07.50 سے 08.00بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 23 April 2024

Time : 07.50 to 08.00 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۳ ؍  اپریل  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۵۰.۷سے  ۰۰.۸بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ عام انتخابات کے چو تھے مر حلے میں امید واری در خواستیں داخل کرنے کے عمل میں تیزی 

٭ تیسرے مرحلے کے دوران ریاست کے11؍ حلقوں میں کُل258؍ امید وار

٭ گجرات کے سورت لوک سبھا حلقے سے بی جے پی کے مُکیش دلال  بلا مقابلہ منتخب 

٭ صدر جمہوریہ  دروپدی مُر مو کے ہاتھوں پدم انعامات کی تقسیم

اور

٭ 17 ؍ سالہ گرینڈ ماسٹر  جی  گوکیش  کینیڈا کے کینڈی ڈیٹ  شطرنج مقابلے کا بنا چیمپئن


اب خبریں تفصیل سے...

لوک سبھا انتخا بات کے چو تھے مرحلے میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے عمل میں تیزی آئی ہے ۔ اورنگ آباد لوک سبھا حلقے میں کل دن بھر کے دوران 4؍ امید واروں نے 5 ؍  امید واری در خواستیں داخل کی ۔ ان میں مہا وِکاس آ گھاڑی کے امید وار اور  شیو سینا اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے گروپ کے  چندر کانت کھیرے شامل ہیں ۔ انھوں نے کل ایک امید واری فارم داخل کیا ہے ۔

اِسی طرح مہا یو تی کی جانب سے شیو سینا کے سندیپان بھو مرے نے بھی کل اپنی امید واری عرض داخل کیا ۔ انھوں نے 2؍ فارم داخل کیے۔ وہیں 2؍ آزاد امید واروں نے بھی کل اپنا نامزدگی فارم داخل کیا ۔

بیڑ لوک سبھا حلقے سے راشٹر وادی کانگریس شرد پوار گروپ کے امید وار بجرنگ سونو نے   نے کل امید واری کا پرچہ داخل کیا ۔ 

***** ***** ***** 

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے نامزدگی کے پرچے داخل کرنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔ اِس مرحلے میں اب258؍ امید وار انتخابی میدان میں ہے ۔ اِن میں عثمان آباد حلقے سے31؍ امید وار  ‘  لاتور  28؍  رائے گڑھ 13؍ بارامتی38؍  شولا پور21؍  ماڈھا سے32؍ سانگلی20؍ ساتارا16؍ رتنا گیری سندھودُرگ9؍ کولہا پور23؍  او ر  ہات کڑنگلے میں27؍ امید وار میدان میں ہے ۔

عثمان آباد لوک سبھا حلقے میں کل نام واپس لینے کی آخری تاریخ تھی اِسی دن 4؍ امید واروں نے اپنے نام واپس لیے جس کے بعد اِس انتخابی میدان میں صرف31؍ امید وار با قی رہ گئے ہیں۔ اِس حلقے میں کل امید واروں کو انتخابی نشان بھی تقسیم کیاگیا ۔

اِسی طرح لاتور حلقہ انتخاب میں31؍  امید واروں میں سے 3؍ نے اپنی امید واری کل واپس لے لی ۔ جس کے بعد اِس لوک سبھا حلقے میں صرف 28؍ امید وار باقی رہ گئے ۔ وہیں شو لا پور لوک سبھا حلقے سے ونچت بہو جن آ گھاڑی کے راہل گائیکواڑ سمیت کُل11 ؍ امید واروں نے اپنی در خواستیں واپس لے لی ۔ جس کے بعد اِس حلقے میں مہا وِکاس آگھاڑی کی پر نیتی شندے اور  مہا یو تی کے رام سات پُتے سمیت21؍ امید وار انتخابی میدان میں ہے ۔

سانگلی لوک سبھا حلقے سے کانگریس کےباغی امید وار وشال پاٹل نے امید واری قائم رکھی ہے ۔ اُن کے علا وہ دیگر 5؍ امید واروں نے اپنے پرچہ واپس لے لیے ہیں ۔ اِس حلقے میں اب بی جے پی کے سنجئے پاٹل  ‘  شیو سینا اُدھو ٹھا کرے گروپ کے پیلوان چندر ہار پاٹل  اور  آزاد امید وار وشال پاٹل کے در میان  سہ رخی مقابلہ ہو گا ۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد لوک سبھا حلقے میں ضلع انتظامیہ افسر  اور  کلکٹر ڈاکٹر سچن اومباسے نے مہا یو تی امید وار ارچنا  رانا جگجیت سنگھ  اور  مہا وِکاس آگھاڑی امید وار  اوم پر کاش راجے نمبالکر کو ایک دوسرے کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایات درج کر انے کے معاملے میں خلا صہ کرنے کے لیے نوٹس جاری کی ہے ۔ مہا وِکاس آگھاڑی امید وار نمباڑکر نے ایک خانگی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے مہا یو تی امید وار پر چہ ممبئی کے تیر نا میڈیکل کالج میں مریضوں کے علا ج کے دوران سرکاری اسکیمات کا نا جائز استعمال کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ اِس الزام تراشی کے خلاف ارچنا رانا جگجیت سنگھ کے نمائندے نے نمباڑ کر کے الزام کو رائے دہندگان کو بہکا نے والا قرار دیا   اور ضلع انتخابی افسر سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے کی مانگ کی۔

***** ***** ***** 

کانگریس کے سینئر قائد  اور  سابق رکن اسمبلی مشتاق انتولے نے کل راشٹر وادی کانگریس پار ٹی میں شمو لیت اختیار کر لی ہے ۔ کل ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں پارٹی صدر  اور  نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار  ‘  رکن پارلیمان پر فل پٹیل  اور  دیگر معززین کی موجود گی میں یہ شمو لیت اختیار کی گئی ۔

اِسی بیچ این سی پی نے کل اپنے انتخا بی منشور کا اعلان کیا ۔ اِس موقعے پر اجیت پوار نے کہا کہ وہ صحت  ‘  تعلیم  ‘  صفائی  ‘  ماحو لیات  اور  روز گار جیسے دیہی ترقی کے پنچ سوتر کے مطا بق کام کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ منشور 18؍ پگڑ ذاتوں   اور  12 ؍ بلو تے داروں سمیت ملک  ‘  ریاست کی ہمہ گیر ترقی کو فروغ دینے والا ہے ۔

***** ***** ***** 

آکاشوانی نے ریاست کے لوک سبھا حلقوں کے امید واروں  ‘  انتخابات میں اُن کا موقف  اور  علاقائی سیاست کا جائزہ لینے کی خاطر  لوک نِر نئے مہاراشٹرا چا   نامی پروگرام شروع کیا ہے ۔ آج اِس سلسلے میں ماڈھا  اور  شولا پور  حلقوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔ یہ پروگرام شام سوا سات بجے آکاشوانی کے ممبئی مرکز سے نشر کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

گجرات کے سورت لوک سبھا حلقے سے بھارتیہ جنتاپارٹی کے امید وار  مُکیش دلال بلا مقا بلہ منتخب ہو گئےہیں۔ کانگریس  امید وار نلیش کھمبانی کی امید واری منسوخ ہونے  اور  بقیہ امید واروں کی جانب سے اپنے نام واپس لیے جانے کے سبب یہ چُنائو بلا مقابلہ ہو گیا ۔

***** ***** ***** 

صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو کے ہاتھوں کل پدم انعامات تقسیم کیے گئے ۔ راشٹرپتی بھون میں منعقدہ اِس پروگرام میں کل ڈاکٹر بندیشور پاٹھک کو بعد از مرگ پدم وِبھو شن انعام سے نوازہ گیا ۔ سابق نائب صدر وینکیا نائیڈو  ‘  بھارت نا ٹیم رقا صہ  ڈاکٹر پدما سُبرا منیم  کو بھی پدم وبھوشن انعام دیا گیا ۔ وہیں سینئر فلم ڈائریکٹر راج دت  ‘  فلم اداکار مِتھُن چکر ورتی  اور  گلو کارہ  اُشا اُتھوپ کی پدم بھوشن انعام دے کر عزت افزائی کی گئی ۔ 

اِسی طرح سابق گور نر رام نائیک  ‘  ڈاکٹر منوہر ڈولے  ‘ سینئر ادیب ڈاکٹر ظہیر اسحٰق قاضی  اور  صنعت کار کلپنا مور پار یاسمیت دیگر کئی معززین کو پدم شری انعامات سے نوازہ گیا ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


لو ک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران13؍ ریاستوں  اور  مرکز کےزیر انتظام علاقوں میں آئندہ 26؍ اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اِس دن موسم معمول کے مطا بق رہےگا ۔ محکمہ موسمیات نے یہ امکان ظاہر کیا ہے ۔ انتخابی کمیشن نے ہر مرحلے کے چُنائو سے5؍ دن قبل موسم کے امکا نات ظاہر کرنے  اور  گرمی کی شدت پر نظر رکھنے کی خاطر ٹاسک فورس تشکیل دی ہے ۔

***** ***** ***** 


عام انتخابات کے دوسرے  ‘  تیسرے  او ر  چوتھے مرحلے کے لیے چُنائوی مہم اب زور پکڑ رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ  اور  شیو سینا سر براہ ایکناتھ شندے نے کل احمد نگر ضلعے کے راہتا میں انتخابی مہم میں شرکت کی ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس   اور  محصول کے وزیر رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے بھی جلسہ ٔ  عام سے خطاب کیا ۔ یہ انتخابی مہم احمد نگر حلقے سے مہا یو تی کے امید وار سُجئے وِکھے پاٹل  اور  شر ڈی حلقے کے امید وار  سدا شیو لو کھنڈے کی تشہیر کے لیے چلائی گئی ۔

***** ***** ***** 

بی جے پی لیڈر  اور  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل ناندیڑ کے بھوکر میں مہا یو تی امید وار بی جے پی کے پر تاپ رائو چکھلیکر کی تشہیر کے لیے جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر میں آب پاشی  او ر مواصلات کے مسائل پر زو ردیا ۔ اِس موقعے پر رکن  پارلیمان اشوک چو ہان نے کہا کہ وہ مراٹھواڑہ کی پسماندگی  دور کرنے کی خاطر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا کے سر براہ  اور  رکن اسمبلی آدِتیہ ٹھاکرے کی موجود گی میں اورنگ آباد لوک سبھا حلقے کےمہا وِکاس آگھاڑی امید وار چندر کانت کھیرے کی تشہیر کے لیے ایک عظیم الشان جلوس نکا لا گیا ۔ اِس جلوس کا آغاز کرانتی چوک سے چھتر پتی شیواجی مہاراج کے مجسمے پر پھول نچھا ور کرنے کے بعد ہوا ۔ یہ جلوس پیٹھن گیٹ  ‘  گُل منڈی  ‘  مچھلی کھڈک  ‘ پان دریبہ  سے گزر تے ہوئے سنستھان گنپتی پرختم ہوا ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا اُدھو با لا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے سربراہ اُدھو ٹھاکرے  اور  راشٹر وادی کانگریس شرد پوار گروپ کے صدر شرد پوار نے کل امرا وتی میں مہا وِکاس آگھاڑی امید وار کے لیے جلسہ عام کا انعقاد کیا ۔ دونوں قائدین اِس موقعے پر بی جے پی  اور  مرکزی حکو مت کو تنقید کا نشانہ بنا یا ۔

***** ***** ***** 

لاتور لوک سبھا حلقے کے امید واروں کے انتخابی اخراجات کی جانچ آئندہ27؍ اپریل کو ہو گی ۔ کل ناندیڑ حلقے کے 23؍ امید واروں کے اخراجات کی جانچ کی گئی ۔ انتخابات کے دوران امید واروں کے اخرا جات کے حساب کی 3؍ مرتبہ جانچ کی جا تی ہے۔ اِس سے قبل انتخابی کمیشن کی جانب سے ناندیڑ میں 12؍  اور  18؍ اپریل کو انتخابی اخراجات کا آڈٹ کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

بھارت کے17؍ سالہ شطرنح کے گرینڈ ماسٹر  ڈی  گوکیش نے کینڈا میں منعقدہ  کینڈیڈیٹ  شطرنج مقابلے کی چیمپئن شپ کا خطاب حاصل کر لیا ۔ یہ خطاب جیتنے والے وہ بھارت کے سب سے کم عمر کھلاڑی قرار دیے گئے ہیں ۔ اب عالمی چیمپئن بننے کے لیے اُن کا مقابلہ چین کے ڈِنگ لیرنگ سے ہوگا ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ عام انتخابات کے چو تھے مر حلے میں امید واری در خواستیں داخل کرنے کے عمل میں تیزی 

٭ تیسرے مرحلے کے دوران ریاست کے11؍ حلقوں میں کُل258؍ امید وار

٭ گجرات کے سورت لوک سبھا حلقے سے بی جے پی کے مُکیش دلال  بلا مقابلہ منتخب 

٭ صدر جمہوریہ  دروپدی مُر مو کے ہاتھوں پدم انعامات کی تقسیم

اور ٭ 17 ؍ سالہ گرینڈ ماسٹر  جی  گوکیش  کینیڈا کے کینڈی ڈیٹ  شطرنج مقابلے کا بنا چیمپئن


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭





No comments: