Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 18 September 2024
Time: 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھترپتی سنبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۸۱ /ستمبر ۴۲۰۲ء
وقت: 09.00 سے 09.10/ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سرخیاں
٭ نابالغ بچوں کے لیے ” واتسلیہ“ نامی نئی اسکیم آج سے شروع
٭ ماحول کے تحفظ کے لیے ریاست کی کوشش کی بین الاقوامی سطح پر ستائش ‘ وزیر اعلیٰ کا ورلڈ ایگری کلچر فورم کی جانب سے استقبال
٭ مراٹھواڑہ کی تر قی کے 29/ ہزار کروڑ روپئے کے کام مکمل ہونے کے قریب ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا بیان
٭ دس دنوں سے جاری گنیش فیسٹیول کا اختتام‘ دھولیہ ناسک حادثہ میں 6/ افراد ہلاک
اور
٭ ایشیائی ہاکی ٹور نا منٹ میں بھارت فاتح
اب خبریں تفصیل سے...
مرکزی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن کے ظاہر کیے بجٹ میں نا بالغ بچوں کے لیے ” واتسلیہ “ نا می نئی پینشن اسکیم آج سے شروع ہو رہی ہے۔ نئی دِلّی میں ہونے والے قو می افتتاحی پروگرام میں ناندیڑ ضلعے کی آن لائن شرکت ہو گی۔ ناندیڑ کے مرکزی اسکول میں یہ پروگرام ہو گا۔NPS واتسلیہ کے افتتا حی پروگرام میں ملک بھر کے تقریباً75/ مقامات پر ایک ہی وقت میں یہ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ یہ مقامات شر کت کریں گے اور اِن مقامات پر نئے نا بالغ ممبروں کوPRAN کا رڈ دے کر اندراج کیا جائے گا۔
***** ***** *****
تحفظ ماحول‘ پائیدار تر قی اور سبز مہا راشٹر کے لیے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی کوششوں کی سراہنابین الاقوامی سطح پر ہو رہی ہے۔ ورلڈ ایگریکلچر فورم کے20/ ملکوں کے نمائندوں کی موجودگی میں آج وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سمیت نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس و اجیت پوار کا استقبال کیا جائے گا۔
***** ***** *****
حیدر آباد مُکتی سنگرام کل ہر طرف منا یا گیا۔ اِس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ نے مراٹھوارہ کی عوام کو مبارکباد دی۔ نظام رضا کاروں کے ظلم کے خلاف متحدہ طور پر لڑ نے والی مراٹھواڑہ کی عوام کو شاہ نے مبارکباد دی۔
حیدر آباد مُکتی سنگران دن کے موقعے پر مراٹھواڑہ میں پر چم کشائی سمیت مختلف پروگرام کل دن بھر جاری رہے۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر کے سدھارتھ گارڈن میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں مرکزی سر کاری پر چم کشائی ہو ئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مراٹھواڑہ کی تر قی کے 29/ ہزار کروڑ روپئے کے کام مکمل ہونے کے قریب ہیں۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ کے دعوے کو وِدھان پریشد کے قائد حزب اختلاف امبا داس دانوے نے چیلنج کیا۔ دانوے نے کہا کہ مکمل ہوئے کاموں کی فہرست وزیر اعلیٰ ظاہر کریں۔ مراٹھواڑہ واٹر گریڈ کے کاموں کی رفتار دیکھ کر اگلے 10/ سالوں تک مراٹھواڑہ کو پانی نہ دینے کا حکو مت کا اِرادہ نظر آتاہے۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن کے مختلف تر قیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ پر بو دھن کار ٹھاکرے کے یو م پیدائش کے موقع پر وزیر اعلیٰ شندے کے ہاتھوں پر بو دھن کا ر ٹھاکرے کے مجسمے کو پھولوں کا ہار پہنا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال گھاٹی میں سو پر اسپیشیلیٹی شعبہ کا دورہ کر کے ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔اُنھوں نے کہا کہ اقامتی ڈاکٹروں کے لیے ضروری سہو لیات کے لیے کافی امداد دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کاہ کہ سیکیو ریٹی سے متعلق بھی حکو مت ڈاکٹروں کے ساتھ ہے۔چِٹھی سے پاک مہم کی وزیر اعلیٰ نے اِس کا استقبال کیا اور اسپتال انتظامیہ کی ستائش کی۔
***** ***** *****
جالنہ میں رابطہ وزیر اتول ساوے کے ہاتھوں پر چم کشائی کی گئی۔ اِس موقع پر رابطہ وزیر سمیت دیگر نے شہید میمو ریل پر پھول نچھا ور کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
بیڑ میں رابطہ وزیر دھننجئے مُنڈے کے ہاتھوں پر چم کشائی کی گئی۔ شہیدچوک پر 21/ توپوں کی سلا می دی گئی۔ اِس موقع پر مُنڈے نے اپنے خطاب میں کسان اور عوام کو مختلف سر کاری اسکیموں کا فائدہ دینے کے لیے حکو مت عہد بند ہونے کا وعدہ کیا۔
پر بھنی ‘ ہنگولی ‘ ناندیڑ ‘ دھارا شیو اور لاتور میں سر کاری پر چم کشائی عمل میں آئی۔
***** ***** *****
مرکز اور ریاستی حکو مت کے ” صفائی ہی خدمت “ کی کل سے شروعات ہو ئی۔ ناندیڑ ضلع پریشد کے صحن میں انچارج سی ای او سندیپ ماڑودے کے ہاتھوں اِس مہم کا کل افتتاح عمل میں آ یا۔ اِس موقعے پر حاضرین کو صفائی کی قسم دلائی گئی۔
گاؤں میں صفائی رکھنے کے لیے یہ مہم چلائی گئی ہے اور آئندہ 15/ دنوں میں اِس مہم میں تیزی لانے کے لیے گاؤں کی سطح پر صفائی سے متعلق مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
10/ دنوں سے جاری گنیش فیسٹیول کا کل اختتام ہو گیا۔ مختلف مقامات پر دو پہر تک گھریلو گن پتیوں کا روایتی طریقہ سے وسرجن عمل میں آ یا۔ دو پہر کے بعد عوامی گن پتی وِسر جن ریلیوں کی شروعات ہوئی۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر گرام دئے وَت سنستھان گن پتی وِسر جن ریلی کے بعد شہر کے بڑے گن پتیوں کے وِسر جن کی شروعات ہوئی۔
شہر کے 8/ کنوؤں میں اور قدرتی تالاب سمیت7/ مصنوعی تالاب میں گھریلو گنیش مورتی وِسر جن کے لیے عقیدتمند قطار میں نظر آئے۔
ناندیڑ ‘ جالنہ ‘ بیڑ ‘ لاتور ‘ دھار شیو ‘ پر بھنی اور ہنگولی اضلاع میں گنیش وِسر جن تقریب منائی گئی۔
***** ***** *****
دھولیہ ضلعے میں وِسر جن ریلی کے دوران ٹریکٹر کے نیچے کچلے جانے سے 3/ بچوں کی موت ہو گئی۔ دھولیہ شہر سے قریب چِتوڑ گاؤں میں یہ حادثہ پیش آ یا۔ دیگر 6/ افراد اِس حادثے میں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے دھو لیہ کے بھاؤ صاحب ہیرے سر کاری اسپتال میں بھر تی کرا یا گیا ہے۔
***** ***** *****
ناسک سے قریب پاتھر ڈی میں بھی ندی میں گنپتی وِسرجن کے لیے گئے 2/ نوجوان ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر حادثہ میں چُنچاڑ گاؤ ں کے قریب ایک آد می ڈوب گیا۔ اُس کی تلاش جاری ہونے کی خبر ہمارے نامہ نگار نے دی۔
***** ***** *****
ایشیائی ہاکی چیمپئن شپ مقابلوں میں بھارتی ٹیم غیر مفتوح ثابت ہو گئی ہے۔ چین میں کھیلے گئے اِن مقابلوں کے کل دو پہر کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میچ میں بھارت نے چین کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دے دی۔ جگراج سنہہ نے میچ کا واحد گول کرتے ہوئے بھارت کو شاندار کامیابی دلائی۔ بھارت نے مسلسل دوسری بار اور مجموعی طور پر پانچویں باریہ خطاب اپنے نام کیا ہے۔
***** ***** *****
ہنگولی کے ضلع کلکٹر ابھِنو گوئل نے ضلعے کو معذور وں سے پاک کرنے کے لیے سبھی سے تعا ون کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی75/ ویں سالگرہ کے موقعے پر شعبہ سماجی انصاف کی معرفت ملک بھر کے مقررہ تعلقہ جات میں معذورین میں مختلف اشیاء تقسیم کی گئی۔ اِسی کے تحت کل ہنگولی میں منعقدہ ایک پروگرام میں ضلع کلکٹر گوئل خطاب کر رہے تھے۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے میں اضا فی بارش سے ہونے والے نقصا نات کی رپورٹ اندرون 4/ دِن انتظامیہ کو پیش کرنے کی ہدایت ضلعے کے رابطہ وزیر سنجئے بنسورے نے دی ہے۔ ضلعے میں سما وی آفات کے سبب ہوئے نقصانات کاجائزہ لینے کے لیے کلکٹر دفتر میں منعقدہ اجلاس سے وہ مخاطب تھے۔ اِن نقصانات کے معاوضے کے تحت پر بھنی ضلعے کو زیادہ سے زیادہ امداد دلانے کا تیقن بنسوڑے نے اِس موقعے پر دیا۔
***** ***** *****
ناندیڑ میں کل ” صفائی ہی خدمت 2024ء “ مہم کے تحت ریجنل ریلوے منیجر نیتی سر کار نے گو دا وری باگ کرکٹ اسٹیڈیم اور ریلوے زونل دفتر میں محکمہ ریلوے کے افسران و ملازمین کو صفائی کا حلف دلا یا۔ اِس موقعے پر حاضرین کے ہاتھوں اجتماعی شجر کاری بھی کی گئی۔
***** ***** *****
گُنٹور- اورنگ آباد ایکسپریس ریلوے گاڑی آج سے 21/ ستمبر تک اور اورنگ آباد -گنٹور ریلوے گاڑی کی خد متا کل 19/ ستمبر سے 22/ ستمبر تک منسوخ کر دی گئی ہے۔ گنٹور ریلوے ڈویژن میں روٹ کو ڈبل ٹریک میں تبدیل کرنے کے کاموں کے پیش نظر اِن گاڑیوں کو خد مات منسوخ کیے جانے کی اطلاع ناندیڑ زون رابطہ عامہ دفتر نے دی ہے۔
***** ***** *****
عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ اُن کی پارٹی کی سینئر لیڈر اتِشی دِلّی کی نئی وزیر اعلیٰ ہو ں گی۔ اُنھیں نئی دِلّی میں پارٹی کی ارکان اسمبلی کی میٹنگ میں AAP قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے طور منتخب کیاگیا۔ میٹنگ کے بعد اعلان کر تے ہوئے دِلّی حکومت میں وزیر گو پال رائے نے کہاکہ عام آدمی پارٹی دِلّی میں اسمبلی انتخاب اِس سال اکتوبر - نومبر میں کر نا چاہتی تھی۔ رائے نے بی جے پی پر عام آدمی پارٹی کو ختم کرنے کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا۔ میڈیا سے بات کر تے ہوئے نامزد وزیر اعلیٰ اتِشی نے پارٹی کے سر براہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جانفشانی سے کام کرنا اور اسکیموں کو عوام کے لیے جاری رکھیں گی۔
دریں اثناء دِلّی کے وزیر اعلیٰ اَر وِند کیجریوال نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔اُنھوں نے دِلّی کے لیفٹِننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے کل شام ملا قات کی تھی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔
***** ***** *****
ریاستی گور نر سی پی رادھا کرشنن نے آنکھوں کے عطیہ کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔ گور نر کرشنن کی پہل پر ممبئی میں راج بھون میں 28/ اگست تا 8/ ستمبر کے در میان عطیہ چشم تصور کے تحت مختلف سر گر میاں چلائی گئیں۔
***** ***** *****
ریاست کے مختلف مقامات پر ہلکی تا اوسط درجے کی بارش ہونے کی پیشن گوئی محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی ہے۔
***** ***** *****
آخرمیں خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سُن لیجیے...
٭ نابالغ بچوں کے لیے ” واتسلیہ“ نامی نئی اسکیم آج سے شروع
٭ ماحول کے تحفظ کے لیے ریاست کی کوشش کی بین الاقوامی سطح پر ستائش ‘ وزیر اعلیٰ کا ورلڈ ایگری کلچر فورم کی جانب سے استقبال
٭ مراٹھواڑہ کی تر قی کے 29/ ہزار کروڑ روپئے کے کام مکمل ہونے کے قریب ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا بیان
٭ دس دنوں سے جاری گنیش فیسٹیول کا اختتام‘ دھولیہ ناسک حادثہ میں 6/ افراد ہلاک
اور
٭ ایشیائی ہاکی ٹور نا منٹ میں بھارت فاتح
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment