Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 04.08.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 04 August 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۴؍ اگست ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ریاستی روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو ڈائریکٹر رادھے شیام موپلوار کی متنازعہ آڈیو ریکارڈنگ کی جانچ ہونے تک انہیں عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کل اسمبلی میں کہی۔ روزنامہ ہندو میں ایک خبر شائع ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ موپلوار پر وزیرِ اعظم کے دفتر نے اعتراض کیا ہے۔ کانگریس کے سرکردہ رہنما پرتھوی راج چوہان نے کل اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران سوال کیا تھا کہ اس معاملے میں حکومت نے کیا کاروائی کی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کے اعلان کے باوجود کہ موپلوار کو عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے حزبِ اختلاف مسلسل شعبۂ ہائوزنگ کے مملکتی وزیر پرکاش مہتا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے رہے۔ جبکہ حزبِ اقتدار نے اسمبلی میں لاتور سے خواتین کی اسمگلنگ کا موضوع پیش کیا جس کا اثر اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں دیکھا گیا۔ اسمبلی کے ایوانِ بالا کے چیئرمین رام راجے نائیک نمبالکر نے کل اس موضوع پر سبھی پارٹی لیڈران سے گفتگو کرکے مفاہمت کرنے کی کوشش کی۔ ہائوزنگ ڈیولپمنٹ کے مملکتی وزیر پرکاش مہتا کے استعفیٰ کا حزبِ اختلاف مسلسل مطالبہ کرتا رہا۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ حزبِ اختلاف اس موضوع پر سیاست کررہا ہے۔ رُکنِ اسمبلی امیت دیشمکھ نے لاتور سمیت ریاست کے 14/ اضلاع سے بچیوں کی اسمگلنگ کے معاملات میں حکومت سے جواب طلب کیا۔ لاتور سے خواتین کی اسمگلنگ کے معاملات میں لاتور کے کانگریس قائدین کے ملوث ہونے پر حزبِ اقتدار کی جانب سے اُٹھائے گئے سوال کے جواب میں لاتور کے رابطہ وزیر سنبھاجی پاٹل نلنگیکر نے کہا کہ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے اور خاطیوں کو سخت سزائیں دی جائینگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ممبئی سمیت ریاست بھر کی سڑکوں کی خستہ حالت پر ممبئی ہائیکورٹ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی عوام کو بہتر سڑکیں فراہم کرنا یہ حکومت کی ذمہ داری ہے جسے حکومت پوری نہیں کررہی ہے۔ چیف جسٹس منجوشا چیلّور نے ریاستی حکومت اور میونسپل کارپوریشن سے کہا کہ راستوں میں گڑھوں سے عوام کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑرہا ہے۔ حکومت کو اور کتنے لوگوں کی بلی چاہیے۔ عدالت نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ اگر مقامی انتظامیہ راستوں کے گڑھوں کو پُر کرنے میں دلچسپی نہ رکھتی ہو تو عوام اس کی شکایت مہاراشٹر لاء سروس اتھاریٹی سے کریں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بیڑ ضلع سینٹرل کوآپریٹیو بینک میں ہوئے گھوٹالے کی جانچ جلد از جلد مکمل کی جائے اور خاطیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کی ملکیت سے نقصان کی بھرپائی کی جائے۔ یہ ہدایت بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے دی ہے۔ 145/ کروڑ روپیوں کے اس گھوٹالے میں بینک کے اس وقت کے ڈائریکٹر‘ عہدیدار‘ ملازمین اور کچھ کسانوں سمیت 545/ افراد ملوث ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد شہر میں غیر قانونی مذہبی قبضہ جات ہٹائے جانے کی مہم کے دوران کل شہر کے دس مذہبی مقامات پر کاروائی کی گئی۔ دریں اثناء اس کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے اورنگ آباد وقف بورڈ کی جانب سے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ جس کی سماعت کے دوران کل بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے وقف انتظامیہ سے وضاحت طلب کی کہ مذہبی قبضہ جات کے ہٹائے جانے سے متعلق سپریم کورٹ نے 2008ء میں ہدایات جاری کی تھیں اسی وقت وقف بورڈ نے اپنے اعتراضات کیوں داخل نہیں کیے۔ عدالت نے وقف انتظامیہ سے یہ بھی وضاحت طلب کی کہ وقف افسران اور ملازمین سرکاری ملازمین ہونے کے ناطے وہ خانگی مذہبی جائیدادوں کو بچانے کے لیے عدالت میں عرضی کیونکر داخل کرسکتے ہیں۔
دریں اثناء مذہبی قبضۂ جات ہٹائے جانے سے متعلق اورنگ آباد کے رُکنِ پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے نے کل وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات کرکے اُن سے اس ضمن میں گفتگو کی۔ جناب کھیرے نے وزیرِ اعلیٰ سے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے شہر میں امن و قانون کی صورتِ حال بگڑ سکتی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے ریاست کے اٹارنی جنرل کو اس معاملے پر غور و خوص کرنے کی ہدایت دی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کولمبو ٹیسٹ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف کل پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگ میں تین وکٹوں کے نقصان پر 344/ رن بنالیے ہے۔ چیتیشور پجارا 128/ اور اجنکیہ رہانے 103/ پر کھیل رہے ہیں۔ چیتیشور پجارا ایک ایسے بھارتی کرکٹ کھلاڑی بن گئے ہیں جنھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں چار ہزار رن اسکور کیے ہیں۔ انھوں نے اپنے پچاسویں ٹیسٹ میں اپنی 13/ ویں سنچری کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے پہلے راہل درواڑ نے 84/ ویں ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ سنیل گاوسکر اور سہواگ نے 81/ ویں ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

No comments:
Post a Comment