Tuesday, 17 October 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 17  October  2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  17؍ اکتوبر  ۲۰۱۷ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 گروپ زراعت اسکیم کے ذریعے کسانوں کی زندگی میںتبدیلی لانے کے لئے ریاستی حکومت نے دوسوکروڑروپیوں کی گنجائش کی ہے۔یہ بات وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہی۔جالنہ ضلع کے دیڑے گوہان میںکل Indico Former Producer Co. کی جانب سے منعقدہ کانفرنس اور گروپ زراعت کے جائزہ پروگرام سے وہ مخاطب تھے۔
 جالنہ گروپ زراعت کاتجربہ ریاستی حکومت نے قبول کرلیاہے۔یہ بات کہتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ گروپ زراعت کرنے والے کسانوں کو ایک کروڑروپیوں تک زرعی اسکیموں کافائدہ دیاجائے گا۔
 کل سے سرکاری طورپرکپاس کی خریدی شروع کی جارہی ہے۔کسان ضمانت نرخ سے کم قیمت پرتاجروں کوکپاس فروخت نہ کریں۔ ایسی اپیل وزیراعلیٰ نے اس موقع پرکی۔ اس موقع پرپانی فراہمی وَزیرببن رائو لونیکر ، بھارتیہ جنتاپارٹی کے رُکن پارلیمنٹ رائوصاحب دانوے ، گروپ زِراعت کوفروغ دینے والے ڈاکٹر بھگوان رائو کاپسے نے خطاب کیا۔جالنہ شہر میںکل ہوئی ترقیاتی کانفرنس میںبھی وَزیراعلیٰ نے شرکت کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن ایس ٹی کے ملازمین نے کل نصف شب سے ہڑتال شروع کردی۔تنخواہوں میںاضافہ اوردیگرمطالبات کے لئے یہ ملازمین ہڑتال پرگئے ہوئے ہیں۔اس ہڑتال کے پس منظر میںریاستی حکومت نے نجی گاڑیوں کومسافروں کولانے لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔اسی بیچ کل وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے مختلف ایس ٹی ملازمین تنظیموں کے ساتھ ممبئی میںمیٹنگ کرکے گفت وشنید کی۔ایس ٹی ملازمین کی تنخواہوں میںاضافے کے ضمن میںحکومت کامثبت رول ہے۔یہ بات کہتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہڑتال واپس لینے کی اپیل کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ایس ۔ٹی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے لئے اسٹیٹ ٹرانسپورٹ محکمہ کے چیف سیکریٹری کی صدارت میںکمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ میٹنگ کے درمیان ایس۔ٹی ملازمین کوساتواں تنخواہ کمیشن عائدکرنے کے لئے تحریری بیان دیاجائے۔ملازمین کودس ہزارروپیوں کی اضافی رقم دی جائے۔ایس۔ ٹی ملازمین یونین کے یہ مطالبات منظور نہ ہونے پرہڑتال پرجانے کافیصلہ قائم رکھاگیا۔مہاراشٹر اسٹیٹ کامگارتنظیم کے جنرل سیکریٹری ہنومنت تاٹے نے اس کی وضاحت کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ملک کے پہلے الیکٹرانک کلسٹر کی تنصیب کل اورنگ آباد کے شیندراصنعتی علاقے میںعمل میںآئی۔چیمبرآف مراٹھواڑہ انڈسٹریزاینڈایگریکلچر کے توسط سے عوامی نجی شراکت کی بنیادپرقائم کئے جانے والے دیوگیری الیکٹرانک کلسٹر کی سنگ بنیادتقریب وزیرصنعت سبھاش دیسائی کے ہاتھوں عمل میں آئی۔اس موقع پرقانون سازاسمبلی کے صدرہری بھائوباگڑے ، رکن پارلیمنٹ چندرکانت کھیرے سمیت کئی معززشخصیتیں موجودتھیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 رِیاست کے 18؍اضلاع کے تین ہزار666؍ گرام پنچایتوں کے لئے کل ہوئی رائے دہی کے ووٹوں کی گنتی آج ہورہی ہے۔کل تمام اضلاع میںاوسطاً 81؍ فیصد رائے دہی ہوئی۔اس میںراست سرپنچ اوراراکین کے عہدے شامل ہیں۔ اس کی اطلاع ریاستی انتخابی کمشنر نے ایس سہاریہ نے کل ممبئی میںدی۔عثمان آبادضلع میں161؍ گرام پنچایتوں کے لئے اوسطاً 80؍ فیصد رائے دہی ہونے کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اورنگ آبادمیونسپل کارپوریشن کی عام میٹنگ میں ہنگامہ کرنے والے ایم آئی ایم کے دوکارپوریٹرس کوکارپوریٹر کے عہدوں سے ہمیشہ کے لئے مسترد کرنے کاحکم میئر بھگوان گھڑاموڑے نے دیااور ان کے خلاف جرم داخل کرنے کے لئے کمشنر سے کہا۔شہرمیںمساوی پانی تقسیم پراجلاس میںہنگامہ ہوا۔ اس درمیان ان کارپوریٹرس نے سیکوریٹی گارڈس کی مارپیٹ کی اورکرسیاں پھینکیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اورنگ آباد شہرمیں ہوئے کل ہوئے دومختلف حادثوں میںچارافرادجائے حادثے پرہلاک ہوگئے۔دیوالی کے لئے اپنے گائوں جارہے امیت پاٹل او رڈاکٹر ہری کشن پاٹل ان نوجوانوں کاموٹرسائیکل پربیڑسڑک پرحادثہ ہوا اوردونوں ہلاک ہوگئے۔دیگرحادثے میںایس۔ ٹی بس کے بریک فیل ہوجانے کی وجہہ سے بس نے تین آٹورکشہ کوکچل دیا او ر ایک ٹووہیلرکوٹکردے دی۔جس کی وجہہ سے دوافرادہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ سڈکو بس اسٹینڈ سے قریب سگنل کے پاس کل شام پیش آیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اورنگ آباد کے مشہور ڈرامہ فنکاررادھاکرشن عرف راجہ بھائو دانڈگے کل صبح چل بسے۔وہ 78؍ برس کے تھے۔گذشتہ چند یوم سے وہ زیرعلاج تھے۔ اس دوران کل صبح ان کاانتقال ہوگیا۔ ان کے جسدِخاکی پرکل شام آخری رسومات اداکردی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 03.10.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 03 October 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...