Thursday, 16 November 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 16 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۶  ؍ نومبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 احمد نگر ضلع میں گنّے کے لیے دی جانے والی رقم پر کیئے جا رہے احتجاج کے دوران تشدد بھڑک اُٹھنے کے بعد انتظا میہ نے کل احتجاجیوں اور کار خا نہ مالکوں کے در میان مصا لحت کر وائی۔ سمجھو تے کے مطا بق اب گنّا اُگا نے والوں کو2؍ ہزار515؍ روپئے فی ٹن کے حسا ب سے پہلی کھیپ کی رقم ادا کی جائے گی۔ اِس فیصلے کے بعد احتجا جی مظا ہرین نے اپنا احتجاج واپس لینے کا اعلان کیا۔
 اِس سے قبل گنّا اُگا نے والے کسا نوں کی ایکشن کمیٹی اور سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا کی جانب سے گنّے کے لیے ادا کی جا رہی رقم پر جاری احتجا ج نے پُر تشدد رخ اختیار کر لیا تھا جسکے بعد احمد نگر ضلع کے شیو گائوں تعلقے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی۔مظا ہرین نے پیٹھن -شیو گائوں راستے پر گھو ٹن ،خانا پور ، کر ہے ٹا کلی ،ایرنڈ گائوں اور کُڑ گائوں میں راستہ رو کو احتجاج کر تے ہوئے کئی مقا مات پر آگ لگا دی۔ مظا ہرین پر قا بو پا نے کے لیے پولس کو آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے ۔پولس نے کئی جگہوں پر لاٹھی چارج بھی کیا جس میں پیٹھن تعلقے کے تیل واڑی گائوں کے دو کسا ن زخمی ہو گئے۔ صورتحال کے سنگین رخ اختیار کر جانے کے بعد شکر کمشنر نے کل شام ہنگا می میٹنگ طلب کی اور دو نو ں فریقوں کے در میان سمجھو تہ کر وا یا۔ سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا کے رہنما روی کانت تُپکر نے بتا یا کہ انتظا میہ نے اُنھیں کار کنوں پر دائر کر دہ کیسیز واپس لینے کا بھی تیقن دیا ہے۔ اِس بیچ امدا با ہمی کے ریاستی وزیر سُبھاش دیشمکھ نے کہا کہ کسا نوں کو بنیا دی امداد ی قیمت سے کم رقم ادا کرنے والے کار خا نوں پر کار وائی کی جائے گی۔
****************************
 دریں اثناء احمد نگر ضلع کے شیو گائوں میں کسا نوں پر ہوئے لاٹھی چارج کی حزب اختلاف رہنما رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے سخت مذمت کی ہے۔ وِکھے پاٹل نے اِس واقعے کو نہا یت افسوس ناک قرار دیتے ہوئے انتظا میہ پر الزام لگا یا کہ وہ احتجا جیوں سے نِمٹنے میں نا کام رہی ہے۔ وِکھے پاٹل نے واقعے کی جانچ کر نے اور خا طیوں پر فوری کار وائی کر نے کا بھی مطالبہ کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ کسا نوں سے جُڑے کسی بھی معا ملے پر حکو ت سنجیدہ نہیں ہے جو کہ قرض معا فی معا ملے سے واضح ہو چکا ہے۔ وِکھے پاٹل نے کہاکہ نو بت یہاں تک آ گئی ہے کہ کسا نوں کو حکو مت کے خلاف سڑ کوں پر اُتر نا پڑ رہا ہے۔
 قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما دھننجئے منڈے نے بھی لاٹھی چارج کی مذمت کر تے ہوئے واقعے کی جانچ کا مطالبہ کیا۔
****************************
 امدا با ہمی کے ریاستی وزیر سُبھاش دیشمکھ نے کہا ہے کہ آن لائن اندراج کر چکے 77؍ لاکھ کسا نو میں سے قریب 80؍ کسا نوں کی قرض معا فی کی رقم اِس مہینے کے آخر تک اُنکے بینک کھاتوں میں جمع کر دی جائے گی۔ سُبھاش دیشمکھ نے کل ممبئی میں نا مہ نگا روں سے بات چیت کے دوران یہ اطلاع دی ۔
 پچھلی سر کار کا ذکر کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ سا بقہ حکو مت نے بینکوں میں درج کر دہ معلو مات کی بنیاد پر کسا نوں کو قرض معا فی دی تھی جس میں آٹھ مہینوں کا وقت لگا تھا لیکن موجو دہ حکو مت نے نئی تیکنا لو جی کا استعمال کیا ہے۔ دیشمکھ نے دعویٰ کیا کہ جدید تیکنا لو جی کا استعمال کر کے کسا نوں کو تیز رفتار سے قر ض معا فی دی جا ئے گی۔
****************************
 نیشنلسٹ کانگریس پار ٹی کے قو می صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ نوٹ بندی ،GST اور زر عی اشیاء کی گر تی قیمتوں سے عوام میں حکو مت کے خلاف سخت نا راضگی پائی جا رہی ہے جس سے2019؁ کے انتخا بات میں بی جے پی کو اقتدار سے ہاتھ دھو نا پڑ سکتا ہے ۔ پوار نے کل گڈ چِرو لی میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ فی الحال زر عی تر قی کی شرح محض تین سے سوا تین فیصد ہی ہے لیکن مرکزی حکو مت حقیقی صورتحال کو چھپا نے کے لیے اعداد و شمار میں تبدیلیاں کر کے زر عی تر قی کی شرح کو زیادہ دکھارہی ہے۔ پوار نے کہا کہ حکو مت گر جا نے پر اُنکی پار ٹی کسی کی بھی حما یت نہیں کرے گی تا ہم ساتھ ہی اُنھوں نے وسط مد تی انتخا بات کے اندیشے سے انکار کیا۔
****************************
 کنّڑ سے شیو سینا کے رکن اسمبلی ہرش ور دھن جا دھو نے سنسنی خیز اِنکشاف کر تے ہوئے الزام لگا یا کہ اُنکے بھار تیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو نے پر امدا با ہمی کے وزیر چندر کانت پاٹل نے اُنکے لیے پانچ کروڑ روپئے تک خرچ کر نے کی پیشکش کی تھی۔ کل ذرائع ابلاغ سے گفتگو کر تے ہوئے جا دھو نے کہا کہ اُنکے بی جے پی میں شامل ہونے پر اُنکے حلقہ اسمبلی کے کام کر نے کا بھی پاٹل نے تیقن دیا تھا۔ ہر ش ور دھن جا دھو نے مزید کہا کہ وہ شیو سینا میں خوش ہیں۔
****************************
 بیت الخلاء تعمیر کر نے کے معا ملے میں ناندیڑ ضلع نے ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ناندیڑ ضلع کے دیہی علاقوں میں گذشتہ سات مہینوں میں ایک لاکھ بارہ ہزار 203؍ بیت الخلاء تعمیر کیئے گئے ہیں۔ اِس معا ملے میں بیڑ ضلع ریاست میں دوسرے اور شو لا پور ضلع تیسرے مقام پر ہے۔
 اِس بیچ ناندیڑ کے کھُلے میں رفع حاجات سے پاک ہونے کا بھی کل اعلان کیا گیا۔ ناندیڑضلع پریشد کےCEO اشوک شِنگا رے نے کہا کہ گُڈ مار ننگ عملے کے ذریعے عوامی بیداری پھیلا نے کا  کام اب بھی جاری رہے گا۔
****************************
 امرِتّسرسے ناندیڑ آنے والی سچکھنڈ سو پرفاسٹ ایکسپریس بارہ گھنٹوں کی تاخیر سے چل رہی ہے۔ اس لیے ناندیڑ سے امرِتّسر کی جانب جانے والی سچکھنڈ ایکسپریس آج دو پہر دیڑھ بجے ناندیر سے روانہ ہو گی۔ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ دفتر کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔
****************************
 بھارت اور سری لنکا کے در میا ن کھیلے جانے والے تین ٹیسٹ مقا بلوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے کولکا تا میں کھیلا جائے گا۔ دو نوں ٹیمیں اِس مقا بلے کو جیت کر سیریز کی اچھی شروعات کرنا چا ہیں گی۔
****************************
 

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 11.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 11 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...