Friday, 17 November 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 17 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۷  ؍ نومبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 سبھی دالوں کی بر آ مدات پر عائد پا بندی کو ختم کرنے کا فیصلہ مرکزی کا بینہ نے کیا ہے۔ کل نئی دِلّی میں کا بینی اجلاس کے بعد مرکزی وزیر قا نون روی شنکر پر ساد نے کہا کہ اِس فیصلے سے کسا نوں کی آمد نی میں اضا فہ ہو گا۔ کا بینہ نے پر دھان منتری آ واس یو جنا کے تحت متوسط آ مد نی گروپ MIG کے اہل مکا نوں کے لیے Carpet Areaمیں اضا فہ کر دیا ہے۔Carpet Areaاب1600؍ مربع فٹ تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اِس اسکیم کے تحت 9؍لاکھ روپیوں تک کے قر ض پر4؍ فیصدی جبکہ12؍ لاکھ روپیوں تک کے قر ض پر3؍ فیصد شرح سود میں کٹو تی کی جائے گی۔
 کا بینہ نےGSTکے تحت منا فع خو ری مخالف قو می اتھا ریٹی کے قیام کو بھی منظوری دیدی ہے تا کہ اِس بات کو یقینی بنا یا جا سکے کہ با الواسطہ ٹیکس شرحوں میں کمی کے فوائد صا رفین تک پہونچیں۔ جناب روی شنکر پر ساد نے صحیفہ نگا روں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اِس سے حکو مت کے اِس عزم کی عکا سی ہو تی ہے کہ GST کے نفاذ کے فائدے عام آ دمی تک پہو نچا نے کو یقینی بنا یا جا سکے۔
****************************
 ریاستی حکو مت نے منترا لیہ سمیت سبھی سر کا ری دفا تر میں پلا سٹِک بیگس کے استعمال پر امتناع عائد کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ما حو لیات رام داس کدم کی صدا رت میں ہوئے کل ایک اجلاس میں معینہ مدّت میں اِس امتناع کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔ وِزا رت ما حو لیات نے اِس سال گوڑی پاڑ وا سے پلاسٹِک کیری بیگ کے استعمال پر امتناع کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ما حو لیات کدم نے کہا کہ پلاسٹک کیری بیگ کے استعمال کے بجائے بچت گٹوں کے ذریعے تیار کیئے جا رہے کا غذ اور کپڑوں کی تھیلیاں استعمال کی جائے گی۔
****************************
 ریاستی زرعی قدر کمیشن کے صدر کو حکو مت نے مملکتی وزیرکے مما ثل در جہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال اِس عہدے پر سید پا شاہ پٹیل فائز ہے۔
****************************
 پر لی-بیڑ-احمد نگر ریلوے راستے کی تعمیر کے لیے 77؍ کروڑ 20؍ لاکھ روپئے ریاستی حکو مت نے ریلوے بورڈ کو کل فراہم کیئے ہے۔ اِس ریلوے راستے کی تعمیر کے لیے2؍ ہزار826؍ کروڑ روپیوں کے اخر جات در کار ہیں جِس میں سے ایک ہزار 413؍ کروڑ روپئے ریاستی حکو مت ادا کرے گی۔
****************************
 اِمدادی قیمت سے کم قیمت پر زر عی مال کی خریدی کر نے والے تاجروں کے خلاف قا نو نی کار وائی کی جائے۔ جالنہ ضلع کے رابطہ وزیر ببن رائو لو نیکر نے یہ بات کہی ہے۔ کل منٹھا زر عی مار کیٹ کمیٹی میں سو یا بین خریدی سینٹر کا جناب لو نیکر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آ یا۔ اِس موقع پر اپنی مخا طبت میں اُنہوں نے کہا کہ کسان اپنی پیدا وار کا آن لائن رجسٹریشن کر وانے کے بعد دی گئی تواریخ ہی میں اپنا مال بازار کمیٹی لائیں۔
****************************
 ناندیڑ ریلوے کے ڈویژنل منیجر A K Sinhaنے کل پو رنا -پر بھنی اور گنگا کھیڑ ریلوے اسٹیشنوں پر جاری پرا جکٹس کا معائنہ کیا۔ پور نا ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی جانچ کے مرکز کی جدید کا ری کے کام کا اُنھوں نے جائزہ لیا۔ پر بھنی ریلوے اِسٹیشن پر متحرک زینے کے کام کی آئندہ دِسمبر تک تکمیل کی توقع کا اظہار بھی جناب Sinhaنے کیا ہے۔
****************************
 کل اورنگ آ باد میں ممبئی ہائی کورٹ کے احکا مات کے مطا بق میو نسپل انتظا میہ نے سڈ کو N-2؍میں واقع نالندہ بودھ وِہاراِسی طرح بُڈی لین اورN-7؍ میں واقع ہنو مان مندرو ں کے ناجائز قبضہ جات ہٹا دیئے ہیں۔
****************************
 کل اورنگ آباد میں قو می صحا فتی دِن کے موقع پر صحا فیوں کو در پیش مسائل کی یکسوئی کے لیے اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر دفتر کے رو برو اپنے مطالبات کی یکسوئی کے لیے صحا فیوں نے احتجاجی مظا ہرے کیئے ۔مظا ہروں کے بعد صحا فی تنظیموں کی جانب سے ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پُرشوتم بھاپکر کو ایک مطالباتی محضر بھی دیا گیا۔ جس میں صحا فیوں کے تحفظ کو یقینی بنا نے مجیٹھیا کمیشن کی سفا رشات کے نفاذ اور چھوٹے اخبا رات کو اِشتہا رات دینے کے علاوہ دیگر مطا لبات بھی درج کیئے گئے ہیں۔ پر بھنی اور کو لہا پو رمیں بھی صحا فیوں نے اپنے مطا لبات کی یکسوئی کے لیے احتجا جی مظا ہرے کیئے۔
****************************
 پر بھنی فیسٹیول کے لیے 15؍ لاکھ روپیوں کے فنڈ کی فراہمی کی تجویز کو پر بھنی میونسپل کارپوریشن کی اِسٹینڈنگ کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔ چیئر مین گنیش دیشمکھ کی صدا رت میں ہوئے اجلاس میں کل سے شروع ہو رہے ریاستی سطح کے سب جونیئر والی بال مقا بلوں کے لیے بھی دس لاکھ روپئے فراہم کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
****************************
 کسا نوں اور زر عی مزدوروں کو انصاف دلا نے کے لیے نیشنلِسٹ کانگریس پار ٹی کی جانب سے کل پر بھنی ضلع کے تعلقہ جنتورمیں سا بق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی قیادت میں ایک جلوس نکا لا گیا۔ جلوس کے اختتام پر ہوئے اجلاس عام میں اجیت پوار نے کہا کہ 11؍ دِسمبر تک کسا نوں کو قرض معا فی رقم نہیں دی گئی تو اسمبلی کا سر مائی اجلاس چلنے نہیں دیا جائے گا۔
****************************

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 10.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 10 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...