Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 13.12.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 13 December 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۳؍ دسمبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ریاستی اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں کل دوسرے دن بھی حزبِ اختلاف اراکین نے کسانوں کا مسئلہ اٹھایا۔ شورو غل اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کل دونوں ایوانوں کی کاروائی دوپہر سے دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی۔ کل اسمبلی کا کام کاج شروع ہونے سے پہلے کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اراکین نے عمارت کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ اسمبلی میں حزبِ اختلاف اراکین نے کسانوں کی قرض معافی کے موضوع پر بحث کا مطالبہ کیا۔ اس بیچ ہنگامہ اور شور و غل کو دیکھتے ہوئے اسپیکر نے پہلے تین مرتبہ عارضی طور پر اور بعد میں دن بھر کے لیے کام کاج ملتوی کردیا۔
قانون ساز کونسل میں بھی کل چیئرمین رام راجے نمباڑکر نے وقفۂ سوالات کا اعلان کیا‘ تاہم حزبِ اختلاف کے شور و غل اور حکومت مخالف نعرے بازی کے سبب ایوان نہیں چل سکا۔ پارلیمانی اُمور کے وزیر گریش باپٹ نے حزبِ اختلاف اراکین سے اپیل کی کہ وہ جمہوری طرز پر ایوان چلنے دیں۔ تاہم اپوزیشن کے جارحانہ تیور دیکھتے ہوئے چیئرمین نے ایوان کی کاروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
نوٹ بندی کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی ہے۔ کانگریس کے سینئر قائد غلام نبی آزاد نے یہ بات کہی ہے۔ کل ناگپور میں کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی جانب سے بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ایک ہلّہ بول مورچہ نکالا گیا تھا۔ مورچے کے اختتام پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب آزاد نے حکومت کی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی صدر شرد پوار نے کہا کہ جب تک حکومت کسانوں کا مکمل قرض معاف نہ کریں تب تک عوام حکومت کے ساتھ عدم تعاون کریں۔ اس موقع پر کانگریس۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سمیت سبھی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین موجود تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ودربھ آبپاشی ترقیاتی کارپوریشن کے تحت گوسے خورد پروجیکٹ کے کام میں جعلسازی کے الزام میں محکمۂ انسدادِ بدعنوانی نے کل ناگپور میں 20/ افراد کے خلاف فردِ جرم داخل کیا۔ جس میں اس وقت کے چیف انجینئر اور دیگر افسران کے ساتھ ساتھ کانٹریکٹر بھی شامل ہیں۔ کانگریس۔ NCP دورِ حکومت میں ہوئے اس آبپاشی گھوٹالے میں ٹینڈر نکالنے اور کام کے دوران دھوکہ دہی ہوئی تھی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
چھترپتی شیواجی مہاراج شیتکری سمّان اسکیم کے تحت اب تک ریاست کے 41/ لاکھ کسانوں کی قرض معافی کے لیے 19/ ہزار کروڑ روپئے بینکوں کے سپرد کیے جاچکے ہیں۔ مراٹھواڑہ کے اہل کسانوںکے کھاتوں میں بھی قرض معافی کی رقم جمع ہوچکی ہے۔ اورنگ آباد ضلع کے تقریباً 79/ ہزار کسانوں کے کھاتوں میں قرض معافی کی رقم جمع ہوچکی ہے‘ اس رقم کے ذریعے 301/ کروڑ 70/ لاکھ روپئے کسانوں کے قرض کے کھاتے میں جمع ہوچکے ہیں۔ ہنگولی ضلع کے 9/ ہزار 410/ کسانوں کے کھاتوں میں 40/ کروڑ 85/ لاکھ روپئے جمع کیے جاچکے ہیں۔ ناندیڑ ضلع میں کُل 83/ ہزار 950/ کسانوں کے کھاتوں میں تقریباً 42/ لاکھ روپئے جمع کیے گئے ہیں۔ عثمان آباد ضلع کے 34/ ہزار 599/ کسانوں کے 175/ کروڑ 10/ لاکھ روپئے ادا کیے گئے‘ پربھنی میں 53/ ہزار 883/ کسانوں کے کھاتوں میں 258/کروڑ 58/ لاکھ روپئے جمع کروائے گئے‘ جبکہ جالنہ ضلع کے ایک لاکھ 22/ ہزار 61/ مستحق کسانوں کے کھاتوں میں 657/ کروڑ 39/ لاکھ روپئے جمع کروائے گئے۔ لاتور ضلع میں بھی اہل کسانوں کے کھاتوں میں 205/ کروڑ 70/ لاکھ روپئے کی رقم جمع کروائی گئی۔ اسی طرح بیڑ کے 75/ ہزار ایک سو کسانوں کے کھاتوں میں 34/ کروڑ 47/ لاکھ روپئے جمع کروائے گئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست کی 10/ نگر پریشدوں اور نگر پنچایتوں کے چنائو کے لیے آج رائے دہی جاری ہے۔ جن میں ناندیڑ ضلع کے کنوٹ اور اورنگ آباد ضلع کی پھلمبری نگر پنچایت شامل ہیں۔ بیڑ ضلع کے امبہ جوگائی اور جنتور کی نگر پریشدوں کی ایک ایک نشست کے لیے بھی آج ضمنی چنائو ہورہا ہے۔ جن مقامات پر آج ووٹنگ ہے آج وہاں تعطیلِ عام کا اعلان کیا گیا ہے۔ کل ووٹوں کی گنتی ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد ضلع کے سبھی راشن دُکانوں پر E-Pass مشین کے ذریعہ اناج کی تقسیم کی جارہی ہے۔ اس مشین کے ذریعہ آدھار نمبر کی بناء پر اناج کی تقسیم عمل میں آتی ہے۔ مشین کے ذریعہ اناج کی تقسیم سے متعلق اورنگ آباد سڈکو N-3 کی ایک خاتون ارچنا ٹھاکر نے ہمارے نمائندے سے کہا کہ مشین کے ذریعے اناج کی تقسیم کی شروعات سے ہمیں اب ہر ماہ پابندی سے اناج مل رہا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عثمان آباد شہر میں کل صبح زمین سے ایک زور دار آواز سنی گئی۔ اس آواز کے سبب عمارتوں کی کھڑکیوں کے پٹ لرز گئے۔ جس کے سبب عوام میں خوف کی لہر دوڑ جانے کی اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور سری لنکا کے درمیان جاری تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج پنجاب کے موہالی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ صبح ساڑھے گیارہ بجے سے میچ شروع ہوگا۔ پہلے میچ میں جیت کے ساتھ سری لنکا اس سیریز میں 1-0 کی سبقت لیے ہوئے ہے۔

No comments:
Post a Comment