Sunday, 3 December 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 03 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  03 ؍دسمبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 آئندہ چھ ماہ میںپلاسٹک پرمکمل طورپرپابندی عائدکرکے متبادل نظم کیاجائے گا۔یہ بات وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہی۔ کل ممبئی میں National Green Tribunal & Environment  شعبے کی جانب سے منعقدہ قومی ماحولیاتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے وہ مخاطب تھے۔اُنہوںنے کہا کہ ماحول میںتبدیلی اورآلودگی کے تشویشناک مسئلے کوحل کرنے کے لئے عوام کی شمولیت اہمیت کی حامل ہے۔
 سپریم کورٹ کے جسٹس ڈاکٹر ڈی وائے چندرچوڈممبئی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس منجولا چلّر سمیت کئی معززشخصیتیں اس موقع پرموجودتھیں۔
****************************
 دس سے کم رجسٹر والے تمام ریاست کے پانچ ہزاردواسکولوں کے طلباء اسی طرح اساتذہ کواُسی علاقے کے اسکولوں میںشامل کیاجائے گا۔یہ بات وزیرتعلیم وِنودتائوڑے نے کل منترالیہ میںایک پریس کانفرنس میںکہی۔
 پہلے مرحلے میںایک ہزار314؍ اسکولوں کے طلباء کوضم کیاجائے گا۔اس میںناندیڑضلع کے 68؍ ، اورنگ آبادضلع کے 40؍، جالنہ چھ، بیڑ 23؍، پربھنی 14، ہنگولی چار،لاتورآٹھ اورعثمان آبادضلع کے سات اسکولس شامل ہیں۔
 دریںاثناء دسویں اوربارہویں کے امتحانات کے لئے طلباء وطالبات کونصف گھنٹہ قبل امتحان ہال میںحاضر رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد آنے والے طلباء کوامتحان میںبیٹھنے نہیں دیاجائے گا۔اس کی وضاحت تائوڑے نے کی۔بارہویں جماعت کے امتحانات 21؍فروری سے اور دسویں کے امتحان یکم مارچ سے شروع ہورہے ہیں۔
****************************
 کل پیغمبر اسلام حضرت محمدمصطفی  ؐ کایوم ولادت عید میلادالنبی ؐ پورے ملک میںمذہبی جوش وعقیدت کے ساتھ منایاگیا۔دلی میںروایتی راستوں سے گزرتے ہوئے بڑاجلوس جامع مسجد پرآکرختم ہوا۔صدرجمہوریہ ، نائب صدراوروزیراعظم نے عید میلادالنبیؐ کے موقع پرلوگوں کومبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میںصدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے سبھی شہریوں خاص طورسے بھارت اوربیرون ملکوں کے مسلمان بھائیوں اوربہنوں کواپنی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔نائب صدرایم وینکیانائیڈونے کہا ہے کہ محمد صاحب کی تعلیمات سے امن اورخوشی کاپیغام پھیلتارہے گا۔اپنے پیغام میںوزیر اعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ وہ دعاگو ہیں کہ پیغمبر صاحب کی تعلیمات سے ہمارے معاشرے میںمیل ملاپ اورہم آہنگی کے جذبے کو مزیدبڑھاواملے۔
 اورنگ آبادضلع کے خلدآباد میںپیرہن مبارک کی زیارت کے لئے کثیرتعداد میںعقیدت مندموجودتھے۔اورنگ آبادشہرمیںکل صبح شاہ گنج سے جلوس محمدی نکالاگیاتھا۔جس میںکثیرتعدادمیںمسلم بھائیوں نے شرکت کی۔ناندیڑ میںبھی نکالے گئے جلوس میں عقیدت مندوں نے حصہ لیا۔ پربھنی میں جلوس کے علاوہ خون کے عطیات کاکیمپ ، اجتماعی شادیوں کی تقریب کااہتمام کیاگیاتھا۔
****************************
 دماغی تنائو ٹینشن سے نجات حاصل کرنے کے لئے کھیلوں کے مقابلے کارگر ثابت ہوتے ہیں۔ یہ بات ڈیویژنل کمشنرڈاکٹر پرشوتم بھاپکر نے کہی۔کل جالنہ میںمحصولی کھیلوں کے مقابلوں کااختتام بھاپکر کی موجودگی میںعمل میںآیا۔اس موقع پروہ مخاطب تھے۔تین یوم سے جاری ان مقابلوں میں تقریباً دوہزارسے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کوبھاپکر کے ہاتھوں ایوارڈس تقسیم کئے گئے۔
 جالنہ ضلع کے عنبڑ راستے پرکرجت پھاٹے سے قریب ٹرک اورٹووہیلرکے درمیان ہوئے حادثے میںٹووہیلرپرسواردوافرادجائے حادثے پر ہلاک ہوگئے۔مرنے والے دونوں افراد بھوکردن تعلقے کے ہے۔ اس کی اطلاع پولس ذرائع نے دی۔
****************************
 نئی دلّی میںسری لنکا کے ساتھ تیسرے اورآخری کرکٹ ٹیسٹ کے کل پہلے دن کاکھیل ختم ہونے تک بھارت نے اپنی پہلی اننگز میںچاروکٹ پر371؍رن بنالئے تھے۔کل جب کھیل ختم ہواتوکپتان وراٹ کوہلی 156؍ پراورروہیت شرما6؍ رن پرکھیل رہے تھے۔سلامی بلے بازمرلی وجے نے شاندار155؍ رن بنائے۔اس سے پہلے بھارت نے کل صبح ٹاس جیت کربلے بازی کرنے کافیصلہ کیا۔بھارت ناگپورمیںدوسراٹیسٹ جیت کرایک صفر کی سبقت لئے ہوئے ہے۔کولکتہ میںپہلا ٹیسٹ ڈراہوگیاتھا۔
****************************
 دوسراآل انڈیا ادیواسی دھنگر ساہتیہ سمیلن نوسے گیارہ فبروری 2018 کے درمیان لاتورمیں ہوگا۔سمیلن کے استقبالیہ صدراننا رائو پاٹل نے کل لاتورمیںصحافتی کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔
****************************

No comments: