Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 05.12.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 05 December 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۵؍ دسمبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
Cast Validity Certificate کے حصول کیلئے درخواست گذار کی جانب سے پیش کیا گیا خون کے رشتے داروں کا ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ کافی ہوگا۔ حکومت نے اس ضمن میں حال ہی میں حکمنامہ جاری کیا ہے۔ درخواست گذار کی جانب سے خون کے رشتے دار کا ویلیڈسرٹیفکیٹ پیش کرنے پر اسے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پونہ کی جانب سے شائع کیا جائیگا۔ جس پر اگر کوئی اعتراض موصول نہ ہو تو درخواست گذار کو کاسٹ ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ دے دیا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
گاڑی مالکان اب گاڑی کا فٹنیس سرٹیفکیٹ یعنی گاڑی کے بہتر حالت میں ہونے کا صداقت نامہ کسی بھی R.T.O. دفتر سے حاصل کرسکیں گے۔ گاڑی کا رجسٹریشن جہاں ہو وہی سے فٹنیس سرٹیفکیٹ حاصل کیے جانے کی شرط میں محکمۂ ٹرانسپورٹ نے نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات وزیرِ ٹرانسپورٹ دیواکر رائوتے نے کل ممبئی میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ اس فیصلے سے گاڑی مالکان خصوصاً ٹیکسی اور مال گاڑی مالکان دورانِ سفر جہاں بھی فٹنیس سرٹیفکیٹ کی میعاد ختم ہو نیا فٹنیس سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
حکومت کے مختلف فیصلوں کی وجہ سے دلہن اور تلہن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر کے بعد مزید اضافے کے امکانات کی پیش قیاسی ریاست کے زرعی قدر کمیشن کے صدر پاشاہ پٹیل نے کی ہے۔ وہ کل منترالئے میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کانگریس صدر کے عہدے کی اُمیدواری کے لیے کل اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے ہیں۔ راہل گاندھی کے علاوہ کسی نے بھی اُمیدواری عریضہ داخل نہیں کیا ہے۔ توقع ہے کہ راہل گاندھی بلا مقابلہ کانگریس صدر منتخب ہوجائیں گے۔ ضرورت پڑنے پر 16/ دسمبر کو چنائو ہوگا اور 19/ دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
1993 کے سلسلہ وار بم دھماکوں کے ایک ملزم طاہر مرچنٹ کی سزائے موت پر سپریم کورٹ نے روک لگادی ہے۔ ممبئی کی ٹاڈا عدالت کے ذریعے سنائی گئی سزائے موت کو طاہر مرچنٹ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بینچ نے اس ضمن میں CBI کو 6/ ہفتوں کے اندر اندر اپنی وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بامبے ہائی کورٹ کی چیف جسٹس منجولا چیلّور کل سبکدوش ہوگئیں۔ نئے چیف جسٹس کا تقرر ہونے تک جسٹس وجیا تہل رمانی نگراں چیف جسٹس رہے گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بالی ووڈ کے معروف اداکار ششی کپور کا کل انتقال ہوگیا۔ وہ 79/ برس کے تھے۔ وہ ایک طویل عرصے سے بیمار تھے۔ گذشتہ تین ہفتوں سے وہ ممبئی کے ایک خانگی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ 18/ مارچ 1938 کو کولکاتہ میں ان کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہیں بچپن ہی سے اداکاری کا شوق تھا۔ انھوں نے اپنے والد پرتھوی راج کپور کی پرتھوی تھیٹرس میں لمبے عرصے تک چھوٹے اداکار کی حیثیت سے کام کیا۔ 1961 میں ریلیز ہوئی فلم دھرم پتر میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ جب جب پھول کھلے‘ کنیا دان‘ شرمیلی‘ دیوار اور نمک حلال وغیرہ ان کی مشہور فلمیں ہیں۔ انھیں مختلف ایوارڈس کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا کا باوقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ ششی کپور کی موت پر صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووند‘ وزیرِ اعظم نریندر مودی‘ گورنر سی ودّیا ساگر رائو کے علاوہ فلمی دنیا سے وابستہ افراد نے بھی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کل اورنگ آباد میں مشہور و معروف شاعر سکندر علی وجد کی شخصیت اور شاعری پر دو روزہ قومی سمینار کا اختتام عمل میں آیا۔ ’’شاعرِ خوش جمال۔ سکندر علی وجد‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اس سمینار میں ملک بھر کے شعراء اور ادباء نے وجد کی شاعری پر گرانقدر مقالات پیش کیے۔ مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں ہوئے اس سمینار کی اختتامی نشست کی صدارت ڈاکٹر انتخاب حمید نے کی۔ منور علی رضوی‘ ڈاکٹر رئوف خیر اور یحییٰ نشیط نے اس نشست میں اپنے مقالات پیش کیے۔ مقیم خان اس سمینار کے کنونیئر تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اوکھی سمندری طوفان سے بچنے کے لیے محفوظ ترین بندرگاہ دیوگڑھ ضلع سندھو دُرگ میں کل سے بڑی تعداد میں ٹریلرس پہنچ رہے ہیں۔ گجرات‘ آندھرا پردیش اور تاملناڈو سے خاص طور سے ٹریلرس کو دیوگڑھ منتقل کیا جارہا ہے۔ ٹریلرس کو محفوظ رکھنے کے لیے Coast Guard‘ محکمہ پولس اور بندرگاہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگ بھی تعاون کررہے ہیں۔ اس سمندری طوفان کے کوکن کے ساحل پر پہنچ جانے سے کوکن کے مختلف علاقوں میں زوردار بارش جاری ہے۔

No comments:
Post a Comment