Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 06.12.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 06 December 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۶؍ دسمبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
مہاراشٹر حکومت نے سبھی ضلع کلکٹروں کو اپنے ضلعوں میں فصل کو پہنچے نقصان کے پنچنامے کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاست کے کئی ضلعوں میں کپاس اور گیہوں کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس سے متعلق خبر میں کہا گیا ہے کہ چونکہ فصلوں کو ہوئے نقصان کا شمار بھی قدرتی آفات میں ہوتا ہے اس لیے کسان قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی اور ریاستی فنڈ سے امداد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
دریں اثناء ریاست کے وزیرِ محصول چندر کانت پاٹل نے کہا کہ اگر قدرتی آفات سے نمنٹے کے قومی فنڈ سے کسان امداد حاصل کرنے کے معیار پر پورے نہیں اُترتے ہیں تو ریاستی حکومت کسانوںکی مدد کریگی۔ چندر کانت پاٹل نے کل ممبئی میں صحافیوں سے یہ بات کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
خواتین صنعتکاروں کو فروغ دینے سے متعلق ریاستی حکومت کی پالیسی کا کل اعلان کیا گیا۔ صنعتوں کے وزیر سبھاش دیسائی نے کل منترالیہ میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں کہا کہ ریاستی حکومت کی پالیسی کا مقصد خواتین کے ذریعے چلائی جارہی صنعتوں کے تناسب کو 9% سے بڑھا کر 20% کرنا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت امداد پانے کی اہل بہت چھوٹی چھوٹی اور درمیانی درجے کی خواتین کاروباریوں کو تعلقہ جاتی تقسیم کے مطابق 20/ لاکھ سے ایک کروڑ روپئوں تک کا سرمایہ مہیا کروایا جائیگا۔ اس کے علاوہ مراٹھواڑہ‘ شمالی مہاراشٹر‘ رتناگری اور سندھو دُرگ ضلع کی صنعتوں کو بجلی کے ہر یونٹ میں دو روپئے اور دیگر ضلعوں کی صنعتوں کو ہر یونٹ میں ایک روپئے کی رعایت دی جائیگی۔ اس کے علاوہ ان صنعتوں کو شرح سود میں چھوٹ اور نمائش کیلئے کئی حوصلہ افزاء سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔یہ سہولیات اُن کمپنیوں کو حاصل ہونگی جہاں 100% حصص سرمایہ لگا ہو اور کم از کم 50% خواتین کاریگر کام کرتی ہوں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سپریم کورٹ نے اگلے سال 8/ فروری کو اُن مختلف فریقوں کی دیوانی اپیلوں کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں رام جنم بھومی‘ بابری مسجد ملکیت کے تنازعے سے متعلق 2010 میں دئیے گئے الٰہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا‘ جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس اے نجیب پر مشتمل بینچ نے ایڈوکیٹ آن ریکارڈ سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام مطلوبہ دستاویزات کا ترجمہ کرکے ان پر سلسلہ وار نمبر ڈال کر عدالت کی رجسٹری میں پیش کیا جائے۔ الٰہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف مجموعی طور پر تیرہ اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔ ہائیکورٹ نے ایودھیا میں متنازعہ 2.77 / ایکڑ اراضی سنّی وقف بورڈ‘ نرموہی اکھاڑا اور بھگوان رام للّا کے درمیان تقسیم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اس بیچ مرکز نے ایودھیا میں بابری مسجد گرائے جانے کے 25/ سال پورے ہونے کے پیشِ نظر ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو ہدایت جاری کی ہے۔ 6/ دسمبر 1992 کو بابری مسجد گرائی گئی تھی۔ ہمارے نمائندے نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مرکز نے ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں سے کہا ہیکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھی جائے۔ مرکزی وزارتِ داخلہ نے ایک مراسلے میں یہ بھی کہا کہ حساس مقامات پر حفاظتی دستوں کو خاطر خواہ تعداد میں تعینات کیا جائے اور کڑی نظر رکھی جائے تاکہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جاسکے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بحیرۂ عرب میں اُٹھے طوفان ’’اوکھی‘‘ کا اثر کل ریاست کے مختلف شہروں میں دیکھا گیا۔ ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی ضلعوں میں کل بارش جاری رہی۔ اس بارش سے ناسک ضلعے میں انگور کے باغات کا بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ریاست کے دیگر شہروں دھولیہ، نندوربار‘ ستارا‘ اور‘ اورنگ آباد میں بھی کل ہلکی بارش ہوئی۔اس بیچ محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ طوفان اب کمزور پڑنے لگا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
معروف اداکار ششی کپور کی آخری رسومات کل ادا کردی گئیں۔ ممبئی کے سانتا کروز شمشان بھومی میں فلم انڈسٹری کی کئی جانی مانی شخصیات نے ششی کپور کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ششی کپور‘ پیر کو چل بسے تھے۔ وہ 79/ برس کے تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارتی دستور کے معمار اور بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا مہا پری نِروان دِن‘‘ آج منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی پر لکھی کتاب کا کل ممبئی کے میئر وشوناتھ مہاڈیشور کے ہاتھوں اجراء کیا گیا۔ ممبئی میں واقع چیتیہ بھومی پر ڈاکٹر امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے بڑی تعداد میں اُن کے ماننے والے پہنچ گئے ہیں۔ اورنگ آباد سمیت مراٹھواڑہ کے مختلف شہروں میں بھی ڈاکٹر امبیڈکر پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اورنگ آباد کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں بھی صبح ساڑھے دس بجے ایک سمینار منعقد کیا گیا ہے جہاں مفکر ڈاکٹر مہیش بھارتیہ خطاب کریں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور سری لنکا کے درمیان دِلّی میں جاری تیسرے ٹیسٹ مقابلے کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک کل سری لنکا نے دوسری اننگز میں تین وکٹ کے نقصان پر 31/ رن بنالیے تھے۔ اس سے پہلے بھارت نے 246/ رنوں پر اپنی دوسری اننگز کے اختتام کا اعلان کیا تھا۔ میچ کا آج آخری دن ہے۔ بھارت کو سری لنکا پر 378/ رنوں کی سبقت حاصل ہے۔

No comments:
Post a Comment