Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 16 April 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۶ ؍ اپریل ۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
مراٹھواڑہ کے بیشتر اور وِدربھ کے چند علاقوں میں کل شام گھن گرج کے ساتھ زور دار بارش ہوئی اور اِس دوران بجلی گر نے کے واقعات میں کم از کم 8؍ افراد ہلاک ہو گئے۔ اِس کے علا وہ کھیتوں میں کھڑی فصلوں اور پھلوں کو نقصان پہنچا ۔ مراٹھواڑہ کے ناندیڑ، پر بھنی، ہنگولی ، لاتور اور عثمان آ باد اضلاع کے چند مقا مات پر کل با رش ہوئی۔ لاتور ضلع میں کل نیلنگا، اَوسا، شیرور ،اننت پال تعلقوں میں زور دار بارش کی خبریں ہیں۔ اَوسا تعلقے کے کِلّا ری میں ایک در خت کے سائے میں سو یا ہوا شخص بجلی گر نے سے ہلاک ہو گیا۔
عثمان آ باد ضلع کے تلجا پور تعلقے کے4؍ دیہاتوں میں تیز آندھی کے باعث کم و بیش 500؍ مکا نات کی چھتیں اُڑ گئیں۔ ناندیڑ ضلع میں غیر مو سمی بار ش کے ساتھ ژا لہ باری کی بھی خبر ہے ۔ ضلع کے مختلف مقا مات پر کیلے، آم، تر بوز، خر بوز ، بھا جی تر کا ری اور دیگر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ ضلع کے اردھا پور، حدّ گائوں ،بھو کر، حما یت نگر، ماہور، مد کھیڑ، لو ہا اور ناندیڑ میں بارش کا زیادہ اثر ہوا۔ بجلی کے کھمبے اور تار گر جانے کے با عث کل ناندیڑ شہر کا فی وقت تک اندھیرے میں ڈو با رہا۔ شہر کے مضا فاتی واجے گائوں میں بجلی گر نے سے ایک نو جوان کی موت واقع ہو گئی جبکہ دیگر2؍ شدید زخمی ہو ئے۔ہنگولی ضلع کے کلمنو ری اور بسمت تعلقوں کے چند مقامات پر بھی کل بجلی کی چمک اور گھن گرج کے بعد ژالہ باری ہوئی۔ اِن تعلقوں میں ہلدی کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔
اورنگ آ باد شہر میں بھی کل رات 10؍ بجے کے ہلکی بار ش ہوئی۔
وِدربھ کے ایوت محل ضلع کے مہا گائوں تعلقے میں بجلی گر نے سے4؍ افراد کی موت واقع ہوئی۔ ہما رے نا مہ نگار نے بجلی گر نے سے کم و بیش 8؍ مویشیوں کے ہلاک ہو نے کی خبر دی ہے۔ اِس کے علا وہ شو لا پور ضلع کے اکل کوٹ اور سانگو لا تعلقوں میں بجلی گر نے سے ایک ایک شخص کی موت واقع ہو ئی۔ ناگپور میں بھی کل غیر مو سمی بارش کے ساتھ ژا لہ باری کی اطلاعات ہیں۔
***** ***** ***
جموں و کشمیر کے کٹووا میں8؍ سالہ لڑ کی کے ساتھ عصمت دری اور پھر بہیما نہ قتل کے گھنا ئونے واقعے کی مذ مت میں کل اورنگ آ باد ، لاتور ،
عثمان آ باد اور کیج میں کینڈل مارچ نکا لا گیا۔ شہر اورنگ آ باد میں نکالے گئے جلوس میںسوِل سو سائٹی کی جانب سے اِس گھنائو نے جر م کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کار وائی اور خواتین کے خلاف مظا لم کی اِنسداد کے لیے نِر بھیا قا نون کے اطلاق کا مطالبہ کیا گیا۔ اِس کے علا وہ کٹووا اور اُنائو میں عصمت دری کے مجر موں کو سر عام پھانسی دینے یہ مقد مات خصو صی عدالتوں میں چلانے پر پولس اسٹیشن میں خواتین کے تحفظ سے متعلق شعبے قائم کرنے اور مجرموں کی پشت پنا ہی کر نے والی جماعتوںاور تنظیموں پر دائمی پا بندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
لاتور میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے قریب جمع ہو کر شہر یوں نے کٹوا اور انائو کے واقعات کی شدید مذمت کی۔ اِس موقع پر انسانی زنجیر بنا کر مختلف بینروں پر اپنے پیغا مات کے ذریعے خا طیوں کے خلاف سخت کار وائی کا مطالبہ کیا گیا۔
عثمان آ باد میں مختلف جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے آزاد چوک سے کلکٹر آفس تک کینڈل مارچ نکالاگیا اور بعد میں ضلع کلکٹر کو ایک محضر پیش کیا گیا۔
بیڑ ضلع کے کیج میں بھی کل شام امبیڈکر چوک تا شیوا جی چوک خا موش جلوس نکا لا گیا۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کے فلمی اعزا زات کا کل اعلان کر دیا گیا۔ بزرگ اداکاردھر میندر کے لیے راجکپور لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ اور معروف ہدا یتکار راجکمار ہیرانی کے لیے راجکپور خصو صی تعائون ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ ثقا فتی امورکے وزیر وِنود تائوڑے نے کل ممبئی میں اِن ایوارڈز کا اعلان کیا۔ مراٹھی فلموں کے اداکار وِجئے چو ہان کو وی شانتا رام لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ اور اداکارہ مر نال کلکر نی کو وی شانتا رام خصو صی تعائون ایوارڈ دیا جائے گا۔ اِس بار کے55؍ ویں ریاستی مراٹھی فلم فیسٹیول کے دوران یہ ایوارڈ تفویض کیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے سر براہ راج ٹھا کرے نے کہا ہے کہ کو کن کے نا نا ر تیل صفائی پرو جیکٹ کو کسی قیمت پر شروع ہونے نہیں دیا جائے گا۔ ممبئی میں کل ایم این ایس کی جانب سے 100؍ خواتین کو آٹو رکشہ تقسیم کیئے گئے۔ اِس سلسلے میں منعقدہ پرو گرام سے خطاب کر تے ہوئے راج ٹھا کرے نے کھٹووا میں8؍ برس کی کمسن لڑ کی کے ساتھ زیادتی کے گھنائو نے واقعے کی شدید مذمت کر تے ہوئے ریاست اور مرکزکی بی جے پی حکو مت پر سخت تنقید کی اور بی جے پی کو زانیوں کی پارٹی قرار دیا۔ اُنھوں نے اعلان کیا کہ وہ یکم مئی سے ریاست بھر کے دورے کا آ غاز کریں گے۔
***** ***** *****
ثقا فتی امور کے محکمے کے تحت آ نے والے آثار قدیمہ اور میوزیم ڈائریکٹو ریٹ کے شعبے نے ریاست کے14؍ ضلعوں کا انتخاب کرکے اُن کی بقاء اور دیکھ بھال کے عمل کا پہلا مر حلہ مکمل کر لیا ہے۔ اِس سلسلے میں ایک کتاب کابھی اجراء عمل میں آ یا ہے۔

No comments:
Post a Comment