Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 04 June-2020
Time: 09:00 to 09:10 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۴؍جون ۲۰۲۰
وَقت : ۱۰:۹۔ ۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
شروع میںچند اہم خبروںکی سرخیاں:
٭ اناج‘ دالیں‘ تلہن‘ خوردنی تیل‘ پیاز اور آلو جیسے زرعی پیداوار کو ضروری اشیاء قانون سے نجات۔زرعی مال کوفروخت کرنے کیلئے ایک
دیش۔ ایک بازار پالیسی کو منظوری۔ ملک میں کہیں بھی اور کسی بھی زرعی مال فروخت کرنے کیلئے کسانو ںکو اجازت۔
٭ نِسرگ سمندری طوفان وسطی مہاراشٹر سے شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ طوفانی ہوائوں کی طاقت میں کمی: محکمہ موسمیات۔
٭ ریاست میں کل ایک دِن میں 122/ کورونا وائرس متاثرین فوت اور 2/ ہزار 560/ نئے مریضوں کی تصدیق۔
٭ اورنگ آباد میں چار مریضوں کی موت اور کل 55/ نئے مریض پائے گئے‘ آج علی الصبح 63/ نئے متاثرین کی تصدیق۔
٭ ناندیڑ میں 21/ جالنہ، عثمان آباد اور لاتور میں 6۔ 6 نئے مریضوں کا انکشاف۔
٭ اور۔۔۔ ممبئی ہائیکورٹ کا نام تبدیل کرکے مہاراشٹر ہائی کورٹ کیا جائے، ایسا مطالبہ کرنے والی عرضداشت پر مرکز‘ مہاراشٹر‘ اسی طرح
گوا ریاستی حکومتوں کو سپریم کورٹ کی نوٹس۔
***** ***** *****
خبریں تفصیل سے۔۔۔
مرکزی کابینہ نے کل زندگی کیلئے ضروری اشیاء قانون میں ترمیم اور زرعی پیداوار سے کاروبار اور تجارت (فروغ اور سہولت) آرڈیننس کو منظوری دیکر کسانوں کے فائدے اور زرعی شعبے میں بیش بہا تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی اطلاعات اور نشریات وزیر پرکاش جائوڑیکر اور مرکزی وزیرِ زراعت نریندر تومر نے کابینی میٹنگ کے بعد اس فیصلے کی معلومات صحافیوں کو دی۔ ضروری اشیاء قانون میں ترمیم کرنے کی وجہ سے اناج‘ دالیں‘ تلہن‘ خوردنی تیل‘ پیاز اور آلو جیسے زرعی پیداوار کو ضروری اشیاء کی فہرست سے خارج کردیا گیاہے۔ ان اشیاء کے ذخیرے پر قیمتوں پر اب خدمات کا کنٹرول نہیں ہوگا۔ بازار کے مطالبہ کے تحت کسان ان کی پیداوار پر مناسب فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس فیصلے کی وجہ سے کسانو ںکو اپنے زرعی مال کو بہترین نرخ میں فروخت کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔ اسی طرح نجی سرمایہ کاروں کا عمل دخل کم ہوگا۔
زرعی پیداوار اور تجارت فروغ اور سہولت آرڈیننس کو حکومت کی منظوری دینے کی وجہ سے زرعی مال زرعی بازار کمیٹی کے باہر کے علاقوں یا دیگر ریاستوں میں کسان فروخت کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے انہیں کسی قسم کا ٹیکس ادا نہ کرنا ہوگا۔ ایسی تبدیلی حکومت نے اس قانون میں کی ہے۔ کسان اپنی پسند کے مطابق اپنی سہولت کے لحاظ سے اپنا زرعی مال ملک کے کسی بھی حصے میں فروخت کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے چند الیکٹرانک پلیٹ فارم حکومت فراہم کرے گی۔ یہ بات مرکزی وزیرِ زراعت نریندر سنہہ تومر نے کہی ہے۔ ’’ایک بھارت ایک زرعی مارکیٹ‘‘ اس جانب ہم گامزن ہے۔ یہ بات وزیرِ موصوف نے کہی۔ تاہم ملک میں جنگ‘ قحط، غیر یقینی نرخوں میں اضافہ اور قدرتی آفات جیسے حالات میں زرعی پیداوار پر پابندی لگانے کا اختیار حکومت کے پاس قائم رہے گا۔
***** ***** *****
نِسرگ سمندری طوفان نے وسطی مہاراشٹر میں شمال مشرق کی سمت کوچ کررہا ہے۔ تاہم اس سمندری طوفان کی طوفانی ہوائوں کی طاقت کم ہورہی ہے۔ اسکی اطلاع بھارتیہ محکمہ موسمیات نے دی۔ ناسک سے 70/ کلو میٹر پر اوراورنگ آباد سے 90/ کلو میٹر فاصلے پر اس طوفان کا مرکز ہے۔ 27/ کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے یہ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وسطی مہاراشٹر‘ مراٹھواڑہ، ودربھ اور مدھیہ پردیش کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کا قیاس ظاہر کیا جارہا ہے۔ پونا ضلع کے شمالی علاقوں میں اسی طرح ناسک اور اورنگ آباد اضلاع میں ہوائوں کی رفتار آج صبح کم ہوئی۔ خاندیش میں یہ طوفان داخل ہونے کے قیاس کے مدِنظر دھولیہ اور نندور بار اضلاع میں محتاط رہنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ ریاست کے ادیواسی ترقیاتی وزیر ودھیگیہ کے سی پاڑوی نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی اپیل کی ہے۔
اسی بیچ کل رائے گڑھ ضلع کے شری وردھن‘ دیوے آگار علاقوںمیں یہ سمندری طوفان داخل ہونے کے بعد وہ آگے بڑھ گیا۔ یہ طوفان آتے ہی ساحلی علاقوںمیں کئی درخت گرگئے۔ علی باغ علاقے میں کئی مکانات کے ٹین اُڑ گئے۔ ممبئی۔ گوا شاہراہ پر کئی درخت گرگئے۔ جس کی وجہ سے اس راستے کی آمد و رفت مفلوج ہوکر رہ گئی تھی۔ ریودنڈا اور مروڈ کو جوڑنے والے پُل کو آمدو رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ساحلِ سمندر کو جانے والے راستے بند کردئیے گئے ہیں اور ضلع میں دیڑھ ہزار ماہی گیروں کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے کل رائے گڑھ ضلع میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ علی باغ تعلقے کے امٹے میں دشرتھ واگھمارے کے جسم پر برقی بورڈ کی ڈی پی گرنے سے وہ ہلاک ہوگیا۔ تاہم شری وردھن تعلقے میں سوئے گائوں‘ گولی واڑہ، میں 16/ سال کے بچے پر دیوار گرنے سے وہ فوت ہوگیا۔ علی باغ سے قریب رام راج میں ڈی پی گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
طوفان نے اپنی سمت تبدیل کرنے کی وجہ سے ممبئی عظمیٰ علاقہ طوفان کی زد میں آنے سے بچ گیا ہے۔ سمندری طوفان سے محفوظ رکھنے کیلئے ممبئی عظمیٰ کارپوریشن علاقے کے تقریباً چالیس ہزار شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا تھا۔ اس سمندری طوفان کی وجہ سے رتنا گری ضلع کے داپولی اور منڈن گڑھ ان دو تعلقوں میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔
اس سمندری طوفان کے متوقع خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے ناسک ضلع کا آفات انتظامیہ شعبہ تیار ہوگیا ہے۔ ناسک ضلع میں کل دوپہر کے بعد 35/ سے 40/ کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ طوفانی ہوائوں کی وجہ سے شہر میں کئی مقامات پر درخت گرپڑے اور وَنی میں گھاٹ کے راستے پر تودہ گرنے سے آمد و رفت مفلوج ہوکر رہ گئی تھی۔
***** ***** *****
نِسرگ سمندری طوفان کے اثرات کل تمام ریاست میں نظر آئے۔ کوکن ساحل‘ ممبئی‘ ناسک‘ پونا سمیت کئی علاقوں میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ اورنگ آباد شہر سمیت ضلع میں تمام رات ہوائوںکے ساتھ بارش ہوئی۔ کئی مقامات پر برقی فراہمی منقطع ہوگئی۔
جالنہ شہر سمیت تعلقے کے چند علاقوں میں دوپہر کو آدھا گھنٹہ بارش ہوئی۔ ہنگولی ضلع میں کئی مقامات پر طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
پونا اور احمد نگر اضلاع کے آکولے تعلقے میں کل موسلا دھار بارش ہوئی۔ طوفانی ہوائوں کی وجہ سے کھروِرے ڈویژن کے ضلع پریشد کے مختلف اسکولوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
***** ***** *****
ریاست میں کل کورونا وائرس کی وجہ سے ایک دِن میں سب سے زیادہ 122/ افراد فوت ہوگئے۔ اب تک ریاست میں اس مرض کی وجہ سے دو ہزار 587/ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کل تمام ریاست میں 2/ ہزار 560/ نئے مریضوں کا اضافہ ہوا۔ اس طرح اب ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 74/ ہزار 860/ ہوگئی ہے۔ تاہم کل ریاست میں 996/ افراد علاج کے بعد شفاء یاب ہوگئے اور انہیں اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ریاست میں اب تک 62/ ہزار 329/ افراد کورونا وائرس سے نجات پاچکے ہیں۔ فی الحال 39/ ہزار 935/ افراد زیرِ علاج ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آباد شہر میں کل تمام دِن میں چار متاثرین چل بسے۔ ایک نجی اسپتال میں سڈکو این4- کا 74/ سال کا شخص اور دیگر ایک 89/ سا ل کا شخص لقمۂ اَجل بن گیا اور گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال گھاٹی میں رحیم نگر کا 42/ سال کا ایک شخص اور بائجی پورہ کے اندرا نگر کی 55/ سالہ خاتون فوت ہوگئی۔ اب تک جملہ 85/ افراد کورونا وائرس کی وجہ سے لقمۂ اجل بن گئے ہیں۔ تاہم ایک ہزار 113/ متاثرین صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔ فی الحال 526/ مریضوں کا علاج جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اس کی اطلاع دی۔
دریں اثناء کل تمام دن میں 55/ کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ضلع میں جملہ متاثرین کی تعداد ایک ہزار سات سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ آج صبح ملی اطلاع کے مطابق اورنگ آباد ضلع میں مزید 63/ کورونا وائرس متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ میں کل مزید 21/ افراد کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے۔ جالنہ ضلعے میں کل مزید چھ متاثرین کا انکشاف ہوا۔ عثمان آباد میں 6/‘ اسی طرح لاتور میں بھی 6/ متاثرین کا اضافہ ہوا۔ ہنگولی ضلع میں کل 45/ کورونا متاثرین صحت یاب ہوگئے اور انہیں اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا۔
***** ***** *****
ممبئی ہائیکورٹ کا نام تبدیل کرکے مہاراشٹر ہائی کورٹ کیا جائے۔ ایسا مطالبہ کرنے والی عرضداشت پر کل سپریم کورٹ نے مرکز، اسی طرح مہاراشٹر اور گوا ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کی ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
سرخیاں ایک بار پھر۔۔۔
٭ اناج‘ دالیں‘ تلہن‘ خوردنی تیل‘ پیاز اور آلو جیسے زرعی پیداوار کو ضروری اشیاء قانون سے نجات۔زرعی مال کوفروخت کرنے کیلئے ایک دیش۔ ایک بازار پالیسی کو منظوری۔ ملک میں کہیں بھی اور کسی کو بھی زرعی مال فروخت کرنے کیلئے کسانو ںکو اجازت۔
٭ نِسرگ سمندری طوفان وسطی مہاراشٹر سے شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ طوفانی ہوائوں کی طاقت میں کمی: محکمہ موسمیات۔
٭ ریاست میں کل ایک دِن میں 122/ کورونا وائرس متاثرین فوت اور 2/ ہزار 560/ نئے مریضوں کی تصدیق۔
٭ اورنگ آباد میں چار مریضوں کی موت اور کل 55/ نئے مریض پائے گئے‘ آج علی الصبح 63/ نئے متاثرین کی تصدیق۔
٭ ناندیڑ میں 21/ جالنہ، عثمان آباد اور لاتور میں 6۔ 6 نئے مریضوں کا انکشاف۔
٭ اور۔۔۔ ممبئی ہائیکورٹ کا نام تبدیل کرکے مہاراشٹر ہائی کورٹ کیا جائے، ایسا مطالبہ کرنے والی عرضداشت پر مرکز‘ مہاراشٹر‘ اسی طرح گوا ریاستی حکومتوں کو سپریم کورٹ کی نوٹس۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment