Thursday, 23 July 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 23 July 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   ۲۳ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جولائی  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

 سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
مہاراشٹر میں اب دوبارہ لاک ڈائون نہیں کیا جائے گا۔ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے کی وضا حت‘ اسکول ‘ شانگ مالس اور جِم دوبارہ کھولنے پر حکو مت کر رہی ہے غور

٭
راجیہ سبھا کے لیے منتخب 62؍ اراکین نے کل اُٹھا یا حلف‘ کورونا وائرس میں مبتلاء فوزیہ خان کل حلف نہیں اُٹھا سکیں۔

٭
مہاراشٹر میں کل پائے گئے10573؍ کورونا پازیٹیو مریض‘ ریاست میں ایک دن میں سامنے آنے والے کورونا  مریضوں کی یہ ہے اب تک کی سب سے بڑی تعداد

اور
٭
اورنگ آ باد میں عید الاضحی کے موقعے پر عید گاہ یا دیگر مسجدوں میں نماز اداکرنے کی نہیں ہو گی اجازت‘ قربانی کے جانور خرید نے کے لیے بازار بھی نہیں لگائے جا سکیں گے۔
میونسپل کارپوریشن نے جا ری کیے رہنما خطوط

   اب خبریں تفصیل سے...

 مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ ریاست میں اب دوبارہ لاک ڈائون نہیں کیا جائے گا۔ ٹو پے نے کل ایک اخباری کانفرنس میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ فی الحال بند کیے گئے اسکول‘ شاپنگ مالس اور جِم دوبارہ کھولنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ وہیں ٹوپے نے یہ بھی کہا کہ ممبئی میں مضا فاتی لوکل ٹرینیں شروع کرنے کے بارے میں آخری فیصلہ ریاستی وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کریں گے۔کورونا وائرس سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں بولتے ہوئے ٹو پے نے کہا کہ کوارنٹائن سینٹرس کے بارے میں جلد ہی رہنما خطوط جاری کیے جا ئیں گے جن میں مرد اور خواتین کے لیے علیحدہ وارڈز ہوں گے۔ ٹو پے  نے مزید کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا تنا سب بڑھا یا گیا ہے اور اِس میں مزید اضا فہ کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

 راجیہ سبھا کے لیے چُنے گئے 62؍ اراکین پارلیمنٹ نے کل راجیہ سبھا رکن کے طور پر حلف اُٹھا یا۔ راجیہ سبھا صدر اور نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے اِن نو منتخبہ اراکین کو حلف دلایا۔ اِن اراکین میں مہاراشٹر سے مرکزی وزیر رام داس آٹھو لے ‘ NCP صدر شرد پوار‘ کانگریس کے راجیو ساتَو ‘ BJP کے بھا گوت کراڑ اور اُدین راجے بھونسلے  اور شیو سینا کی پرینکا چتر ویدی شامل ہیں۔ پر بھنی کی رکن پارلیمنٹ فوزیہ خان کورونا پازیٹیو پائی گئی ہیں اِس لیے وہ کل حلف نہیں اُٹھا سکیں۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر بھر میں کل ایک دن میں 10؍ ہزار573؍ کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے۔ یہ ایک دِن میں ریاست میں پائے گئے کورونا مریضوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اِن مریضوں کے سامنے آنے کے بعد مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 ؍ لاکھ 37؍ ہزار607؍ ہو گئی ہے۔ وہیں گزشتہ کل ریاست میں 280؍ لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی۔
 مہا راشٹر میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 12؍ہزار556؍ افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ دوسری جانب کَل5؍ ہزار552؍ افراد ٹھیک ہو کر ریاست کے مختلف اسپتالوں سے رخصت کیے گئے۔ مہاراشٹر بھر میں اب تک ایک لاکھ87؍ ہزار769؍ افراد کورونا وائرس سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ فی الحال ایک لاکھ 37؍ ہزار282؍ کورونا مریضوں کا ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ وہیں اب تک مہاراشٹر میں 16؍ لاکھ 87؍ 213؍ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

***** ***** ***** 

 اِس بیچ اورنگ آباد ضلعے میں کوروناپازیٹیو مریضوں کی تعداد اور اموات دونوں میں اضا فہ ہو رہا ہے۔ اورنگ آ باد میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 12؍ ہزار کے پار ہو چکی ہے ۔ کَل ضلعے میں359؍ کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے جس کے بعد اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 12؍ ہزار25؍ تک جا پہنچی ہے۔
 دوسری جانب اورنگ آ باد ضلعے میں کَل 7؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ مرنے والوں کا تعلق شہر کے بالا جی نگر ‘ جو نا بازار ‘ رام نگر ‘ شیو نیری کا لونی اور اُما جی کالو نی علاقوں سے ہے۔ اِس کے علا وہ پڑے گائوں اور کنّڑ تعلقے میں بھی ایک ایک کورونا مریض کی موت ہوگئی۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کورونا وائرس سے اب تک مر نے والوں کی مجموعی تعداد414؍ ہو گئی ہے۔
 دریں اثناء اورنگ آ باد شہر میں داخل ہونے کے دوران اِنٹری پوائنٹس پر Antigen Test کیے جا رہے ہیں۔ اِنٹری پوائنٹس اور شہر کے مختلف علاقوں کو ملا کر کَل اورنگ آباد میں 5؍ ہزار464؍ Antigen Test کیے گئے جن کے ذریعے 153؍ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ فی الحال اورنگ آ باد ضلعے میں اب تک 6؍ ہزار690؍ مریضوں کو ٹھیک ہونے کے بعد ڈسچارج دیا جا چکا ہے اور 4921؍ مریضوں کا علاج جاری ہے۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آ باد ضلعے کے ویجا پور تعلقے میں کَل 24 ؍ جولائی سے31؍ جولائی تک کر فیو نافد رہے گا۔ اِس دوران بازار اور دیگر دکانیں مکمل بند رہیں گی۔ کر فیو کے دوران صرف اسپتالوں سے متصل میڈیکل دکانیں کھلی رہ سکتی ہیں۔ اِس کے علا وہ دودھ کی دکانوں کو بھی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ کر فیو کے دوران ویجا پور میں کرانہ اور سبزی کی دکانیں بھی مکمل بند رہیں گی۔

***** ***** ****

 جالنہ ضلعے میں کَل 2؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کی موت ہو گئی۔ اِن میں سنبھا جی نگر او روِنکار کا لو نی سے ایک ایک مریض شامل ہے۔ جالنہ ضلعے میں اب تک56؍ لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہو چکی ہے۔ وہیں کَل جالنہ ضلعے میں32؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِن میں جالنہ شہر کے مختلف علاقوں سے 12؍ اور دیہی علاقوں سے 19؍ مریض شامل ہیں۔ اِس کے علا وہ بلڈھا نہ ضلعے کے پڑس کھیڑا کے رہنے والے ایک مریض کو بھی جالنہ میں کورونا پازیٹیو پا یا گیا ہے۔
 جالنہ میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 580؍ ہو چکی ہے۔ وہیں 28؍ افراد کو صحت یاب ہو نے کے بعد کَل اسپتال سے چھٹی دی گئی ۔ اب تک جالنہ ضلعے میں 940؍ افراد کو رونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور512؍ مریضوں کا علاج جاری ہے۔

***** ***** ***** 

 پر بھنی ضلعے میں بھی کَل 2 ؍ لوگوں ن کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوائی۔ مرنے والے پر بھنی شہر کے اقبال نگر اور پو رنا تعلقے کے رہنے والے ہیں۔اب تک پر بھنی ضلعے میں16؍ لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہو چکی ہے۔
  دریں اثناء کَل پر بھنی ضلعے میں14 ؍ افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔اِن مریضوں میں پر بھنی شہر سے 6؍ مانوت سے7 ؍ اور پر بھنی تعلقے کے ڈیٹھنا سے ایک شخص شامل ہے۔ اِن مریضوں کے سامنے آ نے کے بعد پر بھنی میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد445 ؍ ہوگئی ہے ۔
 دوسری جانب کَل 6 ؍ لوگوں کو صحت یاب قرار دے کر اسپتال سے رخصت کیا گیا۔ اب تک پر بھنی میں
210؍ کورونا مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور281؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** *****

 اِس بیچ پر بھنی کے ضلع کلکٹر دیپک مُگ لیکر نے ضلعے میں کورونا وائر س کے بڑھتے پھیلائو کے پس منظر میں آمد و رفت کے لیے در کار E-pass‘    31؍ جولائی تک جاری نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اِس دوران صرف میڈیکل خد مات پر ما مور عملے اور میڈیکل ایمر جنسی سمیت مال بر داری اور ضروری خد مات فراہم کرنے والی گاڑیوں کو ہی آ مد و رفت کی اجازت ہو گی۔

 ***** ***** *****
 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** 

  پر بھنی ضلعے کے گنگا کھیڑ میں لاک ڈائون کے دوران غیر قا نون نی طور سے شادی کی تقریب منعقد کرنے پر محصول محکمے نے کار وائی کی ہے۔ اِس کے تحت گنگا کھیڑ کے تاجر رادھے شیام بھنڈاری کو کورونا وائرس کے پھیلائو کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے اُن سے ڈھا ئی لاکھ روپیوں کا جر ما نہ وصول کیا گیا۔

***** ***** *****

 بیڑ ضلعے میں کَل4؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ مر نے والوں میں گیورائی سے 2؍ اور بیڑ اور امبا جو گائی سے ایک ایک مریض شامل ہے۔ وہیں بیڑ ضلعے میں گزشتہ روز27؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ ہوا۔ اِن مریضوں میں بیڑ اور امبا جو گائی سے7-7؍ پر لی سے6؍ آشٹی سے4؍ گیورائی سے2؍ اور دھارور تعلقے سے ایک مریض شامل ہے۔
 بیڑ میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی کُل تعداد 448؍ ہو چکی ہے۔ اِن میں 193؍ لوگ ٹھیک ہوچکی ہیں اور 234؍ افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

 مراٹھواڑہ کے دوسرے شہر عثمان آ باد میں بھی کَل 2؍ لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہو گئی۔ اِن میں عمر گہ تعلقے کے ڈالِمب اور کیسر جلگائوں کا ایک ایک شخص شامل ہے۔
 عثمان آ باد ضلعے میں اب تک31؍ کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہے ۔ وہیں ضلعے میں پا زیٹیو مریضوں کی کُل تعداد 583؍ تک جا پہنچی ہے۔ اِن میں 355؍ افراد ڈسچارج کر دیے گئے ہیں اور 197؍ لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ِ اِس دوران عثمان آ باد ضلعے کے عمر گہ تعلقے میں 25؍ جولائی سے ایک اگست تک کر فیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اِس دوران عمر گہ میں باہر سے کسی کو آ نے کی اجازت نہیں ہو گی۔

***** ***** ***** 

 مہار اشٹر کی راجدھا نی ممبئی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد لگا تار بڑھ رہی ہے۔ کَل ایک دن میں ممبئی میں1310؍ کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے جب کہ58؍ لوگوں کی موت ہو گئی۔
  پونے ضلعے میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضا فہ ہو رہا ہے۔ پونے میں کل ایک ہی دن میں3218؍ مریضوں کا انکشاف ہوا۔اور 62؍ لوگوں نے جان گنوائی۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعظم نریندر مودی26 ؍ جولائی کو من کی بات پروگرام کے ذریعے قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نے اِس پروگرام کے لیے سا معین سے زندگی میں مثبت رویہ کی بدو لت آ نیوالی تبدیلیوں پر مبنی تجر بات روانہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اِس اتوار کو نشر ہونے والا من کی بات پروگرام اِس سلسلے کی
67؍ ویں قسط ہو گا۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آ باد میونسپل کار پو ریشن نے ایک اگست کو منائی جانے والی عید الاضحی سے متعلق رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اِن کے مطا بق عید الا ضحی کے موقعے پر عید گاہ یا دوسری مسجدوں میں عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اِس کے علا وہ قر بانی کے جانور خرید نے کے لیے لگائے جانے والے بازار بھی اِس سال نہیں لگا ئے جاسکیں گے۔ شہر یوں سے کہاگیا ہے کہ وہ آ ن لائن یا فون کے ذریعے جانور خریدیں۔
اِس کے علا وہ عید کے موقعے پر ایک جگہ جمع نہ ہونے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

 سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کل ریکاڈاضا فہ دیکھا گیا۔ دِلّی میں کَل ایک تولہ سونے کی قیمت پچاس ہزار920؍ روپئے رہی۔ وہیں چاندی کی قیمت میں بھی ڈھائی ہزار روپئے فی کلو کا اضا فہ ہوا ہے۔ PTI کی خبر میں کہا گیا ہے کہ آج چاندی کی قیمت 60؍ ہزار400؍ روپئے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

***** ***** *****


 اور آخر میں ا ہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے
٭
مہاراشٹر میں اب دوبارہ لاک ڈائون نہیں کیا جائے گا۔ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے کی وضا حت۔ اسکول ‘ شانگ مالس اور جِم دوبارہ کھولنے پر حکو مت کر رہی ہے غور

٭
راجیہ سبھا کے لیے منتخب 62؍ اراکین نے کل اُٹھا یا حلف‘ کورونا وائرس میں مبتلاء فوزیہ خان کل حلف نہیں اُٹھا سکیں۔

٭
مہاراشٹر میں کل پائے گئے10573؍ کورونا پازیٹیو مریض‘ ریاست میں ایک دن میں سامنے آنے والے کورونا مریضوں کی یہ ہے اب تک کی سب سے بڑی تعداد

اور
٭
اورنگ آ باد میں عید الاضحی کے موقعے پر عید گاہ یا دیگر مسجدوں میں نماز اداکرنے کی نہیں ہو گی اجازت‘ قربانی کے جانور خرید نے کے لیے بازار بھی نہیں لگائے جا سکیں گے۔
میونسپل کارپوریشن نے جا ری کیے رہنما خطوط
آکاشوانی سے علاقائی خبریں ختم ہوئی۔
٭٭٭٭٭٭

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 31.05.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 31 May 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...