Thursday, 20 August 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 20 August 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۰   ؍  اگست  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

  پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭
 مرکزی حکو مت کے گروپ بی اور گروپ سی  کے نان ٹیکنیکل عہدوں پر بھر تی کے لیے بھر تی سے متعلق قو می ادارہ قائم کرنے کی مرکزی کابینہ نے دیمنظوری

٭
آج سے دوبارہ  شروع  ہو رہی  ہے ایس ٹی بس خد مات ۔

٭
اداکار سُشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملے کی تحقیقات CBI کی معرفت کر نے کی عدالتِ عالیہ نے دی ہدایت 

٭
ریاست بھر میں کَل مزید13؍  ہزار165؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر
‘346؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے

اور
٭
مراٹھواڑے میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 29؍ کورونا مریضوں کی موت جبکہ مزیدایک ہزار 169؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر

   اب خبریں تفصیل سے.... 

 مرکزی کا بینہ نے مرکزی حکو مت کے گروپ  بی   اور  گرو پ  سی  کے  نان ٹیکنیکل عہدوں پر ملازمین کی بھر تی  کرنے کے لیے   مشتر کہ اہلیتی امتحان لینے کے مقصد سے  ملازمین کی بھر تی سے متعلق قومی اِدارہ  قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اِس اِدارے کے لیے حکو مت نے ایک ہزار517؍ کروڑ57؍ لاکھ روپئے فنڈ کی منظوری دی ہے۔یہ مشترکہ امتحان  اسٹاف سلیکشن کمیشن ‘ ریلوے بھر تی بورڈ ‘ اور  آئی بی پی ایس  میں بھر تی کے لیے لیا جائے گا۔ اِس مُشتر کہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کسی بھی ایک
Recruitment System  یا  بیک وقت مختلفRecruitment System   کے اگلے مرحلے کے امتحان دینے  کے لیے در خواست دے سکیں گے۔مُشتر کہ امتحان کے لیے تمام اضلاع میں کم از کم ایک امتحانی مرکز قائم کیا جائے گا اور سال میں دو مر تبہ یہ امتحان لیا جائے گا۔ مختلف عہدوں کے لیے منعقد کیا جانے والا یہ امتحان  12؍ بھارتی  زبانوں میں لیا جائے گا۔مقررہ عمر کی حد تک  امید وار کئی مر تبہ یہ امتحان دے سکتے ہیں۔ درج فہرست ذاتوں جماعتوں اور دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے امید واروں کو مقررہ عمر کی حد میں حاصل رعایت اِس امتحان کے لیے بھی حاصل رہے گی۔

***** ***** ***** 

 ریاست بھر میں آج سے دوبارہ ایس ٹی بس خد مات شروع ہو رہی ہے۔ریاست کے چیف سکریٹری سنجئے کمار نے کل اِس کی اجازت دیدی ۔ ایس ٹی کار پوریشن کے نائب صدر نشین  اور  Managing Director شیکھر چننے نے  بتا یا کہ ریاستی حکو مت کی جانب سے بس خد مات شروع کرنے کی اجازت ملنے کے بعد ایس ٹی کار پوریش آج سے بس خد مات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ  ایس ٹی بسوں کے ذریعے  سفر کرنے والوں کو E-Pass حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔  اور فی الحال صرف ایس ٹی بس کے ذریعے بین الاضلاع سفر کرنے کی اجازت ہو گی  اور نجی گاڑیوں کو حسب حال E-Pass  سمیت اجازت حاصل کر نا لازمی ہے۔ اور سفر کے دوران اِدارے کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر بھی لازمی طور پر سنجید گی سے عمل کر نا  ہو گا۔

***** ***** ***** 

 عدالتِ عالیہ نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے کی CBI کے ذریعے تحقیقات کر وا نے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اِس معاملے کی تحقیقات میں مہاراشٹر پولس کی کچھ حد ود ہیں لہذا اِس معاملے کے تمام ثبوت CBI کے سپرد کر دیں اور تحقیقات میں CBI سے تعا ون کریں۔ 

***** ***** ***** 

 وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے فصلوں کی پیداوار سے اُن کے فروخت ہونے تک کاشتکاروں کو منافع بخش کاشتکاری کرنے سے متعلق رہنمائی کرنے کے مقصد سے کرشی سنجیو نی  منصوبے کے تحت رہنمائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔وہ کل نا نا جی دیشمکھ کرشی سنجیو نی منصوبے کے جائزاتی اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔  فصلوں کو ضمانتی قیمت کی بجائے مناسب قیمت حاصل ہو اِس مقصد کے تحت فصلوں کی منصوبہ بندی کرنے ۔
اِسی طرح علاقائی سطح پر فصلوں کی منصوبہ بندی کرنے  اور  جن فصلوں کی مانگ زیادہ ہے اُن کی پیداوار کرنے سے متعلق منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت بھی وزیر اعلیٰ نے اِس موقعے پر دی۔
 اِس موقعے پر وزیر زراعت داد بھو سے نے کہا کہ اِس اسکیم کے تحت  حصہ لینے والے دیہاتو ں میں 3؍ ہزار800؍ قصبات  کے لیے پا نی کا نظم کیا گیا ہے ۔ اور کاشتکاری کے طریقے میں تبدیلی لانے کے لیے یہ سود مند ثابت  ہو سکتا ہے۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر حکو مت نے ریاست سے تعلق رکھنے والے  موجودہ اور سابق سپاہیوں  کو گرام پنچایت کے اَملاک ٹیکس سے مستثنی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اِس خصوص میں حکو متی فیصلہ کَل جاری کیا گیا۔  وزیر برائے دیہی تر قیات حسن مُشرِف نے بتا یا کہ دفاعی فو ج میں تمغہ شجاعت حاصل کر چکے  اور  سروِس میڈل کے حاملین  اِسی طرح  اُن کی بیوہ  یا  اُن کے لواحقین  کے زیر استعمال ایک رہائش گاہ گرام پنچایت اَملاک ٹیکس سے مستثنی ہے ۔ اِس رعایت کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اب ریاست سے تعلق رکھنے والے سبھی موجودہ اور سابق سپا ہیوں کو اِس میں شامل کیا گیا ہے۔

***** ***** *****
 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** 

 وزیر اعظم نریندر مودی آج سوچھ مہوتسو2020؁ آن لائن پروگرام کے تحت صفائی سے متعلق سروے2020؁ کے ایوارڈز کا اعلان کریں گے۔ ہائوسنگ اور شہری تر قیات کی وزارت کی جانب سے یہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا۔اِس موقعے پر وزیر اعظم مستفید ہونے والوں سے تبادلۂ خیال بھی کریں گے۔ یہ پروگرام  صبح 11؍ بجے آکاشوانی کے تمام مراکز سے نشر کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر پبلک سر وس کمیشن MPSC نے 11؍ اکتوبر کے روز ہونے والے مہاراشٹر سیکنڈری سروس پری امتحان  کے لیے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے امید واروں کی سہو لت کی خاطر امتحان  دینے کے لیے پسندیدہ ضلع مرکز کا انتخاب کرنے کی سہو لت دی ہے۔امیدوار21؍ اگست سے26؍ اگست کے درمیان امتحانی مراکز تبدیل کر سکتے ہیں۔
  جبکہ 20؍ ستمبر کے روز ہونے والے اسٹیٹ سر وس پری امتحان کے لیے پو نا مرکز کا انتخاب کر چکے دوسرے علاقوں کے امید واروں کو امتحا نی مرکز تبدیل کرنے لیے دی گئی مہلت آج ختم ہو رہی ہے۔

***** ***** ***** 

 ریاست بھر میں گزشتہ کَل13؍ ہزار165؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آگئے ۔ اِس اضافے کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر6 ؍ لاکھ 26 ؍ ہزار642؍ ہو چکی ہے۔ اِسی طرح زیر علاج کورونا مریضوں میں سے 346؍ کورونا مریض کل انتقال کر گئے ۔ ریاست بھر میں اب تک
21؍ ہزار33؍ کورونا مریضوں کی جان جا چکی ہے۔
 دوسری جانب علاج کے بعد9؍ ہزار11؍افراد کَل شفا یاب ہوکر اپنے گھر لوٹ گئے ۔ اِس طرح ریاست بھر میں تا حال 4 ؍ لاکھ46؍ ہزار881؍ افراد علاج کے بعد کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔  اور  فی الحال ریاست میں ایک لاکھ60؍ ہزار413؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔ 

***** ***** ***** 

 مراٹھواڑے میں کل 29؍ کورونا مریضوں کی دوران علاج وفات ہو گئی۔ جبکہ مزیدایک ہزار
169؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔
 اورنگ آ باد ضلعے میں کل 6؍ کورونا مریض دوران علاج فوت ہو گئے۔ جبکہ مزید255؍ افراد کورونا وائرس کے نر غے میں آ گئے ہیں۔
 لاتور ضلعے میں کل 10؍ کورونا مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔اور مزید131؍ افراد میں کورونا وائرس  کی تصدیق ہوئی ہے۔ ناندیڑ میں بھی6؍ کورونا متاثرین کل دوران علاج چل بسے ۔ جبکہ مزید
57؍ کورونا متا ثرین کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ اِسی طرح پر بھنی ضلعے میں بھی 3؍ کورونا مریض کل علاج کے دوران جا بحق ہو گئے۔ اور مزید60؍ کورونا متاثرین کی نشاندہی ہوئی ہے۔ عثمان آ باد میں بھی گزشتہ روز ایک کورونا مریض کی موت واقع ہو گئی ۔ اور 131؍ افراد کورونا وائر س کی زد میں آ گئے ۔
بیڑ ضلعے میں کل مزید269؍ جبکہ  ہنگولی ضلعے میں 36؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔

***** ***** ***** 

 عثمان آ باد کی ضلع کلکٹر دیپا مُدھوڑ منڈے نے گنیش اُتسو اور گوری سن کے موقعے پر تمام شہر یان سے کووِڈ19؍ سے بچائو کے لیے دی گی ہدایات پر سنجید گی سے عمل کرنے کی اپیل کی  ہے۔ وہ کل عوامی گنیش اُتسو کے جائزاتی اجلاس میں اظہار خیال کر رہی تھیں۔ 

***** ***** ***** 

 ہنگولی ضلعے میں کورونا وائرس کے پھیلائو پر روک لگا نے کے مقصد سے نافذ کر دہ14؍ روزہ لاک ڈائون کل ختم ہو گیا۔لاک ڈائون کے دوران عوام کی  جانب سے مکمل تعاون کیے جانے پر ضلع کلکٹر روچیش جئے ونشی نے شہر یان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

***** ***** ***** 
 لاتور ریلوے اسٹیشن کو ISO کی در جہ دیا گیا ہے۔ شو لا پور ڈویژن میں8؍ ریلوے اسٹیشنز کو یہ در جہ حاصل ہوا ہے۔ اِن میں لاتور سمیت ‘ احمد نگر ‘ دونڈ ‘ کو پر گائوں ‘ کل بُر گی ‘ سائی نگر شِر ڈی ‘ واڈی اور کُر ڈ واڑی  ریلوے اسٹیشن کا شمار ہے۔'

***** ***** ***** 






آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭
 مرکزی حکو مت کے گروپ بی اور گروپ سی  کے نان ٹیکنیکل عہدوں پر بھر تی کے لیے بھر تی سے متعلق قو می ادارہ قائم کرنے کی مرکزی کابینہ نے دیمنظوری 

٭
آج سے دوبارہ  شروع  ہو رہی  ہے ایس ٹی بس خد مات ۔

٭
اداکار سُشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملے کی تحقیقات CBI کی معرفت کر نے  کی عدالتِ عالیہ نے دی ہدایت 

٭
ریاست بھر میںمزید13؍  ہزار165؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ‘346؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔

اور
٭
مراٹھواڑے میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 29؍ کورونا مریضوں کی موت جبکہ مزیدایک ہزار 169؍ افراد  کورونا وائرس سے متاثر
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 13.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 13 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...