Tuesday, 24 August 2021

آکاشوانی اَورنگ آبادعلاقائی خبریں تاریخ : 24 ؍ اگست 2021 ؁وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 24 August 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۴ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اگست  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

 سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭ مرکزی حکو مت نے قومی مونیٹائزیشن پائپ لائن منصوبے کا کیا اعلان ‘منصوبے کے تحت عوامی شعبے کی املاک کو 4؍سالوں کے لیے نجی شعبے کو استعمال کے لیے دے کر 6؍ لاکھ کروڑ روپیوں کی سر مایہ کاری حاصل کی جا ئے گی

٭ مہاراشٹر میں اِس سال بھی نہیں منا یا جا ئے گا دہی ہنڈی کا تہوار‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے اور دہی ہنڈی تہوار منتظمین کے درمیان بات چیت کے بعد لیا گیا فیصلہ 

٭ کوروناوائرس کی ممکنہ تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے مہاراشٹر حکو مت ہے پوری طرح تیار ‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کی یقین دہا نی 

اور

٭ بھارت کی آزادی کی لڑائی‘ اُس کے مجاہدین  اور   آزادی کے بعد ملک کی تر قی کے بارے میں بی جے پی کر رہی ہے عوام کو گمراہ  ‘ ریاستی وزیر اشوک چو ہان کا الزام 


 

اب خبریں تفصیل سے....

مرکزی وزیر ِ مالیات نِر ملا سیتا رمن نے کَل نئی دِلّی میں قو می مونیٹائزیشن پائپ لائن کی شروعات کی۔ اِس کے تحت مرکزی حکو مت کے اہم اثا ثوں سے 4؍سالوں کے لیے 6؍ لاکھ کروڑ روپئے کی قو می سر مایہ کاری حاصل کی جا ئے گی ۔ یہ سر ما یہ کاری مرکزی حکو مت کے بنیادی ڈھانچے  کے پرانے پرو جیکٹوں کو فروخت کرنے سے حاصل کی جا ئے گی ۔ اِن میں سڑکیں ‘ بندر گاہیں ‘ ہوائی اَڈّے ‘ گو دام ‘ ریلوے اسٹیڈیم ‘ گیس تیار کرنے اور اُن کی تقسیم کرنے والے پلانٹ اور دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔

یہ منصوبہ سال2022؁ ء   سے  2025؁ء  اِن 4؍ سالوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ نِر ملا سیتا رمن نے کہا کہ اِس منصوبے میں شامل اثا ثوں کی ملکیت مرکزی حکو مت کے پاس ہی رہے گی ۔ اِس موقعے پر نیتی آیوگ کے ڈپٹی چیئر مین ڈاکٹر راجیو کمار نے کہا کہ اثا ثوں سے سر ما یہ حاصل کرنے کا اہم مقصد نجی شعبے کے سر مایے کو شامل کرکے سر مایہ کاری شعبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے تا کہ نئے پروجیکٹوں میں اضا فہ ہو سکے۔

***** ***** ***** 

مرکزی سر کاری تمام سیاسی پارٹیوں کے ایوان کے لیڈروں کو جمعرات کو افغانستان کی صورتحال کے بارے میں  معلو مات فراہم کرے گی ۔ایک ٹوئیٹ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر  ایس  جئے شنکر نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ ایوان کے لیڈروں کو معلو مات فراہم کریں۔ پارلیما نی امور کے وزیر پر لہاد جوشی نے کہا کہ وزیر خارجہ  ڈاکٹر ایس  جئے شنکر 26؍ اگست کو دن میں 11؍ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ایوان کے لیڈروں کو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دیں گے ۔انھوں نے کہا کہ دعوت نامے ای میل کے ذریعے بھیجے جا رہے ہیں۔اور تمام متعلقہ رہنمائوں سے در خواست کی گئی ہے کہ وہ اِس میں حاضر ہو ۔ طالبان کے قبضے کے بعدبھارت نے اب تک افغانستان میںکابُل سے تقریباً 600؍ افراد کو نکا ل لیا ہے۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں اِس سال بھی دہی ہنڈی کا تہوار نہیں منا یا جا سکے گا ۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے یہ وضاحت کی ۔31؍ اگست کو آ رہی دہی ہنڈی کے ضمن میں وزیر اعلیٰ نے کَل اِس تہوار کے منتظمین سے آن لائن بات چیت کی  اور  اُن سے عوام کی زندگیوں کو تر جیح دیتے ہوئے تہوار نہ منا کر اِنسان دوستی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ وزیر اعلیٰ کی اِس اپیل کا مثبت جواب دیتے ہوئے دہی ہنڈی کے منتظمین نے بھی اِس سال یہ تہوار نہ منا نے کا وعدہ کیا  اور  کورونا وائرس سے نجات پا نے کا عزم دوہرا یا ۔ دہی ہنڈی کی بجا ئے صحت سے متعلق بیداری پروگرام چلائے جا ئیں گے ۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت کی جانب سے سو نے کے زیورات کے لیے لازمی قرا ردی گئی 

 Hallmark Unique Identification Digit  یعنی HUID  پالیسی کے خلاف کَل مہاراشٹر بھر میں صرا فہ بیو پا ریوں نے ایک دِن کا علامتی بند منا یا۔ صرافہ بیو پا ریوں کا کہنا ہے کہ  HUID  پالیسی کے تحت عائد کی جانے والی شرائط نا منا سب ہیں اور  اِس سے صرافہ بیو پا ر کو خطرہ لاحق ہو جا ئے گا ۔

اورنگ آباد سمیت مراٹھواڑہ کے سبھی ضلعوں کے تاجروں نے اِس بند میں حصہ لیا اور اپنے کاروبار بند رکھے۔ اورنگ آ باد شہر کے450؍ اور ضلعے کے دیڑھ ہزار صرافہ بیو پاریوں نے کَل اپنے کاروبار بند کر کے HUID  پالیسی کی مخالفت کی۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن اگر تیسری لہر آتی ہے تو ریاستی حکو مت اُس کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ٹو پے کے ہاتھوں کَل اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے سلک ملز میں واقع صحت مرکز میں نصب پہلی ڈیجیٹل ایکسرے مشین کا افتتاح عمل میں آ یا ۔ اِس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹو پے نے یہ بات کہی ۔وزیر صحت نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکوں  او ر  دوائوں کی منصوبہ بندی جاری ہے لہذا  عوام کو  کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے آ نے سے گھبرا نے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ٹو پے نے مزید کہا کہ جلد ہی مہاراشٹر میں صحت ملازمین کے تقررات کیے جا ئیں گے ۔

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں3,643؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس انکشاف کے بعد اَب تک ریاست میں کورونا پازیٹیو ہوئے مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد بڑھ کر64؍ لاکھ

28؍ ہزار294؍ ہو گئی ہے۔ وہیں کَل ریاست بھر میں105؍ افراد کو رونا وائرس کے علاج کے دوران دم توڑ گئے جس کے بعد مہاراشٹر میں اِس وباء سے جان گنوانے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 36؍ ہزار

67؍ تک جا پہنچی ہے ۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍فیصد رہی۔

دوسری جانب کَل ایک دن میں ریاست میں6,795؍ کورونا مریضوں کو صحت یاب قرار دے کر اسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اَب تک کُل62؍ لاکھ38؍ ہزار

794؍ افراد اِس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کووِڈ19؍ سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب قریب97؍ فیصد رہا۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد 50؍ہزار سے کم ہو گئی ہے اور یہ گھٹ کر 49,924؍ رہ گئی ہے۔ اِن سبھی مریضوں کا علاج جاری ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں 151؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض منظر عام پر آئے  اور  3؍ مریضوں کی موت ہو گئی ۔ مر نے والوں میں اورنگ آ باد ‘ لاتور  اور  بیڑ ضلعوں سے ایک  -  ایک مریض شامل ہے۔ عثمان آباد ضلعے میں کل کورونا وائرس کے76؍ نئے مریض پائے گئے ۔ بیڑ ضلعے میں55؍ لاتور میں9؍  اور  ناندیڑ ضلعے میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔اورنگ آ باد ضلعے میں گزشتہ روز 10؍ افراد کو  کورونا پازیٹیو پا یا گیا ۔

دریں اثناء جالنہ ‘ پر بھنی  اور ہنگولی ضلعوں میں کَل کورونا وائر س کا ایک بھی نیا معاملہ درج نہیں ہوا ہے۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے میں2؍ سال قبل کروڑوں روپیوں کی تور  اور  چنا خریداری گھپلہ معاملے میں  مالی جرائم سے متعلق شاخ نے 6؍ ملزمین کو کَل گرفتار کر لیا۔ اِن سبھی ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انھیں 2؍ دنوں کی پولس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ اِن ملزمین پر الزام ہے کہ انھوں نے مارکیٹِنگ فیڈریشن کی جانب سے بیڑ ضلعے میں  تور  اور  چنا خریدا لیکن اُس کی رقم فیڈریشن کے پاس جمع نہ کر واتے ہوئے آپس میں تقسیم کر لی ۔ اِس معاملے سے جُڑے 15؍ سے زیادہ ملزمین اب بھی فرار ہیں۔

***** ***** ***** 

ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور بنیا دی ڈھانچے کے فروغ کے لیے فنڈز کی کمی ہر گز نہیں ہو نے دی جا ئے گی۔ یہ تیقن مرکزی حکو مت میں مالیات کے مملکتی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے دیا۔  ڈاکٹرکراڑ کے ہاتھوں کَل یو نیور سٹی کے63؍ ویں یومِ تا سیس کے موقعے پر جیون سادھنا انعامات تقیسم کئے گئے ۔ اِس دوران اُنھوں نے یہ بات کہی۔

تقریب کے دوران عثمان آباد کے رام کرشن پرَم ہنس کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رمیش داپکے  اور  بین الاقوامی درجے کے کھیل کے میدان تیار کرنے والے Curator  محمد عبد الرزاق عبد الجبار کو اِن انعا مات سے نوازا گیا۔ اِس دوران ڈاکٹر کراڑ نے کہا کہ یو نیور سٹی کا تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے سیاست سے اُوپر اُٹھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن کو بجاج کمپنی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچائو کے ایک لاکھ12؍ ہزار500؍ کووِی شیلڈ ٹیکے موصول ہوئے ہیں۔ جبکہ میونسپل کارپوریشن کے پاس حکو مت سے موصولہ 31؍ ہزار کووِی شیلڈ  اور  2؍ ہزار کوویکسین ٹیکوں کا ذخیرہ دستیاب ہے۔ لہذا زیادہ سے زیادہ عوام سے کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے لگوانے کی اپیل اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے کی ہے۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر کے محکمہ تعمیراتِ عامّہ کے وزیر اشوک چو ہان نے الزام لگا یا ہے کہ بی جے پی  ‘  بھارت کی آزادی کی لڑائی اُس کے مجا ہدین  اور  آزادی کے بعد بھارت کی تر قی کی جانب پیش قدمی کے بارے میں عوام کو گمراہ کر نے کا کام کر رہی ہے۔ اشوک چو ہان نے کَل ناندیڑ میں اخباری کانفرنس میں یہ بات کہی جہاس آزادی کے75؍ سال مکمل ہونے پرکانگریس کی جانب سے  ’’ویرتھ نہ ہو بلیدان  ‘  چلو بچائو سنوِدھان  ‘‘  کے تحت آج تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔تقریب کے دوران مجاہدین آزادی  اور  اُن کے افراد ِ خاندان کا استقبال کیا جا ئے گا ۔

***** ***** ***** 

ٹو کیو 2020؁ء  پیرا  اولمپِک مقابلوں کی آج سے شروعات ہو رہی ہے۔ اِن مقابلوں کا اِس مرتبہ کا نعرہ ہے  ’’ ہمیں بھی پَر ہیں ‘‘ اِن مقابلوں میںبھارت کی جانب سے 54؍ جسما نی معذور کھلاڑی  نشانے بازی ‘ بیڈ مِنٹن ‘ تیرا کی  اور  دیگر کھیلوں میں حصہ لیں گے ۔

***** ***** ***** 

موسم  :  اگلے 24؍ گھنٹوں میں وِدربھ کے بیشتر مقامات‘ کو کن  اور  وسطی مہاراشٹر کے کچھ حصوں  اور مراٹھواڑہ کے کچھ حصوں میں بارش ہونے کا امکان ہے ۔ پونے دفتر مو سمیات کے مطا بق اگلے 2؍ دنوں میں کو کن ‘ وسطی مہاراشٹر  اور  مراٹھواڑہ کے کچھ مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے۔

***** ***** ***** 


اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...

٭ مرکزی حکو مت نے قومی مونیٹائزیشن پائپ لائن منصوبے کا کیا اعلان ‘منصوبے کے تحت عوامی شعبے کی املاک کو 4؍سالوں کے لیے نجی شعبے کو استعمال کے لیے دے کر 6؍ لاکھ کروڑ روپیوں کی سر مایہ کاری حاصل کی جا ئے گی

٭ مہاراشٹر میں اِس سال بھی نہیں منا یا جا ئے گا دہی ہنڈی کا تہوار‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے اور دہی ہنڈی تہوار منتظمین کے درمیان بات چیت کے بعد لیا گیا فیصلہ 

٭ کوروناوائرس کی ممکنہ تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے مہاراشٹر حکو مت ہے پوری طرح تیار ‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے کی یقین دہا نی 

اور

٭ بھارت کی آزادی کی لڑائی ‘ اُس کے مجاہدین  اور   آزادی کے بعد ملک کی تر قی کے بارے میں بی جے پی کر رہی ہے عوام کو گمراہ  ‘ ریاستی وزیر اشوک چو ہان کا الزام

اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سیعلاقائی خبریں ختم ہوئیں

خبروں کا یہ بُلیٹِن آکاشوانی اورنگ آ باد کے یو ٹیوب چینل  آکاشوانی سماچار اورنگ آ باد  یا  Aurangabad AIR News  پر دوبارہ کسی بھی وقت سنا جا سکتا ہے۔

٭٭٭٭٭


No comments: