Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 28 June 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۸ ؍ جون ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...
٭ شیو سینا کے باغی ایکناتھ شِندے گروپ کو سپریم کورٹ کی جانب سے دِلا سہ ‘ نا اہلیت کی نوٹِس
جن16؍ باغی اراکینِ اسمبلی کو دی گئی ہے اُنھیں جواب دینے کے لیے11؍ جولائی تک مہلت
٭ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کی باغی گروپ کی جانب سے وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے کو
کھُلے مکتوب کے ذریعے سے اپیل
٭ باغی 5 ؍ وزراء اور 4؍ مملکتی وزراء کے قلمددان ختم کرنے کا وزیر اعلیٰ کا فیصلہ
٭ رکنِ پارلیمنٹ سنجئے رائوت کو ED کے سمن
٭ صدر ِ جمہوریہ کے عہدے کے لیے حزب مخالف پارٹیوں کے امید وارو یشونت سنہا کا پرچۂ نامزدگی داخل
٭ ریاست میں کووِڈوباء کے نئے2؍ ہزار369؍ مریض ‘ مراٹھواڑہ میں17؍ متاثرین ‘ اورنگ آ باد ضلعے میں ایک کی موت
اور
٭ پلاسٹر آف پیرس کی مورتیاں بنا نے والوں کی جانب سے پا بندی کے خلاف کی عرضداشت
ممبئی ہائی کورٹ نے مسترد کر دی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ شیو سینا کے باغی ایکناتھ شِندے گروپ کو سپریم کورٹ کی جانب سے دِلا سہ حاصل ہوا ہے ۔قا نون سازاسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نر ہری جھِرواڑ نے نا اہلیت کی نوٹِس جن16؍ باغی اراکینِ اسمبلی کو دی ہے ۔ اُنہیں نوٹِس کا جواب دینے کے لیے سپریم کورٹ نے 11؍ جو لائی تک مہلت دی ہے ۔ 12؍ جولائی تک اِن اراکینِ اسمبلی پر کسی قسم کی کار وائی نہیں کی جا سکتی ۔ جھِر واڑ نے دی گئی مدّت کَل ختم ہونے والی تھی ۔
اِسی بیج جھِر واڑ کے خلاف داخل کیے گئے عدم اعتماد کی تجویز کے ضمن میں سپریم کورٹ نے اُنھیں نوٹِس دیتے ہوئے 5؍ یوم میں حلف نا مہ پیش کرنے کا حکم صادر کیاہے ۔
***** ***** *****
16؍ اراکینِ اسمبلی کو نا اہلیت کی نوٹِس اِسی طرح گروپ لیڈر اور نمائندوں کو منتخب کرنے کو چیلنج کرنے والی عرضداشت باغی رہنما ایکناتھ شِندے نے سپریم کورٹ میں پیش کی ہے ۔ اِس سلسلے میں کَل ہوئی سماعت میں عدالت نے نو منتخبہ گروپ لیڈر اَجئے چو دھری اور نمائندے سُنیل پر بھو کو بھی نوٹِس دیتے ہوئے 5؍ یوم میں حلف نا مہ داخل کرنے کے لیے کہا ہے ۔
***** ***** *****
مہا وِکاس فرنٹ حکو مت نے اسمبلی میں اکثر یت کھو دی ہے ۔ ایسا دعویٰ ایکناتھ شِندے نے اِس عرضداشت میں کیا ہے ۔ مہا وِکاس فرنٹ حکو مت کی پارٹی شیو سینا کے55؍ میں سے ہمارے گروپ کے38؍ اراکینِ اسمبلی نے ریاستی حکو مت کی حمایت ختم کر دی ہے ۔ اِس بات کی وضا حت شِندے نے عرضداشت میں کی ہے ۔
مہاراشٹر میں ہمارے مکا نات اور دیگر ملکیت کا نقصان کرنے کی دھمکیاں ہمیں موصول ہو رہی ہیں ۔ یہ بات عرضداشت میں کہی گئی ہے۔اِس پر تمام اراکینِ اسمبلی اُن کے خاندان اور ملکیت کا نقصان نہ ہو اِس کی فکر کرنے کی ہدایت سپریم کورٹ نے ریاستی حکو مت کو دی ہے ۔ اِسی سلسلے میں 11؍ جولائی کو آئندہ سماعت ہو گی ۔
***** ***** *****
اِسی بیچ باغی گروپ کے تر جمان دیپک کیسر کر نے شیو سینا کے پارٹی چیف نیز وزیر اعلیٰ اُدّھوٹھا کرے کو ایک کُھلا مکتوب تحریر کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ شیو سینا کے تر جمان سنجئے رائوت نے پارٹی چیف اُدّھو ٹھاکرے اور ناراض اراکینِ اسمبلی کے در میان فاصلہ پیدا کیا ہے۔ ایسا الزام کیسر کر نے عائد کیا ہے ۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت میں فی الحال غیر حاضر 5؍ وزارء اور 4؍ مملکتی وزراء کے پاس کے قلمدان دیگر وزراء کے سپرد کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے نے لیاہے ۔ اِس کی وجہ سے اب تمام باغی وزراء بغیر قلمدانوں کے وزراء ہو گئے ہیں ۔ ایکناتھ شِندے کا شہری تر قیات ‘ تعمیراتِ عامّہ اِسی طرح عوامی کاموں کا قلمدان سُبھاش دیسائی کو دیاگیا ہے ۔ گلاب رائو پاٹل کے پاس سے پانی فراہمی اور صفائی کا محکمہ انیل پرب کو سونپا گیا ہے ۔دادا بھو سے کے پاس کا زرعی اور سا بق فو جیوں کی بہبود کا قلمدان اِسی طرح سندیپان بھو مرے کے پاس کا روز گار ضمانت اور پھل پیدا وار کا قلمدان شنکر رائو گڈاکھ کو دیا گیاہے ۔ تا ہم اُدئے سامنت کے پاس کا اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کا قلمدان آدِتیہ ٹھا کرے کے سپرد کیا گیا ہے۔
مملکتی وزراء شنبھو راج دیسائی ‘ راجندر پاٹل یڈ رائوکر ‘ عبد الستار اور بچو کڑو کے قلمدان سنجئے بنسوڑے ‘ وِشو جیت کدم ‘ پراجکت تنپورے ‘ ستیج پاٹل ‘ آدِتی تٹکرے ‘ دتاتریہ بھر نے کومنقسم کر کے دیے گئے ہیں ۔
***** ***** *****
شیو سینا رکن پارلیمنٹ اور ترجمان سنجئے رائوت کو اِنفورسمنٹ ڈائریکٹو ریٹ EDنے سمنس جاری کیے ہیں ۔ رائوت کو آج ممبئی کے ED دفتر میں حاضر رہنے کے لیے کہا گیا ہے ۔ ممبئی میں ایک ہزار39؍ کروڑ روپیوں کے مُبیّنہ پترا چال گھپلے کے معاملے میں حراست میں لیے گئے پر وین رائوت کی جانچ کے دوران حاصل ہو ئی معلو مات کی بنیاد پر یہ سمنس جاری کیے گئے ہیں ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
صدر ِجمہوریہ کے عہدے کے لیے حزب مخالف پارٹیوں کے امید وار یشونت سنہا نے کَل اپنا پر چۂ نامزدگی داخل کیا ۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی ‘ راشٹر وادی کانگریس کے صدر شرد پوار سمیت حزب مخالف پارٹیوں کے رہنما اِس موقعے پر موجود تھے ۔ 18؍ جولائی کو یہ انتخا ب ہوں گے ۔ 21؍ جو لائی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی ۔
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اِسی طرح خوراک اور شہری فراہمی وزیر چھگن بھجبل کووِڈ سےمتا ثر ہو گئے ہیں ۔ ہماری صحت اچھی ہے ۔ ہما رے ربط میں آ نے والے فکر کریں اور علامتیں نظر آنے پر فوراً کورونا ٹیسٹ کر والیں ۔ ایسی اپیل اِن دو نوں وزراء کی جانب سےکی گئی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وباء کے نئے 2؍ ہزار369؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 79؍ لاکھ65؍ ہزار35؍ہو گئی ہے ۔ کَل اِس وباءکی وجہ سے 5؍ مریض چل بسے ۔ ریاست میں اب تک اِس بیما ری کی وجہ سے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ47؍ ہزار910؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ85؍ فیصد ہے ۔ کَل ایک ہزار402؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک
77؍ لاکھ91؍ ہزار555؍ مریض اِس بیما ری سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈسے نجات کی شرح97؍ اعشا ریہ 84؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ریاست میں فی الحال 25؍ ہزار570؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل17؍ کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کا انکشاف ہوا تا ہم اورنگ آ باد ضلعے میں ایک مریض دوران علاج لقمۂ اجل بن گیا ۔ اورنگ آباد ضلعے میں9؍ لاتور4؍ بیڑ 3؍ تاہم ناندیڑ ضلعے میں ایک مریض پا یا گیا ۔
***** ***** *****
پلاسٹر آف پیرسPOP کی مورتیاں بنا نے والوں اور اِسکا استعمال کرنے والوں پر مرکزی آلو دگی کنٹرول بورڈ نے جو پا بندی عائد کی ہے اِس کے خلاف داخل کی گئی عرضداشت کو ممبئی ہائی کورٹ نے کَل مسترد کر دیا ۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مناسب ہے ۔ اِس کی وجہ سے ہم اِس معاملے میں نئے سمعات نہیں کر سکتے ۔ اِس کی وضاحت ہائی کورٹ نے کی ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں کَل باغی اراکینِ اسمبلی پر دیپ جیسوال اور سنجئے شِر ساٹ کے خلاف شیو سینا نے مذمتی میڑا وا کیا ۔ ویجا پور میں کَل شیو سینا کے ور کرس کا میڑا وا ہوا ۔ اِس موقعے پر حکو مت نے تر قی کے لیے دیے گئے فنڈس کے اعداد و شمار پیش کر تے ہوئے باغی اراکینِ اسمبلی کے دعوں کو خارج کر دیا گیا اور شیو سینکوں کو متحد رہنے کی اپیل کی گئی ۔رکن اسمبلی امبا داس دانوے نےاِس کی اپیل کی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں گزشتہ 4؍ سے5؍ یوم سے چند مقا مات پر موسلا دھار بارش ہو رہی ہے ۔ پونے ‘ سا تارا اور ناسک گھاٹ کے علاقوںمیںمنگل سے بارش میں اضا فہ ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔ مراٹھواڑہ کے چند مقا مات پر بارش ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔
اِسی بیچ اورنگ آ باد شہر اور اِس کے نوا حی علاقوں میں کَل دو پہر کے بعد زور دار بارش ہوئی ۔جالنہ ضلعے میںکئی مقا مات پر کَل دو پہر کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی ۔ بھو کر دن ‘ جالنہ ‘ بدناپور تعلقوں میں بارش کا زور زیادہ تھا ۔ اِس کی وجہ سے اِن علاقوں کے ندی ‘ نالے لبریز ہو کر بہہ رہے ہیں ۔ ناندیڑ ‘ بیڑ اسی طرح ہنگولی اضلاع میں بھی کَل ہلکی سے اوسط بارش ہوئی ۔
***** ***** *****
خواتین کرکٹ میں کَل شام دامّبولا کے مقام پر سری لنکا نے تیسرے اور آخری 20 - 20 ؍ میچ میں بھارت کو 7؍ وکٹ سے ہرا دیا ۔ سری لنکا نے139؍ رن کا جیت کا نشا نہ 3؍ وکٹ کھو کر حاصل کر لیا جبکہ18؍ گیندوں کا کھیل باقی تھا۔ اِس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیت کر بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 ؍ اوورس میں 5؍ وکٹ پر 138؍ رن بنائے ۔ اِس طرح بھارتیہ خواتین نے یہ سیریز دو ایک سے جیت لی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے...
٭ شیو سینا کے باغی ایکناتھ شِندے گروپ کو سپریم کورٹ کی جانب سے دِلا سہ ‘ نا اہلیت کی نوٹِس
جن16؍ باغی اراکینِ اسمبلی کو دی گئی ہے اُنھیں جواب دینے کے لیے11؍ جولائی تک مہلت
٭ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کی باغی گروپ کی جانب سے وزیر اعلیٰ اُدّھو ٹھا کرے کو کھُلے مکتوب کے ذریعے سے اپیل
٭ باغی 5 ؍ وزراء اور 4؍ مملکتی وزراء کے قلمددان ختم کرنے کا وزیر اعلیٰ کا فیصلہ
٭ رکنِ پارلیمنٹ سنجئے رائوت کو ED کے سمنس
٭ صدر ِ جمہوریہ کے عہدے کے لیے حزب مخالف پارٹیوں کے امید وارو یشونت سنہا کا پرچۂ نامزدگی داخل
٭ ریاست میں کووِڈوباء کے نئے2؍ ہزار369؍ مریض ‘ مراٹھواڑہ میں17؍ متاثرین ‘ اورنگ آ باد ضلعے میں ایک کی موت
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment