Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 02 August 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲ ؍ اگست ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ عالمی مندی کےدوران مُلک کی معیشت کو محفوظ رکھنے کے مقصد سے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ‘
وزیر خزانہ نِر ملا سیتا رمن
٭ مرکز اور ریاست کی مُشتر کہ اسکیمات سے تمام افراد کو مستفید کر وانے کے لیے انتظامیہ باہمی تال میل بر قرار رکھیں ‘
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے
٭ مُلک آمریت کی سمت بڑھ رہا ہے ‘ سیاسی جما عتوں کے ساتھ ساتھ عوام بھی اِس پر غور و فکر کریں ‘
شیو سینا چیف اُدھو ٹھاکرے
اور
٭ کومن ویلتھ گیمس میں چو تھے روز بھارت نے ایک چاندی کا اور 2؍ کانسے کے تمغے حاصل کیے
اب خبریں تفصیل سے...
وزیر خزانہ نِر ملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ عالمی مندی کے پیش نظر حکو مت اپنی معیشت کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔وہ مہنگائی کے موضوع پر کل لوک سبھا میں ہوئی بات چیت میں بول رہی تھیں۔ انہوں نے بتا یا کہ کووِڈ19؍ کی مصیبت کے دوران بھی بھارتی معیشت سب سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھنے والی معیشت ثابت ہو ئی ہے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ دیگر ممالک کے موازنے میں بھارتی معیشت پر مندی کازیادہ اثر نہیں پڑا ۔ محتر مہ سیتا رمن نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے دور حکو مت میں مہنگائی کا تناسب کتنا تھا اِس کا موازنہ موجودہ حکو مت کے دور سے کیے بغیر مودی حکو مت کے دور ِ اقتدار میں مہنگائی پر قابو رکھا گیا یا نہیں یہ بات سمجھ میں نہیں آئے گی ۔ انھوں نے بتا یا کہ مہنگائی پر قا بو پانے کے مقصد سےکوششیں کی جارہی ہیں ۔
***** ***** *****
وزیر اعلی ایکناتھ شِندےنے کہا ہے کہ مرکز اور ریاست کی مُشتر کہ اسکیمات کو تمام افراد تک پہنچا نے کے لیے انتظامیہ اپنی استعداد کار میں اضا فہ کریں ۔ اسکیمات پر عمل در آمد کے بارے میں انھوں نے کَل ممبئی میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا ۔اِس موقعے پر کووِڈ بوسٹر ڈوز میں تیزی لانے ‘ شہروں میں ہائوسنگ وغیرہ اسکیمات کو رفتار دینے کی بھی ہدات دی گئی ۔ ساتھ ہی مراٹھواڑہ واٹر گریڈ کا ایک پرزنٹیشن تیار کر کے اُس کے کچھ حصے مرکزی حکو مت کی اسکیمات میں کس طرح شامل کیے جا سکتے ہیں اس پر غور کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔
اِس کے علا وہ وزیر اعلیٰ نے جل جیوَن مِشن کو رفتار دینے اور ’’ ہر گھر نل سے جل ‘‘ منصوبے پر صدفیصد عمل آوری ہو رہی ہے یا نہیں اِس پر بھی پوری توجہ دینے کی ہدایت دی ۔ہرگھر تِرنگا مہم کو ریاست میں جوش و خروش سے چلانے کے لیے وزیراعلیٰ نے محکمہ ثقافتی امور کوعوامی بیداری میں اضا فہ کرنے کی ہدایت دی ۔
***** ***** *****
ممبئی اور مراٹھی عوام کے بارے میں قابل اعتراض بیان دینے پر گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے معافی مانگ لی ہے ۔اِس خصوص میں جاری کر دہ بیا ن میں انہوں نے کہا کہ اُس تقریر میں اگر مجھ سے غیر اِرادی طور پر کچھ غلطی ہوئی ہے تو مہاراشٹر کے عظیم سنتوں کی تعلیمات کے مطا بق ریاست کے عوام اِس خادم کو معاف کر دیں ۔ اِس سے مہاراشٹر کے عوام کشادہ دلی ظاہر ہو گی ۔
***** ***** *****
مُلک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے اب سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اِس پر غور وفکر کرنے کی ضرورت ہے ۔ شیو سینا کے سر براہ اور سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے یہ بات کہی ۔ پترا چال بد عنوا نی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے شیو سینا کے تر جمان سنجئے رائوت کو گرفتار کیے جانے کے تنا ظر میں وہ گزشتہ روز
اخباری کانفرنس میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔اُنھوں نے کہا کہ علاقائی پارٹیوں کو ختم کرنا بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقصد ہے ۔
اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ گور نر بھگت سنگھ کوشیاری کےبعد بی جے پی کے صدر جے پی نڈّا کا بیان بی جے پی کے مقصد کی بازگشت ہے ۔
***** ***** *****
اسٹیٹ پبلِک سر وِس کمیشن نے سوِل سر وس سمیت درجہ اوّل اور درجہ دوّم کیڈر میں مسا بقتی امتحان کے ذریعے پُر کیے جانے والے سبھی عہدوں کے لیے
Maharashtra Sivil Services Gazetted Pre-examination نامی ایک
Combined Pre-examination لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اِس امتحان میں شر کت کے لیےدر خواست دیتے وقت ہی امید وار سے مختلف عہدوں کے لیے متبادل کا انتخاب کر نے کو کہا جا تاہے ۔اِس کے مطا بق پُر کیے جانے والے عہدوں کی تعداد کی بنیاد پر مین امتحان کے لیے اہل امید واروں کی تعداد طئے کی جائے گی ۔ اِس میں ہر کیڈر کے لیے الگ نتیجہ ظاہر کیا جا ئے گا ۔ ـCombined Pre-examination کے نتائج کی بنیاد پر مین امتحان کے لیے اہل امید وار وں کا مختلف عہدوں کے لیے الگ سے مین امتحان لیا جائے گا ۔
Non- Gazetted درجہ دوم اور درجہ سوّم کیڈر کے لیے بھی
Maharashtra Non- Gazetted Services Combined Pre Examination نامی
ایک ـCombined Pre Examination لیا جائے گا ۔ یہ تبدیلی آئندہ سال ہونے والے امتحان سے لا گو ہو گی ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ19؍ سے متاثرہ مزید830؍ مریض پائے گئے ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر80؍ لاکھ48؍ ہزر285؍ ہو گئی ہے ۔ اِس بیماری کی وجہ سے کَل ایک مریض کی موت واقع ہوگئی ۔ ریاست بھر میں اب تک ایک لاکھ 48؍ ہزار105؍ کورونا مریضوں کی وفات ہو چکی ہے ۔
دوسری جانب ایک ہزار24؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد کَل شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 78؍ لاکھ
87؍ ہزار372؍ کورونا متاثرین علاج معا لجے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ ریاست میں فی الحال 12؍ ہزار
808؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے کے اورنگ آ باد ضلعے میں کَل8؍ اور ناندیڑ ضلعے میں 6؍ کورونا مریض پائے گئے ۔
***** ***** *****
بر مِنگھم میں کھیلے جا رہے کو من ویلتھ گیمس میں کَل چو تھے دِن بھارت نے ایک چاندی کا اور 2؍ کانسے کے تمغے حاصل کیے ۔جوڈو میں خواتین کے48؍ کلو وزن زمرے میں سُشیلا دیوی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور مردوں کے
60؍ کلو وزن زمرے میں وِجئے کمار یادونے کانسے کا تمغہ حاصل کیا ۔ ویٹ لِفٹنگ میں بھی خواتین کے 71؍ کلو وزن زمرے میں ہر جِندر کور نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔
بیڈ مِنٹن میں پی وی سِندھو ‘ لکشیہ سین ‘ چِراغ شیٹی اور ساتوِک سائی راج رینکی ریڈّی نے
آخری رائونڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔
ہاکی میں بھارت کے مردوں کی ٹیم کا انگلینڈ سے مقابلہ برا بری پر ختم ہوا ۔ لان بال میں بھارتیہ خواتین کی ٹیم پہلی مر تبہ فائنل رائونڈ میں پہنچی ہے ۔ مر دوں کی باکسنگ میں امِت پنگھل اور حسام الدین محمد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔ تیراکی کے50؍ میٹر بیک اسٹروک میں مقابلے میں بھارت کا شری ہری نٹراجن فائنل رائونڈ میں داخل ہو چکا ہے ۔
اِس مقابلے میں بھارت 3؍ سونے کے 3؍ چاندی کے اور 3؍ کانسے کے تمغے جیت کر میڈل ٹیلی میں
چھٹے مقام پر ہے۔
***** ***** *****
دوسرے T-20 ؍ کر کٹ مقابلے میں گزشتہ روز ویسٹ اِنڈیز نے بھارت کو 5؍ وکٹ سے شکست دی ۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے بھارتیہ ٹیم نے 138؍ رن بنائے تھے ۔ جوابی بلّے بازی میں ویسٹ اِنڈیز کی ٹیم نے آخری اوور میں 141؍ رن بنا کر جیت حاصل کر لی ۔ 5؍ مقابلوں کی اِس سیریز میں اب دو نوں ٹیمیں ایک ایک سے برا بری پر ہے ۔
***** ***** *****
ووٹر آئی ڈی کو آدھار کارڈ سے مر بوط کر نے کی مہم کا کَل سےآغاز ہوا۔ اورنگ آباد ضلع کلکٹر سُنیل چو ہانے بتا یا کہ اورنگ آباد ضلعے میں29؍ لاکھ31؍ ہزار420؍ رائے دہندگان ہیں ۔ اُنھوں نے سبھی سے یکم اپریل 2023ء تک
ووٹر آئی ڈی کو آ دھار کارڈ سے مر بوط کر نے کی اپیل کی ہے ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...
٭ عالمی مندی کےدوران مُلک کی معیشت کو محفوظ رکھنے کے مقصد سے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ‘
وزیر خزانہ نِر ملا سیتا رمن
٭ مرکز اور ریاست کی مُشتر کہ اسکیمات سے تمام افراد کو مستفید کر وانے کے لیے انتظامیہ باہمی تال میل بر قرار رکھیں ‘
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے
٭ مُلک آمریت کی سمت بڑھ رہا ہے ‘ سیاسی جما عتوں کے ساتھ ساتھ عوام بھی اِس پر غور و فکر کریں ‘
شیو سینا چیف اُدھو ٹھاکرے
اور
٭ کومن ویلتھ گیمس میں چو تھے روز بھارت نے ایک چاندی کا اور 2؍ کانسے کے تمغے حاصل کیے
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment