Thursday, 25 August 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 25 ؍ اگست 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 25 August 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۵  ؍  اگست  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سےپہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭ وِدھان بھون کے احا طے میں بر سر اقتدار  اور  اپو زیشن جماعتوں کے اراکینِ اسمبلی کے بیچ دھکّا مُکّی  ‘  

ایک دوسرے پر لگائے بد سلو کی  اور 

 نا زیبا الفاظ کے استعمال کا الزام

٭ مہاراشٹر پولس میں جلد ہو گی 7؍ ہزار  اہلکاروں کی بھر تی  ‘  وزیر داخلہ  دیویندر پھڑ نویس کا اعلان 

٭ غیر یقینی صورتحال کےبیچ اُدھو ٹھا کرے گروپ  اور  ایکناتھ شِندے گروپ کی عرضیوں پر آج سپریم کورٹ میں سماعت کا امکان  ‘  تا ہم عدالت کی جانب سے جاری فہرست میں 

معاملہ نہیں ہے شامل 

اور

٭ مہا راشٹر حکو مت نے گنیش چتر تھی سے پہلے استا تذہ  اور  غیر تدریسی عملے کی تنخواہیں ادا کرنے کا لیا فیصلہ  ‘  

سر کاری حکم نا مہ جاری 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ ممبئی میں وِدھان بھون میں کَل بر سر اقتدار  اور  اپو زیشن جماعتوں کے اراکین ِ اسمبلی آپس میں لڑ پڑے  اور  ایک  دوسرے کے ساتھ دھکاّ مُکّی کی ۔ وِدھان بھون کی سیڑ ھیوں پر بر سر اقتدار شِندے گروپ  اور  مہا وکاس آ گھاڑی کے اراکین آمنے سامنے آ گئے  اور  ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کر نے لگے ۔ اِس دوران شِندے گروپ کے رکنِ اسمبلی بھرت گو گاو لے نے کہا کہ اپو زیشن اراکین روز ہمارے خلاف نعرے بازی کر تے ہیں  اور  آج ہم نے نعرے لگائے تو ہمارے ساتھ دھکاّ مُکّی کی گئی ۔

دوسری جانب نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما انیل پاٹل نے الزام لگا یا کہ بر سر اقتدار جماعت ایوان میں بھی اُنھیں بولنے نہیں دیتی  اور  اب ایوان کے باہر بھی اُن کی آ واز کو دبا نے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ 

اِس دوران این سی پی کے رکن ِاسمبلی امول مِٹکری نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندےسے کی گئی شکا یت میں کہا کہ ایک رکن اسمبلی نے اُن کےساتھ گالی گلوچ بھی کی ہے ۔ اِس واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے  اور اپو زیشن لیڈر اجیت پوار اپنی پارٹیوں کے اراکینِ اسمبلی کو سمجھا بجھا کر ایوان میں لے گئے ۔

***** ***** ***** 

اِس بیچ وِدھان بھون کے احا طے میں پیش آئے اِس واقعے کو کانگریس رہنما با لا صاحب تھو رات نے افسوسناک قرار دیا ہے ۔ تھو رات نے کہا کہ یہ تصویر دیکھنے کے بعد مہاراشٹر کے عوام اور کسانوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ آندو لن کرنا اپو زیشن جماعتوں کا حق ہے  لیکن اب سر کار میں شامل جماعتیں آندو لن کرنے لگی ہیں ۔ با لا صاحب تھو رات نے مزید کہا کہ بر سر اقتدار جماعت کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہو نا چا ہیے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ میں جلد ہی 7؍ ہزار پولس اہلکاروں کی بھر تی کی جائے گی ۔ اِس بارے میں حکم نا مہ جا ری کر دیا گیا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ  اور  وزیر داخلہ دیویندر پھڑ نویس نے کَل وِدھان سبھا میں یہ جانکاری دی ۔ اُنھوں نے کہا کہ پولس محکمے میں افرادی قوت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے 7؍ ہزار پولس اہلکاروں کی بھر تی کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ پھڑ نویس نے بتا یا کہ اِس بارے میں کار وائی شروع کرنے کے احکا مات دیے گئے ہیں ۔ساتھ ہی پھڑ نویس نے یہ بھی کہا کہ اِس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ کسی افسر کو ایک ہی عہدے پر یا کسی شہر میں زیادہ وقت کے لیے تعینات نہ کیا جائے۔

***** ***** ***** 

وِدھان بھون کے داخلی گیٹ کے سامنے خود سوزی کی کوشش کر نے والے عثمان آ باد کے کسان سُبھاش دیشمکھ سے کَل وِدھان سبھا میں اپو زیشن لیڈر اجیت پوار نے ممبئی کے  جے  جے  اسپتال جاکر ملاقات کی ۔ اجیت پوار نے اُنھیں دِلا سہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طرح کے حالات سے دلبر داشتہ نہ ہوں  اور  کوئی انتہائی قدم نہ اُٹھا ئیں ۔ اجیت پوار نے تیقن دیتے ہوئے کہا کہ زراعت سے جُڑے مسائل کو حل کرنے میں اپو زیشن جماعتیں ہر ممکن کوشش کریں گی ۔ واضح رہے کہ کسا ن دیشمکھ نے خود کو منگل کے روز آ گ لگا نے کی کوشش کی تھی ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں جاری اقتدار کی رسہ کشی پر شیو سینا کے اُدھو ٹھا کرے گروپ  اور  ایکناتھ شِندے گروپ کی جانب سے داخل کی گئی مختلف عرضیوں پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہو نے کا امکان ہے ۔ تاہم سنوائی آئینی بینچ کے روبرو ہو گی  یا  نہیں اِس بارے میں ابھی تصویر واـضح نہیں ہے ۔ عدالت کی جانب سے جا ری روز مرّہ کے کاموں کی فہرست میں یہ معاملہ شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم آئینی بینچ عین وقت پر بھی اِس معاملے کو سماعت کے لیے منتخب کر سکتی ہے ۔

اِس سے پہلے منگل کو ہوئی سماعت میں اِس معاملے کو 5؍ ججوں والی آئینی بینچ کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ تبھی یہ وضاحت کی گئی تھی کہ اگلی سما عت آج یعنی جمعرات کو ہو گی ۔

***** ***** ***** 

بی جے پی رہنما کریٹ سو میّہ کی شکایت کے بعد شیو سینا رہنما  اور  رکن ِ پارلیمنٹ سنجئے رائوت کے کاروباری دوست سُجیت پاٹکر کے خلاف دھو کہ دہی کا معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پاٹکر پرالزام ہے کہ اُنھوں نے ممبئی کے لائف لائن اسپتال میں 38؍ کروڑ  روپیوں کی جعلسازی  اور گھپلہ کیا ہے ۔ اپنی شکایت میں سومیّہ نے کہا تھا کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کورونا وائرس کے دوران ممبئی کے مختلف جمبو کووِڈ کیئر سینٹرس کو طِبّی خد مات فراہم کرنے کے لیے ٹینڈرس جا ری کیے تھے اور اِس دوران پاٹکر نے فرضی کاغذات بنا کر دہی سر جمبو کووِڈ سینٹرکا  کانٹریکٹ حاصل کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت نے گنیش چتر تھی سے پہلے اسا تذہ  اور  اسکو لی ملازمین کی تنخوا ہیں ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ گنیش چتر تھی کا تہوار 31؍ اگست کو ہے لہذا 29؍ اگست سے پہلے اسا تذہ کی اگست مہینے کی تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ اساتذہ کی  مختلف تنظیموں نے کیا تھا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں1913؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اِس وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک کورونا پا زیٹیو ہو چکے مریضوں کی کُل تعدادبڑھ کر80؍ لاکھ89؍ ہزار

389؍ ہو گئی ہے ۔ وہیں اِس بیما ری سے کَل ریاست بھر میں5؍ مریضوں کی موت کا اندراج ہوا ۔

دوسری جانب کَل ایک دِن میں ریاست بھر میں1185؍ افراد کو  کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد  اسپتالوں سے اُن کے گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اِس بیما ری سے ٹھیک ہونے والوں کی کُل تعداد بڑھ کر79؍ لاکھ 28؍ ہزار603؍ سے تجا وز کر گئی ہے ۔ کووِڈ19؍ سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب98؍ ہو گیا ہے ۔ فی الحال مہاراشٹربھر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد12,578؍ہے  اور  اِن سبھی مریضوں کا علاج جاری ہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں گزشتہ روز49؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض منظر عام پر آئے ۔ اِن مریضوں میں سب سے زیادہ تعداد ناندیڑ ضلعے سے ہے جہاں 12؍ افراد کو  کورونا پازیٹیو پا یا گیا ۔ اِسی طرح لاتور میں11؍ عثمان آ باد میں10؍  اور  اورنگ آباد ضلعے میں8؍ لوگوں میں کَل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ جالنہ ضلعے میں4؍ بیڑ میں2؍  اور  پر بھنی  اور  ہنگولی ضلعوں میں ایک-ایک شخص کو  کَل کورونا پا زیٹیو قرار دیا گیا ۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلعے کی سبھی نگر پریشد وں  اور  نگر پنچایتوں کو پلا سٹِک  اور  کچرے سے پاک کرنے کا فیصلہ ضلع کلکٹر پر تھوی راج بی پی نے لیا ہے ۔ کچرے کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکا نے لگا نے کے ماہر رام داس کو کرے نے لاتور ضلعے کے جوائنٹ کمشنر کا عہدہ سنبھال لیا  اور  کَل نلنگا نگر پریشد  اور  شرور  اننت پال نگر پنچایت سے اپنے کام کی شروعات کی ۔ آنے والے 17؍ ستمبر  یعنی مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام دِن تک لاتور شہر کو کچرے  اور  پلاسٹِک سے نجات دلا نے کی منصوبی بندی کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے کے پیٹھن میں واقع جائیکواڑی ڈیم سے خارج کیے جا رہے پا نی کی مقدار میں اضا فہ کیا گیا ہے ۔ ڈیم کے18؍ در وازوں کو آ دھے فٹ سے بڑھا کر ایک فٹ تک کھول دیا گیا ہے جس سے کُل 18؍ ہزار864؍ گھن فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی گو دا وری ندی میں چھوڑا جا رہا ہے ۔ حکو مت نے ندی کنا رے آ باد گائوں کو الر ٹ رہنے کا مشورہ جا ری کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے کے نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سا بق رکن اسمبلی شرینِواس گور ٹھیکر عُرف باپو صاحب کَل رات چل بسے ۔ وہ 74؍ برس کے تھے ۔ گور ٹھیکر نے بھو کر اسمبلی حلقے میں2؍مرتبہ چُنائو جیتا تھا ۔ وہ ناندیڑ ضلع پریشد کے سابق صدر بھی رہے ہیں ۔ اِس کے علا وہ گور ٹھیکر نے ڈسٹرکٹ کو آپریٹیو بینک کے ڈائریکٹر  اور  ناندیڑ این سی پی کے ضلع صدر کے طور پر بھی کام کیا  ہے ۔

***** ***** ***** 

عثمان آباد ضلعے کے عمر گہ کےتحصیلدار  راہل پاٹل کو 20؍ ہزار روپیوں کی رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیو رو نے کَل گرفتار کر لیا ۔ شکا یت گذار کے گھر کے تعمیری کام کے لیے در کار ریت کے4؍ ٹرک بھجوا نے  اور  اُن پر کوئی کار وائی نہ کرنے کے بدلے پاٹل نے یہ رشوت مانگی تھی ۔ جسے قبول کر تے ہوئے اینٹی  کرپشن بیو رو کی ٹیم نے اُنھیں گرفتار کر لیا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد شہر میں اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت سا بق فو جیوں کی بھر تی کی جائے گی ۔ اِس کے مطا بق ہیوی وہیکل ڈرائیوِنگ لائسنس رکھنے والے تجر بہ کار 20؍ سابق فو جیوں  کا  کانٹریکٹ کی بنیاد پر ڈرائیور  اور  کنڈکٹر کے طور پر تقرر کیا جائے گا ۔ اِس کے لیے جمعہ کے روز صبح11؍ بجے نندن وَن کالو نی میں واقع ضلع سینک کلیان دفتر میں ٹیسٹ لیے جائیں گے ۔ اہل سا بق فو جیوں سے اپنے دستا ویزات کےساتھ مذکورہ مقام پر موجود رہنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

خاندانی تنازعات سے نمٹنے والے فیملی کورٹس کی تعداد میں ضرورت کے مطا بق اضا فہ کیا جائے گا ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کَل وِدھان پریشد میں یہ بات کہی ۔ پھڑ نویس وقفہ سوا لات کے دوران سوالوں کے جواب دے رہے تھے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ لاتور  ‘  بیڑ  ‘  جالنہ  ‘  عثمان آ باد  اور  پر بھنی سمیت 14؍ مقا مات پر5؍ سال کے لیے قائم کیے گئے فیملی کورٹس کو اب مستقل طور پر جاری رکھنے کو منظوری دیدی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 


 اور آخر میں اہم خبریں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...


٭ وِدھان بھون کے احا طے میں بر سر اقتدار  اور  اپو زیشن جماعتوں کے اراکینِ اسمبلی کے بیچ دھکّا مُکّی  ‘  

ایک دوسرے پر لگائے بد سلو کی  اور 

 نا زیبا الفاظ کے استعمال کا الزام

٭ مہاراشٹر پولس میں جلد ہو گی 7؍ ہزار  اہلکاروں کی بھر تی  ‘  وزیر داخلہ  دیویندر پھڑ نویس کا اعلان 

٭ غیر یقینی صورتحال کےبیچ اُدھو ٹھا کرے گروپ  اور  ایکناتھ شِندے گروپ کی عرضیوں پر  آج سپریم کورٹ میں سماعت کا امکان  ‘  تا ہم عدالت کی جانب سے جاری فہرست میں 

معاملہ نہیں ہے شامل 

اور

٭ مہا راشٹر حکو مت نے گنیش چتر تھی سے پہلے استا تذہ  اور  غیر تدریسی عملے کی تنخواہیں ادا کرنے کا لیا فیصلہ  ‘  

سر کاری حکم نا مہ جاری 


اِس کے ساتھ ہی آ کاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭






No comments: