Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 01 November-2022Time: 09:00-09:10 amآکاشوانی اورنگ آبادعلاقائی خبریںتاریخ: یکم نومبر ۲۰۲۲ءوقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
::::: سرخیاں::::::پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:٭ رانجن گائوں میں الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر اور سی ڈیک کے تحت الیکٹرانکس ڈیزائننگ منصوبے کو مرکزی حکومت کی منظوری۔٭ مہا وِکاس آگھاڑی حکومت کے دورِ اقتدار میں ریاست سے باہر جانے والے پروجیکٹس کا گناہ ہمارے ماتھے نہ منڈھا جائے: دیویندر پھڑنویس۔پھڑنویس عوام کو گمراہ کررہے ہیں؛ سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے کا جوابی الزام٭ ریاست میں مختلف محکموں میں ملازمین کی بھرتی پابندی ایک برس کیلئے اُٹھالی گئی۔٭ ریاست میں اقتدار کی رسّہ کشی سے متعلق آج عدالت ِ عظمیٰ میں سماعت۔٭ ملک بھر میں آج سے ای روپی کرنسی کا تجرباتی آغاز۔اور۔۔٭ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیاء کی آئر لینڈ کے خلاف 42 رَنوں سے فتح۔اب خبریں تفصیل سے: پونا سے قریب واقع رانجن گائوں میں الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر کے قیام کا اعلان اطلاعات و ٹکنالوجی کے مملکتی وزیر راجیو چندر شیکھر نے کیا ہے۔ وہ کل نئی دہلی میں اخباری نمائندوں سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس کلسٹر میں دو ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائیگی‘ جس سے پانچ ہزار روزگار مہیا ہوسکیں گے۔ اس سے اسٹارٹ اَپ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اسکے علاوہ سی ڈیک کے تحت ایک الیکٹرانک ڈیزائننگ پروجیکٹ کے قیام کا اعلان بھی چندر شیکھر نے کیا اور کہا کہ اس پروجیکٹ میں ایک ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ کم و بیش 297 ایکڑ اراضی پر محیط اس مجوزہ کلسٹر میں آئی ایف بی ریفریجریشن کمپنی نے 450 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ علاوہ ازیں انڈسٹریل الیکٹرانک‘ کنزیومر الیکٹرانکس‘ سولار پی وی مینوفیکچرنگ اور ای موبیلٹی پروڈکٹس جیسے کئی منصوبے ریاست میں آنے کی توقع انھوں نے ظاہر کی۔ریاست میں الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر کے قیام کے اعلان پر نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے مرکزی حکومت سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ ممبئی میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مرکز نے ریاست کو یہ ایک تحفہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ سرمایہ کاری اور روزگار الیکٹرانکس کے شعبے میں ہی ممکن ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل پارک بھی دیا جائیگا، جس میں سے ایک پارچہ بافی کلسٹر مہاراشٹر میں قائم ہوگا۔ اس سلسلے میں تجاویزاتی رپورٹ حتمی مراحل میں ہے۔ اس ضمن میں نئے برس میں بجٹ تک یا بجٹ سے قبل ہی اعلان متوقع ہے۔ ریاست سے باہر جانے والے منصوبوں سے متعلق نائب وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ سابقہ وزیرِ صنعت سبھاش دیسائی نے واضح کیا تھا کہ فاکسکان پروجیکٹ ریاست میں قائم نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ حزبِ اختلاف نے جعلی بیانیہ فاکسکان سے متعلق تیار کیا۔ اُدّھو ٹھاکرے دورِ حکومت میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ فاکسکان مہاراشٹر میں نہیں آئیگا۔ مزید یہ کہ ٹاٹا ائیربس کو گجرات منتقل ہونے سے روکنے کیلئے کوئی عملی کاروائی نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ سیفران بھی 2021 میں ہی ریاست سے منتقل ہوا اور اب یہ بیانیہ مشتہر کیا جارہا ہے کہ یہ پروجیکٹس موجودہ حکومت کے دور میں ریاست سے باہر گئے جوکہ مبنی بر دروغ ہے۔ دیویندر پھڑنویس نے اعلان کیا کہ نانار ریفائنری پروجیکٹ منسوخ نہیں ہوا‘ وہ ریاست میں ہی لگایا جائیگا۔ جس میں 75 فیصد شراکت مرکزی حکومت کی کمپنیوں کی ہے۔ پروجیکٹ سے ایک لاکھ افراد کو براہِ راست روزگار ملے گا۔دیویندر پھڑنویس کی اخباری کانفرنس کے بعد شیوسینا اُدّھو باڑا صاحب ٹھاکرے گروپ کے رہنماء اور سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے اس پر ردّعمل دیا۔ انھوں نے کہا کہ اعداد و شمار سے کھیل کر پھڑنویس عوام کو گمراہ کررہے ہیں اور وضاحت کی کہ فاکسکان اور ویدانتا فاکسکان دو مختلف اور علیحدہ علیحدہ پروجیکٹس ہیں۔ اس میں سے پہلا پروجیکٹ تملناڈو میں اور دوسرا امریکہ منتقل ہوا۔ جن میں سے ایک پروجیکٹ سیمی کنڈکٹر اور ایک موبائل سازی کا تھا۔ یہ دو علیحدہ پروجیکٹ الگ الگ وقت میں آئے۔ اس لیے نائب وزیرِ اعلیٰ مہاراشٹر کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ آدتیہ ٹھاکرے نے مزید وضاحت کی کہ بلک ڈرگ پارک اور میڈیکل ڈیوائس پارک کیلئے تجاویز مرکز کو ارسال کی جاچکی تھیں۔ تجاویز ارسال نہ کرنے کا الزام غلط ہے۔ اس وقت کے وزیرِ صنعت سبھاش دیسائی نے منصوبہ بندی محکمے کے اعلیٰ افسر امیتابھ کانت سے اس خصوص میں ملاقات بھی کی تھی۔پرہار سنگھٹنا کے رکنِ اسمبلی اور سابق وزیر بچو کڑو اور امراوتی کے رکنِ اسمبلی روی رانا کے مابین صلح صفائی ہوچکی ہے۔ یہ اطلاع نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے دی۔ انھوں نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجودگی میں یہ افہام و تفہیم ہوئی۔ جس میں دونوں رہنمائوں نے اعتراف کیا کہ غصے میں بیانات جاری ہوئے تھے۔ریاستی حکومت کے مختلف محکموں میں ملازمتوں میں بھرتی پر عائد پابندیوں میں ایک برس کیلئے رعایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری فیصلہ کل جاری کیا گیا۔ ترمیم شدہ کانٹریکچول بھرتی مکمل کرنے والے سرکاری شعبوں کو عام خدمات کے کوٹے سے آسامیاں صد فیصد پُر کرنے کو منظوری دی گئی اور جن شعبوں میں یہ نامکمل ہیں انھیں 80 فیصد تقرری کو محکمۂ مال گذاری نے اجازت دی ہے۔ تاہم ڈرائیور اور درجۂ چہارم کی آسامیوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ ملازمتوں میں بھرتی کی یہ رعایت صرف 15 اگست 2023 تک قائم رہے گی۔ریاست میں اقتدار کی رسّہ کشی سے متعلق سماعت آج عدالت ِ عظمیٰ میں ہوگی۔ چیف جسٹس دھننجے چوڑ کی زیرِ صدارت پانچ رکنی آئینی بینچ یہ سماعت کرے گا۔ 16 ارکانِ اسمبلی کی نااہلی کے ساتھ ساتھ دیگر قانونی پیچیدگیوں پر بھی آج سماعت متوقع ہے۔وزیرِ زراعت عبدالستار نے کہا ہے کہ کسانوں کو ایک روپیہ میں فصل بیمہ مل سکے اس کیلئے ریاستی حکومت کوشاں ہے اور اس ضمن میں مرکزی حکومت کو تجاویز ارسال کی جاچکی ہیں۔ کل اورنگ آباد میں صحیفہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موسلادھار بارش کے باعث ہوئے نقصانات کے پنچنامے کیے جارہے ہیں اور اندرونِ 10 یوم یہ کام مکمل ہوجائیگا۔ملک میں آج سے ڈیجیٹل روپی کرنسی کا تجرباتی بنیادوں پر آغاز ہوگا۔ ابتداء میں ہول سیل شعبے میں سرکاری کاروبار کیلئے یہ ڈیجیٹل کرنسی استعمال ہوگی۔ آر بی آئی کے جاری کردہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اس ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال سے انٹربینک کاروبار مستحکم ہوگا اور نقد رقم کا لین دین کم ہوگا۔ نیز اندرونِ ایک ماہ عوام بھی اس ڈیجیٹل روپی کرنسی کا استعمال کرسکیں گے۔مردِ آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 147 ویں جینتی کل ملک بھر میں ایکتا دِن کے طور پر منائی گئی۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں ایکتا دوڑ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ صدرِ جمہوریہ درَوپدی مُرمو‘ نائب صدر جگدیپ دھنکڑ اور وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے دہلی کے پٹیل چوک میں سردار پٹیل کے قدِ آدم مجسّمے پر پھول چڑھائے اور بعد میں امیت شاہ نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایکتا دوڑ کا افتتاح کیا۔سابق وزیرِ اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی 38 ویں برسی پر کل انھیں ملک بھر میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں نے دہلی میں شکتی استھل میں واقع اندرا گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھائے۔پنڈھر پور کارتکی یاترا کیلئے پیدل جانے والی یاترا میں موٹر گاڑی گھس جانے سے 7 زائرین کچل کر ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ شولاپور ضلع کے میرج- سانگولا راستے پر یہ حادثہ ہوا۔ ہلاک ہونے والے وارکریوں میں 4 خواتین شامل ہیں۔آسٹریلیاء میں جاری ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل میزبان آسٹریلیاء نے آئرلینڈ کو 42 رَنوں سے شکست دے دی۔ اس ٹورنامنٹ میں آج افغانستان کا مقابلہ سری لنکا سے اور انگلینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
اب خبریں تفصیل سے: پونا سے قریب واقع رانجن گائوں میں الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر کے قیام کا اعلان اطلاعات و ٹکنالوجی کے مملکتی وزیر راجیو چندر شیکھر نے کیا ہے۔ وہ کل نئی دہلی میں اخباری نمائندوں سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس کلسٹر میں دو ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائیگی‘ جس سے پانچ ہزار روزگار مہیا ہوسکیں گے۔ اس سے اسٹارٹ اَپ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اسکے علاوہ سی ڈیک کے تحت ایک الیکٹرانک ڈیزائننگ پروجیکٹ کے قیام کا اعلان بھی چندر شیکھر نے کیا اور کہا کہ اس پروجیکٹ میں ایک ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ کم و بیش 297 ایکڑ اراضی پر محیط اس مجوزہ کلسٹر میں آئی ایف بی ریفریجریشن کمپنی نے 450 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ علاوہ ازیں انڈسٹریل الیکٹرانک‘ کنزیومر الیکٹرانکس‘ سولار پی وی مینوفیکچرنگ اور ای موبیلٹی پروڈکٹس جیسے کئی منصوبے ریاست میں آنے کی توقع انھوں نے ظاہر کی۔ریاست میں الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کلسٹر کے قیام کے اعلان پر نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے مرکزی حکومت سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ ممبئی میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مرکز نے ریاست کو یہ ایک تحفہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ سرمایہ کاری اور روزگار الیکٹرانکس کے شعبے میں ہی ممکن ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل پارک بھی دیا جائیگا، جس میں سے ایک پارچہ بافی کلسٹر مہاراشٹر میں قائم ہوگا۔ اس سلسلے میں تجاویزاتی رپورٹ حتمی مراحل میں ہے۔ اس ضمن میں نئے برس میں بجٹ تک یا بجٹ سے قبل ہی اعلان متوقع ہے۔ ریاست سے باہر جانے والے منصوبوں سے متعلق نائب وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ سابقہ وزیرِ صنعت سبھاش دیسائی نے واضح کیا تھا کہ فاکسکان پروجیکٹ ریاست میں قائم نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ حزبِ اختلاف نے جعلی بیانیہ فاکسکان سے متعلق تیار کیا۔ اُدّھو ٹھاکرے دورِ حکومت میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ فاکسکان مہاراشٹر میں نہیں آئیگا۔ مزید یہ کہ ٹاٹا ائیربس کو گجرات منتقل ہونے سے روکنے کیلئے کوئی عملی کاروائی نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ سیفران بھی 2021 میں ہی ریاست سے منتقل ہوا اور اب یہ بیانیہ مشتہر کیا جارہا ہے کہ یہ پروجیکٹس موجودہ حکومت کے دور میں ریاست سے باہر گئے جوکہ مبنی بر دروغ ہے۔ دیویندر پھڑنویس نے اعلان کیا کہ نانار ریفائنری پروجیکٹ منسوخ نہیں ہوا‘ وہ ریاست میں ہی لگایا جائیگا۔ جس میں 75 فیصد شراکت مرکزی حکومت کی کمپنیوں کی ہے۔ پروجیکٹ سے ایک لاکھ افراد کو براہِ راست روزگار ملے گا۔دیویندر پھڑنویس کی اخباری کانفرنس کے بعد شیوسینا اُدّھو باڑا صاحب ٹھاکرے گروپ کے رہنماء اور سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے اس پر ردّعمل دیا۔ انھوں نے کہا کہ اعداد و شمار سے کھیل کر پھڑنویس عوام کو گمراہ کررہے ہیں اور وضاحت کی کہ فاکسکان اور ویدانتا فاکسکان دو مختلف اور علیحدہ علیحدہ پروجیکٹس ہیں۔ اس میں سے پہلا پروجیکٹ تملناڈو میں اور دوسرا امریکہ منتقل ہوا۔ جن میں سے ایک پروجیکٹ سیمی کنڈکٹر اور ایک موبائل سازی کا تھا۔ یہ دو علیحدہ پروجیکٹ الگ الگ وقت میں آئے۔ اس لیے نائب وزیرِ اعلیٰ مہاراشٹر کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ آدتیہ ٹھاکرے نے مزید وضاحت کی کہ بلک ڈرگ پارک اور میڈیکل ڈیوائس پارک کیلئے تجاویز مرکز کو ارسال کی جاچکی تھیں۔ تجاویز ارسال نہ کرنے کا الزام غلط ہے۔ اس وقت کے وزیرِ صنعت سبھاش دیسائی نے منصوبہ بندی محکمے کے اعلیٰ افسر امیتابھ کانت سے اس خصوص میں ملاقات بھی کی تھی۔پرہار سنگھٹنا کے رکنِ اسمبلی اور سابق وزیر بچو کڑو اور امراوتی کے رکنِ اسمبلی روی رانا کے مابین صلح صفائی ہوچکی ہے۔ یہ اطلاع نائب وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے دی۔ انھوں نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کی موجودگی میں یہ افہام و تفہیم ہوئی۔ جس میں دونوں رہنمائوں نے اعتراف کیا کہ غصے میں بیانات جاری ہوئے تھے۔ریاستی حکومت کے مختلف محکموں میں ملازمتوں میں بھرتی پر عائد پابندیوں میں ایک برس کیلئے رعایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری فیصلہ کل جاری کیا گیا۔ ترمیم شدہ کانٹریکچول بھرتی مکمل کرنے والے سرکاری شعبوں کو عام خدمات کے کوٹے سے آسامیاں صد فیصد پُر کرنے کو منظوری دی گئی اور جن شعبوں میں یہ نامکمل ہیں انھیں 80 فیصد تقرری کو محکمۂ مال گذاری نے اجازت دی ہے۔ تاہم ڈرائیور اور درجۂ چہارم کی آسامیوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ ملازمتوں میں بھرتی کی یہ رعایت صرف 15 اگست 2023 تک قائم رہے گی۔ریاست میں اقتدار کی رسّہ کشی سے متعلق سماعت آج عدالت ِ عظمیٰ میں ہوگی۔ چیف جسٹس دھننجے چوڑ کی زیرِ صدارت پانچ رکنی آئینی بینچ یہ سماعت کرے گا۔ 16 ارکانِ اسمبلی کی نااہلی کے ساتھ ساتھ دیگر قانونی پیچیدگیوں پر بھی آج سماعت متوقع ہے۔وزیرِ زراعت عبدالستار نے کہا ہے کہ کسانوں کو ایک روپیہ میں فصل بیمہ مل سکے اس کیلئے ریاستی حکومت کوشاں ہے اور اس ضمن میں مرکزی حکومت کو تجاویز ارسال کی جاچکی ہیں۔ کل اورنگ آباد میں صحیفہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موسلادھار بارش کے باعث ہوئے نقصانات کے پنچنامے کیے جارہے ہیں اور اندرونِ 10 یوم یہ کام مکمل ہوجائیگا۔ملک میں آج سے ڈیجیٹل روپی کرنسی کا تجرباتی بنیادوں پر آغاز ہوگا۔ ابتداء میں ہول سیل شعبے میں سرکاری کاروبار کیلئے یہ ڈیجیٹل کرنسی استعمال ہوگی۔ آر بی آئی کے جاری کردہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اس ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال سے انٹربینک کاروبار مستحکم ہوگا اور نقد رقم کا لین دین کم ہوگا۔ نیز اندرونِ ایک ماہ عوام بھی اس ڈیجیٹل روپی کرنسی کا استعمال کرسکیں گے۔مردِ آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 147 ویں جینتی کل ملک بھر میں ایکتا دِن کے طور پر منائی گئی۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں ایکتا دوڑ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ صدرِ جمہوریہ درَوپدی مُرمو‘ نائب صدر جگدیپ دھنکڑ اور وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے دہلی کے پٹیل چوک میں سردار پٹیل کے قدِ آدم مجسّمے پر پھول چڑھائے اور بعد میں امیت شاہ نے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں ایکتا دوڑ کا افتتاح کیا۔سابق وزیرِ اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی 38 ویں برسی پر کل انھیں ملک بھر میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں نے دہلی میں شکتی استھل میں واقع اندرا گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھائے۔پنڈھر پور کارتکی یاترا کیلئے پیدل جانے والی یاترا میں موٹر گاڑی گھس جانے سے 7 زائرین کچل کر ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ شولاپور ضلع کے میرج- سانگولا راستے پر یہ حادثہ ہوا۔ ہلاک ہونے والے وارکریوں میں 4 خواتین شامل ہیں۔آسٹریلیاء میں جاری ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل میزبان آسٹریلیاء نے آئرلینڈ کو 42 رَنوں سے شکست دے دی۔ اس ٹورنامنٹ میں آج افغانستان کا مقابلہ سری لنکا سے اور انگلینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
No comments:
Post a Comment