Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 13 December 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۳؍ دسمبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ G20
؍کے تر قیاتی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس آج سے ممبئی میں
٭ مہاراشٹر- کرنا ٹک سر حدی تنازعے کےتناظر میں وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے احمد آباد میں
کرنا ٹک کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی
٭ عظیم شخصیات سے متعلق نا مناسب بیان دینے کے معاملے میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے
مرکزی وزیر داخلہ کو خط لکھا
اور
٭ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر چندر کانت پاٹل نے عظیم شخصیات سے متعلق نا مناسب بیان پر ایک بار پھر معافی ما نگی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ بھارت کی صدارت میں G20؍ تر قیاتی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس آج سے ممبئی میں شروع ہو رہا ہے ۔ اِس اجلاس میں شرکت کی غرض سے ممبئی پہنچنے والے تمام ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کا مہاراشٹرین روایتی طرز پراستقبال کیا گیا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال آئی اقتصادی مشکلات کے بعدG20؍ میں ڈیو لپمنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے ۔ یہ گروپ سال2030ء تک پائیدار تر قی کو یقینی بنا نے کے مقصد سے کام کر رہا ہے ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر - کرناٹک سرحدی تنازعے کے دوران وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی کَل احمد آباد ہوائی اڈے پر ملا قات ہوئی ۔ خبر ہے کہ اِس ملا قات میں دونوں رہنمائوں کے ما بین سرحدی تنازعے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے ۔ اِس موقعے پر فریقین نے اشتعال انگیز بیا نات سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس بھی اِس موقعے پر موجود تھے۔
***** ***** *****
عظیم شخصیات کے بارے میں نا مناسب بیان دینے کے معاملے میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ کو خط لکھ کر اپنا موقف پیش کیا ہے ۔ اُنھو ں نے لکھا ہے کہ عظیم شخصیات کی توہین کرنے کا خیال میرے خواب میں بھی نہیں آسکتا ۔
***** ***** *****
اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر چندر کانت پاٹل نے بھی عظیم شخصیات سے متعلق نا مناسب بیان پر کَل ایک بار پھر معافی مانگی ۔ ایک پیغام میں اُنھوں نے کہا کہ عظیم شخصیات سے متعلق بات کر تے ہوئے میں نے غلطی سے عام بول چال کی زبان کےالفاظ استعمال کر لیے کسی کو دکھ پہنچا نا میرا مقصدنہیں تھا ۔ اُنھوں نے اِس تنازعے کو ختم کرنے کی اپیل بھی کی ہے ۔
***** ***** *****
گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور بر سر ِ اقتدار وزراء کےقابلِ احترام شخصیات سے متعلق نا مناسب بیان کی مذمت میں کَل بیڑ شہر میں بند منا یا گیا ۔اِس سلسلے میںشیو پریمیو نے کَل شہر میں ریلی بھی نکا لی تھی ۔ اِس موقعے پر ضلع کلکٹر کی معرفت حکو مت کو محضر بھی روانہ کیا گیا ۔
***** ***** *****
تمام کرنسیوں کے مقابلے بھارتی روپیہ زیادہ مضبوط ہے ۔ مرکزی وزیر خزانہ نِر ملا سیتا رمن نے گزشتہ روز لوک سبھا میں یہ بات بتائی ۔ وزیر موصوفہ نے بتا یا کہ ڈالر اور روپیے کی قدر میں اُتار چڑھائو کا معیشت پر کوئی منفی اثر نہ ہو اِس کے لیے ریزر وبینک نے غیر ملکی زرِمبادلہ کا استعمال کیا ۔
***** ***** *****
شِندے - پھڑ نویس حکو مت نے 4؍ مہینوں میں ہی ریاستی کی ساکھ کو کھائی میں گرا دیا ہے ۔مہاراشٹر پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر نا نا پٹو لے نے یہ تنقید کی ہے ۔اُنھوں نے کہا کہ ریاست میں عظیم شخصیات کی مسلسل توہین ہو رہی ہے لیکن پھر بھی کوئی کار وائی نہیں کی جا رہی ۔جناب پٹو لے نے بتا یا کہ قابِل احترام شخصیات کی توہین اور ریاست کے مختلف مسائل کے حوالے سے مہا وِکاس آگھاڑی آئندہ17؍ تاریخ کو ممبئی میں مہا مورچہ نکا ل کر حزب اقتدار سے جواب طلب کرے گی ۔
***** ***** *****
اغذیہ و ادویہ انتظا میہ نے یہ وضاح کر دیا ہے کہ ہسپتالوں سے منسلک فارمسی اسٹور سے ادویات خریدنا لازمی نہیں ہے ۔ اغذیہ و ادویہ انتظامیہ کے کمشنر ابھِمنیو کاڑے نے اِس خصوص میں مکتوب جاری کیا ہے ۔
***** ***** *****
شیو سینا پارٹی اور تیر کمان نشانی کے حوالے سے کَل مرکزی انتخابی کمیشن کے روبرو سنوائی ہوئی ۔ فریقین کی بات سُننے کے بعد کمیشن نے معاملے کی اگلی سنوائی جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے ۔
***** ***** *****
سابق مرکزی وزیر اور ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ آنجہا نی گوپی ناتھ مُنڈے کی جینتی کے موقعے پر کَل اُنھیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے گو پی ناتھ مُنڈے کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سابق وزیر پنکجا منڈے نے پر لی کےقریب واقع گوپی ناتھ گڑھ میں گوپی ناتھ مُنڈے کی سما دھی پر پہنچ کر اُنھیں خراج تحسین پیش کیا ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کو اُن کی سالگرہ کے موقعے پرکَل سبھی طبقات کی جانب سے نیک خواہشات پیش کی گئی ۔ راشٹر وادی کانگریس کی جانب سے ممبئی کے یشونت رائو چو ہان فائونڈیشن میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر چندر شیکھر با وَن کُڑے نے کہا ہے کہ مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت کے دور میں مرکزی حکو مت کی اسکیمات جان بوجھ کر روکی جا رہی تھی۔وہ کَل ہنگو لی میں بول رہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاست میں شِندے-پھڑ نویس حکو مت بہترین طریقے سے کام کر رہی ہے ۔جناب با وَن کڑے نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ 3؍ برسوں میں کاشتکاروں کو دِن میں بھی بجلی ملے گی ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں ہونے والے 11؍ ویں اکھل بھارتیہ دلِت ناٹیہ سمیلن کے صدر عہدے پر بزرگ ڈرامہ نگار پر کاش تری بھون کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ناٹیہ پریشد کے چیر مین مدھو سودن گائیکواڑ نے کَل اخباری کانفرنس میں یہ اعلان کیا ۔خیال رہے کہ یہ سمیلن آئندہ11؍ اور 12؍ فروری کو تاپڑیہ ناٹیہ مندر میں ہوگا۔
***** ***** *****
خسرہ-روبیلا کی روک تھام کے مقصد سے عثمان آ باد ضلعے میں خصوصی ٹیکہ کاری مہم کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ضلع کلکٹر سچن اومباسے نے کَل یہ بات بتائی ۔ وہ ضلع کو آرڈینیٹر کمیٹی کے اجلاس میں مخاطب تھے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ یہ مہم 2؍ مرحلو ں پر مشتمل ہو گی ۔پہلا مرحلہ15؍ سے25؍ دسمبر2022ء اور دوسرا مرحلہ15؍ سے25؍ جنوری2023ء کے دوران روبہ عمل لا یا جائے گا ۔ اِس مہم میں 9؍ مہینے سے5؍ سال تک عمر کے بچوں کو ٹیکے لگوائے جا ئیں گے ۔
***** ***** *****
نسلی مفاہمت مہم کے تحت جالنہ ضلعے کے موج پوری پولس اسٹیشن کی پہل سے کَل رام نگر پولس اسٹیشن میں بلڈ ڈو نیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اِس کیمپ میں پولس افسران و ملازمین اور شہر یان اِس طرح کُل82؍ افراد نے خون کا عطیہ دیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد شہر کے کچھ علاقوں میں کَل ہلکی ہلکی بارش ہوئی ۔ آسمان پر بادل ہونے کی وجہ سے شہر میں سردی کی شدت کچھ کم ہو گئی ہے ۔ اگلے2؍ دنوں میں کوکن اور وسطی مہا راشٹر کے کچھ علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے ۔ جبکہ مراٹھواڑہ اور وِربھ میں موسم خشک رہے گا ۔ پونا محکمہ موسمیات نے یہ پیشن گوئی کی ہے ۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع کلکٹر آنچل گوئل نے کہا ہے کہ پر بھنی ضلعے سے تعلق رکھنےوالے شہید سپاہیوںکے والدین اور بیوی اِسی طرح سابق فوجیوں کے مسائل ضلع محصول اور پولس انتظامیہ تر جیحی بنیاد پر حل کرے گا ۔مسلح افواج فلیگ ڈے کے موقعے پر کَل فنڈ ریز ی کا آغازکرنے کے بعد وہ اظہار ِ خیال کر رہی تھیں۔ اُنھوں نے بتا یا کہ عام شہر یان بھی شہید فوجیوں کی تاریخ سے واقف ہوںاِس کے لیے شہداء کی یاد گاربنا نے کی خاطر پان ہیرا گائوں میں اراضی کا معائنہ کیا گیا ہے وہاں جلد ہی کام شروع کرنے کی کوشش کی جائےگی ۔دسویں اور بارہویں جماعت میں90؍ فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے سابق فوجیوں کے بچوں کو کَل پر بھنی ضلع کلکٹر آنچل گوئل کے ہاتھوں 10؍ ہزار روپئے نقد اور ستائش نامہ دیا گیا اِسی طرح شہید اء کی بیوائوںمیں زمین کے 7 / 12 ؍ بھی تقسیم کیے گئے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ G20
؍کے تر قیاتی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس آج سے ممبئی میں
٭ مہاراشٹر- کرنا ٹک سر حدی تنازعے کےتناظر میں وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے احمد آباد میں
کرنا ٹک کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی
٭ عظیم شخصیات سے متعلق نا مناسب بیان دینے کے معاملے میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری
نے مرکزی وزیر داخلہ کو خط لکھا
اور
٭ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر چندر کانت پاٹل نے عظیم شخصیات سے متعلق نا مناسب بیان پر ایک بار پھر معافی ما نگی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭
No comments:
Post a Comment