Friday, 30 December 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 30 ؍ دسمبر 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 30 December 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳۰؍  دسمبر   ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ مرکزی انتخابی کمیشن نے رِموٹ ووٹنگ کا طریقہ تشکیل دیا ہے ۔ اِس کے سبب اب دوسری ریاستوں میں رہنے والے شہر یان کو ووٹ ڈالنے کے لیے اپنی آ بائی ریاستوں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ ملک میں کہی سے بھی اپنے انتخا بی حلقے میں رائے دہی کرنا ممکن ہو گا ۔ اِس سہو لت کی فراہمی کے لیے انتخابی کمیشن نے ایک خصو صی مشین بنا ئی ہے جس کے ذریعے ایک انتخابی مرکز سے72؍ حلقوں کے لیے ووٹ ڈالے جا سکتے ہیں ۔ انتخا بی کمیشن نے اِس مشین کے استعمال کے بارے میں معلو مات فراہم کرنے کے لیے آئندہ ماہ کی16؍ تاریخ کو تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ کمیشن نے کہا کہ یہ جما عتیں 31؍ جنوری تک اِس حوالے سے اپنی تجا ویز پیش کریں ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کا آج صبح احمد آ باد میں انتقال ہو گیا ۔ وہ100؍ برس کی تھیں ۔ وزیر اعظم نے ایک ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے یہ اطلاع دی ۔اُن کی آخری رسو مات آج ادا کی جا رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

فٹبال کے نامور کھلاڑ ی پیلے گزشتہ روز کینسر کے سبب چل بسے ۔ اُن کی عمر 82؍ بر س تھی ۔ برازیل کے اِس کھلاڑی نے اپنے21؍ سالہ کیریئر میں ایک ہزار 281؍ گول کیے ۔ برازیل کی ٹیم کی قیادت کر تے ہوئے انہوں نے3؍ مرتبہ فٹبال کا عالمی کپ جیتا ۔

***** ***** ***** 

مخالف جما عتوں نے اسمبلی اسپیکر راہُل نار ویکر کے خلاف تحریک عد م اعتماد کا خط اسمبلی کے سیکریٹری راجندر بھاگوت کو پیش کیا ہے ۔ اِس خط میں39؍ اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں ۔ مخالف جماعتوں کے اراکین نے الزام عائد کیا ہے کہ اسپیکر جانب داری سے کام لیتے ہیں  اور  حزب اختلاف کے اراکین کو بولنے کی اجازت نہیں دیتے ۔ تاہم اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد اجیت پوار نے خبر رساں ادارے کو اپنے ردِّ عمل میں بتا یا کہ اپو زیشن کی اِس تجویز کا انہیں علم نہیں ہے ۔

***** ***** ***** 

اسمبلی کے سر مائی اجلاس کا آج اختتام ہو رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کَل قانون ساز اسمبلی میںقا نون کی دفعہ293؍ کے تحت تجویز کا جواب دیتے ہوئے مختلف اعلا نا ت کیے ۔ انہوں نے کہا کہ وِدربھ کے لیے زراعت  ‘  آ بی وسائل  ‘  صنعت  ‘  کپڑاسازی  اور  سیاحت جیسے شعبوں میں خاطر خواہ انتظام کیا جا رہاہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں دھان کے کاشتکاروں کو فی ہیکٹر 15؍ ہزار روپئے بونس دیے جانے کا اعلان بھی کیا ۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے مرکز کی طرز پر ریاست میںAspirationalضلع پروگرام کی طرز پر تعلقہ جات  اور  شہروں کے لیے اِس طرح کے پروگرام کے نفاذ کا اعلان کیا ۔ انہوں نے بتا یا کہ اِس پروگرام کے ذریعےD کلاس میونسپل کارپوریشنزB  اور  C  کلاس میونسپل کائونسلز  اور  نگر پنچایتوں میں شہروں کی طرح متوازن  اور  وقت کے ساتھ جامع تر قی کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہا ہے کہ انہوں نے مرکزی حکو مت سے وِدربھ ‘  مراٹھواڑہ  اور  بقیہ مہاراشٹر  اِن تینوں علاقوں کے آئینی تر قیا تی کارپوریشنز کےاز سرِ نو قیام کی گذارش کی ہے ۔ جسےجلد ہی منظوری مل جائے گی ۔ قانون ساز اسمبلی میں وزیر اعلیٰ وِدربھ  اور  مراٹھواڑہ کی ترقی کے موضوع پر جاری بحث کا جواب دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وِدربھ کی تر قی کے بغیر مہاراشٹر کی تر قی ممکن نہیں ۔ مرکزی حکو مت سے منظوری کے بعد  اور  تینوں آئینی تر قیاتی کارپوریشنز  کے ازسرِ نو قیام کے بعد تر قی  کی خاطر علاقائی غیر توازن ختم کیا جا ئے گا  اور  متوازن علاقا ئی تر قی کے لیے نئے سرے سے کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔

وزیر اعلیٰ شِندے نے بتا یا کہ مراٹھواڑہ  اور  وِدربھ میں 70؍ ہزار کروڑ روپیوں کی سر مایہ کاری کے منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے اِن علاقوں میں بڑے پیما نے پر روز گار دستیاب ہو گا ۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی بتا یا کہ ناگپور- ممبئ سمرُدّھی ایکسپریس وے کے ذریعے وِدربھ-مراٹھواڑہ سیاحتی سر کِٹ تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اِس شاہراہ کی تعمیر کے بعد ناگپور  اور  اورنگ آ باد کے در میان سیدھا رابطہ قائم ہو چکا ہے ۔ وِدربھ  اور  مراٹھواڑہ کے مذہبی اور سیاحتی مقامات پر اب ہجوم دیکھنے کو ملے گا ۔

***** ***** ***** 


اب سماعت فرمائیں ایک ضروری اعلان

آکاشوانی اورنگ آباد کی علاقائی خبررساں اکائی سے نشر ہونے والی اُردو خبروں کیلئے نیوزریڈر اور مترجم درکارہیں۔ درخواست گذارکی عمر یکم جنوری 2023 کو21؍ تا 50؍ برس کے درمیان ہونالازمی ہے۔علاوہ ازیں درخواست گذار اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود کا ساکن ہوناضروری ہے۔ بیرون شہر کے درخواست گذاروں کی درخواست پرغورنہیں کیاجائیگا۔

اس عہدے سے متعلق دیگر تفصیلات اوردرخواست فارم آکاشوانی اورنگ آباد کے نیوز یونٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ خواہشمند افراداپنی درخواست فیس کے ساتھ ’’ہیڈآف آفس آکاشوانی ،جالنہ روڈ اورنگ آباد 431005 ‘‘پر اسپیڈ پوسٹ یابذریعہ ڈاک 05؍جنوری 2023  تک بھیج سکتے ہیں۔

***** ***** ***** 


وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہا ہے کہ کسانوں کی خود کشی کے واقعات کو روکنے کی خا طر مختلف اسکیمات پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وسنت رائو نائک کاشتکاری مشن کو مزید تقویت دی جا ئے گی  ۔ انہوں نے بتا یا کہ کسانوں کو خود کشی سے بچا نے کے لیے اُن سے مذاکرات کیے جائیں گے  اور  اُن کی دہن سازی کے لیے ماہرین کی مدد لی جا ئے گی ۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کُسُم اسکیم کے تحت آئندہ3؍ برسوں میں ریاست کے کم  از کم30؍ فیصد کسان مکمل طور پر شمسی توانائی کا استعمال کرنے لگیں گے ۔ وہ کَل قانون سازکائونسل میں وقفہ ٔ  سوالات کے دوران بول رہے تھے ۔ انہوں نے بتا یا کہ اِس قسم کا پہلا فیڈر رالے گن سِدھی میں نصب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ اِس دیہات کے ساکنان نے اِس قسم کے مزید ایک فیڈر کی مانگ کی ہے ۔

***** ***** ***** 

کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نا ناپٹو لے نے کہا ہے کہ دیگر پسماندہ طبقات OBC کے مسائل کے حل کے لیے ذاتوں کے مطا بق مر دم شماری کیا جانا ضروری ہے ۔ انہوں نے ریاست میں اِس طرح کی مردم شماری کیے جانے کا مطالبہ کیا ۔ وہ کَل قانون ساز اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکو مت ذاتوں کے مطا بق مردم شما ری نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے اِس جانب توجہ مبذول کر وائی کہ چند ریاستوں نے اِس طرح کی مردم شماری کرا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی میں واقع وسنت رائو نائک مراٹھواڑہ زرعی یو نیور سٹی نے اپنے قیام کے50؍ برس مکمل کر لیے ہیں۔ اِسی مناسبت سے ریاستی حکو مت نے اِس یو نیور سٹی کو50؍ کروڑ روپئے تحقیق اور  دیگر ضروریات کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاست کے وزیر زراعت عبد الستار نے کَل قانون ساز اسمبلی میں بتا یا کہ 25؍ کروڑ  روپئے فوری طور پر  اور  بقیہ 25؍ کروڑ  روپئے ضرورت کے مطا بق یو نیور سٹی کو دیے جا ئیں گے ۔ وزیر موصوف کَل اسمبلی میں رکن اسمبلی ڈاکٹر راہُل پاٹل کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

***** ***** ***** 

سو یا بین  اور  کپاس کو منا سب ضمانتی نرخ دیا جائے ۔ اِس طرح کا مطالباتی خط ریاست کے وزیر زراعت عبد الستار نے کامرس کے مرکزی وزیر پیوش گوئل کو بھیجا ہے ۔ اِس خط میں وزیر موصوف نے کہا کہ ریساتوں میں شیدید  اور  مسلسل بارش کے سبب کسانوں کوکافی نقصان ہوا ہے ۔ انہیں اِس مصیبت سے باہر نکالنے کے لیے سو یا بین کو فی کوئنٹل8؍ ہزار700؍ روپئے   اور  کپاس کو12؍ ہزار300؍ روپئے فی کوئنٹل ضمانتی بھائو دیا جا ئے ۔ بر آمدات کے لیے کسا نوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور سو یا بین پر عائد5؍ فیصدGST  منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ 

***** ***** ***** 

قانون ساز کائونسل کے ٹیچرس حلقے کے انتخابات کے پروگرام کا کَل اعلان کیا گیا ۔ ناسک  ‘  امرا وتی ‘  ناگپور  ‘   اورنگ آ باد  اور  کو کن ٹیچرس حلقوں کے چُنائو ظاہر کر دیے گئے ہیں ۔ اِس کے لیے 12؍ جنوری تک در خواست داخل کی جا سکتی ہے ۔30؍ جنوری کو رائے دہی  ہو گی 

 اور  2؍ فروری کو نتائج کا ا علان کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

ملک میں5G خد مات کی فراہمی کے پہلے مرحلے میں اورنگ آباد شہر کو شامل کیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں شامل شہروں میں مارچ2023؁ء تک5G خد مات شروع کر دی جائے گی ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار  پھر  ...

٭ مرکزی انتخا بی کمیشن نے  کی  رِموٹ ووٹنگ کے عمل کی تیار ی ‘  اب ملک میں کہیں سے بھی 

ووٹ دینا ممکن 

٭ اسمبلی اسپیکر راہُل نار ویکر کے خلاف مخالفین کی جانب سے عدم اعتماد کی تجویز کا خط پیش 

٭ مرکز کی طرز پر ریاستی حکو مت کی جانب سے Aspirationalتعلقہ جات  اور  شہروں کا پروگرام

اور

٭ متوازن علاقائی تر قی کے لیے نئی کمیٹی کی جائے گی تشکیل  ‘  وزیر اعلیٰ کا اعلان 


 

علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭


No comments: