Sunday, 18 December 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 18 ؍ دسمبر 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 18 December 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۱۸؍  دسمبر   ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ ریاست بھر کی7؍ ہزار751؍ گرام پنچایتوں کے عام انتخابات میں آج رائے دہی 

٭ مہنگائی  اور  عظیم شخصیات کے بارے میں نا منا سب بیان کی مذمت کر تے ہوئےمہا وِکاس آ گھاڑی نے ممبئی میں مورچہ نکا لا 

٭ پاکستان کے وزیر خارجہ  بِلا وَل بھٹو کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں توہین آمیز بیان کی مذمت میں ریاست بھر میں احتجاج 

٭ نا بینا افراد کے لیےT-20؍ کر کٹ ورلڈ کپ بھارت نے جیتا 

اور

٭ فیفا  فٹبال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں آج  فرانس  اور  ارجنٹینا کے مابین فیصلہ کن مقابلہ 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ ریاست کے34؍ اضلاع میں340؍ تعلقوںکی7؍ ہزار751؍ گرام پنچایتوں کے سر پنچ  اور  اراکین عہدوں کے لیے آج رائے دہی ہو رہی ہے ۔ صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوا  رائے دہی کا عمل شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گا ۔ رائے شماری 20؍ دسمبر کو کی جائے گی۔

جالنہ ضلعے کے  266؍ گرام پنچایتوں میں سے13؍ گرام پنچایتوں میں  ہوئے  بلا مقابلہ چنائو  کو چھوڑ کر بقیہ 253؍گرام پنچایتوں میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ اِس کے لیے جملہ829؍ مراکز بنائے گئے ہیں ۔

اِسی طرح بیڑ ضلعےکی704؍ گرام پنچایتوں میںسے 34؍ گرام پنچایتوں میں ہوئے بلا مقابلہ چنائوکو چھوڑ کر بقیہ670؍ گرام پنچایتوں میں آج آئے رائے دہی ہو رہی ہے ۔

اُدھرناندیڑ ضلعے میں بھی160؍ گرام پنچایتوں کے انتخابات آج ہو رہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے رائے دہندگان سے اپنا حقِ رائے دہی    لازمی طور پراستعمال کرنے کی اپیل کی ہے ۔

عثمان آباد ضلعے کی166؍ گرام پنچایتوں میں بھی آج رائے دہی کا عمل جاری ہے ۔ اِن میں عثمان آباد کی45؍  

تلجا پور  کی48؍ عمر گہ کی23؍ لوہا را کی13؍ کلمب کی30؍  واشی کی 4؍ بھوم کی 2؍  اور  پرنڈا تعلقے کی ایک گرام پنچایت کا شمار ہے ۔ 

یہاں اورنگ آ باد ضلعے کی216؍ گرام پنچایتوں میں سرپنچ  اور  اراکینِ کے چنائو کے لیے رائے دہی کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ ضلعے میں سر پنچ عہدوں کے لیے 614؍  اور  اراکینِ عہدوں کے لیے  3؍ ہزار 690 ؍ امید وار انتخابی میدان میں ہے ۔ خیا ل رہے کہ چنائو کمیشن نے اورنگ آباد ضلعے کی219؍ گرام پنچایتوں میں انتخابات کا اعلان کیا تھا  تا ہم گنگا پور کی3؍ گرام پنچایتوںپر اعتراض کیے جانے کے بعد وہاں کے چنائو منسوخ کر دیے گئے ہیں  اسی لیےآج بقیہ216؍ گرام پنچایتوں میں رائے دہی کا عمل جا ری ہے ۔

واضح رہے کہ ضلعے میں گرام پنچایتوں کے انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے جمائو بندی کا حکم دیا گیاہے ۔ اِس کے تحت آئندہ20؍ دسمبر تک صبح6؍ بجے سے رات12؍ بجے تک  جمائو بندی نافذ رہے گی ۔ اپر ضلع کلکٹر  اپپا صاحیب شندے نے پریس ریلیز کے ذریعے یہ اطلاع دی ہے ۔ 

***** ***** ***** 

مہا وِکاس آ گھاڑی نے   ریاست کے باہر منتقل ہوئی صنعتیں ‘   مہنگائی  ‘  بے روز گاری  ‘  گورنر بھگت سنگھ کوشیاری  اور  بی جے پی کے دیگر رہنمائوں کی جانب سے عظیم شخصیات کے بارے میں دیے گئے نا مناسب بیان کی مذمت میں کَل ممبئی میں مہا مورچہ نکا لا تھا ۔ یہ مورچہ  راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ  رکن پارلیمنٹ شرد پوار  اور  اُدھو باڑا صاحیب ٹھا کرے شیو سینا  کے سر براہ  اُدھو ٹھاکرے کی قیادت میں نکا لاگیا تھا ۔ اِس میںاسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما  اجیت پوار  ‘  قانون ساز کونسل میں حزب مخالف کے رہنما  امبا داس دانوے  ‘  راشٹر وا دی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر  جینت پاٹل  اور  کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نا نا پٹو لے سمیت مہا وِکاس آگھاڑی کے رہنما  ‘  عہدیداران  اور  کار کنان کثیر تعداد میں شامل تھے ۔ 

مورچے کے بعد جلسہ ٔ عام سے خطاب کر تےہوئے اُدھو ٹھا کرے نے کہا کہ مہاراشٹر کی شناخت پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائے گا ۔اسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما اجیت پوار نے کہا کہ عظیم شخصیات کے بارے میں دیے گئے نا مناسب بیان کی ہم مذمت کر تے ہیں ۔

***** ***** ***** 

بھارتیہ جنتا پارٹی نے مہا وِکاس آگھاڑی کے مہا مورچے پر سخت تنقید کی ہے ۔ریاستی بی جے پی کے تر جمان کیشواُپادھے نے کہا کہ مہا وِکاس آ گھاڑی ممبئی میں میدان بھر کے افراد بھی جمع نہیں کر سکی۔ اُنھوں نے کہا کہ ہندو دیوتائوں کی تو ہین  اور سنتوں کا مذاق اُڑا نے والی مہا وِکاس آ گھاڑی کو مورچہ نکالنے کا حق نہیں ہے ۔

اِسی طرح بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باوَن کُڑے نے کہا کہ مہا وِکاس آگھاڑی کا مورچہ ریاست کے گور نر کی مذمت میں نہیں  بلکہ  ایکناتھ شِندے  اور  دیویندر پھڑ نویس حکو مت کی بہترین کار کر دگی سے خوف زدہ ہو کر نکالا گیا مورچہ ہے ۔

***** ***** ***** 

پاکستان کے وزیر خارجہ  بِلا وَل بھٹو کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں دیے گئے نا منا سب بیان کی مذمت میں  بی جے پی کی جانب سے کَل ریاست بھر میں احتجاج کیا گیا ہے ۔ اورنگ آباد  ‘  جالنہ  ‘  ہنگولی  اور  پر بھنی میں بی جے پی کے عہدیداران  اور  کار کنان نے بِلاوَل بھٹو  کے علامتی پُتلے کو نذر آتِش کر کے ناراضی کا اظہارکیا  ۔

اِسی طرح  بھارتیہ جنتا یووا مورچہ  کے قومی صدر  رکن اسمبلی  رام سات پُتے  اور  ممبئی بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے صدر Tejinder Singh Tiwana   کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ روز  گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو اِس معاملےمیں ایک مکتوب پیش کیا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


ہنگولی میں تجاوزات پیچھے لینے کی نوٹس دینے گئے نگر پالیکا کے ملازمین  اور  پولس پر  تجاوزات کرنے والے افراد نے پتھرائو کیا ۔یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ۔  ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اِس میں ایک ملازم شدید زخمی ہوا ہے  اور کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ 

***** ***** ***** 

اورنگ آباد-    حیدر آباد ریل گاڑی اگلے کچھ دنوں تک اپنے مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہو گی ۔

سہ پہر سووا چار بجے روانہ ہونے والی یہ  گاڑی   اب  شام 6؍ بجکر  50؍ منٹ پر روانہ ہو گی ۔ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ دفتر کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ  کر ماڑ  سے  بد نا پور  ریلوے اسٹیشن کے در میان  ٹرافِک بلاک کی وجہ سے  یہ گاڑی  آئندہ7؍ جنوری تک  ہر  منگل  ‘  جمعرات  ‘   اور  سنیچر  اِس طرح ہفتے میں 3؍ دن تاخیر سے چلے گی ۔

***** ***** ***** 

جدید صنعتوں کے لیے مرکزی  اور  ریا ستی حکو مت کی جانب سے خاطر خواہ معاشی تعاون کیاجا رہا ہے ۔  اِس سے فائدہ اٹھا نا چاہیے ۔بجاج اِنکیوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر   ڈاکٹر  سچن دیشمکھ نے یہ اپیل کی ہے ۔ وہ  کَل  اورنگ آباد کی ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں  اٹل اِنکیو بیشن سینٹراوربامو فائونڈیشن کے اشترا ک سے  اسٹرین تھنِنگ آف اسٹارٹ اپ اِیکو سسٹم   اینڈ  بزنیس ماڈل  کے موضوع پر منعقدہ ایک ورکشاپ میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔

***** ***** ***** 

نا بینا افراد کے لیے T-20؍ کر کٹ ورلڈ کپ  بھارت نے جیت لیا ہے ۔ فیصلہ کُن مقابلے میں بھارتی ٹیم نے  بنگلہ دیش کی ٹیم کو 120؍ رنوں سے شکست دے کر اپنے  نام جیت درج کی ۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئےبھارتی ٹیم نے مقررہ20؍ اوورس میں277؍ رن بنا ئے تھے ۔ جوابی بلّے بازی میں بنگلہ دیش کی ٹیم محض157؍ رن بنا کر آل آئوٹ ہو گئی ۔ خیال رہے کہ اِس سے پہلے  بھارت  سال2012؁ء  اور  2017؁ء میں بھی یہ ٹور نامنٹ جیت چکا ہے ۔

***** ***** ***** 

فیفا  فٹ بال ورلڈ کپ کے فیصلہ کُن مقابلے میں آج   ارجنٹینا  اور  فرانس  کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ فیفا ٹور نا منٹ کی تاریخ میں مسلسل دوسری مرتبہ فیصلہ کُن مقابلے میں پہنچنے والی فرانس پہلی ٹیم ہے ۔ 

***** ***** ***** 

بھارت  اور  بنگلہ دیش کے ما بین کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کرکٹ مقابلے میں  کَل چو تھے دِن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے 6؍ وکٹ کے نقصان پر 272؍ رن بنا لیے تھے ۔ اِس مقابلے میں جیت کے لیے بھارت کو آج بنگلہ دیش کے

6؍ وکٹ حاصل کرنا ضروری ہے ۔ اِسی طرح بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 241؍ رن بنا نے ہوں گے ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ ریاست بھر کی7؍ ہزار751؍ گرام پنچایتوں کے عام انتخابات میں آج رائے دہی 

٭ مہنگائی  اور  عظیم شخصیات کے بارے میں نا منا سب بیان کی مذمت کر تے ہوئےمہا وِکاس آ گھاڑی نے ممبئی میں مورچہ نکا لا 

٭ پاکستان کے وزیر خارجہ  بِلا وَل بھٹو کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں توہین آمیز بیان کی مذمت میں ریاست بھر میں احتجاج 

اور

٭ فیفا  فٹبال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں آج  فرانس  اور  ارجنٹینا کے مابین فیصلہ کن مقابلہ 



علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 27.04.2026 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 27 April 2026 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छ...