Saturday, 2 September 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : یکم ستمبر 2023 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 02 September 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :   ۲؍  ستمبر  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 

پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 


٭ مراٹھا ریزر ویشن کے لیے جالنہ میں جاری آندو لن نے پُر تشدد رخ اِختیار کیا

٭ ہجوم کی جانب سے پولس پر پتھرائو   ‘  پولس نے کیا لاٹھی  چارج  پلاسٹک بُلیٹ کا بھی کیا استعمال 

٭ وزیر اعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات کا دیا حکم  ‘  مخالفین نے وزیر داخلہ کے استعفی کا کیا مطالبہ 

٭ کرانتی جیوتی ساوِتری بائی پھُلے ٹیچرس ایوارڈ کا اعلان  ‘  مراٹھواڑے کے 21؍ اساتذہ کا بھی شمار 

٭ لوک سبھا  اور  اسمبلی کے چنائو ایک ساتھ کروانے کے خیال سے ایک ملک ایک چنائو  کمیٹی تشکیل 

اور

٭ ایشیاء کپ کر کٹ ٹور نا منٹ میں آج بھارت  اور  پاکستان آمنے سامنے 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ مراٹھا ریزر ویشن  اور  دیگر مطا لبات کے لیے  جالنہ ضلعے میں عنبڑ تعلقے کے  انتر والی سراٹی کے مقام پر جاری آندو لن نے کل پُر تشدد رخ اختیار کر لیا ۔ وہاں کل صبح سے ہی بڑے پیمانے پر پولس بندوبست کیا گیا تھا ۔پولس سپرنٹنڈنٹ  تُشار دیشی نے آکاشوانی سے بات کر تے ہوئے بتا یا کہ بھوک ہڑ تال کر رہے  منوج جرانگے پاٹل کی حالات خراب ہونے پر  وہ  اور  انتظامیہ کے  سینئر افسران منوج جرانگے پاٹل سے بھوک ہڑتال ختم کر کے ہسپتال جانے کی التجا کر رہے تھے ۔ اِسی دوران ہجوم میں سے کسی نے پتھرائو شروع کر دیا ۔ پتھرائو کی وجہ سے  اپر پولس سپرنٹنڈنٹ  ‘  ایک سب ڈویژنل پولس افسر  اور  تقریباً32؍ پولس ملازمین زخمی ہو گئے ۔ ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولس کو لاٹھی چارج کر نا پڑا ۔ 


اِسی دوران پولس کی جانب سے کیے گئے لاٹھی چار ج میں آندو لن کر رہے کچھ افراد بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ اِن میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ پولس کی اِس کارروائی سے مشتعل ہوکر ہجوم نے  دھو لیہ-شولاپور شاہراہ پر گاڑیوں کے ٹائر جلا کر راستہ بند کر دیا ۔ساتھ ہی ہجوم نے  ایک بس  اور  پولس کی ایک گاڑی کو بھی  نذر آتش کیا ۔ اِس واقعے کے بعد گائوں میں پولس کا بندوبست بڑھا دیا گیا ہے ۔ہمارے نمائندے نے بتایا کہ جالنہ ضلعے میں آج صبح سے بس خدمات بندہیں ۔

اِسی دوران وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اِس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ آندو لن کرنے والوں پر لاٹھی چارج کرنے کی کارروائی نہایت تکلیف دہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ انھوں نے پولس سپرنٹنڈنٹ  اور  ضلع کلکٹر سے اِس واقعے کی مکمل تفصیلات حاصل کی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے عوام سے امن و امان بر قرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ مراٹھا آندو لن کے ساتھ ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اِس معاملے میں پولس کےکر دار کی باریکی سے تحقیقات کی جائے گی  اور  قصور وار پولس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ 

کانگریس پارٹی کے رہنما  پر تھوی راج چو ہان نے بھی اِس واقعے کی  مذمت کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اِس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوراً  استعفی دیں۔

قانون ساز کونسل میں حزب مخالف کے رہنما امبا داس داونے   نے اِس معاملے میں پولس سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ دوسری جانب اسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما وِجئے وڈیٹی وار نے کہا کہ حکو مت یہ واضح کریں کہ آندو لن کرنے والوں پر لاٹھی چارج کا حکم کس نےدیا تھا ۔ 

***** ***** ***** 

انڈیا اتحاد  کی  14؍ اراکین پر مشتمل رابطہ کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔انڈیا اتحادکے 2؍ روزہ اجلاس کے اختتام پر کل مشتر کہ اخباری کانفرنس میں کل اِس کا اعلان کیا گیا ۔ آئندہ لوک سبھا کے چنائو متحدہ ہو کر لڑنے کی قرار داد اِس اجلاس میں منظور کی گئی ۔ قراد داد میں مزید کہا گیا ہے کہ مفادِ عامہ کے معاملوں پر ملک بھر میں مورچے نکالے جائیں گے  اور  جُڑے گا  بھارت  جیتے گا اِنڈیا  اِس اتحاد کا نعرہ ہوگا ۔

***** ***** ***** 

ملک بھر میں لوک سبھا  اور  اسمبلی کے چنائو بیک وقت کر وانے کے خیال سے مرکزی حکو مت نے ایک ملک ایک چنائو  نامی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ سابق صدر جمہوریہ  رامناتھ کووِند اِس کمیٹی کی قیادت کریں گے ۔اِس کمیٹی کی رپوٹ موصول ہونے کے بعد عوام کی آراء بھی طلب کی جائے گی ۔ پارلیمانی امور کے وزیر پر لہاد جو شی نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں بھی اِس بارے میں تبادلہ خیال کیے جانے کی توقع ہے ۔  

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  ‘  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس  نیز  اجیت پوار نے ایک ملک ایک چنائو  اِس خیال کا استقبال کیا ہے ۔ 

***** ***** ***** 

پیٹرولیم کمپنیوں نے کمر شیل گیس سلینڈر کی قیمت میں 158؍ روپئے کی کٹوتی کی ہے۔ اِس سے قبل  ایک ہزار  640؍ روپئے میں ملنے والی

19؍ کلو وزنی گیس سلینڈر  اب  ممبئی میں  ایک ہزار 482؍ روپئے میں ملے گا‘  اورنگ آباد میں اِس گیس سلینڈر کی قیمت  ایک ہزار576؍ روپئے  50؍ پیسے ہو گی ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت کی جانب سے سال  2022 - 23؁ء  کے کرانتی جیوتی ساوِتری بائی پھُلے اسٹیٹ ٹیچرس ایواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

ایوارڈ پانے والے اساتذہ میں مراٹھواڑہ کے بھی 21؍ اساتذہ کاشمار ہے ۔ اِن میں اورنگ آباد کے سرسوتی بھون اسکول میں اُستاد   ڈاکٹر وِنود سِنکر ‘  شار دا مندر اسکول کی صدر معلمہ  ڈاکٹر سویتا مُڑے  اور  دیو گیری جونیئر کالج کے استاد  ڈاکٹر  سنتوش بھوسلے بھی شامل ہیں ۔

اِسی طرح ہنگولی ضلعےمیں کلمنوری تعلقے کے  2؍  اساتذہ کو کرانتی جیوتی ساوِتری بائی پھُلے ریاستی استاد  ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اِن میںکونڈھور ضلع پریشد اسکول میں پرائمری ٹیچر  شنکر لے کُڑے   اور  آکھاڈا بالا پور ضلع پریشد ہائی اسکول کے انچارج صدر مدرس اشوک سُر وَسے شامل ہیں۔

***** ***** ***** 

ایشیاء کپ کر کٹ ٹور نا منٹ میں آج بھارت کا پہلا مقابلہ پاکستان سے ہو گا ۔یہ مقابلہ شری لنکا کے کینڈی میں واقع پلّے کیلے میدان پر دو پہر 3؍ بجے شروع ہوگا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے کے خلد آ باد  میں  واقع  در گاہ  حضرت  زر  زری  زر بخش  ؒکے767؍  ویں  عرس کی مناسبت سے  آئندہ  21؍  سے  29؍  ستمبر کے دوران مختلف محافل کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اِس خصوص میں کل منعقد اجلاس میں  رہائشی  ڈپٹی کلکٹر جناردھن ودھاے نے کہا کہ  اِس عرس کی محافل میں  سما جی ہم آہنگی کو مزید بڑھا وا دینے کے لیے خلد آ باد کے مقامی ساکنان  اور  مقامی  انتظامیہ مل جل کر اقدامات کریں۔

***** ***** ***** 

عثمان آبادکے ضلع کلکٹر   ڈاکٹر  سچن  اومباسے نے  وزیر اعظم فصل بیمہ یو جنا  موسم خریف سال  2023؁ء کے تحت  نا موافق حالات میں نقصانات کا تعین کرنے کے لیے نوٹِفِکیشن جاری کیا ہے ۔ ضلعے کے کُل 57؍ محصول حلقوں میں سے 36؍ محصول حلقوں میں یہ نوٹِفِکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ضلع کلکٹر کی ہدایت کے مطا بق  ضلع سپرنٹنڈنٹ ایگریکلچر آفیسر  اور  فصل بیمہ کمپنیوں کے نمائندوں کی معرفت  5؍ فیصد رقبے کا

 سر وے کر کے رپورٹ پیش کی گئی ۔ اِس رپور ٹ میں بتا یا گیا ہے کہ  سبھی  36؍ محصول حلقوں میں زراعت کا 50؍ فیصد سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔

 اِن میں عثمان آ باد  ‘  تلجا پور  ‘  عمر گہ  ‘  لو ہارا  ‘  کلمب  اور  پرنڈا تعلقے کے 36؍ محصول حلقوں کا شمار ہے ۔ 

***** ***** ***** 

کاشتکاروں کے تکنیکی مسائل حل کرنے میں   ’’  سو  سنواد   ‘‘  نامی پروگرام نہایت فائدہ مند ہے۔  اِس پروگرام کے رابطہ کار  ڈاکٹر  کشور جھاڈے نے  یہ بات کہی ہے ۔ وہ کل  اورنگ آباد میں منعقدہ  90؍  ویں  شیتکری سو  سنواد  یعنی کاشتکاروں سے تبادلہ خیال نامی پروگرام میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔یہ پروگرام  پر بھنی کی  وسنت رائو نائک مراٹھواڑہ زرعی یو نیور سٹی کے اورنگ آباد میں واقع  زرعی سائنس مرکز میں منعقد کیا گیا تھا ۔ خیال رہے کہ اِس پروگرام کا اہتمام ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو کیا جا تا ہے۔

اِس پروگرام میں ماہرین   اناج کی کاشت ‘  سبزی تر کاریوں کی کاشت ‘  باغبانی  اور  مویشی پالن سے متعلق رہنمائی کرتے ہیں۔ 

***** ***** ***** 

بجلی فراہم کرنے والی  ما وِترن کمپنی کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ ریاست میں بجلی کی ضرورت  اور  دستیابی میں توازن  رکھنے کے لیے کچھ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے ۔لیکن یہ لوڈ شیڈنگ وقتی ہے  بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مہا وِترن  اور  حکو مت پوری کوشش کررہی ہیں۔مہا وِترن کمپنی نے بجلی  صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کا استعمال میں کفایت شعاری کریں  اور  صبرو تحمل بر قرار رکھتے ہوئے تعا ون کریں ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ مراٹھا ریزر ویشن کے لیے جالنہ میں جاری آندو لن نے پُر تشدد رخ اِختیار کیا

٭ ہجوم کی جانب سے پولس پر پتھرائو   ‘  پولس نے کیا لاٹھی  چارج  پلاسٹک بُلیٹ کا بھی کیا استعمال 

٭ وزیر اعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات کا دیا حکم  ‘  مخالفین نے وزیر داخلہ کے استعفی کا کیا مطالبہ 

٭ کرانتی جیوتی ساوِتری بائی پھُلے ٹیچرس ایوارڈ کا اعلان  ‘  مراٹھواڑے کے 21؍ اساتذہ کا بھی شمار 

اور

٭ ایشیاء کپ کر کٹ ٹور نا منٹ میں آج بھارت  اور  پاکستان آمنے سامنے 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭






No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 06.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 06 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...